Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1539

زکوۃ کا بیان

مشترک جانوروں کی زکوۃ کا بیان

8 hadiths in this chapter

7330

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7330

Sahih

(۷۳۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبِسْطَامِیُّ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلاَّدٍ الْبَاہِلِیُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی ثُمَامَۃُ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَہُ : أَنَّ أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَتَبَ لَہُ : ہَذِہِ فَرِیضَۃُ الصَّدَقَۃِ الَّتِی فَرَضَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی الْمُسْلِمِینَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ وَفِیہِ : وَلاَ یُجْمَعُ بَیْنَ مُتَفَرِّقٍ وَلاَ یُفَرَّقُ بَیْنَ مُجْتَمِعٍ خَشْیَۃَ الصَّدَقَۃِ ، وَمَا کَانَ مِنْ خَلِیطَیْنِ فَإِنَّہُمَا یَتَرَاجَعَانِ بَیْنَہُمَا بِالسَّوِیَّۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیِّ قَالَ الْبُخَارِیُّ فِی التَّرْجَمَۃِ وَیُذْکَرُ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلُہُ۔ [صحیح۔ تقدم تخریجہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٢٩) حضرت انس (رض) نے فرمایا : کہ ابوبکر صدیق (رض) نے ان کے لیے تحریر کیا کہ یہ زکوۃ کا وہ فریضہ ہے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسلمانوں پر مقرر کیا ہے۔ پھر پوری حدیث بیان کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ جدا جدا چرنے والیوں کو یکجا نہ کیا جائے اور یکجا چرنے والیوں کو جدا جدا نہ کیا جائے زکوۃ کے ڈر سے اور جو شراکت دار ہیں وہ آپس میں برابر برابر تقسیم کریں گے۔

7331

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7331

Sahih

(۷۳۳۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَیْلِیُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَتَبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- کِتَابَ الصَّدَقَۃِ فَلَمْ یُخْرِجْہُ إِلَی عُمَّالِہِ حَتَّی قُبِضَ فَقَرَنَہُ بِسَیْفِہِ فَعَمِلَ بِہِ أَبُو بَکْرٍ حَتَّی قُبِضَ ، ثُمَّ عَمِلَ بِہِ عُمَرُ حَتَّی قُبِضَ فَکَانَ فِیہِ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی صَدَقَۃِ الإِبِلِ وَصَدَقَۃِ الْغَنَمِ وَقَالَ : وَلاَ یُفَرَّقُ بَیْنَ مُجْتَمِعٍ وَلاَ یُجْمَعُ بَیْنَ مُتَفَرِّقٍ مَخَافَۃَ الصَّدَقَۃِ ، وَمَا کَانَ مِنْ خَلِیطَیْنِ فَإِنَّہُمَا یَتَرَاجَعَانِ بِالسَّوِیَّۃِ۔ وَرُوِّینَاہُ فِی حَدِیثِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ معنی تخریجہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٣٠) زہری سالم سے اور وہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زکوۃ کا نصاب تحریر کیا اور اسے ابھی اپنے عمال کی طرف نہیں نکالا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوگئی تو اس تحریر کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تلوار کے ساتھ باندھ دیا گیا۔ ابوبکر (رض) نے اسے نافذ کیا یہاں تک کہ وہ فوت ہوگئے، پھر اسی پر عمر (رض) نے عمل کیا۔ یہاں تک کہ وہ بھی فوت ہوگئے ۔ انھوں نے اونٹوں کی زکوۃ کی حدیث بیان کی اور بکریوں کی زکوۃ کی بھی اور فرمایا : اکٹھی چرنے والیوں کو کو یکجا نہ کیا جائے زکوۃ کے خوف سے اور جو شراکت دار ہیں وہ آپس میں برابری کریں گے۔

7332

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7332

Sahih

(۷۳۳۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ الأَنْصَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنِی النُّفَیْلِیُّ أَبُو جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَۃَ وَعَنِ الْحَارِثِ الأَعْوَرِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ -قَالَ زُہَیْرٌ- أَحْسَبُہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی زَکَاۃِ الْوَرِقِ وَالْغَنَمِ وَالإِبِلِ إِلَی أَنْ قَالَ : فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَۃً - یَعْنِی عَلَی التِّسْعِینَ - فَفِیہَا حِقَّتَانِ طَرُوقَتَا الْجَمَلِ إِلَی عِشْرِینَ وَمِائَۃٍ ، فَإِن کَانَتِ الإِبِلُ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ فَفِی کُلِّ خَمْسِینَ حِقَّۃٌ وَفِی کُلِّ أَرْبَعِینَ کَذَا وَلاَ یُفَرَّقُ بَیْنَ مُجْتَمِعٍ وَلاَ یُجْمَعُ بَیْنَ مُتَفَرِّقٍ خَشْیَۃَ الصَّدَقَۃِ ۔ [حسن۔ معنی تخریجہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٣١) علی بن ابی طالب (رض) فرماتے ہیں : زہیر کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں اور انھوں نے حدیث بیان کی اور چاندی، بکری اور اونٹوں کی زکوۃ کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اگر ایک بھی نوے سے زیادہ ہوجائے تو اس میں دو حقے ہیں سانڈ کو قبول کرنے والے ایک سو بیس تک۔ اگر اونٹ اس سے زیادہ ہوجائیں تو ہر پچاس میں حقہ اور ہر چالیس میں بنت لبون ہے اور یکجا چرنے والوں کو جدا جدا نہ کیا جائے اور جدا جدا چرنے والوں کو یکجا نہ کیا جائے زکوۃ کے ڈر سے۔

