Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 13 · Chapter 1647

صدقات کا بیان

پانی پلانے کا بیان

6 hadiths in this chapter

7807

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7807

Zaeef

(۷۸۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الْہِلاَلِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَۃَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَالْحَسَنِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ أَنَّہُ أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : أَیُّ الصَّدَقَۃِ أَعْجَبُ إِلَیْکَ؟ قَالَ : سَقْیُ الْمَائِ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَۃَ وَفِی حَدِیثِ عَفَّانَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَۃَ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَیُّ الصَّدَقَۃِ أَفْضَلُ؟ وَزَادَ قَالَ : وَکَانَ لِسَعْدٍ سِقَایَۃٌ بِالْمَدِینَۃِ قَالَ قُلْتُ لِقَتَادَۃَ : مَنْ قَالَ لآلِ سَعْدٍ قَالَ : الْحَسَنُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٠٤) حضرت سعد بن عبادہ (رض) فرماتے ہیں کہ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور عرض کیا : کون سا صدقہ بہت رہے ؟ (آپ کو پسند ہے) تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پانی پلانا ۔

7808

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7808

Zaeef

(۷۸۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ حَدَّثَنَا أَبُوخَالِدٍ الَّذِی کَانَ یَنْزِلُ فِی بَنِی دَالاَنَ عَنْ نُبَیْحٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((أَیُّمَا مُسْلِمٍ کَسَا ثَوْبًا عَلَی عُرْیٍ کَسَاہُ اللَّہُ مِنْ خَضِرِ الْجَنَّۃِ، وَأَیُّمَا مُسْلِمٍ أَطْعَمَ مُسْلِمًا عَلَی جُوعٍ أَطْعَمَہُ اللَّہُ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّۃِ، وَأَیُّمَا مُسْلِمٍ سَقَی مُسْلِمًا عَلَی ظَمَإٍ سَقَاہُ اللَّہُ مِنَ الرَّحِیقِ الْمَخْتُومِ))۔[ضعیف۔ اخرجہ ابوداؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٠٥) ابو سعید (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس مسلمان نے کسی کو کپڑے پہنائے ، اس کی حاجت پر اللہ تعالیٰ اسے جنت کے ریشم سے پہنائے گا اور جس نے کسی مسلمان کو بھوک میں کھلایا، اسے اللہ تعالیٰ جنت کے پھل کھلائے گا اور جس کسی نے مسلمان کو پیاس کی وجہ سیپلایا ۔ اللہ اسے رحیقِ مختوم (عمدہ شراب) پلائیں گے۔

7809

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7809

Zaeef

(۷۸۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ عَنْ مَالِکٍ وَأَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْفَقِیہُ الْمِہْرَجَانِیُّ بِہَا حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أَبِی بَکْرٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہِ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((بَیْنَمَا رَجُلٌ یَمْشِی بِطَرِیقٍ اشْتَدَّ عَلَیْہِ الْعَطَشُ فَوَجَدَ بِئْرًا فَنَزَلَ فِیہَا فَشَرِبَ ، ثُمَّ خَرَجَ فَإِذَا کَلْبٌ یَلْہَثُ یَأْکُلُ الثَّرَی مِنَ الْعَطَشِ فَقَالَ الرَّجُلُ : لَقَدْ بَلَغَ بِہَذَا مِنَ الْعَطَشِ مِثْلُ الَّذِی کَانَ بَلَغَنِی ۔ وَفِی رِوَایَۃِ قُتَیْبَۃَ : مِثْلُ مَا بَلَغْتُ فَنَزَلَ الْبِئْرَ فَمَلأَ خُفَّہُ مَائً فَأَمْسَکَہُ بِفِیہِ حَتَّی رَقِیَ فَسَقَی الْکَلْبَ فَشَکَرَ اللَّہُ لَہُ فَغَفَرَ لَہُ۔ فَقَالُوا: یَارَسُولَ اللَّہِ وَإِنَّ لَنَا فِی الْبَہَائِمِ لأَجْرًا۔ فَقَالَ: فِی کُلِّ ذَاتِ کَبِدٍ رَطْبَۃٍ أُجْرٌ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ الْقَعْنَبِیِّ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٠٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک مرتبہ ایک آدمی راستے میں چل رہا تھا، اسے سخت پیاس محسوس ہوئی ، اسے ایک کنواں پایا، وہ اس میں اتر گیا۔ پھر وہ نکلا تو اس نے دیکھا کہ ایک کتا ہانپ رہا ہے اور پیاس کی وجہ سے مٹی چاٹ رہا ہے۔ اس آدمی نے کہا : اسے بھی وہی پیاس لگی ہے جیسی پیاس مجھے لگی تھی۔ قتیبہ کی روایت اس کی مثل ہے جسے میں پہنچا تو وہ کنویں میں اترا اور جوتے کو پانی سے بھرا اور اپنے منہ میں دبا لیا، یہاں تک کہ اوپر چڑھ آیا اور کتے کو پلایا، اللہ نے اس کے اس فعل کی قدر کی اور اسے بخش دیا تو صحابہ نے کہا : کیا ہمارے لیے جانوروں میں بھی اجر ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر جگر والے میں اجر ہے۔

