Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 14 · Chapter 1695

روزوں کا بیان

جسے قے آئے تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹا اور جس نے خود قے کی اس کا روزہ ٹوٹ گیا

10 hadiths in this chapter

8028

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8028

Sahih

(۸۰۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَغَیْرُہُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ قَالَ : وَمَنْ تَقَیَّأَ وَہُوَ صَائِمٌ وَجَبَ عَلَیْہِ الْقَضَائُ ، وَمَنْ ذَرَعَہُ الْقَیْئُ فَلاَ قَضَائَ عَلَیْہِ وَبِہَذَا أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ۔ [صحیح۔ الی الشافعی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٢٥) ربیع بن سلیمان فرماتے ہیں کہ ہمیں امام شافعی (رح) نے خبر دی کہ جس نے جان بوجھ کر قے کی، اس پر قضا واجب ہے اور جسے قے آجائے اس پر قضا نہیں ہے۔ یہ خبر ہمیں مالک نے دی۔

8029

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8029

Sahih

(۸۰۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ السُّبْعِیُّ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو وَأَبُو نَصْرٍ : مَنْصُورُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْمُفَسِّرُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ وَمَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ قَالَ : مَنْ ذَرَعَہُ الْقَیْئُ فَلاَ قَضَائَ عَلَیْہِ وَمَنِ اسْتَقَائَ فَعَلَیْہِ الْقَضَائُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٢٦) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جسے خود قے آجائے اس پر قضا نہیں اور جو جان بوجھ کر قے کرے اس پر قضا واجب ہے۔

8030

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8030

Sahih

(۸۰۲۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو الْحَسَنِ السُّبْعِیُّ وَأَبُو نَصْرٍ : مَنْصُورُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَنَزِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِی عِیسَی بْنُ یُونُسَ عَنْ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا شَدَّادُ بْنُ حَکِیمٍ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْخَیْرِ : جَامِعُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ ذَرَعَہُ الْقَیْئُ وَہُوَ صَائِمٌ فَلَیْسَ عَلَیْہِ قَضاء ٌ وَإِنِ اسْتَقَائَ فَلْیَقْضِ))۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٢٧) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جسے قے آجائے اور وہ روزے سے ہو تو اس پر قضا نہیں اور اگر خود قے کی ہے تو پھر روزے کی قضا ہے جسے ادا کرے۔

8031

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8031

Sahih

(۸۰۲۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی دَاوُدَ الْبُرُلُّسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُوسَعِیدٍ: یَحْیَی بْنُ سُلَیْمَانَ الْجُعْفِیُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ۔ تَفَرَّدَ بِہِ ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ الْقُرْدُوسِیُّ ، وَقَدْ أَخْرَجَہُ أَبُو دَاوُدَ فِی السُّنَنِ وَبَعْضُ الْحُفَّاظِ لاَ یَرَاہُ مَحْفُوظًا۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ یَقُولُ : لَیْسَ مِنْ ذَا شَیْء ٌ۔ قُلْتُ وَقَدْ رُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ ضَعِیفٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ مَرْفُوعًا ، وَرُوِیَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّہُ قَالَ فِی الْقَیْئِ : لاَ یُفْطِّرُ۔ وَرُوِیَ فِی ذَلِکَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مِنْ قَوْلِہِ ۔ [صحیح۔ انظرقبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٢٨) حفص بن غیاث فرماتے ہیں کہ ہشام بن حسان نے اسی معنی میں حدیث بیان کی اور ابوہریرہ (رض) سے منقول ہے کہ انھوں نے قے کے بارے میں فرمایا : وہ روزہ توڑتی ہے۔

8032

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8032

Zaeef

(۸۰۲۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِذَا أَکَلَ الرَّجُلُ نَاسِیًا وَہُوَ صَائِمٌ فَإِنَّمَا ہُوَ رِزْقٌ رَزَقَہُ اللَّہُ إِیَّاہُ ، وَإِذَا تَقَیَّأَ وَہُوَ صَائِمٌ فَعَلَیْہِ الْقَضَائُ ، وَإِذَا ذَرَعَہُ الْقَیْئُ فَلَیْسَ عَلَیْہِ الْقَضَائُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٢٩) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : جس نے روزے کی حالت میں بھول کر کھالیا تو وہ رزق ہے جو اللہ نے اسے عطا کیا ہے اور جب وہ روزے کی حالت میں قے کرلے تو اس پر قضا ہے اور جب زبردستی قے آجائے تو پھر قضا نہیں ہے۔

