Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 85

پاکی کا بیان

تین سے زیادہ مرتبہ دھونے کی کراہت کا بیان

2 hadiths in this chapter

372

Sunan Al Kubra Bayhaqi #372

Sahih

(۳۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِیُّ وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قُوہِیَارَ قَالاَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: جَائَ أَعْرَابِیٌّ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ -فَسَأَلَہُ عَنِ الْوُضُوئِ ، فَأَرَاہُ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ، ثُمَّ قَالَ: ((ہَذَا الْوُضُوئُ ، فَمَنْ زَادَ عَلَی ہَذَا فَقَدْ أَسَائَ أَوْ تَعَدَّی وَظَلَمَ))۔ (ت) وَکَذَلِکَ رَوَاہُ الأَشْجَعِیُّ عَنِ الثَّوْرِیِّ مَوْصُولاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٧٣) سیدنا عمرو بن شعیب اپنے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، اس نے وضو کے متعلق سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو تین تین مرتبہ کر کے دکھایا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ وضو (کا طریقہ) ہے جو اس سے زیادہ کرے گا وہ نافرمان ہوگا یا حد سے بڑھے گا اور ظلم کرے گا۔ (ب) امام ثوری سے موصولاً روایت ہے۔ [حسن۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر ١٧٤]

373

Sunan Al Kubra Bayhaqi #373

Sahih

(۳۷۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ: أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ -فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ کَیْفَ الطُّہُورُ؟ فَدَعَا بِمَائٍ فِی إِنَائٍ فَغَسَلَ کَفَّیْہِ ثَلاَثًا ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا ، ثُمَّ غَسَلَ ذِرَاعَیْہِ ثَلاَثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِہِ ، فَأَدْخَلَ إَصْبَعَیْہِ السَّبَّاحَتَیْنِ فِی أُذُنَیْہِ ، وَمَسَحَ بابہَامَیْہِ عَلَی ظَاہِرِ أُذُنَیْہِ ، وَبِالسَّبَّاحَتَیْنِ بَاطِنَ أُذُنَیْہِ ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ: ((ہَکَذَا الْوُضُوئُ ، فَمَنْ زَادَ عَلَی ہَذَا أَوْ نَقَصَ فَقَدْ أَسَائَ وَظَلَمَ أَوْ ظَلَمَ وَأَسَائَ )) (ق) قَوْلُہُ: نَقَصَ ۔ یُحْتَمَلُ أَنْ یُرِیدَ بِہِ نُقْصَانَ الْعُضْوِ ، وَقَوْلُہُ: ظَلَمَ ۔ یَعْنِی جَاوَزَ الْحَدَّ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [حسن دون قولہ أونقص]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٧٤) سیدنا عمرو بن شعیب اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! وضو کس طرح ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی کا ایک برتن منگوایا، اپنی ہتھیلیوں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے بازوؤں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا تو اپنی دونوں سبابہ انگلیاں اپنے کانوں میں داخل کیں اور اپنے انگوٹھوں کے ساتھ کانوں کے باہر والے حصے پر مسح کیا اور انگوٹھوں کے ساتھ اپنے کانوں کے باطنی حصوں پر بھی، پھر اپنے پاؤں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر فرمایا : ” اس طرح وضو (کا طریقہ) ہے، جو اس سے زیادہ کرے یا کم کرے اس نے نافرمانی کی اور ظلم کیا یا فرمایا : ظلم کیا اور نافرمانی کی۔ “ (ب) نَقَصَمیں احتمال یہ ہے کہ اس سے مراد عضو کا نقصان ہے اور ظَلَمَ سے مراد اللہ تعالیٰ کی حد سے تجاوز کرنا۔ واللہ اعلم۔