Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 14 · Chapter 1676

روزوں کا بیان

نفلی روزہ رکھنے والا دن میں زوال سے پہلے نیت کر کے روزے میں شامل ہوسکتا ہے

7 hadiths in this chapter

7916

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7916

Sahih

(۷۹۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الإِمَامُ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ : الْفُضَیْلُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْجَحْدَرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا طَلْحَۃُ بْنُ یَحْیَی بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ حَدَّثَتْنِی عَائِشَۃُ بِنْتُ طَلْحَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ذَاتَ یَوْمٍ : ((یَا عَائِشَۃُ ہَلْ عِنْدَکُمْ شَیْئٌ؟))۔ قَالَتْ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا عِنْدَنَا شَیْء ٌ۔ قَالَ : ((فَإِنِّی صَائِمٌ))۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کَامِلٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٩١٣) اُم المومنین سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہا یک دن مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : اے عائشہ ! ا تمہارے پاس کوئی چیز ہے ؟ فرماتی ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہمارے پاس کچھ نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر میں روزے سے ہوں۔

7917

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7917

Sahih

(۷۹۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْفَقِیہُ بِالطَّابِرَانِ أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ طَلْحَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ نَبِیُّ اللَّہِ -ﷺ- یُحِبُ طَعَامًا فَجَائَ یَوْمًا فَقَالَ : ((ہَلْ عِنْدَکُمْ مِنْ ذَلِکَ الطَّعَامِ؟))۔ فَقُلْتُ : ((لاَ فَقَالَ : إِنِّی صَائِمٌ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ مُحَمَّدِ بْنِ کَثِیرٍ وَفِی رِوَایَۃِ رَوْحٍ قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَأْتِینَا فَیَقُولُ : ہَلْ عِنْدَکُمْ مِنْ غَدَائٍ ؟ ۔ فَأَقُولُ : لاَ قَالَ : ((إِنِّی صَائِمٌ))۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٩١٤) اُم المومنین سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ کھانا پسند کیا کرتے تھے، ایک دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو فرمایا : کیا تمہارے پاس کھانا ہے ؟ تو میں نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پھر میں روزے سے ہوں۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس آتے اور کہتے : کیا تمہارے پاس صبح کا کھانا ہے ؟ اگر میں کہتی نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے : پھر میں روزے سے ہوں۔

7918

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7918

Sahih

(۷۹۱۵) وَرَوَاہُ وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی فَقَالَ فِی الْحَدِیثِ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ النَّبِیُّ -ﷺ- ذَاتَ یَوْمٍ فَقَالَ : ((ہَلْ عِنْدَکُمْ شَیْئٌ؟))۔ قُلْنَا : لاَ قَالَ : ((فَإِنِّی إِذًا صَائِمٌ))۔ وَبِذَلِکَ اللَّفْظِ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عِیسَی وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ فَذَکَرَہُ۔ وَکَذَلِکَ قَالَہُ یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی : فَإِنِّی إِذًا صَائِمٌ ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٩١٥) طلحہ بن یحییٰ نے ایک حدیث بیان کی کہ ایک دن میرے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو فرمایا : کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے ؟ ہم نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر میں روزے سے ہوں۔ یعلی بن عبید طلحہ سے یوں ہی نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تب میں روزے سے ہوں۔

7919

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7919

Sahih

(۷۹۱۶) وَحَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ مُعَاذٍ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ذَاتَ یَوْمٍ فَقَالَ : ((أَعِنْدَکِ شَیْئٌ؟))۔ قُلْتُ : لاَ قَالَ : ((إِذًا أَصُومَ))۔ وَہَذَا إِسْنَادٌ صَحِیحٌ۔ [صحیح۔ نسائی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٩١٦) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ایک دن میرے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تمہارے پاس کچھ ہے ؟ ، میں نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تب میں روزے سے ہوں۔

7920

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7920

Sahih

(۷۹۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ أَبَا طَلْحَۃَ کَانَ یَأْتِی أَہْلَہُ مِنَ الضُّحَی فَیَقُولُ : ہَلْ عِنْدَکُمْ مِنْ غَدَائٍ ؟ فَإِنْ قَالُوا : لاَ صَامَ ذَلِکَ الْیَوْمَ وَقَالَ : ((إِنِّی صَائِمٌ))۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن شبیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٩١٧) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ ابو طلحہ چاشت کے وقت اپنے اہل کے پاس آتے اور پوچھتے کہ کیا تمہارے پاس صبح کا کھانا ہے ؟ اگر وہ کہتے : نہیں تو وہ کہتے : پھر میں روزے سے ہوں۔

7921

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7921

Zaeef

(۷۹۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ وَأَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْفَقِیہُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَیْدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ نَجِیحٍ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَطُوفُ بِالسُّوقِ ، ثُمَّ یَأْتِی أَہْلَہُ فَیَقُولُ : ((عِنْدَکُمْ شَیْئٌ؟)) فَإِنْ قَالُوا : لاَ قَالَ : ((فَأَنَا صَائِمٌ))۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابو نعیم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٩١٨) ابن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ (رض) کو دیکھا، وہ بازار میں گھوم رہے تھے۔ پھر وہ اپنے اہل کے پاس آئے اور کہا : کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے ؟ اگر وہ کہتے : نہیں تو وہ کہتے : پھر میں روزے سے ہوں۔

7922

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7922

Sahih

(۷۹۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ یَعْنِی ابْنَ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ حَدَّثَتْنِی أُمُّ الدَّرْدَائِ : أَنَّ أَبَا الدَّرْدَائِ کَانَ یَجِیئُ بَعْدَ مَا یُصْبِحُ فَیَقُولُ ((أَعِنْدَکُمْ غَدَائٌ)) فَإِنْ لَمْ یَجِدْ قَالَ ((فَأَنَا إِذًا صَائِمٌ))۔ [صحیح۔ رجالا ثقات]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٩١٩) اُم درداء (رض) فرماتی ہیں کہ ابو درداء صبح کے بعد آتے اور کہتے : کیا تمہارے پاس کھانا ہے ؟ اگر نہ پاتے تو کہتے کہ میں روزے سے ہوں۔