Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 320

پاکی کا بیان

زرد اور میٹالہ رنگ طہر کے بعد دیکھنے کا حکم

7 hadiths in this chapter

1594

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1594

Sahih

(۱۵۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ قَالَتْ: کُنَّا لاَ نَعُدُّ الْکُدْرَۃَ وَالصُّفْرَۃَ شَیْئًا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ ابْنِ عُلَیَّۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۲۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٩٥) سیدہ ام عطیہ (رض) سے روایت ہے کہ ہم زرد اور میٹالے رنگ کو کوئی چیز (حیض) شمار نہیں کرتی تھیں۔

1595

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1595

Sahih

(۱۵۹۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ حَفْصَۃَ عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ قَالَتْ: کُنَّا لاَ نَعُدُّ الصُّفْرَۃَ وَالْکُدْرَۃَ بَعْدَ الطُّہْرِ شَیْئًا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٩٦) سیدہ ام عطیہ (رض) سے روایت ہے کہ ہم طہر کے بعد زرد اور میٹالے رنگ کو کوئی چیز (حیض) شمار نہیں کرتی تھیں۔

1596

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1596

Sahih

(۱۵۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أُمِّ الْہُذَیْلِ عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ وَکَانَتْ بَایَعَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَتْ: کُنَّا لاَ نَعُدُّ الْکُدْرَۃَ وَالصُّفْرَۃَ بَعْدَ الطُّہْرِ شَیْئًا۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: أُمُّ الْہُذَیْلِ ہِیَ حَفْصَۃُ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی وَکَذَلِکَ رَوَاہُ حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ وَغَیْرُہُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ وَرَوَاہُ أَیْضًا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ۔ وَرُوِیَ عَنْ عَائِشَۃَ بِإِسْنَادٍ ضَعِیفٌ لاَ یَسْوِی ذِکْرَہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٩٧) (الف) سیدہ ام عطیہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیعت کی، فرماتی ہیں کہ ہم طہر کے بعد زرد اور میٹالے رنگ کو کوئی چیز (حیض) شمار نہیں کرتی تھیں۔ (ب) امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ام ہذیل سیدہ حفصہ (رض) ہیں۔ (ج) شیخ کہتے ہیں کہ اس کو حجاج بن منھال وغیرہ نے حماد بن سلمہ سے اور سعید بن ابو عروبہ نے قتادہ سینقل کیا ہے۔

1597

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1597

Zaeef

(۱۵۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنِی أَبُو الطَّیِّبِ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُبَارَکِ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَشْرَسَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سُلَیْمَانَ الزَّیَّاتُ الْعَبْدِیُّ عَنْ بَحْرٍ السِّقَائِ عَنْ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ: مَا کُنَّا نَعُدُّ الْکُدْرَۃَ وَالصُّفْرَۃَ شَیْئًا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ وَرُوِیَ مَعْنَاہُ عَنْ عَائِشَۃَ بِإِسْنَادٍ أَمْثَلَ مِنْ ذَلِکَ۔ [باطل]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٩٨) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ہم زرد اور میٹالے رنگ کو کوئی چیز (حیض) شمار نہیں کرتی تھی اور ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہوتی تھیں۔

1598

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1598

Sahih

(۱۵۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ یَعْنِی ابْنَ رَاشِدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ یَعْنِی ابْنَ مُوسَی عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ: إِذَا رَأَتِ الْمَرْأَۃُ الدَّمَ فَلْتُمْسِکْ عَنِ الصَّلاَۃِ حَتَّی تَرَاہُ أَبْیَضَ کَالْقَصَّۃِ ، فَإِذَا رَأَتِ ذَلِکَ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتُصَلِّ ، فَإِذَا رَأَتْ بَعْدَ ذَلِکَ صُفْرَۃٌ أَوْ کُدْرَۃٌ فَلْتَتَوَضَّأْ وَلْتُصَلِّ ، فَإِذَا رَأَتْ دَمًا أَحْمَرَ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتُصَلِّ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٩٩) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ جب عورت خون دیکھے تو وہ نماز سے رک جائے جب تک اس کو چونے کی طرح سفیدنہ دیکھ لے جب وہ یہ دیکھے تو غسل کرے اور نماز پڑھے اور جب اس کے بعد زردیا میٹالہ رنگ دیکھے تو وہ وضو کرے اور نماز پڑھے اور جب اس بعد زرد یا مٹیالہ رنگ دیکھے تو وضو کرے اور نماز پڑھے اور جب سرخ خون دیکھے تو غسل کرے اور نماز پڑھے۔

1599

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1599

Zaeef

(۱۶۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ سَلاَّمٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ أَنَّ أُمَّ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَتْہُ أَنَّ عَائِشَۃَ أَخْبَرَتْہَا أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فِی الْمَرْأَۃِ تَرَی مَا یَرِیبُہَا بَعْدَ الطُّہْرِ قَالَ : ((إِنَّمَا ہِیَ عِرْقٌ أَوْ إِنَّمَا ہِیَ عُرُوقٌ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد ۲/۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٠٠) سیدنا ابو سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ ام أبی بکر نے انھیں حدیث بیان کی کہ عائشہ (رض) نے انھیں خبر دی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس عورت کے متعلق فرمایا جو طہر کے بعد شک کرتی ہیں کہ وہ ایک رگ ہے یا فرمایا : وہ رگیں ہیں۔

1600

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1600

Zaeef

(۱۶۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ یَعْنِی ابْنَ سَابَقٍ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّ أَبِی بَکْرٍ أَنَّہَا أَخْبَرَتْہُ أَنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((الْمَرْأَۃُ تَرَی الشَّیْئَ مِنَ الدَّمِ تَرَاہَا بَعْدَ الطُّہْرِ ۔ قَالَ : إِنَّمَا ہِیَ عِرْقٌ أَوْ عُرُوقٌ))۔ وَہَذَا یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ الْمُرَادَ بِہِ الصُّفْرَۃُ وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ الْمُرَادَ بِہِ إِذَا جَاوَزَ خَمْسَۃَ عَشَرَ یَوْمًا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦٠١) (الف) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” عورت خون نما کسی چیز کو طہر کے بعد دیکھے تو کیا کرے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ رگ ہے یا فرمایا : رگیں ہیں۔ “ (ب) اس بات کا احتمال ہے کہ اس سے مراد زردرنگ ہو یا وہ خون جو پندرہ دن سے تجاوز کر جائے۔