Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 98

پاکی کا بیان

جنبی کو قرآن کی قراءت کرنا منع ہے

4 hadiths in this chapter

413

Sunan Al Kubra Bayhaqi #413

Zaeef

(۴۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَکَ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ سَمِعْتُ شُعْبَۃَ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَلَمَۃَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَا وَرَجُلاَنِ: رَجُلٌ مِنْ قَوْمِی وَرَجُلٌ أَحْسِبُہُ مِنْ بَنِی أَسَدٍ فَبَعَثَہُمَا وَجْہًا وَقَالَ: إِنَّکُمَا عِلْجَانِ فَعَالِجَا عَنْ دِینِکُمَا۔ ثُمَّ دَخَلَ الْمَخْرَجَ فَقَضَی حَاجَتَہُ ، ثُمَّ خَرَجَ فَأَخَذَ حَفْنَۃً مِنْ مَائٍ فَتَمَسَّحَ بِہَا ، ثُمَّ جَعَلَ یَقْرَأُ الْقُرْآنَ قَالَ فَکَأَنَّہُ رَأَی أَنَّا أَنْکَرْنَا ذَلِکَ ، فَقَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -یَقْضِی حَاجَتَہُ فَیَقْرَأُ الْقُرْآنَ ، وَیَأْکُلُ مَعَنَا اللَّحْمَ ، وَلَمْ یَکُنْ یَحْجُبُہُ -وَرُبَّمَا قَالَ یَحْجِزُہُ -عَنِ الْقُرْآنِ شَیْئٌ لَیْسَ الْجَنَابَۃَ۔ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی کِتَابِ السُّنَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ عَنْ شُعْبَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۲۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤١٤) عبداللہ بن سلمہ فرماتے ہیں ہم تین شخص علی بن ابی طالب کے پاس آئے، ایک شخص میری قوم سے تھا اور دوسرا شاید بنی اسد قبیلے سے تھا۔ آپ (رض) نے ان کو ایک طرف بھیجا اور فرمایا : شاید تم دونوں مضبوط ہو اور اپنے دین پر پختہ رہنا۔ پھر آپ باہر تشریف لے گئے اور فضائے حاجت کی، پھر باہر آئے اور پانی سے ایک چلو لیا، پھر اس سے مسح کیا اور قرآن پڑھنا شروع ہوگئے ۔ راوی کہتا ہے : انھوں نے ہمیں متعجب پایا تو فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی حاجت پوری کرتے تھے، پھر قرآن پڑھتے تھے اور ہمارے ساتھ گوشت کھاتے تھے اور آپ اس سے رکتے نہیں تھے، بسا اوقات فرماتے تھے : جنابت کے علاوہ کوئی چیز آپ کو (تلاوت سے) نہیں روکتی تھی۔

414

Sunan Al Kubra Bayhaqi #414

Zaeef

(۴۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سُلَیْمَانَ عَنْ ثَعْلَبَۃَ بْنِ أَبِی الْکَنُودِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَالِکٍ الْغَافِقِیِّ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: ((إِذَا تَوَضَّأْتُ وَأَنَا جُنُبٌ أَکَلْتُ وَشَرِبْتُ ، وَلاَ أُصَلِّی وَلاَ أَقْرَأُ حَتَّی أَغْتَسِلَ))۔ (ق) قَالَ ابْنُ وَہْبٍ وَقَالَ لِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَاللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ مِثْلَہُ یَعْنِی مِنْ قَوْلِہِمَا۔ (ت) قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَرَوَاہُ الْوَاقِدِیُّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سُلَیْمَانَ ہَکَذَا. [أخرجہ الدارقطنی ۱/۱۱۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤١٥) عبداللہ بن مالک غافقی (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عمر بن خطاب (رض) سے یہ فرماتے ہوئے سنا : جب میں جنابت کی حالت میں ہوتا ہوں تو وضو کرلیتا ہوں، میں کھاتا اور پیتا ہوں، لیکن نماز نہیں پڑھتا اور نہ قرآن پڑھتا ہوں جب تک غسل نہ کرلوں۔ (ب) شیخ (رح) فرماتے ہیں : یہ روایت واقدی نے عبداللہ بن سلیمان سے اسی طرح نقل کی ہے۔

415

Sunan Al Kubra Bayhaqi #415

Sahih

(۴۱۶) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ سُوَیْدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی وَائِلٍ: أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَرِہَ أَنْ یَقْرَأَ الْقُرْآنَ وَہُوَ جُنُبٌ۔ (ت) وَرَوَاہُ غَیْرُہُ عَنِ الثَّوْرِیِّ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ عَبِیدَۃَ عَنْ عُمَرَ وَہُوَ الصَّحِیحُ۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ الدارمی ۹۹۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤١٦) سیدنا ابو وائل سے روایت ہے کہ سیدنا عمر (رض) جنابت کی حالت میں قرآن پڑھنا ناپسند سمجھتے تھے۔

416

Sunan Al Kubra Bayhaqi #416

Zaeef

(۴۱۷) وَأَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرَوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَیٍّ عَنْ عَامِرِ بْنِ السِّمْطِ عَنْ أَبِی الْغَرِیفِ عَنْ عَلِیٍّ فِی الْجُنُبِ قَالَ: لاَ یَقْرَأُ وَلاَ حَرْفًا۔ (ت) وَرَوَی أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: اقْرَإِ الْقُرْآنَ عَلَی کُلِّ حَالٍ مَا لَمْ تَکُنْ جُنُبًا۔ (ق) وَہُوَ قَوْلُ الْحَسَنِ وَالنَّخَعِیِّ وَالزُّہْرِیِّ وَقَتَادَۃَ۔ وَیُذْکَرُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ: لاَ بَأْسَ أَنْ یَقْرَأَ الْجُنُبُ الآیَۃَ وَنَحْوَہَا۔ وَرُوِیَ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ: الآیَۃَ وَالآیَتَیْنِ۔ وَمَنْ خَالَفَہُ أَکْثَرُ وَفِیہِمْ إِمَامَانِ وَمَعَہُمْ ظَاہِرُ الْخَبَرِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤١٧) (الف) ابو غریف حضرت علی (رض) سے جنابت سے متعلق نقل فرماتے ہیں کہ وہ جنابت کی حالت میں قرآن نہیں پڑھتے تھے بلکہ ایک حرف بھی نہیں پڑھتے تھے۔ (ب) سیدنا علی (رض) فرماتے ہیں : جب تک تو نہ ہو تو قرآن کو پڑھتا رہ ۔