8033

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8033

Sahih

(۸۰۳۰) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَاہُ عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ جَنَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِی الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا حُسَیْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ قَالَ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الأَوْزَاعِیُّ عَنْ یَعِیشَ بْنِ الْوَلِیدِ بْنِ ہِشَامٍ حَدَّثَہُ : أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُ قَالَ حَدَّثَنِی مَعْدَانُ بْنُ طَلْحَۃَ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَائِ أَخْبَرَہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَائَ فَأَفْطَرَ قَالَ فَلَقِیتُ ثَوْبَانَ مَوْلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی مَسْجِدِ دِمَشْقَ فَقُلْتُ لَہُ: إِنَّ أَبَا الدَّرْدَائِ أَخْبَرَنِی أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَائَ فَأَفْطَرَ فَقَالَ: صَدَقَ وَأَنَا صَبَبْتُ عَلَیْہِ وَضُوئَ ہُ۔ ہَذَا حَدِیثٌ مُخْتَلَفٌ فِی إِسْنَادِہِ فَإِنْ صَحَّ فَہُوَ مَحْمُولٌ عَلَی مَا لَوْ تَقَیَّأَ عَامِدًا وَکَأَنَّہُ -ﷺ- کَانَ مُتَطَوِّعًا بِصَوْمِہِ۔ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ ثَوْبَانَ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٣٠) ابودرداء (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قے کی، پھر افطار کرلیا۔ وہ کہتے ہیں : میں ثوبان سے ملا جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا غلام تھا دمشق کی مسجد میں تو میں نے ان سے کہا : ابو درداء نے مجھے خبر دی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قے کی اور افطارکردیاتو انھوں نے کہ سچ کہا ہے اور میں پانی انڈیل رہاتھا۔ یہ حدیث سند کے لحاظ سے مختلف ہے اگر صحیح ہے تو پھر اس پر محمول ہو کہ اگر قے جان بوجھ کر کی ہے اور آپ کا نفلی روزہ تھا۔

8034

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8034

Sahih

(۸۰۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی الْجُودِیِّ عَنْ بَلْجٍ عَنْ أَبِی شَیْبَۃَ الْمَہْرِیِّ قَالَ قُلْنَا لِثَوْبَانَ حَدِّثْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَائَ فَأَفْطَرَ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ احمد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٣١) ابو شبیہ مصری فرماتے ہیں کہ ہم نے ثوبان (رض) سے کہا : ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حدیث بیان کرو تو انھوں نے کہا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قے کی اور پھر افطار کردیا۔

8035

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8035

Sahih

(۸۰۳۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ لَہِیعَۃَ وَالْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ أَبِی مَرْزُوقٍ عَنْ حَنَشِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ فَضَالَۃَ بْنِ عُبَیْدٍ قَالَ : أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- صَائِمًا فَقَائَ فَأَفْطَرَ فَسُئِلَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : إِنِّی قِئْتُ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ وَہُوَ أَیْضًا مَحْمُولٌ عَلَی الْعَمْدِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٣٢) فضالہ بن عبید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روزے کی حالت میں صبح کی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قے کی اور افطار کرلیا ، اس کے متعلق آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے خود قے کی تھی۔

8036

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8036

Zaeef

(۸۰۳۳) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِہِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ یُفْطِرُ مَنْ قَائَ ، وَلاَ مَنِ احْتَلَمَ ، وَلاَ مَنِ احْتَجَمَ))۔ فَہَذَا مَحْمُولٌ إِنْ ثَبَتَ عَلَی مَا لَوْ ذَرَعَہُ الْقَیْئُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٣٣) زید بن اسلم (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک صحابی سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے قے کی وہ افطار نہ کرے اور نہ ہی وہ جسے احتلام ہوجائے اور نہ ہی وہ جو سینگی لگوائے۔

8037

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8037

Zaeef

(۸۰۳۴) وَقَدْ رَوَاہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((ثَلاَثٌ لاَ یُفَطِّرْنَ الصَّائِمَ۔ الْقَیْئُ ، وَالاِحْتِلاَمُ ، وَالْحِجَامَۃُ))۔ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ضَعِیفٌ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَمَاہِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ فَذَکَرَہُ۔ الْمَحْفُوظُ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ہُوَ الأَوَّلُ۔ [منکر۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٣٤) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تین چیزیں ایسی ہیں جو روزے دار کا روزہ افطار نہیں کرتیں : قے ، سینگی اور احتلام۔