Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1554

زکوۃ کا بیان

زکوۃ والی کے طرف لوٹانے کے اختیارکا بیان

8 hadiths in this chapter

7379

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7379

Sahih

(۷۳۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ فِی الْفَوَائِدِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إِسْمَاعِیلَ السُّلَمِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ہِلاَلٍ الْعَبْسِیِّ عَنْ جَرِیرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : أَتَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَعْرَابٌ فَقَالُوا : یَأْتِینَا مُصَدِّقُونَ فَیَعْتَدُونَ عَلَیْنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَرْضُوہُمْ))۔ فَأَعَادُوا عَلَیْہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ کُلَّ ذَلِکَ یَقُولُ : ((أَرْضُوہُمْ)) قَالَ جَرِیرٌ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : فَمَا أَتَانِی مُصَدِّقٌ بَعْدُ إِلاَّ ذَہَبَ وَہُوَ رَاضٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ وَأَخْرَجَہُ مِنْ أَوَجْہٍ أخَرَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إِسْمَاعِیلَ بِطُولِہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٧٨) جریر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ کچھ دیہاتی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، انھوں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عامل ہمارے پاس آتے ہیں اور زیادتی کرتے ہیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انھیں خوش رکھو، آپ نے ایسا تین مرتبہ کہا، چنانچہ جریر فرماتے ہیں : اس کے بعد جب بھی میرے پاس عامل آیا تو خوش خوش ہی گیا۔

7380

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7380

Zaeef

(۷۳۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبُو الْغُصْنِ عَنْ صَخْرِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِیکٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((سَیَأْتِیکُمْ رَکْبٌ مُبَغَّضُونَ فَإِذَا أَتَوْکُمْ فَرَحِّبُوا بِہِمْ وَخَلُّوا بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ مَا یَبْتَغُونَ۔ فَإِنْ عَدَلُوا فَلأَنْفُسِہِمْ وَإِنْ ظَلَمُوا فَعَلَیْہَا ، وَأَرْضُوہُمْ فَإِنَّ تَمَامَ زَکَاتِکُمْ رِضَاہُمْ وَلْیَدْعُوا لَکُمْ))۔ أَخْرَجَہُ أَبُو دَاوُدَ وَقَالَ أَبُو الْغُصْنِ ہُوَ ثَابِتُ بْنُ قَیْسِ بْنِ غُصْنٍ قَالَ الشَّیْخُ وَہَذَا حَدِیثٌ مُخَتَلَفٌ فِی إِسْنَادِہِ عَلَی أَبِی الْغُصْنِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٧٩) جابر بن عتیک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عنقریب تمہارے پاس سوار آئیں گے غصے کی حالت میں۔ سو جب وہ تمہارے پاس آئیں تو انھیں خوش آمدید کہو، اگر انھوں نے کوئی مطالبہ کیا تو اس کو پورا کرو۔ اگر وہ عدل و انصاف سے کام لیں گے تو یہ ان کی اپنی ذات کے لیے ہے اور اگر وہ ظلم کریں گے تو اس کا وبال بھی انھیں پر ہے اور انھیں خوش کرو، بیشک تمہاری زکوۃ کا عامل ہونا ان کی خوشی سے ہے اور چاہیے کہ وہ تمہارے لیے دعا کریں۔

7381

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7381

Zaeef

(۷۳۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو صَادِقٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّیْدَلاَنِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَیْرِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنِی ہُنَیْدٌ مَوْلَی الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ وَکَانَ عَلَی أَمْوَالِہِ بِالطَّائِفِ قَالَ قَالَ الْمُغِیرَۃُ بْنُ شُعْبَۃَ : کَیْفَ تَصْنَعُ فِی صَدَقَۃِ أَمْوَالِی؟ قَالَ مِنْہَا مَا أَدْفَعُہَا إِلَی السُّلْطَانِ ، وَمِنْہَا مَا أَتَصَدَّقُ بِہَا فَقَالَ : مَا لَکَ وَمَا لِذَلِکَ قَالَ : إِنَّہُمْ یَشْتَرُونَ بِہَا الْبُزُوزَ وَیَتَزَوَّجُونَ بِہَا النِّسَائَ وَیَشْتَرُونَ بِہَا الأَرَضِینَ۔ قَالَ : فَادْفَعْہَا إِلَیْہِمْ فَإِنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَمَرَنَا أَنْ نَدْفَعَہَا إِلَیْہِمْ وَعَلَیْہِمْ حِسَابُہُمْ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٨٠) مغیرہ بن شعبہ کے غلام فرماتے ہیں کہ وہ طائف میں ان کے اموال پر نگران تھے، فرماتے ہیں کہ مجھے مغیرہ بن شعبہ نے کہا : تو میرے مال کی زکوۃ کا کیا کرتا ہے تو اس نے کہا : اس میں سے کچھ سلطان (بادشاہ) کو دے دیتا ہوں اور کچھ اس میں سے صدقہ کردیتا ہوں، اس نے کہا : وہ اس کے لیے کیا کرتے ہیں تو اس نے کہا : وہ اس کے عوض پارچہ جات لیتے ہیں جن کے ساتھ وہ عورتوں سے نکاح کرتے ہیں اور اس کے ساتھ زمین بھی حاصل کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا : اسے ان کو واپس لوٹا دو ، بیشک نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا کہ ہم وہ انھیں لوٹا دیں اور ان کا حساب انھیں پر ہے۔

