Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 13 · Chapter 2736

صدقات کا بیان

نفلی صدقہ آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حرام نہیں ہے محمد بن علی فرماتے ہیں کہ ہم پر فرضی صدقہ (زکوۃ ) حرام ہے، امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت علی اور فاطمہ (رض) نے بنو ہاشم اور بنو مطلب پر اپنے اموال سے صدقہ کیا اور یہ نفلی تھا، شیخ فرماتے ہیں کہ امام شافعی (رح) کی بات پیچھے گزر

3 hadiths in this chapter

13253

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13253

Zaeef

(۱۳۲۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : أُتِیَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِلَحْمٍ فَقِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذَا مِمَّا تُصُدِّقَ بِہِ عَلَی بَرِیرَۃَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہُوَ لَہَا صَدَقَۃٌ وَلَنَا ہَدِیَّۃٌ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [مسلم ۱۵۰۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٢٤٧) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گوشت لایا گیا اور کہا گیا : اے اللہ کے نبی ! یہ وہ گوشت ہے جو بریرہ پر صدقہ کیا گیا تو آپ (علیہ السلام) نے فرمایا : بریرہ کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔

13254

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13254

Zaeef

(۱۳۲۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ قَالَ أَخْبَرَنَا قَتَادَۃُ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أُتِیَ بِلَحْمٍ فَقَالَ : مَا ہَذَا؟ ۔ قَالَ : ہَذَا تُصُدِّقَ بِہِ عَلَی بَرِیرَۃَ۔ فَقَالَ : ہُوَ لَنَا ہَدِیَّۃٌ وَعَلَیْہَا صَدَقَۃٌ ۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ فَذَکَرَہُ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [بخاری ۲۵۷۷۔ مسلم ۱۰۷۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٢٤٨) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گوشت لایا گیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : یہ کیا ہے ؟ انھوں نے کہا : یہ بریرہ (رض) پر صدقہ کیا گیا ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہمارے لیے یہ ہدیہ ہے اور اس کے لیے صدقہ ہے۔

13255

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13255

Zaeef

(۱۳۲۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْعَبْدَوِیُّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ شَرِیکٍ الأَسَدِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُونُسَ الْیَرْبُوعِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ حَفْصَۃَ عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ الأَنْصَارِیَّۃِ قَالَتْ : بُعِثَتْ إِلَی نُسَیْبَۃَ الأَنْصَارِیَّۃِ بِشَاۃٍ فَأَرْسَلَتْ إِلَی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا مِنْہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَعِنْدَکُمْ شَیْء ٌ؟ ۔ قَالَتْ : لاَ إِلاَّ مَا أَرْسَلَتْ بِہِ نُسَیْبَۃُ مِنْ تِلْکَ الشَّاۃِ قَالَ : قَرِّبِیہِ فَقَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّہَا ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ یُونُسَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ۔ [بخاری ۱۴۴۶۔ مسلم ۱۰۷۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٢٤٩) حضرت ام عطیہ انصاریہ فرماتی ہیں کہ نسیبہ انصاریہ کی طرف ایک بکری بھیجی گئی، انھوں نے اس میں سے کچھ حصہ حضرت عائشہ (رض) کی طرف بھیجا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تمہارے پاس (کھانے کی) کوئی چیز ہے، انھوں نے کہا : نہیں سوائے اس کے جو بکری (کا گوشت) نسیبہ نے بھیجا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریب کرو یہ اپنی جگہ پر پہنچ گئی ہے۔