Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 13 · Chapter 1662

صدقات کا بیان

مانگنے کی کراہت اور اسے چھوڑنے کی ترغیب کا بیان

6 hadiths in this chapter

7873

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7873

Sahih

(۷۸۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُسْلِمٍ أَخِی الزُّہْرِیِّ عَنْ حَمْزَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : خَرَجْنَا إِلَی الشَّامِ نَسْأَلُ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِینَۃَ قَالَ لَنَا ابْنُ عُمَرَ : أَتَیْتُمُ الشَّامَ تَسْأَلُونَ۔ أَمَا إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((مَا تَزَالُ الْمَسْأَلَۃُ بِالرَّجُلِ حَتَّی یَلْقَی اللَّہَ وَمَا فِی وَجْہِہِ مُزْعَۃٌ مِنْ لَحْمٍ))۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ وَقَالَ مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ فَذَکَرَہُ۔ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُسْلِمٍ مُخْتَصَرًا۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٧٠) حمزہ بن عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم شام کی طرف نکلے، جب ہم مدینہ آئے تو ہمیں عبداللہ بن عمر (رض) نے کہا : تم شام سے مانگنے آئے ہو ؟ لیکن میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ جو انسان ہمیشہ مانگتا رہتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ سے ملے گا تو اس کے چہرے پر گوشت کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہوگا۔

7874

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7874

Sahih

(۷۸۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّیْدَلاَنِیُّ وَحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَبَّانِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ سَأَلَ النَّاسَ أَمْوَالَہُمْ تَکَثُّرًا فَإِنَّمَا یَسْأَلُ جَمْرًا فَلْیَسْتَقِلَّ مِنْہُ أَوْ لِیَسْتَکْثِرْ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٧١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے لوگوں سے اپنا مال بڑھانے کے لیے مانگا تو وہ انگارہ مانگ رہا ہے ، چاہے وہ اسے کم کرلے یا زیادہ کرلے۔

7875

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7875

Sahih

(۷۸۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرٍو یَعْنِی ابْنَ دِینَارٍ عَنْ وَہْبِ بْنِ مُنَبِّہٍ عَنْ أَخِیہِ قَالَ : سَمِعْتُ مُعَاوِیَۃَ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ تُلْحِفُوا فِی الْمَسْأَلَۃِ فَوَاللَّہِ لاَ یَسْأَلُنِی أَحَدٌ مِنْکُمْ شَیْئًا فَتُخْرِجَ مَسْأَلَہُ مِنِّی شَیْئًا وَأَنَا کَارِہٌ فَیُبَارَکَ لَہُ فِیہَا))۔ لَفْظُ حَدِیثِ سُفْیَانَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ نُمَیْرٍ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٧٢) مصعب بن عمیر (رض) اپنے بھائی سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے معاویہ (رض) سے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی سے چمٹ کر نہ مانگو، اللہ کی قسم ! تم میں سے کوئی مجھ سے کوئی چیز نہیں مانگتا اور اسے میں اپنے پاس دے دیتا ہوں مگر میں ناپسند کرتا ہوں اور اس کے لیے اس میں برکت ڈال دی جاتی ہے۔

7876

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7876

Sahih

(۷۸۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ حَلِیمٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا یُونُسُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ وَابْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ حَکِیمَ بْنَ حِزَامٍ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَأَعْطَانِی ، ثُمَّ سَأَلْتُہُ فَأَعْطَانِی ، ثُمَّ سَأَلْتُہُ فَأَعْطَانِی ، ثُمَّ قَالَ : ((یَا حَکِیمُ إِنْ ہَذَا الْمَالَ خَضِرَۃٌ حُلْوَۃٌ فَمَنْ أَخَذَہُ بِسَخَاوَۃِ نَفْسٍ بُورِکَ لَہُ فِیہِ ، وَمَنْ أَخَذَہُ بِإِشْرَافِ نَفْسٍ لَمْ یُبَارَکْ لَہُ فِیہِ کَالَّذِی یَأْکُلُ وَلاَ یَشْبَعُ ، وَالْیَدُ الْعُلْیَا خَیْرٌ مِنَ الْیَدِ السُّفْلَی))۔ قَالَ حَکِیمٌ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لاَ أَرْزَأُ أَحَدًا بَعْدَکَ شَیْئًا حَتَّی أُفَارِقَ الدُّنْیَا قَالَ وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ : یَدْعُو حَکِیمًا إِلَی الْعَطَائِ فَیَأْبَی أَنْ یَقْبَلَہُ مِنْہُ ، ثُمَّ إِنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ دَعَاہُ لِیُعْطِیَہُ فَأَبَی أَنْ یَقْبَلَ مِنْہُ شَیْئًا فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنِّی أُشْہِدُکُمْ یَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِینَ عَلَی حَکِیمٍ أَنِّی أَعْرِضُ عَلَیْہِ حَقَّہُ مِنْ ہَذَا الْفَیْئِ فَیَأْبَی أَنْ یَأْخُذَہُ۔ فَلَمْ یَرْزَأْ حَکِیمٌ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی تُوُفِّیَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدَانَ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مُخْتَصَرًا مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٧٣) حکیم بن حزام (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مانگا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے دے دیا ، میں نے پھر مانگا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے حکیم ! یہ مال میٹھا و سرسبز ہے ، جو اسے دل کی سخاوت سے لیتا ہے اس کے لیے اس میں برکت ڈال دی جاتی ہے اور جو دل کی چاہت سے لیتا ہے اس کے لیے اس میں برکت نہیں کی جاتی اور وہ اس شخص کی مانند ہے جو کھاتا ہے مگر سیر نہیں ہوتا اور اوپر کا ہاتھ نچلے ہاتھ سے بہتر ہے۔ حکیم کہتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ساتھ بھیجا ہے مجھے اس ذات کی قسم ! آج کے بعد میں کسی سے کچھ نہیں مانگوں گا یہاں تک کہ دنیا چھوڑجاؤں تو ابوبکر (رض) حکیم کو دینے کے لیے بلاتے تو وہ لینے سے انکار کردیتے۔ پھر عمر (رض) نے بلایا تاکہ اسے دیں مگر انھوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا تو عمر (رض) نے کہا : میں گواہی دیتا ہوں، اے لوگو ! میں تمہیں حکیم (رض) کے بارے میں گواہ بناتا ہوں۔ میں نے اس غنیمت میں سے اس کا حق پیش کیا مگر انھوں نے لینے سے انکار کردیا تو حکیم (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کسی سے کچھ نہ لیا حتیٰ کہ وہ فوت ہوگئے۔

