Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 304

پاکی کا بیان

حائضہ بیت اللہ کا طواف نہیں کرے گی

1 hadith in this chapter

1475

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1475

Sahih

(۱۴۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِیِّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی إِذَا کُنَّا بِسَرِفَ أَوْ قَرِیبٍ مِنْہُ حِضْتُ ، فَدَخَلَ عَلِیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَنَا أَبْکِی فَقَالَ : ((مَا لَکِ؟ أَنُفِسْتِ؟))۔ قُلْتُ: نَعَمْ۔ قَالَ : ((إِنَّ ہَذَا أَمْرٌ کَتَبَہُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَی بَنَاتِ آدَمَ ، فَاقْضِی مَا یَقْضِی الْحَاجُّ إِلاَّ الطَّوَافَ بِالْبَیْتِ))۔ قَالَتْ: وَذَبَحَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَوْ قَالَتْ ضَحَّی بِالْبَقَرِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیٍّ عَنْ سُفْیَانَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۲۹۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٧٦) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ ہم ” سرف “ جگہ یا اس کے قریب تھے تو مجھے حیض آگیا، میرے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور میں رو رہی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا ہوا ؟ کیا تو حیض والی ہوگئی ہے ؟ میں نے کہا : جی ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ ایک ایسا حکم ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بنات آدم پر لکھ دیا ہے جو حاجی کرتے ہیں وہی کر مگر بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔ سیدہ عائشہ (رض) نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ذبح کیا یا گائے ذبح کی۔