Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 13 · Chapter 2711

صدقات کا بیان

جس نے کہا کہ کسی قوم کا صدقہ ان کے شہر سے منتقل نہ کیا جائے جب اس شہر میں مستحق موجود ہوں

7 hadiths in this chapter

13141

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13141

Sahih

(۱۳۱۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ إِسْحَاقَ الْمَکِّیُّ عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ صَیْفِیٍّ عَنْ أَبِی مَعْبَدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمَّا بَعَثَ مُعَاذًا إِلَی الْیَمَنِ قَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّکَ تَأْتِی قَوْمًا أَہْلَ کِتَابٍ فَادْعُہُمْ إِلَی شَہَادَۃِ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ فَإِنْ ہُمْ أَجَابُوکَ لِذَلِکَ فَأَعْلِمْہُمْ أَنَّ اللَّہَ قَدِ افْتَرَضَ عَلَیْہِم خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِی کُلِّ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ فَإِنْ ہُمْ أَجَابُوکَ لِذَلِکَ فَأَعْلِمْہُمْ أَنَّ اللَّہَ قَدِ افْتَرَضَ عَلَیْہِمْ صَدَقَۃً فِی أَمْوَالِہِمْ تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِیَائِہِمْ فَتُرَدُّ فِی فُقَرَائِہِمْ فَإِنْ ہُمْ أَجَابُوکَ لِذَلِکَ فَإِیَّاکَ وَکَرَائِمَ أَمْوَالِہِمْ وَإِیَّاکَ وَدَعْوَۃَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّہَا لَیْسَ بَیْنَہَا وَبَیْنَ اللَّہِ حِجَابٌ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ مُوسَی عَنْ وَکِیعٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٣٦) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب معاذ بن جبل (رض) کو یمن کی طرف بھیجا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے معاذ ! تو اہل کتاب کے پاس جا رہا ہے، سب سے پہلے ان کو اللہ کی وحدانیت اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت کی دعوت دینی ہے۔ اگر وہ اس کو قبول کرلیں تو پھر ان کو بتانا کہ اللہ پاک نے ایک دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں، اگر وہ اس بات کو بھی قبول کرلیں تو پھر ان کو یہ بتانا ہے کہ اللہ پاک نے تم پر تمہارے مالوں میں سے صدقہ فرض کیا ہے، جو مال دار لوگوں سے لیا جائے گا اور غریب لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ اگر وہ اس بات کو مان لیں تو پھر ان کے قیمتی مال سے بچنا ہے اور مظلوم کی بددعا سے بھی بچ؛ کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔

