Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1544

زکوۃ کا بیان

جس وقت میں زکوۃ واجب ہے عاصم بن ضمرہ اور حارث کی حدیث گزر چکی ہے جو انھوں نے علی (رض) سے نقل کی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی مال میں زکوۃ نہیں جب تک اس پر سال نہ گزر جائے۔ عبداللہ بن معاویہ غاضری نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس میں تین چیزیں ہوں گی اس نے ایمان کا ذائقہ چکھ لیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان میں اس کا ذکر بھی کیا کہ اپنے مال کی زکوۃ دے اپنے طیب نفس سے اور اس پر ہر سال ہمیشگیکرتار ہے۔

5 hadiths in this chapter

7354

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7354

Sahih

(۷۳۵۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الزَّاہِدُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الدَّبَرِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: لَمَّا مَاتَ النَّبِیُّ -ﷺ- جَائَ أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَالٌ مِنْ قِبَلِ ابْنِ الْحَضْرَمِیِّ۔ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : مَنْ کَانَ لَہُ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- دَیْنٌ أَوْ کَانَتْ لَہُ قِبَلَہُ عِدَۃٌ فَلْیَأْتِنَا - قَالَ جَابِرٌ - فَقُلْتُ وَعَدَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُعْطِینِی ہَکَذَا وَہَکَذَا فَبَسَطَ یَدَیْہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ أَظُنُّہُ قَالَ خُذْ فَحَثَوْتُ فَإِذَا ہِیَ خَمْسُمِائَۃٍ - قَالَ جَابِرٌ - فَعَدَّ فِی یَدِی خَمْسَمِائَۃٍ ، ثُمَّ خَمْسَمِائَۃٍ - قَالَ - وَزَادَ عَلَیْہِ غَیْرُہُ فِی الْحَدِیثِ أَنَّہُ قَالَ لِجَابِرٍ : لَیْسَ عَلَیکَ فِیہِ صَدَقَۃٌ حَتَّی یَحُولَ عَلَیْہِ الْحَوْلُ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٥٣) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوت ہوئے تو ابوبکر (رض) کے پاس ابن حضرمی کی طرف سے کچھ مال آیا، ابوبکر (رض) نے فرمایا : جس کسی کا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر قرض ہو یا آپ کی طرف سے کوئی وعدہ ہو تو وہ ہمارے پاس آئے۔ جابر (رض) فرماتے ہیں : میں نے کہا : ہاں میرے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا تھا، مجھے ایسے ایسے دو ۔ انھوں نے اپنے ہاتھ تین مرتبہ پھیلائے، میرا خیال ہے چلو ڈالتا ہوں جب وہ پانچ سو ہوگئے تو جابر (رض) نے کہا : انھوں نے میرے ہاتھ میں پانچ سو شمار کیے، پھر پانچ سو اور بعض نے اس سے زیادہ کہے ہیں اور انھوں نے جابر (رض) سے کہا : تجھ پر زکوۃ نہیں حتیٰ کہ سال گزر جائے۔

7355

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7355

Sahih

(۷۳۵۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبَدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَۃَ مَوْلَی الزُّبَیْرِ : أَنَّہُ سَأَلَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ مُکَاتَبٍ لَہُ قَاطَعَہُ بِمَالٍ عَظِیمٍ ہَلْ عَلَیْہِ فِیہِ زَکَاۃٌ؟ فَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ : إِنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لَمْ یَکُنْ یَأْخُذُ مِنْ مَالٍ زَکَاۃً حَتَّی یَحُولَ عَلَیْہِ الْحَوْلُ قَالَ الْقَاسِمُ : وَکَانَ أَبُو بَکْرِ إِذَا أَعْطَی النَّاسَ أَعْطِیَاتِہِمْ سَأَلَ الرَّجُلَ ہَلْ عِنْدَکَ مِنْ مَالٍ وَجَبَتْ عَلَیْکَ فِیہِ الزَّکَاۃُ؟ فَإِنْ قَالَ : نَعَمْ أَخَذَ مِنْ عَطَائِہِ زَکَاۃَ مَالِہِ ذَلِکَ ، وَإِنْ قَالَ : لاَ سَلَّمَ إِلَیْہِ عَطَائَ ہُ وَلَمْ یَأْخُذْ مِنْہُ شَیْئًا۔ [صحیح۔ أخرجہ مالک]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٥٤) محمد بن عقبہ زبیر (رض) کے غلام فرماتے ہیں کہ میں نے قاسم بن محمد سے کاتب کے بارے میں دریافت کیا، جس کو اس نے بہت سارا مال دیا، کیا اس میں اس پر زکوۃ ہے ؟ تو قاسم بن محمد نے کہا : بیشک ابوبکر صدیق (رض) اس مال سے زکوۃ نہیں لیتے تھے حتیٰ کہ اس پر پورا سال آجائے اور ابوبکر (رض) جب لوگوں کو عطیات دیتے تو فرماتے : کیا تیرے پاس اس کے علاوہ بھی مال ہے تو اس میں تجھ پر زکوۃ واجب ہوگئی ۔ اگر وہ کہتا : ہاں تو آپ ان کے دیے ہوئے مال میں سے زکوۃ لیتے اور اگر وہ کہتا : نہیں تو تمام عطیہ اس کے حوالے کردیتے اور اس سے کچھ بھی مال نہیں لیتے تھے۔

