Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1600

زکوۃ کا بیان

قرض کی زکوۃ کا بیان جو تنگ دست یا انکاری کے پاس ہو

4 hadiths in this chapter

7626

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7626

Sahih

(۷۶۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ فِی حَدِیثِ عَلِیٍّ فِی الرَّجُلِ یَکُونُ لَہُ الدَّیْنُ الظَّنُونُ قَالَ : یُزَکِّیہِ لَمَّا مَضَی إِذَا قَبَضَہُ إِنْ کَانَ صَادِقًا۔ حَدَّثَنَاہُ یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ ہِشَامٍ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ عَنْ عَبِیدَۃَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ وَقَالَ أَبُو عُبَیْدٍ قَوْلُہُ الظَّنُونُ : ہُوَ الَّذِی لاَ یَدْرِی صَاحِبُہُ أَیَقْضِیہِ الَّذِی عَلَیْہِ الدَّیْنُ أَمْ لاَ کَأَنَّہُ الَّذِی لاَ یَرْجُوہُ۔ [صحیح۔ ذکرہ ابو عبید]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٢٣) علی بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ ابو عبیدہ نے حدیث علی میں بیان کیا جو انھوں نے ایسے شخص کے متعلق بیان کی جو ایسا مقروض ہے جس کو قرض ملنے کی امید ہے تو انھوں نے کہا : اگر وہ سچا ہے تو جب اس کے قبضے میں مال آئے گا، تب اس کی زکوۃ ادا کرے گا۔ ’ الظنون ‘ سے مراد وہ قرض ہے جس کے بارے میں انسان جانتا نہیں کہ وہ حاصل ہوگا یا نہیں گویا کہ وہ ناامید ہے۔

7627

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7627

Zaeef

(۷۶۲۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ الْعَدَنِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : زَکُّوا مَا کَانَ فِی أَیْدِیکُمْ ، وَمَا کَانَ مِنْ دَیْنٍ فِی ثِقَۃٍ فَہُوَ بِمَنْزِلَۃِ مَا فِی أَیْدِیکُم ، وَمَا کَانَ مِنْ دَیْنٍ ظَنُونَ فَلاَ زَکَاۃَ فِیہِ حَتَّی یَقْبِضَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٢٤ ) عبداللہ بن دینار ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : جو مال تمہاری ملک میں ہے، اس کی زکوۃ ادا کرو اور جو قرض ہے وہ ایسا ہی مال ہے ، جو ملک میں نہیں اور جو مال ناامید قرض کی صورت میں ہے ، اس میں تب تک زکوۃ نہیں جب تک قبضے میں نہ آئے۔

7628

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7628

Sahih

(۷۶۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِم : عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِیٍّ الْمُؤَذِّنُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَنْبٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ یُونُسَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَبْدٍ الْقَارِیَّ وَکَانَ عَلَی بَیْتِ مَالِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ النَّاسُ یَأْخُذُونَ مِنَ الدَّیْنِ الزَّکَاۃَ وَذَلِکَ أَنَّ النَّاسَ إِذَا خَرَجَتِ الأَعْطِیَۃُ حَبَسَ لَہُمُ الْعُرَفَائُ دُیُونَہُمْ وَمَا بَقِیَ فِی أَیْدِیِہِمْ أُخْرِجَتْ زَکَاتُہُمْ قَبْلَ أَنْ یَقْبِضُوا ، ثُمَّ دَاینَ النَّاسُ بَعْدَ ذَلِکَ دُیُونًا ہَالِکَۃً فَلَمْ یَکُونُوا یَقْبِضُونَ مِنَ الدَّیْنِ الصَّدَقَۃَ إِلاَّ مَا نَضَّ مِنْہُ ، وَلَکِنَّہُمْ کَانُوا إِذَا قَبَضُوا الدَّیْنِ أَخْرَجُوا عَنْہَا لَمَّا مَضَی مِنْہَا۔ [صحیح۔ رجالہ ثقات]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٢٥) حمید بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ عبد الرحمن بن عبد القاری عمر (رض) کے بیت المال پر نگران تھے ، فرماتے ہیں کہ لوگ قرض سے زکوۃ وصول کرتے تھے اور وہ ایسے کہ جب لوگ قرض سے زکوۃ وصول کرتے اور وہ ایسے کہ جب لوگ عطیہ دیتے تو ان کے قرض کو جاننے والے اسے روک لیتے اور جو ان کے پاس بچ رہتا اس کی زکوۃ قبضے میں آنے سے پہلینکال لی جائے، پھر لوگوں نے بڑے بڑے قرض لیے اور وہ زکوۃ نہیں دیتے تھے ، جب تک قرض قبضے میں نہ آئے لیکن جب قبضے میں آجاتا تو زکوۃ ادا کردیتے جو گزری ہوتی۔

7629

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7629

Zaeef

(۷۶۲۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَیُّوبَ بْنِ أَبِی تَمِیمَۃَ السَّخْتِیَانِیِّ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَتَبَ فِی مَالٍ قَبَضَہُ بَعْضُ الْوُلاَۃِ ظُلْمًا یَأْمُرُ بِرَدِّہِ إِلَی أَہْلِہِ وَتُؤْخَذُ زَکَاتُہُ لِمَا مَضَی مِنَ السِّنِینَ ، ثُمَّ أَعْقَبَ بَعْدَ ذَلِکَ بِکِتَابٍ أَنْ لاَ تُؤْخَذَ مِنْہُ إِلاَّ زَکَاۃٌ وَاحِدَۃٌ فَإِنَّہُ کَانَ ضِمَارًا۔ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ یَعْنِی الْغَائِبَ الَّذِی لاَ یُرْجَی۔ [ضعیف۔ أخرجہ مالک]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٢٦) ایوب بن ابی تمیمہ سختیانی فرماتے ہیں کہ عمر بن عبد العزیز نے اس مال کے متعلق لکھا جس پر بعض امراء نے قبضہ کر رکھا تھا کہ اسے اصل مالکوں کی طرف لوٹایا جائے اور جتنے سال گزر چکے ہیں ان سے اس کی زکوۃ وصول کی جائے۔ پھر اس کے بعد ایک اور تحریر بھیجی کہ اس میں سے صرف ایک ہی زکوۃ لی جائے کیونکہ وہ ضمار تھا اور اس سے مراد ایسا مال جس کے ملنے کی امید نہ ہو۔