Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 10 · Chapter 1499

جنازوں کا بیان

ایسی احادیث کا بیان جو موت کے بعد رونے کے جواز پر دلالت کرتی ہیں

7 hadiths in this chapter

7157

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7157

Sahih

(۷۱۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : نَعَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- جَعْفَرًا وَزِیدَ بْنَ حَارِثَۃَ وَعَبْدَ اللَّہِ بْنَ رَوَاحَۃَ نَعَاہُمْ قَبْلَ أَنْ یَجِیئَ خَبَرُہُمْ نَعَاہُمْ وَعَیْنَاہُ تَذْرِفَانِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ۔ وَقَدْ رُوِّینَا عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّہُ قَالَ : شَہِدْنَا ابْنَۃً لَرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- جَالِسٌ عَلَی الْقَبْرِ فَرَأَیْتُ عَیْنَیْہِ تَدْمَعَانِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧١٥٦) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جعفر ‘ زید بن حارثہ اور عبداللہ بن رواحہ (رض) کی موت کی خبر دی، ان کی خبر آنے سے پہلے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں۔ انس بن مالک یہ بھی فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی کی وفات پر گئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبر پر بیٹھے تھے اور میں نے دیکھا آپ کی آنکھیں آنسو بہار رہی تھیں۔

7158

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7158

Sahih

(۷۱۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ وَأَبُو الْفَضْلِ : الْحَسَنُ بْنُ یَعْقُوبَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ الْفَرَّائُ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُنَیْنٍ : یَزِیدُ بْنُ کَیْسَانَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : زَارَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَبْرَ أُمِّہِ فَبَکَی وَأَبْکَی مَنْ حَوْلَہُ ، ثُمَّ قَالَ : ((اسْتَأْذَنْتُ رَبِّی أَنْ أَزُورَ قَبْرَہَا فَأَذِنَ لِی ، وَاسْتَأْذَنْتُہُ أنْ أَسْتَغْفِرَ لَہَا فَلَمْ یَؤْذَنْ لِی فَزُورُوا الْقُبُورَ فَإِنَّہَا تُذَکِّرُ الْمَوْتَ))۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ یَزِیدَ۔ [صحیح۔ أخرجہ المسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨١٥٧) حضرت ابو ہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی تو آپ رو دیے اور جو ارد گرد تھے آپ نے انھیں بھی رلا دیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اپنے رب سے اجازت طلب کی کہ میں اس کی قبر کی زیارت کروں تو مجھے اجازت دے دی گئی اور میں بخشش کی دعا کی اجازت طلب کی تو مجھے اجازت نہ دی گئی ۔ سو تم قبروں کی زیارت کیا کرو ، موت یاد دلاتی ہیں۔

7159

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7159

Sahih

(۷۱۵۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا یَزِیدٌ فَذَکَرَہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی بَعْضِ النُّسَخِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَیْدٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧١٥٨) محمد بن عبید فرماتے ہیں : ہمیں یزید نے ایسی ہی حدیثبیان کی۔

7160

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7160

Zaeef

(۷۱۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ وَہْبِ بْنِ کَیْسَانَ : أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو أَخْبَرَہُ : أَنَّ سَلَمَۃَ بْنَ الأَزْرَقِ کَانَ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ بِالسُّوقِ فَمُرَّ بِجَنَازَۃٍ یُبْکَی عَلَیْہَا - قَالَ - فَعَابَ ذَلِکَ ابْنُ عُمَرَ وَانْتَہَرَہُنَّ قَالَ فَقَالَ سَلَمَۃُ : لاَ تَقُلْ ذَلِکَ یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَأَشْہَدُ عَلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ لَسَمِعْتُہُ یَقُولُ : مُرَّ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- بِجَنَازَۃٍ وَأَنَا مَعَہُ وَمَعَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَنِسَائٌ یَبْکِینَ عَلَیْہَا فَزَبَرَہُنَّ عُمَرُ وَانْتَہَرَہُنَّ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((دَعْہُنَّ یَا عُمَرُ فَإِنَّ الْعَیْنَ دَامِعَۃٌ ، وَالنَّفْسَ مُصَابَۃٌ ، وَالْعَہْدَ حَدِیثٌ))۔ قَالُوا : أَنْتَ سَمِعْتَہُ یَقُولُ ہَذَا؟ قَالَ : نَعَمْ قَالَ ابْنُ عُمَرَ : فَاللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ مَرَّتَیْنِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن حبان]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧١٥٩) سلمہ بن ازرق ابن عمر (رض) کے پاس بازار میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک جنازہ گزرا، جس پر رویا جا رہا تھا۔ ابن عمر (رض) نے اسے ناپسند کیا اور انھیں ڈانٹا، سلمہ نے کہا : ایسے نہ کہو اے ابو عبد الرحمن ! میں ابو ہریرہ (رض) کے پاس گیا تو انھیں کہتے ہوئے سنا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے جنازہ گزرا اور میں آپ کے ساتھ تھا اور عمر بن خطاب (رض) بھی تھے اور عورتیں اس پر رو رہی تھیں تو عمر (رض) نے انھیں ڈانٹا اور منع کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عمر ! انھیں چھوڑ دے ، آنکھ آنسو بہانے والی ہے اور نفس تکلیف زدہ ہے اور زخم تازہ ہے۔ انھوں نے کہا : تو نے یہ کہتے ہوئے سنا ہے تو انھوں نے کہا : یا تو عبداللہ بن عمر (رض) نے کہا : اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں یہ بات دو مرتبہ کہی۔

