Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1598

زکوۃ کا بیان

قرض زکوۃ کے ساتھ ادا کرنا

13 hadiths in this chapter

7609

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7609

Sahih

(۷۶۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَغَیْرُہُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَقُولُ: ہَذَا شَہْرُ زَکَاتِکُمْ فَمَنْ کَانَ عَلَیْہِ دَیْنٌ فَلْیُؤْدِّ دَیْنَہُ حَتَّی تَحْصُلَ أَمْوَالُکُمْ فَتُؤَدُّونَ مِنْہَا الزَّکَاۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ مالک]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٠٦) سائب بن یزید (رض) فرماتے ہیں کہ عثمان بن عفان (رض) فرماتے تھے : یہ تمہاری زکوۃ کا مہینہ ہے ، جس پر قرض وغیرہ ہو تو وہ اس سے اپنا قرض ادا کر دے جب تمہارے مال حاصل ہوجائیں تو اس سے زکوۃ ادا کر دو ۔

7610

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7610

Sahih

(۷۶۰۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُومُحَمَّدٍ: أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الْمُزَنِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُوالْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی السَّائِبُ بْنُ یَزِیدَ: أَنَّہُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ خَطِیبًا عَلَی مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ہَذَا شَہْرُ زَکَاتِکُمْ۔ وَلَمْ یُسَمِّ لِیَ السَّائِبُ الشَّہْرَ وَلَمْ أَسْأَلْہُ عَنْہُ قَالَ فَقَالَ عُثْمَانُ : فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ عَلَیْہِ دَیْنٌ فَلْیَقْضِ دِینَہُ حَتَّی تَخْلُصَ أَمْوَالَکُمْ فَتَؤَدُّوا مِنْہَا الزَّکَاۃَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٠٧) سائب بن یزید (رض) فرماتے ہیں کہ انھوں نے عثمان بن عفان (رض) سے سنا، وہ منبر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ یہ مہینہ تمہاری زکوۃ کا ہے، مگر سائب نے مہینے کا نام نہیں لیا اور نہ ہی میں نے ان سے اس کے متعلق پوچھا : وہ کہتے ہیں : عثمان (رض) نے فرمایا : تم میں سے جس شخص پر قرض ہو وہ اپنے قرض کو ادا کرے، جب تمہارے اموال خالص ہوجائیں تو ان کی زکوۃ ادا کرو۔

7611

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7611

Sahih

(۷۶۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِیَاسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ : فِی الرَّجُلِ یَسْتَقْرِضَ فَیُنْفِقُ عَلَی ثَمَرَتِہِ وَعَلَی أَہْلِہِ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ : یَبْدَأُ بِمَا اسْتَقْرَضَ فَیَقْضِیہِ وَیُزَکِّی مَا بَقِیَ قَالَ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : یَقْضِی مَا أَنْفَقَ عَلَی الثَّمَرَۃِ ، ثُمَّ یُزَکِّی مَا بَقِیَ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن ابی شیبہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٠٨) ابن عباس اور ابن عمر (رض) اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جو قرض طلب کرے تاکہ وہ اپنے پھل اور اہل پر خرچ کرے تو ابن عمر (رض) نے فرمایا : وہ اپنے قرض سے ادائیگی کا آغاز کرے گا اور وہ بقیہ کی زکوۃ ادا کر دے گا ۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : جو اس نے پھلوں پر خرچ کیا اسے ادا کرے گا، پھر بقیہ کی زکوۃ ادا کرے گا۔

7612

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7612

Sahih

(۷۶۰۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ وَحْدَہُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنِ ابْنِ مُبَارَکٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ صَدَقَۃٌ۔ [حسن۔ الرزاق]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٠٩) ابن جریج ابو زبیر (رض) سے نقل فرماتے ہیں اور وہ طاؤس سے کہ اس پر زکوۃ نہیں۔

7613

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7613

Sahih

(۷۶۱۰) وَبِإِسْنَادِہِ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ قَالَ قُلْتُ لِعَطَائٍ : الأَرْضُ أَزْرَعُہَا؟ قَالَ فَقَالَ : ادْفَعْ نَفَقَتَکَ وَزَکِّ مَا بَقِیَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦١٠) اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء سے کہا : میں وہ زمین بھی جسے زمین کاشت کرتا ہوں ؟ وہ کہنے لگے : اپنا خرچہ (اخراجات) ادا کر اور بقیہ کی زکوۃ ادا کر۔

