Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1576

زکوۃ کا بیان

اوقیہ کی وضاحت کا بیان

2 hadiths in this chapter

7519

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7519

Sahih

(۷۵۱۷) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ الصَّقْرِ بْنِ نَصْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ حَمْزَۃَ الزُّبَیْرِیُّ حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِیُّ حَدَّثَنِی یَزِیدُ بْنُ الْہَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ- کَمْ کَانَ صَدَاقُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-؟ قَالَتْ : کَانَ صَدَاقُہُ لأَزْوَاجِہِ أثْنَا عَشَرَ أُوقِیَّۃً وَنَشًّا قَالَتْ أَتَدْرِی مَا النَّشُّ؟ قُلْتُ : لاَ قَالَتْ : نِصْفُ أُوقِیَّۃٍ۔ فَتِلْکَ خَمْسُ مِائَۃِ دِرْہَمٍ فَہَذَا صَدَاقُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لأَزْوَاجِہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَابْنِ أَبِی عُمَرَ عَنِ الدَّرَاوَرْدِیِّ وَفِیہِ دِلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّ الأُوقِیَّۃَ أَرْبَعُونَ دِرْہَمًا وَأْنَّ خَمْسَ أَوَاقٍ مِائَتَا دِرْہَمٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥١٧) ابو سلمہ بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سوال کیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حق مہر کتنا مقرر کیا کرتے ؟ سیدہ نے فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیویوں کا جو مہر مقرر کرتے وہ بارہ اوقیہ تھا اور آدھا اوقیہ سیدہ نے پوچھا : تو جانتا ہے نش کیا ہے ؟ میں نے کہا : نہیں میں نہیں جانتا تو انھوں نے فرمایا : اس سے مراد نصف اوقیہ ہے تو یہ رقم پانچ سو درہم بنا اور یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بیویوں کے لیے مہر تھا۔ امام مسلم نے صحیح میں اسحاق بن ابراہیم سے نقل کیا ، اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے اور پانچ اوقیہ دو سو درہم ہوتے ہیں۔

7520

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7520

Sahih

(۷۵۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ صَدَقَۃَ فِی الرِّقَۃِ حَتَّی تَبْلُغَ مِائَتَیْ دِرْہَمٍ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ حاکم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥١٨) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ چاندی میں زکوۃ نہیں حتیٰ کہ وہ دو سو درہم نہ ہوجائے۔