Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 37

پاکی کا بیان

انگلیوں کے ساتھ مسواک کرنا

5 hadiths in this chapter

175

Sunan Al Kubra Bayhaqi #175

Zaeef

وَقَدْ رُوِیَ فِی الاِسْتِیَاکِ بِالأَصَابِعِ حَدِیثٌ ضَعِیفٌ۔ (۱۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا السَّاجِیُّ قَالَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ شُعَیْبٍ عَنْ عَبْدِ الْحَکَمِ الْقَسْمَلِیِّ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-قَالَ: ((تَجْزِی مِنَ السِّوَاکِ الأَصَابِعُ))۔ (ج) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ حَمَّادٍ یَقُولُ قَالَ الْبُخَارِیُّ: عَبْدُ الْحَکَمِ الْقَسْمَلِیُّ الْبَصْرِیُّ عَنْ أَنَسٍ وَعَنْ أَبِی الصِّدِّیقِ مُنْکَرُ الْحَدِیثِ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ رَوَاہُ عِیسَی بْنُ شُعَیْبٍ بِإِسْنَادٍ آخَرَ عَنْ أَنَسٍ۔ [منکر۔ أخرجہ ابن عدی فی الکامل ۵/۳۳۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٦) سیدنا انس (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” انگلیاں مسواک کی جگہ پر کفایت کر جاتی ہیں۔ (ب) امام بخاری (رح) فرماتے ہیں : عبدالحکم تسملی بصری جو حضرت انس اور حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے روایات بیان کرتا ہے ” منکر الحدیث “ ہے۔

176

Sunan Al Kubra Bayhaqi #176

Zaeef

(۱۷۷) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنِی أَبُو الضَّحَّاکِ بْنُ أَبِی عَاصِمٍ النَّبِیلِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ شُعَیْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((تَجْزِی مِنَ السِّوَاکِ الأَصَابِعُ))۔ (ت) تَابَعَہُمَا عُقْبَۃُ بْنُ مُکْرَمٍ الْعَمِّیُّ عَنْ عِیسَی بْنِ شُعَیْبٍ تَفَرَّدَ بِہِ عِیسَی بِالإِسْنَادَیْنِ جَمِیعًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٧) نصر بن انس اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” انگلیاں مسواک کی جگہ پر کفایت کر جاتی ہیں۔ “

177

Sunan Al Kubra Bayhaqi #177

Zaeef

(۱۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ إِجَازَۃً حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَادِرٍ الْمَدَائِنِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ شُعَیْبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُثَنَّی عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((تُجْزِئُ الأَصَابِعُ مَجْزَی السِّوَاکِ))۔ کَذَا وَجَدْتُہُ فِی کِتَابِی مُوسَی بْنِ شُعَیْبٍ۔ وَالْمَحْفُوظُ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ الْمُثَنَّی مَا: [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” انگلیاں مسواک کی جگہ پر کفایت کر جاتی ہیں۔ “

178

Sunan Al Kubra Bayhaqi #178

Zaeef

(۱۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُثَنَّی الأَنْصَارِیُّ قَالَ حَدَّثَنِی بَعْضُ أَہْلِ بَیْتِی عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ مِنْ بَنِی عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّکَ رَغَّبْتَنَا فِی السِّوَاکِ ، فَہَلْ دُونَ ذَلِکَ مِنْ شَیْئٍ؟ قَالَ: ((إِصْبَعَاکَ سِوَاکٌ عِنْدَ وُضُوئِکَ تُمِرُّہُمَا عَلَی أَسْنَانِکَ ، إِنَّہُ لاَ عَمَلَ لِمَنْ لاَ نِیَّۃَ لَہُ ، وَلاَ أَجْرَ لِمَنْ لاَ حِسْبَۃَ لَہُ))۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ انصار کا ایک شخص جو بنی عمرو بن عوف کے قبیلے کا تھا، اس نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! بلاشبہ آپ نے ہمیں مسواک کی بڑی ترغیب دلائی ہے، کیا اس کا بدل کوئی اور چیز ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تیری انگلیاں وضو کے وقت مسواک ہیں، ان دونوں کو اپنے دانتوں پر ملو، بیشک اس شخص کا کوئی عمل (قبول) نہیں جس کی نیت نہیں اور اس کے لیے کوئی اجر نہیں جو اللہ تعالیٰ سے اجر کی توقع نہ رکھے۔

179

Sunan Al Kubra Bayhaqi #179

Zaeef

(۱۸۰) أَخْبَرَنَا الأُسْتَاذُ إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی نَصْرٍ الصَّابُونِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَخْلَدِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدُونَ بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُمَیَّۃَ الطَّرَسُوسِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ الْحَمَّالُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُثَنَّی عَنْ ثُمَامَۃَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((الإِصْبَعُ تُجْزِئُ مِنَ السِّوَاکِ))۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” انگلی مسواک کی جگہ کفایت کر جاتی ہیں۔ “