Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 13 · Chapter 2721

صدقات کا بیان

تالیفِ قلب کے لیے کسی کو ایمان والوں کا حصہ دینا اس امید سے کہ وہ مسلمان ہوجائیں

5 hadiths in this chapter

13189

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13189

Zaeef

(۱۳۱۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ عَنْ أُنَاسٍ مِنْ آلِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ صَفْوَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : یَا صَفْوَانُ ہَلْ عِنْدَکَ سِلاَحٌ ۔ قَالَ : عَارِیَۃً أَمْ غَصْبًا۔ قَالَ : بَلْ عَارِیَۃً ۔ قَالَ فَأَعَارَہُ مَا بَیْنَ الثَّلاَثِینَ إِلَی الأَرْبَعِینَ دِرْعًا وَغَزَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حُنَیْنًا فَلَمَّا ہَزَمَ الْمُشْرِکِینَ جُمِعَتْ دُرُوعُ صَفْوَانَ فَفَقَدَ مِنْہَا أَدْرَاعًا فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- لِصَفْوَانَ : إِنَّا قَدْ فَقَدْنَا مِنْ أَدْرَاعِکَ أَدْرَاعًا فَہَلْ نَغْرَمُ لَکَ؟ ۔ قَالَ : لاَ یَا رَسُولَ اللَّہِ لأَنَّ فِی قَلْبِی الْیَوْمَ مَا لَمْ یَکُنْ یَوْمَئِذٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٨٤) آل عبدالرحمن بن صفوان سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے صفوان ! کیا تیرے پاس اسلحہ ہے ؟ صفوان نے کہا : ” عاریتاً یا مستقل طور پر۔ آپ نے فرمایا : ادھار۔ فرماتے ہیں : میں نے ادھار میں چالیس اور تیس کے درمیان ذرعیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیں اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ حنین کیا، جب مشرکین کو شکست ہوئی تو صفوان کی ذرعوں کو جمع کیا گیا، کچھ ذرعیں گم ہوگئیں تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے صفوان ! تیری ذرعیں ہم سے گم ہوگئیں ہیں، ہم پر کوئی چٹی وغیرہ ہے ؟ اس نے کہا : اے اللہ کے نبی ! نہیں، اس لیے کہ آج میرے دل میں وہ چیز نہیں جو اس دن تھی۔

13190

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13190

Zaeef

(۱۳۱۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ البَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عِتَاثٍ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ عَمِّہِ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ أَظُنُّہُ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی صَفْوَانَ بْنِ أُمَیَّۃَ فِی أَدَاۃٍ ذُکِرَتْ لَہُ عِنْدَہُ فَسَأَلَہُ إِیَّاہَا فَقَالَ صَفْوَانُ : أَیْنَ الأَمَانُ أَتَأْخُذُہَا غَصْبًا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنْ شِئْتَ أَنْ تُمْسِکَ أَدَاتَکَ فَأَمْسِکْہَا وَإِنْ أَعَرْتَنِیہَا فَہِیَ ضَامِنَۃٌ عَلَیَّ حَتَّی تُؤَدَّی إِلَیْکَ ۔ فَقَالَ صَفْوَانُ : لَیْسَ بِہَذَا بَأْسٌ وَقَدْ أَعَرْتُکَہَا فَأَعْطَاہُ یَوْمَئِذٍ زَعَمُوا مِائَۃَ دِرْعٍ وَأَدَاتَہَا وَکَانَ صَفْوَانُ کَثِیرَ السِّلاَحِ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اکْفِنَا حَمْلَہَا ۔ فَحَمَلَہَا صَفْوَانُ ثُمَّ ذَکَرَ الْقِصَّۃَ فِی حَرْبِ حُنَیْنٍ قَالَ فِیہَا : وَمَرَّ رَجُلٌ مِنْ قُرَیْشٍ عَلَی صَفْوَانَ بْنِ أُمَیَّۃَ فَقَالَ : أَبْشِرْ بِہَزِیمَۃِ مُحَمَّدٍ وَأَصْحَابِہِ فَقَالَ لَہُ صَفْوَانُ : أَبَشَّرْتَنِی بِظُہُورِ الأَعْرَابِ فَوَاللَّہِ لَرَبٌّ مِنْ قُرَیْشٍ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ رَبٍّ مِنَ الأَعْرَابِ وَبَعَثَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَیَّۃَ غُلاَمًا لَہُ فَقَالَ : اسْمَعْ لِمَنِ الشِّعَارُ فَجَائَ ہُ الْغُلاَمُ فَقَالَ : سَمِعْتُہُمْ یَقُولُونَ یَا بَنِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ یَا بَنِی عَبْدِ اللَّہِ یَا بَنِی عُبَیْدِ اللَّہِ فَقَالَ : ظَہَرَ مُحَمَّدٌ وَکَانَ ذَلِکَ شِعَارَہُمْ فِی الْحَرْبِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ وَحَدِیثُ عُرْوَۃَ بِمَعْنَاہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٨٥) زہری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوئی ہتھیار بھیجا، ان کے پاس اس کا تذکرہ کیا گیا تو انھوں نے وہ مانگ لیا، صفوان نے کہا : ضامن کہاں ہے ؟ کیا تم مستقل رکھو گے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تو چاہے تو اپنا اسلحہ روک لے، اگر تو مجھے عاریتاً دے دے تو واپس لوٹانے تک میں اس کا ضامن ہوں، صفوان نے کہا : کوئی حرج نہیں، میں آپ کو عاریتاً دیتا ہوں، اس نے اس دن آپ کو مال دے دیا۔ بعض لوگوں کا دعویٰ ہے کہ سو زرعیں اور دوسرا اسلحہ۔ اس وقت صفوان کے پاس بہت سا اسلحہ تھا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہمیں ہماری ضرورت کے مطابق دے دو ۔ صفوان نے دیا، پھر غزوہ حنین کا ذکر کیا، جس میں ہے کہ قریش کا کوئی آدمی صفوان بن امیہ کے پاس سے گزرا، اس نے کہا : تجھے محمد اور اس کے ساتھیوں کی ہزیمت مبارک ہو، صفوان نے اس سے کہا : کیا تو مجھے عرب کے غلبہ کی خبر دیتا ہے، اللہ کی قسم ! قریش کا ولی مجھے عرب کے ولی سے زیادہ پسند ہے، صفوان نے اپنے غلام کو بھیجا اور کہا : سن شعار کون سا ہے ؟ غلام آیا، اس نے کہا : میں نے انھیں اے بنو عبدالرحمن، اے بنو عبداللہ، اے بنو عبیداللہ کہتے ہوئے سنا، صفوان نے کہا : محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غالب آگئے۔ لڑائی میں یہ ان کا شعار تھا۔