13142

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13142

Sahih

(۱۳۱۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ حَدَّثَنِی سَعِیدٌ الْمَقْبُرِیُّ عَنْ شَرِیکِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّہُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : بَیْنَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- جُلُوسٌ فِی الْمَسْجِدِ إِذْ جَائَ رَجُلٌ عَلَی جَمَلٍ فَأَنَاخَہُ فِی الْمَسْجِدِ ثُمَّ عَقَلَہُ ثُمَّ قَالَ لَہُمْ : أَیُّکُمْ مُحَمَّدٌ؟ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مُتَّکِئٌّ بَیْنَ ظَہْرَانَیْہِمْ قَالَ فَقُلْنَا لَہُ : ہَذَا الرَّجُلُ الأَبْیَضُ الْمُتَّکِئُ فَقَالَ لَہُ الرَّجُلُ : یَا ابْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : قَدْ أَجَبْتُکَ ۔ فَقَالَ الرَّجُلُ : یَا مُحَمَّدُ إِنِّی سَائِلُکَ فَمُشْتَدٌّ عَلَیْکَ فِی الْمَسْأَلَۃِ فَلاَ تَجِدَنَّ فِی نَفْسِکَ فَقَالَ : سَلْ مَا بَدَا لَکَ ۔ فَقَالَ الرَّجُلُ نَشَدْتُکَ بِرَبِّکَ وَرَبِّ مَنْ قَبْلَکَ آللَّہُ أَرْسَلَکَ إِلَی النَّاسِ کُلِّہِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اللَّہُمَّ نَعَمْ ۔ قَالَ : فَأَنْشُدُکَ اللَّہَ آللَّہُ أَمَرَکَ أَنْ تُصَلِّیَ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ فِی الْیَوْمِ وَاللَّیْلَۃِ فَقَالَ : اللَّہُمَّ نَعَمْ ۔ قَالَ فَأَنْشُدُکَ اللَّہَ آللَّہُ أَمَرَکَ أَنْ نَصُومَ ہَذَا الشَّہْرِ مِنَ السَّنَۃِ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اللَّہُمَّ نَعَمْ۔ قَالَ أَنْشُدُکَ اللَّہَ آللَّہُ أَمَرَکَ أَنْ تَأْخُذَ ہَذِہِ الصَّدَقَۃَ مِنْ أَغْنِیَائِنَا فَتَقْسِمُہَا عَلَی فُقَرَائِنَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اللَّہُمَّ نَعَمْ ۔ قَالَ الرَّجُلُ آمَنْتُ بِمَا جِئْتَ بِہِ وَأَنَا رَسُولُ مَنْ وَرَائِی مِنْ قَوْمِی وَأَنَا ضِمَامُ بْنُ ثَعْلَبَۃَ أَخُو بَنِی سَعْدِ بْنِ بَکْرٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنِ اللَّیْثِ۔[صحیح۔ بخاری ۶۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٣٧) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم مسجد میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ اچانک ایک آدمی اونٹ پر آیا۔ اس نے اپنے اونٹ کو مسجد میں بٹھایا پھر اس کو باندھ دیا۔ پھر ان لوگوں کو کہا کہ تم میں سے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کون ہیں ؟ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان ٹیک لگا کر بیٹھے تھے، ہم نے اس کو کہا کہ یہ سفید آدمی جو ٹیک لگائے ہوئے ہیں۔ پھر اس آدمی نے کہا کہ اے عبدالمطلب کے بیٹے ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نے تمہیں جواب دیا ہے، اس آدمی نے کہا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں تم سے کچھ سوال کروں گا، دوران سوال اگر آپ کو کوئی بات گراں گزرے تو برا محسوس نہ کرنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جو بھی سوال کرنا ہے کرو۔ اس نے کہا کہ میں تجھے تیرے رب اور جو تجھ سے پہلے لوگوں کا رب ہے کا واسطہ دیتا ہوں کہ کیا اللہ پاک نے تم کو تمام لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ہاں بالکل “ اس آدمی نے پھر کہا کہ میں تجھے اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کہ کیا اللہ پاک نے آپ کو حکم دیا ہے کہ ہم ایک دن اور رات میں پانچ نمازیں پڑھیں ؟ فرمایا کہ ” ہاں بالکل “ اس آدمی نے پھر کہا کہ میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ کیا اللہ پاک نے آپ کو حکم دیا ہے کہ ہم سال میں ایک مہینے کے روزے رکھیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں۔ اس آدمی نے پھر کہا کہ میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ کیا اللہ پاک نے آپ کو حکم دیا ہے کہ آپ ہمارے مال دار لوگوں سے صدقہ وصول کریں اور غریبوں میں تقسیم کریں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں تو آخر کار اس نے کہا کہ میں اس چیز پر ایمان لے آیا ہوں، جو چیز آپ لے کر آئے ہیں اور میں اپنی قوم کے لوگوں کو یہ پیغام دوں گا اور میں ضمام بن ثعلبہ بنو سعد بن بکر کا بھائی ہوں۔