7614

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7614

Zaeef

(۷۶۱۱) وَبِإِسْنَادِہِ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا مِنْدِلٌ وَحَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ وَعَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ لَیْثٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ : لَیْسَ عَلَی الرَّجُلِ زَکَاۃٌ فِی مَالِہِ إِذَا کَانَ عَلَیْہِ دَیْنٌ یُحِیطُ بِمَالِہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦١١) حضرت لیث طاؤس سے نقل فرماتے ہیں کہ کسی پر اس کے مال میں زکوۃ واجب نہیں جب کہ اس کا قرضہ مال سے زیادہ۔

7615

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7615

Zaeef

(۷۶۱۲) قَالَ وَحَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ ہِشَامٍ عَنِ الْحَسَنِ مِثْلَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦١٢) ابن المبارک کہتے ہیں : ہشام حسن سے ایسی ہی روایت نقل فرماتے ہیں۔

7616

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7616

Zaeef

(۷۶۱۳) قَالَ وَحَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ مُغِیرَۃَ عَنْ فُضَیْلٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : مَا عَلَیْکَ مِنَ الدَّیْنِ فَزَکَاتُہُ عَلَی صَاحِبِہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦١٣) فضیل ابراہیم سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : جو تجھ پر قرض ہے تو اس کی زکوۃ اس کے ملک پر ہے۔

7617

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7617

Sahih

(۷۶۱۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَزِیدَ بْنِ خُصَیْفَۃَ: أَنَّہُ سَأَلَ سُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ عَنْ رَجُلٍ لَہُ مَالٌ وَعَلَیْہِ دَیْنٌ مِثْلُہُ أَعَلَیْہِ زَکَاۃٌ؟ فَقَالَ: لاَ۔ [صحیح۔ أخرجہ مالک]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦١٤) سلیمان بن یسار نے ایک آدمی سے پوچھا : جس کے پاس مال ہے اور اتنا ہی قرض ہے تو کیا اس پر زکوۃ ہے تو انھوں نے کہا : زکوۃ نہیں۔

7618

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7618

Sahih

(۷۶۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ یُونُسَ قَالَ : سَأَلْتُ الزُّہْرِیَّ عَنِ الرَّجُلِ یَسْتَسْلِفُ عَلَی حَائِطِہِ وَحَرْثِہِ مَا یُحِیطُ بِمَّا تُخْرِجُ أَرْضُہُ؟ فَقَالَ : لاَ نَعْلَمُ فِی السُّنَّۃِ أَنْ یُتْرَکَ حَرْثٌ أَوْ ثَمَرُ رَجُلٍ عَلَیْہِ فِیہِ دَیْنٌ فَلاَ یُزَکَّی وَلَکِنَّہُ یُزَکَّی وَعَلَیْہِ دِینُہُ ، فَأَمَّا الرَّجُلُ یَکُونُ لَہُ ذَہَبٌ وَوَرِقٌ عَلَیْہِ فِیہِ دَیْنٌ فَإِنَّہُ لاَ یُزَکَّی حَتَّی یُقْضَی الدَّیْنُ۔ [صحیح۔ رجالہ ثقات]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦١٥) ابن المبارک یونس سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے زہری سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا جو باغ اور کھیت کرائے پر لیتا ہے اور اس کی پیداوار کا اندازہ نہیں لگایا جاتا تو انھوں نے کہا : ہم سنت سے نہیں جانتے کہ کھیت یا پھل ایسے آدمی کے لیے جس پر اس میں قرض ہو پھر وہ زکوۃ ادا نہ کرے لیکن وہ زکوۃ ادا کرے گا اگر اس پر قرض بھی ہے۔ لیکن وہ شخص جس کے پاس سونا اور چاندی ہو اور اس میں اس پر قرض بھی ہو تو وہ اتنی دیر زکوۃ نہیں دے گا جب تک قرض ادا نہ ہوجائے۔