7356

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7356

Sahih

(۷۳۵۵) وَبِہَذَا الإِسْنَادِ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّأَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَیْنٍ عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ قُدَامَۃَ عَنْ أَبِیہَا قَالَ : کُنْتُ إِذَا جِئْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَقْبِضُ مِنْہُ عَطَائِی سَأَلَنِی ہَلْ عِنْدَکَ مِنْ مَالٍ وَجَبَتْ فِیہِ الزَّکَاۃُ؟ فَإِنْ قُلْتُ : نَعَمْ أَخَذَ مِنْ عَطَائِی زَکَاۃَ ذَلِکَ الْمَالِ وَإِنْ قُلْتُ : لاَ دَفَعَ إِلَیَّ عَطَائِی۔ لَفْظ حَدِیثِ الشَّافِعِیِّ وَفِی رِوَایَۃِ ابْنِ بُکَیْرٍ بِمَعْنَاہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : وَإِنْ قُلْتُ لاَ سَلَّمَ إِلَی عَطَائِی وَلَمْ یَأْخُذْ مِنْہُ شَیْئًا۔ [صحیح۔ أخرجہ مالک]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٥٥) عائشہ بنت قدامہ اپنے والد سے نقل فرماتی ہیں کہ جب میں عثمان بن عفان (رض) کے پاس آتی اور ان سے اپنا حصہ وصول کرتی تو وہ کہتے : کیا تیرے پاس مال ہے، جس پر زکوۃ فرض ہو ؟ اگر میں کہتی : ہاں تو میرے حصے میں سے زکوۃ وصول کرلیتے اور اگر میں کہتی : نہیں تو وہ مجھے میرا حصہ دے دیتے۔ یہ الفاظ امام شافعی کی حدیث کے ہیں۔ ابن بکیر کی ایک روایت میں ہے کہ انھوں نے کہا : اگر میں کہتی : نہیں تو میرا حصہ مجھے دے دیتے اور اس میں سے کچھ نہ لیتے۔

7357

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7357

Sahih

(۷۳۵۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لاَ تَجِبُ فِی مَالٍ زَکَاۃٌ حَتَّی یَحُولَ عَلَیْہِ الْحَوْلُ۔ [صحیح۔ معنی تخریجہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٥٦) نافع ابن عمر (رض) سے بیان کرتے ہیں : کسی مال میں زکوۃ واجب نہیں حتیٰ کہ اس پر سال نہ گزر جائے۔

7358

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7358

Sahih

(۷۳۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ : أَوَّلُ مَنْ أَخَذَ مِنَ الأَعْطِیَۃِ الزَّکَاۃَ مُعَاوِیَۃُ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : وَالْعَطَائُ فَائِدَۃٌ وَلاَ زَکَاۃَ فِیہِ حَتَّی یَحُولَ عَلَیْہِ الْحَوْلُ۔ [صحیح۔ أخرجہ مالک]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٥٧) مالک ابن شہاب سے نقل فرماتے ہیں کہ سب سے پہلا شخص جس نے عطایا میں سے زکوۃ وصول کی امیر معاویہ (رض) تھے۔ امام شافعی فرماتے ہیں : وہ ایک فائدہ ہے اس میں زکوۃ نہیں ہے حتیٰ کہ سال گزر جائے۔