7161

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7161

Zaeef

(۷۱۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ فَارِسٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ : یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ عَلَیِّ بْنِ زَیْدٍ عَنْ یُوسُفَ بْنِ مِہْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : بَکَتِ النِّسَائُ عَلَی رُقَیَّۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَجَعَلَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَنْہَاہُنَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَہْ یَا عُمَرُ))۔ قَالَ ثُمَّ قَالَ : ((إِیَّاکُنَّ وَنَعِیقَ الشَّیْطَانِ فَإِنَّہُ مَہْمَا یَکُنْ مِنَ الْعَیْنِ وَالْقَلْبِ فَمِنَ الرَّحْمَۃِ ، وَمَا یَکُونُ مِنَ اللِّسَانِ وَالْیَدِ فَمِنَ الشَّیْطَانِ)) قَالَ - وَجَعَلَتْ فَاطِمَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا تَبْکِی عَلَی شَفِیرِ قَبْرِ رُقْیَۃَ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَمْسَحُ الدُّمُوعَ عَنْ وَجْہِہَا بِالْیَدِ أَوْ قَالَ بِالثَّوْبِ۔ وَہَذَا وَإِنْ کَانَ غَیْرَ قَوِیٍّ فَقَوْلُہُ -ﷺ- فِی الْحَدِیثِ الثَّابِتِ عَنْہُ : ((إِنَّ اللَّہَ لاَ یُعَذِّبُ بِدَمْعِ الْعَیْنِ وَلاَ بِحُزْنِ الْقَلْبِ وَلَکِنْ یُعَذِّبُ بِہَذَا وَأَشَارَ إِلَی لِسَانِہِ أَوْ یَرْحَمُ))۔ یَدُلُّ عَلَی مَعْنَاہُ وَیَشْہَدُ لَہُ بِالصِّحَّۃِ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [ضعیف۔ أحمد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧١٦٠) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رقیہ (رض) پر عورتیں روئیں تو عمر (رض) نے انھیں منع کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عمر ! چھوڑ دے ۔ پھر فرمایا : تم شیطان کی چیخ سے بچو ، ویسے اگر وہ آنکھ اور دل سے ہو تو رحمت ہے اور جو زبان اور ہاتھ سے ہو تو وہ شیطان سے ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فاطمہ (رض) رقیہ (رض) کی قبر کے کنارے رو رہی تھیں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھ سے ان کے چہرے سے آنسو پونچھ رہے تھے یا فرمایا : کپڑے سے۔ اگر یہ قوی نہیں تو جو ثابت کی حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ آنکھوں کے آنسوؤں اور دل کے غم سے عذاب نہیں دیتا بلکہ عذاب تو اس کی وجہ سے ہوتا ہے اور اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا یا وہ رحم فرما دے۔

7162

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7162

Sahih

(۷۱۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِیقٍ قَالَ : لَمَّا مَاتَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ اجْتَمَعَ نِسْوَۃُ بَنِی الْمُغِیرَۃِ یَبْکِینَ عَلَیْہِ فَقِیلَ لِعُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَرْسِلْ إِلَیْہِنَّ فَإِنَّہہُنَّ لاَ یَبْلُغُکَ عَنْہُنَّ شَیْئٌ تُکْرَہُ فَقَالَ عُمَرُ : مَا عَلَیْہِنَّ أَنْ یُہَرِقْنَ دُمُوعَہُنَّ عَلَی أَبِی سُلَیْمَانَ مَا لَمْ یَکُنْ نَقْعًا أَوْ لَقْلَقَۃً۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧١٦١) حضرت شفیق فرماتے ہیں کہ جب خالد بن ولید (رض) فوت ہوئے تو بنو مغیرہ کی عورتیں اکٹھی ہوئیں اور ان پر رونے لگیں۔۔۔ عمر (رض) سے کہا گیا : ان کی طرف پیغام بھیجو اور انھیں منع کرو۔ ان کی طرف سے تمہیں ایسی کوئی چیز (عمل نہیں پہنچا جو آپ کو ناپسند ہو تو عمر (رض) نے کہا : ان پر کچھ نہیں مگر وہ ابو سلیمان پر آنسو بہا رہی ہیں جب تک آواز یا نوحہ نہ ہو۔

7163

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7163

Sahih

(۷۱۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ وأَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بِبَغْدَادَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ فَاطِمَۃَ عَلَیْہَا السَّلاَمُ بَکَتْ أَبَاہَا فَقَالَتْ : یَا أَبَتَاہُ مِنْ رَبِّہِ مَا أَدْنَاہُ یَا أَبَتَاہُ إِلَی جَبْرَئِیلَ أَنْعَاہُ یَا أَبَتَاہُ جَنَّۃُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاہُ۔ زَادَ فِیہِ حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ ثَابِتٍ : یَا أَبَتَاہُ أَجَابَ رَبًّا دَعَاہُ۔ وَمِنْ ذَلِکَ الْوَجْہِ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧١٦٢) انس (رض) فرماتے ہیں کہ کہ سیدہ فاطمہ (رض) اپنے ابا کے بارے میں روئیں اور کہا : ہائے میرے ابا کو کتنی تکلیف ہے اور میرے رب کے کس قدر قریب ہیں ! ہائے میرے ابا جان کو کتنی تکلیف ہے اور ہم جبرائیل کو اس کی اطلاع کرتے ہیں، ہائے میرے ابا کو کتنی تکلیف ہے اور جنۃ الفردوس ان کا ٹھکانا ہے اور ان الفاظ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے کہ میرے ابا نے اپنے رب کی پکار کو قبول کرلیا ہے۔