Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 13 · Chapter 2718

صدقات کا بیان

صدقے میں سے کوئی چیز بھی نہ چھپائی جائے

4 hadiths in this chapter

13177

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13177

Sahih

(۱۳۱۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ المُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ عَنْ عَدِیِّ بْنِ عَمِیرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : یَا أَیُّہَا النَّاسُ مَنْ عَمِلَ مِنْکُمْ لَنَا عَلَی عَمَلٍ فَکَتَمَنَا مِخْیَطًا فَما فُوقَہُ فَہُوَ غُلٌّ یَأْتِی بِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ۔ فَقَامَ رَجُلٌ أَسْوَدُ کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَیْہِ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ : اقْبَلْ عَنِّی عَمَلَکَ قَالَ : وَمَا ذَاکَ؟ ۔ قَالَ : سَمِعْتُکَ تَقُولُ الَّذِی قُلْتَ قَالَ : وَأَنَا أَقُولُہُ الآنَ مَنِ اسْتَعْمَلْنَاہُ عَلَی عَمَلٍ فَلْیَأْتِنَا بِقَلِیلِہِ وَکَثِیرِہِ فَما أُعْطِیَ مِنْہُ أَخَذَ وَمَا نُہِیَ عَنْہُ انْتَہَی۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٧٢) حضرت عدی بن عمیرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اے لوگو ! جس نے ہمارے ساتھ کوئی کام کیا، پھر اس نے اگر ایک سوئی بھی چھپالی یا اس سے بھی کوئی چھوٹی چیز تو وہ خائن ہے۔ وہ قیامت والے دن آئے گا اور وہ چیز اس کے ساتھ ایک سیاہ رنگ کا آدمی کھڑا ہوا راوی کہتا ہے کہ میرے خیال میں یہ انصار کا آدمی تھا، اس نے کہا : یہ کام قبول کرلے۔ آپ نے فرمایا : کیوں ؟ اس نے کہا کہ ابھی آپ نے اس کے بارے میں وعید سنائی ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں تو اب بھی کہنا ہے کہ جس کو ہم نے کسی کام پر عامل بنایا وہ چھوٹی اور بڑی سب چیزیں لے کر آئے جو اس کو دیا جائے، اس کو لے لے اور جس چیز سے روکا جائے اس سے رک جائے۔

13178

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13178

Sahih

(۱۳۱۷۳) وأَخْبَرَنَاہُ أَبُو طَاہِرٍ أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ مُنِیبٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنْ قَیْسٍ عَنْ عَدِیِّ بْنِ عَمِیرَۃَ الْکِنْدِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ فَذَکَرَ مِثْلَہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ أَسْوَدُ کَأَنِّی أَرَاہُ فَقَالَ : دُونَکَ عَمَلَکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ وَقَالَ فِی آخِرِہِ : فَما أُوتِیَ مِنْہُ أَخَذَ وَمَا نُہِیَ عَنْہُ انْتَہَی ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ رَاہَوَیْہِ عَنِ الْفَضْلِ وَأَخْرَجَہُ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٧٣) حضرت عدی بن عمیرہ کندی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا، اسی حدیث کی مثل ہے جو پیچھے گزری۔