7333

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7333

Sahih

(۷۳۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی زُرْعَۃَ عَنْ أَبِی لَیْلَی الْکِنْدِیِّ عَنْ سُوَیْدِ بْنِ غَفَلَۃَ قَالَ : أَتَانَا مُصَدِّقُ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَخَذْتُ بِیَدِہِ وَقَرَأْتُ فِی عَہْدِہِ قَالَ : لاَ یُجْمَعُ بَیْنَ مُتَفَرِّقٍ وَلاَ یُفَرَّقُ بَیْنَ مُجْتَمِعٍ خَشْیَۃَ الصَّدَقَۃِ ۔ [حسن لغیرہٖ۔ معنی تخریجہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٣٢) سوید بن غفلہ فرماتے ہیں : ہمارے پاس پیارے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عامل آیا، میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اس کی تحریر میں پڑھا کہ جدا جدا چرنے والیوں کو یکجا نہ کیا جائے اور نہ ہی یکجا چرنے والیوں کو جدا جدا کیا جائے زکوۃ کے خوف سے۔

7334

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7334

Zaeef

(۷۳۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ یَزِیدَ یَقُولُ: صَحِبْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَّاصٍ زَمَانًا فَلَمْ أَسْمَعْہُ یُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِلاَّ حَدِیثًا وَاحِدًا یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ یُفَرَّقُ بَیْنَ مُجْتَمِعٍ وَلاَ یُجْمَعُ بَیْنَ مُتَفَرِّقٍ فِی الصَّدَقَۃِ وَالْخَلِیطَانِ مَا اجْتَمَعَ عَلَی الْفَحْلِ وَالرَّاعِی وَالْحَوْضِ))۔ [منکر۔ دار قطنی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٣٣) سائب بن یزید فرماتے ہیں کہ میں سعد بن ابی وقاص (رض) کے ساتھ ایک عرصہ رہا ، میں نے ان سے صرف ایک ہی حدیث سنی جو انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرمائی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یکجا کو جدا جدا نہ کیا جائے اور جدا جدا کو یکجا نہ کیا جائے زکوۃ میں اور ” مشترک “ وہ ہیں جو سانڈ، حوض اور چرواہے میں اکٹھی ہوں۔

7335

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7335

Sahih

(۷۳۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَغَیْرُہُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مَا کَانَ مِنْ خَلِیطَیْنِ فَإِنَّہُمَا یَتَرَاجَعَانِ بِالسَّوِیَّۃِ قَالَ سُفْیَانُ قُلْتُ لِعُبَیْدِ اللَّہِ مَا یَعْنِی بِالْخَلِیطَینِ؟ قَالَ : إِذَا کَانَ الَمُراحُ وَاحِدًا وَالرَّاعِی وَاحِدًا وَالدَّلْوُ وَاحِدًا۔ [صحیح۔ رجالہ ثقات]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٣٤) حضرت نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جو شراکت دار ہیں وہ آپس میں زکوۃ کا حصہ برابر برابر تقسیم کریں گے۔ سفیان کہتے ہیں : میں نے عبید اللہ سے کہا : خلیطین سے کیا مراد ہے ؟ تو انھوں نے کہا : جن کا باڑہ ایک ہو ، چرواہا ایک ہو اور ڈول بھی ایک ہو۔

7336

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7336

Sahih

(۷۳۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حُمَیْدٍ قَالَ : قَدِمَ الْحَسَنُ مَکَّۃَ فَسَأَلُوہُ عَنْ أَرْبَعِینَ شَاۃً بَیْنَ رَجْلُیْنِ قَالَ: فِیہَا شَاۃٌ۔ [صحیح۔ رجالہ ثقات]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٣٥) حمید نے بیان کیا کہ حسن (رض) مکہ آئے تو انھوں نے ان سے ان چالیس بکریوں کے بارے میں پوچھا جو دو آدمیوں کی ہوں، انھوں نے کہا : ان میں ایک بکری ہے۔

7337

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7337

Sahih

(۷۳۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُوبَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُوالأَزْہَرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ النَّفَرِ الْخُلَطَائِ لَہُمْ أَرْبَعُونَ شَاۃً۔ قَالَ : عَلَیْہِمْ شَاۃٌ قُلْتُ : فَإِنْ کَانَتْ لِوَاحِدٍ تِسْعٌ وَثَلاَثُونَ وَلآخَرَ شَاۃٌ قَالَ : عَلَیْہِمَا شَاۃٌ۔[صحیح۔ أخرجہ دار قطنی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٣٣٦) ابن جریج فرماتے ہیں : میں نے عطا سے اس ریوڑ کے بارے میں پوچھا جس میں مشترکہ چالیس بکریاں ہوں تو انھوں نے کہا : اس میں ایک بکری ہے، وہ کہتے ہیں : میں نے کہا : اگر ایک کی انتالیس ہوں اور ایک کی ایک بکری تو انھوں نے کہا : ان پر ایک ہی بکری ہے۔