Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 289

پاکی کا بیان

مسح کرنے کے بعد موزوں کو اتاردینے کا حکم

7 hadiths in this chapter

1369

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1369

Zaeef

(۱۳۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الشَّامَاتِیُّ یَعْنِی جَعْفَرَ بْنَ أَحْمَدَ أَخْبَرَنَا الأَشَجُّ یَعْنِی أَبَا سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَہُوَ الدَّالاَنِیُّ عَنْ یَحْیَی بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الرَّجُلِ یَمْسَحُ عَلَی خُفَّیْہِ ثُمَّ یَبْدُو لَہُ فَیَنْزِعُہُمَا قَالَ: یَغْسِلُ قَدَمَیْہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٠) سیدنا سعید بن أبی مریم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے اس شخص کے متعلق نقل فرماتے ہیں جو اپنے موزوں پر مسح کرتا ہے پھر اس کو خیال آتا ہے تو اتار دیتا ، انھوں نے کہا : اپنے قدموں کو دھوئے گا۔

1370

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1370

Zaeef

(۱۳۷۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ فَارِسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ: وَلاَ نَعْرِفُ أَنَّ یَحْیَی سَمِعَ مِنْ سَعِیدٍ أَمْ لاَ، وَلاَ سَعِیدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔[ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧١) عبد السلام نے اس کو اسی معنی میں بیان کیا ہے۔

1371

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1371

Sahih

(۱۳۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی طَاہِرٍ الدَّقَاقُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنِی عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی قِصَّۃِ الْمَسْحِ قَالَ: وَکَانَ أَبِی یَنْزِعُ خُفَّیْہِ وَیَغْسِلُ رِجْلَیْہِ۔ وَیُذْکَرُ عَنْ عَطَائٍ مِثْلُ ذَلِکَ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٢) سیدنا عبد الرحمن بن أبی بکرہ کے والد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسح کا قصہ بیان فرماتے ہیں کہ میرے والد موزوں کو اتار دیتے تھے اور اپنیپاؤں دھوتے تھے۔

1372

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1372

Sahih

(۱۳۷۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَلْدُونَ حَدَّثَنَا الْہَیْثَمُ بْنُ جَمِیلٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ زَیْدِ بْنِ أَبِی أُنَیْسَۃَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلْقَمَۃَ وَالأَسْوَدِ فِی الرَّجُلِ یَتَوَضَّأُ وَیَمْسَحُ عَلَی خُفَّیْہِ ثُمَّ یَخْلَعُہُمَا قَالاَ: یَغْسِلُ رِجْلَیْہِ۔ وَرَوَاہُ أَبُو حَنِیفَۃَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ نَفْسِہِ وَرُوِیَ عَنِ الْحَکَمِ وَغَیْرِہِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ: یُصَلِّی وَلاَ یَغْسِلُ قَدَمَیْہِ ، وَہُوَ قَوْلُ الْحَسَنِ۔ وَرُوِیَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ شَیْئٌ ثَالِثٌ۔ [حسن۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۲۰۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٣) علقمہ اور اسود اس شخص کے متعلق بیان کرتے ہیں جو وضو کرتا ہے اور موزوں پر مسح کرتا ہے، پھر ان کو اتار دیتا ہے۔ دونوں حضرات کا کہنا ہے کہ اپنے پاؤں دھوئے گا۔ (ب) حکم وغیرہ ابراہیم سے نقل کرتے ہیں کہ وہ نماز پڑھے گا اور پاؤں نہیں دھوئے گا۔

1373

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1373

Zaeef

(۱۳۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ یُونُسَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ الْمُسْتَمْلِیُّ حَدَّثَنَا حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ عَنْ مَرْوَانَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ: إِذَا مَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ ثُمَّ خَلَعَہُمَا خَلَعَ وُضُوئَہُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن عدی فی الکامل ۳/۳۹۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٤) ابراہیم سے روایت ہے کہ جب کوئی شخص موزوں پر مسح کرے پھر ان کو اتارے۔ تو گویا اس نے اپنا وضو بھی اتار دیا (یعنی اس کا وضو ٹوٹ گیا) ۔

1374

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1374

Sahih

(۱۳۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنِی أَبِی قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِیَّ یَقُولُ: سَأَلْتُ الزُّہْرِیَّ عَنْ رَجُلٍ تَوَضَّأَ فَأَدْخَلَ رِجْلَیْہِ الْخُفَّیْنِ طَاہِرَتَیْنِ ، ثُمَّ أَحْدَثَ فَمَسَحَ عَلَیْہِمَا ثُمَّ نَزَعَہُمَا أَیَغْسِلُہُمَا أَمْ یَسْتَأْنِفُ وُضُوئَہُ؟ قَالَ: بَلْ یَسْتَأْنِفُ وُضُوئَہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَیُرْوَی عَنْ مَکْحُولٍ مِثْلُ ذَلِکَ، وَرُوِّینَا عَنِ الشُّافِعِیُّ فِی کِتَابِ أَبِی حَنِیفَۃَ وَابْنُ أَبِی لَیْلَی عَلَی تَفْرِیقِ الْوُضُوئِ ، وَقَدْ مَضَتِ الآثَارُ فِیہِ فِی بَابِہِ ، وَرُوِّینَا عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی رَجُلٍ دَخَلَ خُفَّہُ حَصَاۃٌ ، قَالَ یَتَوَضَّأُ۔ وَإِنَّمَا أَرَادَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ یَنْزِعُ خُفَّہُ لإِخْرَاجِ الْحَصَاۃِ وَیَتَوَضَّأُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٥) (الف) امام اوزاعی فرماتے ہیں میں نے زہری سے اس شخص کے متعلق سوال کیا جس نے وضو کیا اور باوضو موزے پہنتے پھر بےوضو ہوگیا اور ان پر مسح کیا، پھر ان کو اتار دیا، کیا وہ پاؤں دھوئے گا یا نیا وضو کرے گا ؟ انھوں نے کہا : بلکہ نیا وضو کرے گا۔ (ب) شیخ کہتے ہیں کہ مکحول سے اس کے معنی میں روایت منقول ہے۔ امام شافعی اور ابن ابی لیلی سے امام ابوحنیفہ (رح) کی کتاب میں الگ الگ وضو بیان کیا گیا ہے۔ یہ آثار پچھلے باب میں گزر چکے ہیں۔ (ج) امام شعبی (رح) سے اسشخص کے متعلق منقول ہے جس کے موزے میں کنکر داخل ہوجائے کہ وہ وضو کرے گا۔ ان کی مراد یہ ہے کہ وہ کنکر نکالنے کے لیے موزے اتارے گا تو وضو دوبارہ کرے گا۔ (واللہ اعلم)

1375

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1375

Zaeef

(۱۳۷۶) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ رُدَیْحٍ حَدَّثَنَا عَطَائُ بْنُ أَبِی مَیْمُونَۃَ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَمَرَنَا بِالْمَسَحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ وَلَیَالِیَہَا لِلْمُسَافِرِ ، وَیَوْمًا وَلَیْلَۃً لِلْمُقِیمِ مَا لَمْ یَخْلَعْ أَوْ یُخْلَعْ۔ تَفَرَّدَ بِہِ عُمَرُ بْنُ رُدَیْحٍ وَلَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر ۱۰۰۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٦) سیدنا مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جنگ میں شریک ہوئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیا، مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ، جب تک وہ خودنہ اتارے یا اتاریں نہ جائیں۔