Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1609

زکوۃ کا بیان

رکاز (مدفون خزانے) کی زکوۃ کا بیان

6 hadiths in this chapter

7648

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7648

Sahih

(۷۶۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ مُنِیبٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ وَسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ سَمِعَاہُ مِنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ یُخْبِرُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ : ((الْعَجْمَائُ جَرْحُہَا جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَفِی الرِّکَازِ الْخُمُسُ))۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٤٥) حضرت ابو ہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چو پائے کا زخم رائیگاں ہے اور کنواں رائیگاں ہے اور کان بھی رائیگاں ہے اور رکاز مدفون خزانے میں خمس ہے۔

7649

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7649

Sahih

(۷۶۴۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حدثنا الْحَسَنُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٤٦) یحییٰ بن یحییٰ فرماتے ہیں کہ سفیان نے ہمیں خبر دی اور ایسی ہی حدیث بیان کی۔

7650

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7650

Sahih

(۷۶۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَأَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((جَرْحُ الْعَجْمَائِ جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَفِی الرِّکَازِ الْخُمُسُ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٤٧) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چو پائے کا زخم رائیگاں ہے ( مالک پر جرمانہ نہیں) اور کنواں رائیگاں ہے اور معدن رائیگاں ہے اور رکاز (مدفون خزانے) میں خمس ہے۔

7651

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7651

Sahih

(۷۶۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَغَیْرُہُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخبرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أخبرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورٍ وَیَعْقُوبَ بْنِ عَطَائٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ فِی کَنْزٍ وَجَدَہُ رَجُلٌ فِی خَرِبَۃٍ جَاہِلِیَّۃٍ : ((إِنْ وَجَدْتَہُ فِی قَرْیَۃٍ مَسْکُونَۃٍ أَوْ سَبِیلٍ مِیتَائٍ فَعَرِّفْہُ وَإِنْ وَجَدْتَہُ فِی خَرِبَۃٍ جَاہِلِیَّۃٍ أَوْ فِی قَرْیَۃٍ غَیْرِ مَسْکُونَۃٍ فَفِیہِ وَفِی الرِّکَازِ الْخُمُسُ))۔ [حسن۔ أخرجہ الشافعی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٤٨) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کنز (خزانے) کے بارے میں فرمایا جسے لوگ پرانے مکانات سے حاصل کرتے ہیں۔ اگر تو وہ آباد گھر سے ملا ہے یا آباد رستے سے تو اس کا اعلان کرے اور اگر اس نے جاہلیت کے پرانے مکان یا بےآباد بستی سے حاصل کیا ہے تو اس میں اور رکاز میں خمس ہے۔

7652

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7652

Zaeef

(۷۶۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوَّاصُ حَدَّثَنَا بَکَّارُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ أَخْبَرَہُ قَالَ : قَدِمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَدَخَلَ صَاحِبٌ لَنَا خَرِبَۃٌ یَقْضِی فِیہَا حَاجَتَہُ فَذَہَبَ لِیَتَنَاوَلَ مِنْہَا لَبِنَۃً فَانْہَارَتْ عَلَیْہِ تِبْرًا فَأَخَذَہَا فَأَتَی بِہَا النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : ((زِنْہَا))۔ فَوَزَنَہَا فَإِذَا ہِیَ مِائَتَی دِرْہَمٍ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((ہَذَا رِکَازٌ وَفِیہِ الْخُمُسُ))۔ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ضَعِیفٌ۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٤٩) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے، ہمارا ایک ساتھی قضائے حاجت کے لیے ویران جگہ میں داخل ہوا تو اسے سونے کی ایک گٹھلی نظر آئی۔ وہ اسے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے کر آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کا وزن کرو۔ وزن کیا گیا تو وہ دو سو درہم تھی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ رکاز ہے اس میں خمس ہے۔

7653

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7653

Sahih

(۷۶۵۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ : أَنَّہُ سَمِعَ بَعْضَ أَہْلِ الْعِلْمِ یَقُولُونَ فِی الرِّکَازِ : إِنَّمَا ہُوَ دِفْنُ الْجَاہِلِیَّۃِ مَا لَمْ یُطْلَبْ بِمَالٍ وَلَمْ یُکَلَّفْ فِیہِ کَبِیرُ عَمَلٍ فَأَمَّا مَا طُلِبَ بِمَالٍ أَوْ کُلِّفَ فِیہِ کَبِیرُ عَمَلٍ فَأُصِیبَ مَرَّۃً وَأُخْطِئَ مَرَّۃً فَلَیْسَ بِرِکَازٍ۔ (ت) وَرَوَی أَبُو دَاوُدَ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَیُّوبَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ عَنْ ہِشَامٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : الرِّکَازُ الْکَنْزُ الْعَادِیُّ وَسَقَطَ ذَلِکَ مِنْ کِتَابِی۔ [صحیح۔ الموطاً]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٥٠) ابن بکیر مالک سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کچھ علماء کو یہ بات کرتے سنا کہ رکاز جاہلیت کا مدفون خزانہ ہے، جس سے مال طلب نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اسے کسی بڑے عمل کا مکلف بنایا جاسکتا ہے۔ لیکن جس سے مال طلب کیا گیا یا بڑے عمل کا مکلف بنایا گیا تو ایک مرتبہ اسے حاصل ہوجاتا ہے اور ایک مرتبہ حاصل نہیں ہوتا اس لیے وہ خزانہ نہیں۔