7877

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7877

Sahih

(۷۸۷۴) أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ (ح) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ وَأَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ شَبِیبٍ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ یَزِیدَ عَنْ أَبِی إِدْرِیسَ الْخَوْلاَنِیِّ عَنْ أَبِی مُسْلِمٍ الْخَوْلاَنِیِّ قَالَ : حَدَّثَنِی الْحَبِیبُ الأَمِینُ أَمَّا ہُوَ فَحَبِیبٌ إِلَیَّ ، وَأَمَّا ہُوَ عِنْدِی فَأَمِینٌ ۔ عَوْفُ بْنُ مَالِکٍ الأَشْجَعِیُّ قَالَ : کُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- تِسْعَۃً أَوْ ثَمَانِیَۃً أَوْ سَبْعَۃً فَقَالَ : ((أَلاَ تُبَایِعُونَ رَسُولَ اللَّہِ))۔ وَکُنَّا حَدِیثَ عَہْدٍ بِبَیْعَۃٍ فَقُلْنَا : قَدْ بَایَعْنَاکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ ، ثُمَّ قَالَ : ((أَلاَ تُبَایِعُونَ رَسُولَ اللَّہِ))۔ فَقُلْنَا : قَدْ بَایَعْنَاکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ ، ثُمَّ قَالَ : ((أَلاَ تُبَایِعُونَ رَسُولَ اللَّہِ))۔ قَالَ : فَبَسَطْنَا أَیْدِیَنَا وَقُلْنَا : قَدْ بَایَعْنَاکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَعَلَی مَا نُبَایِعُکَ؟ قَالَ : ((عَلَی أَنْ تَعْبُدُوا اللَّہَ وَلاَ تُشْرِکُوا بِہِ شَیْئًا وَالصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ وَتُطِیعُوا وَأَسَرَّ کَلِمَۃً خَفِیَّۃً وَلاَ تَسْأَلُوا النَّاسَ شَیْئًا ۔ فَلَقَدْ کَانَ بَعْضُ أُولَئِکَ النَّفَرِ یَسْقُطُ سَوْطُ أَحَدِہِمْ فَمَا یَسْأَلُ أَحَدًا یُنَاوِلُہُ إِیَّاہُ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْحَافِظِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ شَبِیبٍ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٧٤) عوف بن مالک اشجعی (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نو ، آٹھ ، یا سات افراد تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت نہیں کرو گے اور ہم بیعت کرنے والوں میں نئے نئے تھے۔ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کرلی ہے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت نہیں کروگے تو ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم نے بیعت کرلی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر فرمایا : کیا تم اللہ کے رسول کی بیعت نہیں کروگے تو ہم نے اپنے ہاتھ پھیلادیے اور ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کرلی ہے۔ ہم کس بات پر بیعت کرلیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس بات پر کہ تم اللہ کی عبادت کروگے۔ اس کے ساتھ شرک نہیں کروگے اور پانچ نمازیں پڑھو گے اور تم اطاعت کرو گے۔ ایک بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آہستہ سے کہی اور تم لوگوں سے کچھ نہیں مانگوگے ۔ البتہ اگر جماعت میں سے کسی کا کوڑا گر جاتا تو وہ کسی کو پکڑانے کے لیے بھی نہ کہتا۔

7878

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7878

Sahih

(۷۸۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ مُعَاوِیَۃَ عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ یَتَقَبَّلْ لِی بِوَاحِدَۃٍ أَتَقَبَّلْ لَہُ بِالْجَنَّۃِ))۔ قَالَ ثَوْبَانُ : أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : ((لاَ تَسْأَلِ النَّاسَ شَیْئًا))۔ قَالَ : فَلَرُبَّمَا سَقَطَ سَوْطُ ثَوْبَانَ وَہُوَ عَلَی الْبَعِیرِ فَلاَ یَقُولُ لأَحَدٍ نَاوِلْنِیہِ حَتَّی یَنْزِلَ فَیَأْخُذَہُ۔ وَرُوِیَ عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ عَنْ ثَوْبَانَ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٧٥) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غلام حضرت ثوبان (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کوئی ایک بات کو قبول کرے گا میں اسے جنت کا وعدہ دیتا ہوں ۔ ثوبان (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر تو لوگوں سے کچھ نہ مانگ۔ وہ کہتے ہیں : بسا اوقات میرا کوڑا گرجاتا اور وہ اونٹ پر ہوتے تو بھی کسی سے نہ کہتا کہ مجھے پکڑاؤ حتیٰ کہ خود اترتا اور پکڑلیتا۔