7619

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7619

Sahih

(۷۶۱۶) قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ النَّضْرِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ سِیرِینَ یَقُولُ : کَانُوا لاَ یَرْصُدُونَ الثِّمَارَ فِی الدَّیْنِ قَالَ قَالَ ابْنُ سِیرِینَ : وَیَنْبَغِی لِلْعَیْنِ أَنْ تُرْصَدَ فِی الدَّیْنِ۔ قَالَ الشَّیْخُ: ہَذَا ہُوَ مَذْہَبُ الشَّافِعِیِّ فِی الْقَدِیمِ فَرَّقَ فِی ذَلِکَ بَیْنَ الأَمْوَالِ الظَّاہِرَۃِ وَالأَمْوَالِ الْبَاطِنَۃِ۔[حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦١٦) طلحہ بن نضر فرماتے ہیں کہ میں نے ابن سیرین کو کہتے ہوئے سنا کہ وہ پھل کو قرضہ میں نہیں روکتے تھے ، فرماتے ہیں کہ ابن سیرین نے کہا : مقروض کو لائق ہے کہ وہ اسے قرض میں روک لے۔ شیخ فرماتے ہیں : یہ امام شافعی کا پرانا مذہب ہے، جس میں انھوں نے ظاہری اور باطنی اموال میں فرق کیا ہے۔

7620

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7620

Sahih

(۷۶۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ عَنْ مِسْعَرٍ عَنِ الْحَکَمِ أَنَّ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : یُزَکِّی مَالَہُ وَإِنْ کَانَ عَلَیْہِ مِثْلُہُ قَالَ فَکَلَّمْتُہُ حَتَّی رَجَعَ عَنْہُ۔ [صحیح۔ رجالہ ثقات]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦١٧) مسعر حکم سے نقل فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے کہا : وہ اپنے مال کی زکوۃ ادا کرے گا اگرچہ اس کے برابر اس پر قرض ہوا۔ وہ فرماتے ہیں : میں نے ان سے اس کے متعلق بات کی تو انھوں نے اس سے رجوع کرلیا ۔

7621

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7621

Sahih

(۷۶۱۸) قَالَ وَحَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّہْشَلِیُّ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ أَنَّہُ قَالَ : یُزَکِّی الرَّجُلُ مَالَہُ وَإِنْ کَانَ عَلَیْہِ مِنَ الدَّیْنِ مِثْلُہُ لأَنَّہُ یَأْکُلُ مِنْہُ وَیَنْکِحُ فِیہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَالظَّوَاہِرُ الَّتِی وَرَدَتْ بِإِیجَابِ الزَّکَاۃِ فِی الأَمْوَالِ تَشْہَدُ لِہَذَا الْقَوْلِ بِالصِّحَّۃِ وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِیِّ فِی الْجَدِیدِ وَکَانَ یَقُولُ حَدِیثُ عُثْمَانَ یُشْبِہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ أَنْ یَکُونَ إِنَّمَا أَمَرَ بِقَضَائِ الدَّیْنِ قَبْلَ حُلُولِ الصَّدَقَۃِ فِی الْمَالِ وَقَوْلُہُ : ہَذَا شَہْرُ زَکَاتِکُمْ یَجُوزُ أَنْ یَقُولَ : ہَذَا الشَّہْرُ الَّذِی إِذَا مَضَی حَلَّتْ زَکَاتُکُمْ کَمَا یُقَالُ : شَہْرُ ذِی الْحِجَّۃِ وَإِنَّمَاالْحِجَّۃُ بَعْدَ مُضِیِّ أَیَّامٍ مِنْہُ أَخْبَرَنَا بِہَذَا الْکَلاَمِ أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ رجالہ ثقات]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦١٨) حماد بن ابی سلیمان فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے مال کی زکوۃ ادا کرے اگرچہ اس کے برابر اس پر قرض ہو ، کیونکہ وہ اسی سے کھاتا اور نکاح کرتا ہے۔ شیخ فرماتے ہیں : ا وہ ظاہری دلائل جو اموال کی زکوۃ کے وجوب میں آئے ہیں وہ اس قول کی صحت میں گواہی دیتے ہیں اور یہ امام شافعی کا نیا قول ہے اور عثمان کی حدیث اس کے مشابہ ہے اور انھوں نے مال میں زکوۃ کے وجوب سے پہلیقرضے کی ادائیگی کا حکم دیا، فرمایا : یہ تمہاری زکوۃ کا مہینہ ہے، جائز ہے کہ وہ فرماتے : جب یہ مہینہ گزر جائے گا تو زکوۃ حلال ہوجائے گی ، جس طرح کہا جاتا ہے ذوالحج کا مہینہ حالانکہ حج اس کے چند ایام گزرنے کے بعد ہوتا ہے اس کی خبر ہمیں ابو سعید نے دے۔