Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 10 · Chapter 1486

جنازوں کا بیان

یتیم کے سر پر شفقت و محبت سے ہاتھ پھیرنا مستحب ہے

3 hadiths in this chapter

7094

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7094

Zaeef

(۷۰۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِیمٍ الْحَنْظَلِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَخْبَرَنِی جَعْفَرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ سَارَۃَ وَقَدْ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْہُ قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ جَعْفَرٍ قَالَ : لَوْ رَأَیْتَنِی وَقُثَمَ وَعُبَیْدَ اللَّہِ ابْنَیِ الْعَبَّاسِ نَلْعَبُ إِذْ مَرَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی دَابَّۃٍ فَقَالَ : ((احْمِلُوا ہَذَا إِلَیَّ))۔ فَجَعَلَنِی أَمَامَہُ ، ثُمَّ قَالَ لِقُثَمَ : ((احْمِلُوا ہَذَا إِلَیَّ))۔ فَجَعَلَہُ وَرَائَ ہُ مَا اسْتَحْیَی مِنْ عَمِّہِ الْعَبَّاسِ أَنْ حَمَلَ قُثَمَ وَتَرَکَ عُبَیْدَ اللَّہِ ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِی ثَلاَثًا کُلَّمَا مَسَحَ قَالَ : ((اللَّہُمَّ أَخْلِفْ جَعْفَرًا فِی وَلَدِہِ))۔ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَعْفَرٍ : مَا فَعَلَ قُثْمُ؟ قَالَ : اسْتُشْہِدَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّہِ : اللَّہُ وَرَسُولُہُ کَانَ أَعْلَمَ بِالْخِیَرَۃِ قَالَ : أَجَلْ۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٠٩٣) عبداللہ بن جعفر فرماتے ہیں : اگر تو مجھے اور حضرت عباس (رض) کے دونوں بیٹوں قثم اور عبیدا للہ کو دیکھتا جب ہم کھیل رہے تھے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر ہمارے پاس سے گزرتے تو کہتے : اس کو میری طرف اٹھاؤ اور مجھے اپنے پیچھے بٹھاتے، پھر قثم کا کہتے : اسے بھی میرے پاس لاؤ اور اسے اپنے پیچھے بٹھا لیتے، میں اپنے چچا عباس سے نہیں شرماتا کہ وہ قثم کو اٹھاتے اور عبید اللہ کو چھوڑ دیتے ۔ پھر میرے سر پر تین مرتبہ ہاتھ پھیرتے اور ہر مرتبہ کہتے : (اللَّہُمَّ أَخْلِفْ جَعْفَرًا فِی وَلَدِہِ ) اے اللہ ! جعفر کو ان کی اولاد میں خلف بنا (ان کی اولاد کو ویسا ہی بنا دے) میں نے عبداللہ بن جعفر سے کہا کہ ” قثم نے کیا کیا، اس نے کہا : وہ شہید ہوگیا تو میں نے عبداللہ سے کہا : اللہ اور اس کا رسول ہی اس کی بھلائی کو زیادہ جانتا ہے اس نے کہا : ہاں واقعی۔

7095

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7095

Zaeef

(۷۰۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی سَعِیدِ بْنِ سَخْتَوَیْہِ الإِسْفَرَائِینِیُّ بِمَکَّۃَ وَکَتَبَہُ لِی بِخَطِّہِ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ کَیْسَانَ النَّحْوِیُّ بِبَغْدَادَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَجُلاً شَکَا إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- قَسْوَۃَ قَلْبِہِ فَقَالَ : ((إِنْ أَرَدْتَ أَنْ یَلِینَ قَلْبُکَ فَأَطْعِمِ الْمَسَاکِینَ وَامْسَحْ رَأْسَ الْیَتِیمِ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٠٩٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اپنے دل کی سختی کا تذکرہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تو اپنے دل کو نرم کرنا چاہتا ہے تو مساکین کو کھانا کھلا اور یتیم کے سر پر پیار دے۔

7096

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7096

Zaeef

(۷۰۹۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ : أَنَّ أَبَا الدَّرْدَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَتَبَ إِلَی سَلْمَانَ أَنَّ رَجُلاً شَکَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَسْوَۃَ قَلْبَہُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنْ أَرَدْتَ أَنْ یَلینَ قَلْبُکَ فَامْسَحْ رَأْسَ الْیَتِیمِ وَأَطْعِمْہُ))۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٠٩٥) ابو درداء (رض) نے سلمان کی طرف لکھا کہ ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اپنے دل کی سختی کی شکایت کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تو چاہتا ہے کہ تیرا دل نرم ہوجائے پھر تو یتیم کے سر پر ہاتھ رکھ (پیار دے ) اور اسے کھلا پلا۔