13179

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13179

Sahih

(۱۳۱۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ عَنْ أَبِی حُمَیْدٍ الأَنْصَارِیِّ ثُمَّ السَّاعِدِیِّ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- اسْتَعْمَلَ عَامِلاً عَلَی الصَّدَقَۃِ فَجَائَ الْعَامِلُ حِینَ قَدِمَ مِنْ عَمَلِہِ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذَا الَّذِی لَکُمْ وَہَذَا الَّذِی أُہْدِیَ لِی فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : فَہَلاَّ قَعَدْتَ فِی بَیْتِ أَبِیکَ وَأُمِّکَ فَنَظَرْتَ إِنْ یُہْدَی لَکَ أَمْ لاَ ۔ ثُمَّ قَامَ النَّبِیُّ -ﷺ- عَشِیَّۃً عَلَی الْمِنْبَرِ بَعْدَ الصَّلاَۃِ فَتَشَہَّدَ وَأَثْنَی عَلَی اللَّہِ بِمَا ہُوَ أَہْلُہُ ثُمَّ قَالَ : أَمَّا بَعْدُ فَمَا بَالُ الْعَامِلِ نَسْتَعْمِلُہُ فَیَأْتِینَا فَیَقُولُ ہَذَا مِنْ عَمَلِکُمْ وَہَذَا الَّذِی أُہْدِیَ لِی فَہَلاَّ قَعَدَ فِی بَیْتِ أَبِیہِ وَأُمَّہِ فَنَظَرَ ہَلْ یُہْدَی لَہُ أَمْ لاَ وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ لاَ یَقْبَلُ أَحَدٌ مِنْکُمْ مِنْہَا شَیْئًا إِلاَّ جَائَ بِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یَحْمِلُہُ عَلَی عُنُقِہِ إِنْ کَانَ بَعِیرًا جَائَ بِہِ لَہُ رُغَاء ٌ وَإِنْ کَانَتْ بَقَرَۃً جَائَ بِہَا وَلَہَا خُوَارٌ وَإِنْ کَانَتْ شَاۃً جَائَ بِہَا تَیْعَرُ فَقَدْ بَلَّغْتُ ۔ قَالَ أَبُو حُمَیْدٍ ثُمَّ رَفَعَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَدَہُ حَتَّی إِنَّا لَنَنْظُرُ إِلَی عُفْرَۃِ إِبْطَیْہِ۔ قَالَ أَبُو حُمَیْدٍ وَقَدْ سَمِعَ ذَلِکَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ فَسَلُوہُ رَوَاہُ۔ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ [صحیح۔ بخاری، مسلم۱۸۳۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٧٤) حضرت ابوحمید ساعدی سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی کو صدقے پر عامل بنایا۔ جب عامل آیا تو اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ آپ کے لیے ہے، یہ میرے لیے جو مجھے ہدیہ میں دیا گیا ہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تو اپنے ماں باپ کے گھر میں بیٹھا رہتا تو کیا تجھے یہ تحفے دیے جاتے یا نہ ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شام کو منبر پر کھڑے ہوئے اور نماز کے بعد اللہ کی تعریف اور ثنا کو بیان کیا جو اس کے لائق تھی، پھر آپ نے فرمایا : عاملوں (صدقے لینے والوں) کو کیا ہوگیا ہے کہ ہم ان کو صدقوں پر مقرر کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ یہ ہمارے تحفے ہیں اور یہ صدقے کا مال ہے۔ اگر وہ اپنے ماں باپ کے گھر میں بیٹھا رہے اور پھر دیکھے کہ کیا اس کو تحفے دیے جاتے ہیں یا نہیں ؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کسی سے کوئی چیز بھی قبول نہیں کی جائے گی مگر وہ قیامت والے دن اس کو لے کر آئے گا، اگر وہ اونٹ ہوں گے تو اس نے اپنے کندھوں پر اس کو اٹھایا ہوا ہوگا، اور اس کی بلبلانے کی آواز ہوگی اور اگر وہ گائے ہوگی تو اس کے بولنے کی آواز آرہی ہوگی اور اگر وہ بکری ہوگی تو وہ اس کو بھی لے کر آئے گا اور اس کی منمنانے کی آواز ہوگی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میں نے یہ تمام باتیں تم کو بتادیں ہیں۔ ابوحمید کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے زید بن ثابت نے سنا تو تم انھیں سے پوچھو۔

13180

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13180

Zaeef

(۱۳۱۷۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَاضِی بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِی أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شُمَاسَۃَ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : لاَ یَدْخُلُ صَاحِبُ مَکْسٍ الْجَنَّۃَ ۔ قَالَ یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ یَعْنِی الْعَشَّارَ أَخْرَجَہُ أَبُو دَاوُدَ فِی السُّنَنِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ۔ وَالْمَکْسُ : ہُوَ النُّقْصَانُ فَإِذَا کَانَ الْعَامِلُ فِی الصَّدَقَاتِ یَنْتَقِصُ مِنْ حُقُوقِ الْمَسَاکِینِ وَلاَ یُعْطِیہِمْ إِیَّاہَا بِالتَّمَامِ فَہُوَ حِینَئِذٍ صَاحِبُ مَکْسٍ یُخَافُ عَلَیْہِ الإِثْمُ وَالْعُقُوبَۃُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٧٥) عقبہ بن عامر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ (ظلماً ) ٹیکس لینے والا جنت میں کبھی بھی داخل نہ ہوگا۔ ٹیکس سے مراد و نقصان ہے جو عامل مساکین کے حقوق سے کمی کرتا ہے اور انھیں ان کے پورے حقوق نہیں دیتا (جب وہ یہ کام کرے گا) تو وہ صاحب ٹیکس ہوگا۔ اس پر جو گناہ ہے اور اس کے انجام سے ڈرنا چاہیے۔ واللہ اعلم