7810

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7810

Sahih

(۷۸۰۷) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسَمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ سُرَاقَۃَ بْنِ مَالِکِ بْنِ جُعْشُمٍ : أَنَّہُ جَائَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فِی وَجَعِہِ فَقَالَ : أَرَأَیْتَ الضَّالَّۃَ تَرِدُ عَلَی حَوْضِ إِبِلِی ہَلْ لِی أَجْرٌ إِنْ سَقَیْتُہَا؟ قَالَ : ((نَعَمْ فِی الْکَبِدِ الْحَرَّی أَجْرٌ))۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ماجہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٠٧) سراقہ بن مالک (رض) بن جعشم فرماتے ہیں کہ وہ اپنی بیماری (تکلیف) میں پیارے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو کہا : مجھے بتائیں اگر گمشدہ جانور میرے اونٹ کے حوض پر آجائے تو کیا اسے پلانے سے اجر ملے گا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں ! زندہ دل والے میں اجر ہے۔

7811

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7811

Sahih

(۷۸۰۸) وَرَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ یَسَارٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ عَمِّہِ سُرَاقَۃَ بْنِ مَالِکِ بْنِ جُعْشُمٍ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ الضَّالَّۃِ مِنَ الإِبِلِ تَغْشَی حَوْضِی ہَلْ لِی مِنْ أَجْرٍ؟ قَالَ : ((نَعَمْ وَکُلُّ ذِی کَبِدٍ حَرَّی))۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ الرَّزَّازُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَہْمِ حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ فَذَکَرَہُ۔ وَرَوَاہُ یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَمِّہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٠٨) سراقہ بن مالک بن جعشم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے گمشدہ اونٹ کے بارے میں دریافت کیا جو میرے حوض پر آتا ہے، اگر میں اسے پلاؤں تو کیا مجھے اجر ملے گا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں ہر زندہ دل والے میں اجر ہے۔

7812

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7812

Zaeef

(۷۸۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسَمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنِی کُدَیْرٌ الضَّبِّیُّ أَنَّ رَجُلاً أَعْرَابِیًّا أَتَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : أَخْبِرْنِی بِعَمَلٍ یَقَرِّبُنِی مِنْ طَاعَتِہِ وَیُبَاعِدُنِی مِنَ النَّارِ قَالَ : ((أَوَہُمَا أَعْمَلَتَاکَ))۔ قَالَ : نَعَمْ قَالَ : ((تَقُولُ الْعَدْلَ وَتُعْطِی الْفَضْلَ))۔ قَالَ : وَاللَّہِ مَا أَسْتَطِیعُ أَنْ أَقُولَ الْعَدْلَ کُلَّ سَاعَۃٍ ، وَمَا أَسْتَطِیعُ أَنْ أُعْطِیَ فَضْلَ مَالِی قَالَ : ((فَتُطْعِمُ الطَّعَامَ وَتُفْشِی السَّلاَمَ))۔ قَالَ : ہَذِہِ أَیْضًا شَدِیدَۃٌ قَالَ : ((فَہَلْ لَکَ إِبِلٌ))۔ قَالَ : نَعَمْ قَالَ : ((فَانْظُرْ بَعِیرًا مِنْ إِبِلِکَ وَسِقَائً ثُمَّ اعْمِدْ إِلَی أَہْلِ أَبْیَاتٍ لاَ یَشْرَبُونَ الْمَائَ إِلاَّ غِبًّا فَاسْقِہِمْ فَلَعَلَّکَ أَنْ لاَ یَہْلِکَ بَعِیرُکَ ، وَلاَ یَنْخَرِقَ سِقَاؤُکَ حَتَّی تَجِبَ لَکَ الْجَنَّۃُ))۔ قَالَ فَانْطَلَقَ الأَعْرَابِیُّ یُکَبِّرُ قَالَ فَمَا انْخَرَقَ سِقَاؤُہُ وَلاَ ہَلَکَ بَعِیرُہُ حَتَّی قُتِلَ شَہِیدًا۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن خزیمہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٠٩) کدیرضبی فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا : مجھے ایسا عمل بتلائیں جو مجھے اس کے قریب قریب کردے اور دوزخ سے دور کردے ۔ آپ نے پوچھا : کیا تو ان پر عمل کرے گا ؟ اس نے کہا : ہاں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصاف کی بات کہو اور مال سے بچا ہوا دے دو تو اس نے کہا : اللہ کی قسم ! میں استطاعت نہیں رکھتا کہ ہر وقت عدل کی بات کروں اور نہ ہی اپنا بچاہو امال دینے کی استطاعت رکھتا ہوں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر تو کھانا کھلا ۔ اس نے کہا : یہ بھی مشکل ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تیرے اونٹ ہیں ؟ اس نے کہا : جی ہاں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر تو اپنے اونٹوں میں سے طاقت ور، پانی پلانے والے اونٹ لے اور گھر والوں کی طرف جائیں۔ وہ گدلا پانی پیتے۔ سو تو انھیں پلا۔ شاید تیرا اونٹ تجھے ہلاک نہ کرے اور تیرا مشکیزہ نہ پھٹییہاں تک کہ تجھ پر جنت واجب ہوجائے۔ وہ کہتے ہیں : وہ دیہاتی تکبیر کہتے ہوئے چلا گیا۔ راوی کہتے ہیں کہ نہ تو اس کا مشکیزہ پھٹا اور نہ ہی اس کا اونٹ ہلاک ہوا یہاں تک کہ وہ شہید ہوگیا۔