13191

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13191

Sahih

(۱۳۱۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الأَکْفَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ عَنْ یُونُسَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ : غَزَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- غَزْوَۃَ الْفَتْحِ فَتْحِ مَکَّۃَ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنَ الْمَدِینَۃِ فِی رَمَضَانَ فَأَعْطَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَئِذٍ صَفْوَانَ بْنَ أُمَیَّۃَ مِائَۃً مِنَ النَّعَمِ ثُمَّ مِائَۃً ثُمَّ مِائَۃً قَالَ ابْنُ شِہَابٍ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَیَّۃَ قَالَ : وَاللَّہِ لَقَدْ أَعْطَانِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَا أَعْطَانِی وَإِنَّہُ لأَبْغَضُ النَّاسِ إِلَیَّ فَمَا بَرِحَ یُعْطِینِی حَتَّی إِنَّہُ لأَحَبُّ النَّاسِ إِلَیَّ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَرْمَلَۃَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۳۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٨٦) ابن شہاب کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ فتح مکہ کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان کے مہینے میں مدینے سے نکلے تھے تو آپ نے صفوان بن امیہ کو سو اونٹ دیے، پھر سو دیے پھر سو دیے۔ شہاب کہتے ہیں کہ مجھے سعید بن مسیب نے حدیث بیان کی کہ صفوان بن امیہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! مجھے رسول اللہ نے جو بھی دیا وہ میرے نزدیک تمام لوگوں میں سے ناپسندیدہ تھے، آپ ہمیشہ مجھے دیتے رہے، یہاں تک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے نزدیک تمام لوگوں سے پسندیدہ ہوگئے۔

13192

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13192

Sahih

(۱۳۱۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ الْکِرْمَانِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا الْقَاضِی أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ کَامِلِ بْنِ خَلَفٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ مُوسَی بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : مَا سُئِلَ النَّبِیُّ -ﷺ- عَلَی الإِسْلاَمِ شَیْئًا إِلاَّ أَعْطَاہُ إِیَّاہُ فَجَائَ رَجُلٌ فَسَأَلَہُ فَأَمَرَ لَہُ بِغَنَمٍ بَیْنَ جَبَلَیْنِ فَرَجَعَ إِلَی قَوْمِہِ فَقَالَ : یَا قَوْمِ أَسْلِمُوا فَإِنَّ مُحَمَّدًا یُعْطِی عَطِیَّۃً لاَ یَخْشَی الْفَاقَۃَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ النَّضْرِ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْحَارِثِ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۳۱۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٨٧) انس (رض) فرماتے ہیں کہ جب بھی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کسی چیز کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ ضرور دیتے تھے، ایک آدمی آیا، اس نے سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو پہاڑوں کے درمیان جو بکریاں تھیں دینے کا حکم دیا اور جب وہ اپنی قوم کے پاس گیا تو اس نے کہا : اے میری قوم ! مسلمان ہوجاؤ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اتنا دیتے ہیں کہ وہ تو فاقے سے بھی نہیں ڈرتے۔

13193

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13193

Zaeef

(۱۳۱۸۸) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرٍو وَاللَّفْظُ لَہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ -ﷺ- غَنَمًا بَیْنَ جَبَلَیْنِ فَأَعْطَاہُ إِیَّاہُ فَأَتَی قَوْمَہُ فَقَالَ : أَیْ قَوْمِ أَسْلِمُوا فَوَاللَّہِ إِنَّ مُحَمَّدًا لَیُعْطِی عَطَائً مَا یَخَافُ الْفَقْرَ قَالَ أَنَسٌ : إِنْ کَانَ الرَّجُلُ لَیُسْلِمُ مَا یُرِیدُ إِلاَّ الدُّنْیَا فَمَا یُسْلِمُ حَتَّی یَکُونَ الإِسْلاَمُ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا عَلَیْہَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٨٨) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دو پہاڑوں کے درمیان جو بکریاں تھیں مانگ لیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو دے دیں، وہ اپنی قوم کے پاس آیا اور کہنے لگا : مسلمان ہوجاؤ، اللہ کی قسم ! محمد اتنا دیتے ہیں کہ فقر کا ڈر ختم ہوجاتا ہے، انس (رض) کہتے ہیں کہ اگر آدمی اسلام صرف دنیا کے حصول کے لیے قبول کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں ہوگا، جب تک دنیا اور اس کی ہر چیز سے اسلام اسے زیادہ محبوب نہ ہوجائے۔