Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 10 · Chapter 1503

جنازوں کا بیان

میت کی تعریف کرنا اور اس کی نیکی کا تذکرہ کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

7185

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7185

Sahih

(۷۱۸۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ صُہَیْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ : مَرُّوا بِجَنَازَۃٍ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَثْنَوْا عَلَیْہَا خَیْرًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((وَجَبَتْ))۔ ثُمَّ مُرَّ بِأُخْرَی فَأَثْنَوْا عَلَیْہَا شَرًّا فَقَالَ : ((وَجَبَتْ))۔ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : مَا وَجَبَتْ یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ قَالَ: ((ہَذَا أَثْنَیْتُمْ عَلَیْہِ خَیْرًا فَوَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ، وَہَذَا أَثْنَیْتُمْ عَلَیْہِ شَرًّا فَوَجَبَتْ لَہُ النَّارُ، وَأَنْتُمْ شُہَدَائُ اللَّہِ فِی الأَرْضِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عُلَیَّۃَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧١٨٤) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ وہ ایک جنازے کے ساتھ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گزرے تو انھوں نے اس کی اچھی تعریف کی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس پر واجب ہوگئی۔ پھر دوسرا جنازہ گزرا تو اس کی برائی بیان کی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس پر واجب ہوگئی۔ عمر (رض) بن خطاب نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا واجب ہوگئی ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کی تم نے اچھائی بیان کی اس کے لیے جنت واجب ہوگئی اور جس کی برائی بیان کی اس پر دوزخ واجب ہوگئی اور تم زمین پر اللہ کے گواہ ہو۔

7186

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7186

Sahih

(۷۱۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : مُرَّ بِجَنَازَۃٍ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ ((أَثْنُوا عَلَیْہِ فَقَالُوا)): کَانَ مَا عَلِمْنَا یُحِبُّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ وَأَثْنَوْا عَلَیْہِ خَیْرًا فَقَالَ : وَجَبَتْ ۔ قَالَ ثُمَّ مُرَّ عَلَیْہِ بِجَنَازَۃٍ فَقَالَ : ((أَثْنُوا عَلَیْہِ فَقَالُوا)): بِئْسَ الْمَرْئُ کَانَ فِی دِینِ اللَّہِ فَقَالَ : ((وَجَبَتْ أَنْتُمْ شُہَدَائُ اللَّہِ فِی الأَرْضِ))۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧١٨٥ ) انس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو انھوں نے اس کی تعریف کی ، انھوں نے کہا : ہم جانتے ہیں کہ وہ اللہ اور رسول سے محبت کرتا تھا ، یعنی اس کی اچھی تعریف کی ۔ پھر آپ کے پاس سے دوسرا جنازہ گزرا تو اس کے بارے میں لوگوں نے بری بات کہی کہ وہ اللہ کے دین کے ساتھ اچھا نہیں تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس پر واجب ہوگئی اور تم زمین پر اللہ کے گواہ ہو ۔

7187

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7187

Sahih

(۷۱۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِی الْفُرَاتِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ الدِّیلِیِّ قَالَ : خَرَجْتُ إِلَی الْمَدِینَۃِ وَقَدْ وَقَعَ بِہَا مَرَضٌ فَجَلَسْتُ إِلَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَمَرَّتْ بِہِمْ جِنَازَۃٌ فَأُثْنِیَ عَلَی صَاحِبِہَا خَیْرًا فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَجَبَتْ ، ثُمَّ مُرَّ بِأُخْرَی فَأُثْنِیَ عَلَی صَاحِبِہَا خَیْرًا فَقَالَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَجَبَتْ ، ثُمَّ مُرَّ بِالثَّالِثِ فَأُثْنِیَ عَلَی صَاحِبِہَا شَرًّا فَقَالَ عُمَرُ : وَجَبَتْ فَقَالَ أَبُو الأَسْوَدِ فَقُلْتُ : مَا وَجَبَتْ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ قَالَ : قُلْتُ کَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَیُّمَا مُسْلِمٍ شَہِدَ لَہُ أَرْبَعَۃٌ بِخَیْرٍ أَدْخَلَہُ اللَّہِ الْجَنَّۃَ))۔ قَالَ قُلْنَا : وَثَلاَثَۃٌ قَالَ : ((وَثَلاَثَۃٌ))۔ قَالَ قُلْنَا : ((وَاثْنَانِ)) قَالَ : وَاثْنَانِ ۔ قَالَ : لَمْ نَسْأَلْہُ عَنِ الْوَاحِدِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ قَالَ عَفَّانُ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧١٨٦) ابو الاسود دیلمی فرماتے ہیں کہ میں مدینہ کی طرف نکلا اور وہاں بیماری تھی تو میں عمر (رض) کے پاس بیٹھ گیا ، تو ان کے پاس سے ایک جنازہ گزرا۔ اس کی اچھی تعریف کی گئی تو عمر (رض) نے کہا : اس پر واجب ہوگئی ۔ پھر دوسرا جنازہ گزرا اس کی اچھائی بیان کی گئی تو عمر (رض) نے کہا : اس پر واجب ہوگئی۔ پھر تیسرا جنازہ گزرا تو اس کی برائی بیان کی گئی تو عمر (رض) نے کہا : واجب ہوگئی ۔ ابو الاسود کہتے ہیں : میں نے کہا : اے امیر المؤمنین ! کیا واجب ہوگئی ؟ انھوں نے کہا میں نے بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے ہی پوچھا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس مسلمان کے لیے چار بندے اس کی بھلائی (نیکی) کی گواہی دے دیں تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کریں گے ۔ ہم نے کہا : اگر تین ہوں تو انھوں نے کہا : تین بھی، ہم نے کہا : دو ہوں تو انھوں نے کہا : دو بھی۔ پھر ہم نے ایک کے بارے میں نہ پوچھا۔