13143

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13143

Zaeef

(۱۳۱۳۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَطَائِ بْنِ أَبِی مَیْمُونَۃَ حَدَّثَنِی أَبِی أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بُعِثَ عَلَی الصَّدَقَۃِ فَلَمَّا رَجَعَ قَالُوا لَہُ : أَیْنَ الْمَالُ؟ قَالَ : وَلِلْمَالِ أَرْسَلْتُمُونِی أَخْذَنَاہَا مِنْ حَیْثُ کُنَّا نَأْخُذُہَا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَوَضَعْنَاہَا حَیْثُ کُنَّا نَضَعُہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٣٨) عطاء بن ابو میمونہ سے روایت ہے کہ عمران بن حصین کو صدقہ کے لیے بھیجا گیا۔ جب وہ لوٹے تو لوگوں نے کہا کہ مال کہاں ہے ؟ تو انھوں نے کہا کہ مال کے لیے تم نے مجھے بھیجا تھا ؟ وہ تو ہم نے ان سے لیا جن سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں لیتے تھے اور ان کو دے دیا جن کو ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں دیتے تھے۔

13144

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13144

Zaeef

(۱۳۱۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : بَعَثَ النَّبِیُّ -ﷺ- فِینَا سَاعِیًا فَأَخَذَ الصَّدَقَۃَ مِنْ أَغْنِیَائِنَا فَوَضَعَہَا فِی فُقَرَائِنَا وَأَمَرَ لِی بِقَلُوصٍ۔ ہَذَا الْحَدِیثُ یُعْرَفُ بِأَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ وَلَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٣٩) ابی جحفہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صدقہ لینے والے کو بھیجا تو اس نے مال دار لوگوں سے صدقہ لیا اور فقیر لوگوں میں تقسیم کیا اور آپ نے مجھے اونٹنی دینے کا حکم دیا۔

13145

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13145

Zaeef

(۱۳۱۴۰) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو أُمَیَّۃَ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ یَزِیدَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ زَکَرِیَّا عَنِ الأَعْمَشِ عَنِ ابْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- سَاعِیًا عَلَی الصَّدَقَۃِ فَأُمِرَ أَنْ یَأْخُذَ الصَّدَقَۃَ مِنْ أَغْنِیَائِنَا فَیَقْسِمُہَا فِی فُقَرَائِنَا وَکُنْتُ غُلاَمًا یَتِیمًا لاَ مَالَ لِی فَأَعْطَانِی مِنْہَا قَلُوصًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٤٠) ابو جحیفہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ صدقہ وصول کرنے والے کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صدقہ لینے کے لیے بھیجا تو اس کو حکم دیا کہ وہ مال دار لوگوں سے صدقہ لے اور غریب لوگوں میں تقسیم کرے اور میں یتیم لڑکا تھا، میرے پاس مال نہیں تھا، آپ نے مجھے اونٹنی عطا کرنے کا حکم دیا۔

13146

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13146

Zaeef

(۱۳۱۴۱) وَفِیمَا أَجَازَ لِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ رِوَایَتَہُ عَنْہُ عَنْ أَبِی الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَضَی أَیُّمَا رَجُلٍ انْتَقَلَ مِنْ مِخْلاَفِ عَشِیرَتِہِ إِلَی غَیْرِ مِخْلاَفِ عَشِیرَتِہِ فَعُشْرُہُ وَصَدَقَتُہُ إِلَی مِخْلاَفِ عَشِیرَتِہِ۔ [الام للشافعی ۲/ ۷۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٤١) حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ (رض) نے کسی ایک آدمی کے بارے میں فیصلہ کیا جس نے (اپنا صدقہ اور زکوۃ وغیرہ) اپنے ضلع سے دوسرے ضلع کے رشتہ داروں میں منتقل کردیا تھا کہ اس کا عشر اور صدقہ ضلع کے رشتہ داروں کے لیے ہے۔

13147

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13147

Zaeef

(۱۳۱۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِیٍّ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ الْہَمَذَانِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : لاَ تُخْرَجُ الزَّکَاۃُ مِنْ بَلَدٍ إِلَی بَلَدٍ إِلاَّ لِذِی قَرَابَۃٍ۔ مَوْقُوفٌ وَفِی إِسْنَادِہِ ضَعْفٌ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٤٢) حضرت عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ قریبی رشتہ داروں کے سوا (کسی اور کے لیے ایک شہر سے دوسرے شہر زکوۃ منتقل نہیں کی جائے گی۔