7382

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7382

Sahih

(۷۳۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلَیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ بِنَیْسَابُورَ وَأَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ قَالاَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : ادْفَعُوا صَدَقَاتِ أَمْوَالِکُمْ إِلَی مَنْ وَلاَّہُ اللَّہُ أَمْرَکُمْ، فَمَنْ بَرَّ فَلِنَفْسِہِ، وَمَنْ أَثِمَ فَعَلَیْہَا۔[صحیح۔ أخرجہ ابن ابی شیبہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٨١) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : اپنے مالوں کی زکوۃ اپنے ان لوگوں کو ادا کرو، جو تمہارے امور کے والی بنے ہیں ، جس نے نیکی کی وہ اسی کے لیے ہے اور جس نے گناہ کیا اس کا وبال اسی پر ہے۔

7383

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7383

Zaeef

(۷۳۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا الْحَضْرَمِیُّ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا مُطَیَّنٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِیفٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا أَتَاکُمُ الْمُصَدِّقُ فَأَعْطِہِ صَدَقَتَکَ فَإِنِ اعْتَدَی عَلَیْکَ فَوَلِّہِ ظَہْرَہُ وَلاَ تلعَنْہُ وَقُلِ : اللَّہُمَّ إِنِّی احْتَسَبْتُ عِنْدِکَ مَا أَخَذَ مِنِّی))۔ [ضعیف۔ أخرجہ حاکم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٨٢) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب عامل تمہارے پاس آئے تو اپنی زکوۃ اسے دے دو ۔ اگر وہ تجھ پر زیادتی کرتے ہیں تو ان سے منہ موڑ لو اور لعنت نہ کرو اور یہ کہو کہ اے اللہ ! میں تو تیری جناب سے نیکی بھلائی کا طالب ہوں ، اس کے عوض جو انھوں نے مجھ سے وصول کیا ہے۔

7384

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7384

Zaeef

(۷۳۸۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ الْوَہَّابِ : سُئِلَ سَعِیدٌ یَعْنِی ابْنَ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنِ الزَّکَاۃِ فَأَخْبَرَنَا عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ قَزَعَۃَ مَوْلَی زِیَادٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ : ادْفَعُوہَا إِلَیْہِمْ وَإِنْ شَرِبُوا بِہَا الْخَمْرَ یَعْنِی الأُمَرَائَ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٨٣) زیاد کا غلام قزعہبیان کرتا ہے کہ ابن عمر (رض) نے کہا : اس مال کو ان کی طرف لوٹا دو ، اگرچہ امراء اس کی شراب ہی کیوں نہ پیئں۔

7385

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7385

Zaeef

(۷۳۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ سَعْدٍ الْجُہَنِیُّ قَالَ : سَأَلْتُ زَیْدَ بْنَ أَسْلَمَ عَنِ الزَّکَاۃِ فَقَالَ : سَمِعْتَ بِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ فَقُلْتُ : نَعَمْ قَالَ : کَانَ یَدْفَعُہَا إِلَیْہِمْ یَعْنِی السُّلْطَانَ فِی الْفِتْنَۃِ یُقْضِمُونَ بِہَا دَوَابَّہُمْ۔[ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٨٤) حسن بن سعد جہنی فرماتے ہیں کہ میں نے زید بن اسلم سے زکوۃ کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا : تو نے عبداللہ بن عمر سے سنا ہے تو اس نے کہا : ہاں کہ وہ اپنے عمال کی طرف لوٹا دیں، یعنی کہ سلطان کو فتنے کے دور میں اس سے وہ اپنے چوپائیوں کو نگہداشت کرتے ہیں۔

7386

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7386

Sahih

(۷۳۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الإِسْفَرَائِنِیُّ بِہَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا أُمَیَّۃُ بْنُ بِسْطَامَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ سُہَیِْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ أَتَی سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَّاصٍ فَقَالَ : إِنَّہُ قَدْ أُدْرِکَ لِی مَالٌ وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَؤْدِّیَ زَکَاتَہُ وَأَنَا أَجِدُ لَہَا مَوْضِعًا وَہَؤُلاَئِ یَصْنَعُونَ فِیہَا مَا قَدْ رَأَیْتَ فَقَالَ : أَدِّہَا إِلَیْہِمْ قَالَ وَسَأَلْتُ أَبَا سَعِیدٍ بمِثْلَ ذَلِکَ فَقَالَ : أَدِّہَا إِلَیْہِمْ قَالَ وَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ بمِثْلَ ذَلِکَ فَقَالَ : أَدِّہَا إِلَیْہِمْ۔ وَرُوِّینَا فِی ہَذَا أَیْضًا عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ۔ [حسن۔ أخرجہ ابن ابی شیبہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٨٥) سہیل بن صالح اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ سعد بن ابی وقاص کے پاس آئے اور کہا کہ میرے پاس مال ہے جن کی میں زکوۃ ادا کرنا چاہتا ہوں اور میں اس کے مصرف کو جانتا ہوں اور یہ لوگ اس معاملے میں ایسے ہی کرتے ہیں جو تو نے دیکھا ہے تو انھوں نے کہا : تو پھر ان کو ادا کر دے اور فرمایا : میں نے ایسا ہی سوال ابو سعید سے کیا تو انھوں نے کہا : ان کو ادا کر دے۔ فرماتے تھے کہ میں نے ابن عمر (رض) سے بھی یہ پوچھا تو انھوں نے فرمایا : ان کو اسے ادا کر دے ۔