Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 272

پاکی کا بیان

زیادہ پانی نجاست گرنے سے ناپاک نہیں ہوتا جب تک تبدیل نہ ہوجائے

12 hadiths in this chapter

1213

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1213

Sahih

(۱۲۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو صَادِقٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی الْفَوَارِسِ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ کَثِیرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ الْقُرَظِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ قِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَنَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَۃَ؟ قَالَ : وَہِیَ بِئْرٌ یُلْقَی فِیہَا النَّتَنُ وَالْجِیَفُ وَالْحِیَضُ وَالْکِلاَبُ۔ فَقَالَ : ((الْمَائُ طَہُورٌ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۶۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٤) سیدنا ابوسعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ! کیا ہم بضاعہ کے کنویں سے وضو کرلیں اور وہ ایسا کنواں ہے جس میں بدبودار، مردار اور حیض کے کپڑے اور (مردہ) کتے پھینکے جاتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” پانی پاک ہوتا ہے اس کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ “

1214

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1214

Sahih

(۱۲۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِی شُعَیْبٍ وَعَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ یَحْیَی الْحَرَّانِیَّانِ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ سَلِیطِ بْنِ أَیُّوبَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِیِّ ثُمَّ الْعَدَوِیِّ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -وَہُوَ یُقَالُ لَہُ : إِنَّہُ یُسْتَقَی لَکَ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَۃَ ، وَہِیَ تُلْقَی فِیہَا لُحُومُ الْکِلاَبِ وَالْمَحَایِضُ وَعِذَرُ النَّاسِ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((إِنَّ الْمَائَ طَہُورٌ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ))۔ کَذَا رَوَیَاہُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ۔ وَقِیلَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَۃَ فِی ہَذَا الإِسْنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِیِّ ، وَقَالَ یَحْیَی بْنُ وَاضِحٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ سَلِیطٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رَافِعٍ کَمَا قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ کَعْبٍ ، وَقَالَ إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَہْبِیُّ وَیُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ سَلِیطٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، وَقِیلَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رَافِعٍ۔ وَقِیلَ عَنْ سَلِیطٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ عَنْ أَبِیہِ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٥) سیدنا ابوسعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا جاتا تھا کہ آپ کو بضاعہ کے کنویں سے پانی پلایا جاتا ہے اور اس میں کتوں کا گوشت ، حیض کے کپڑے اور لوگوں کی گندگی پھینکی جاتی ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پانی پاک ہوتا ہے اس کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ “

1215

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1215

Sahih

(۱۲۱۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعِیدٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی نَوْفٍ عَنْ سَلِیطٍ عَنِ ابْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَتَیْتُ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ -وَہُوَ یَتَوَضَّأُ مِنْ بُضَاعَۃَ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ تَتَوَضَّأُ مِنْہَا، وَیُلْقَی فِیہَا مَا یُلْقَی فِیہَا مِنَ النَّتَنِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((إِنَّ الْمَائَ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ الْحُمَیْدِیُّ عَنْ بِشْرِ بْنِ السَّرِیِّ وَغَیْرِہِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ مُسْلِمٍ الْقَسْمَلِیِّ۔ وَرَوَاہُ ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَمَّنْ لاَ یُتَّہَمُ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الْعَدَوِیِّ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٦) سیدنا ابوسعید خدری (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ بضاعہ کے کنویں سے وضو کر رہے تھے، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ اس سے وضو کر رہے ہیں، اس میں بدبودار چیزیں پھینکی جاتیں ہیں ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پانی پاک ہوتا ہے اس کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ “

1216

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1216

Sahih

(۱۲۱۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو زَکَرِیَّا : یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَیْنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ (ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَمَّنْ لاَ یُتَّہَمُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَدَوِیِّ -وَقَالَ مُحَمَّدٌ : عُبَیْدُ اللَّہِ -عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّہُ قَالَ قِیلَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -: إِنَّکَ تَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَۃَ ، وَہِیَ یُطْرَحُ فِیہَا مَا یُنَجِّی النَّاسُ وَلُحُومُ الْکِلاَبِ وَالْمَحِیضُ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((إِنَّ الْمَائَ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ))۔ وَقَدْ رُوِیَتْ ہَذِہِ اللَّفْظَۃُ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ مَرْفُوعًا۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٧) سیدنا ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا : آپ بضاعہ کے کنویں سے وضو کرتے ہیں اور اس میں ایسی چیزیں پھینکی جاتی ہیں جس سے لوگ بچتے ہیں یعنی کتوں کا گوشت اور حیض والے کپڑے وغیرہ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پانی پاک ہوتا ہے اس کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ “

1217

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1217

Sahih

(۱۲۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قَیْسٌ یَعْنِی ابْنَ الرَّبِیعِ عَنْ طَرِیفٍ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -فَأَتَیْنَا عَلَی غَدِیرٍ فِیہِ جِیفَۃٌ فَتَوَضَّأَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَأَمْسَکَ بَعْضُ الْقَوْمِ حَتَّی یَجِیئَ النَّبِیُّ -ﷺ -فَجَائَ النَّبِیُّ -ﷺ -فِی أُخْرَیَاتِ النَّاسِ فَقَالَ: ((تَوَضَّئُوا وَاشْرَبُوا فَإِنَّ الْمَائَ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الطیالسی ۱۳۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٨) سیدنا ابوسعید (رض) سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ ہم کنویں پر آئے، اس میں مردار تھا، بعض لوگوں نے وضو کرلیا اور بعض لوگ رک گئے، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے آخر میں آئے اور آپ نے فرمایا : ” وضو کرو اور پیو پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ “

1218

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1218

Sahih

(۱۲۱۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَلِیلِ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الدُّولاَبِیُّ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ طَرِیفٍ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ فَذَکَرَ بِمَعْنَاہُ وَقَالَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ -: إِنَّ الْمَائَ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ ۔ قَالَ : فَاسْتَقَیْنَا وَسَقَیْنَا۔ قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ الدُّولاَبِیُّ : طَرِیفٌ ہُوَ أَبُو سُفْیَانَ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَلَیْسَ ہُوَ بِالْقَوِیِّ إِلاَّ أَنِّی أَخْرَجْتُہُ شَاہِدًا لِمَا تَقَدَّمَ۔ وَقَدْ قِیلَ عَنْ شَرِیکٍ بِہَذَا الإِسْنَادِ عَنْ جَابِرٍ وَقِیلَ عَنْہُ عَنْ جَابِرٍ أَوْ أَبِی سَعِیدٍ بِالشَّکِّ وَأَبُوسَعِیدٍ کَأَنَّہُ أَصَحُّ۔ وَقَدْ رُوِیَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قِصَّۃٌ أُخْرَی فِی مَعْنَاہُ إِنْ کَانَ رَاوِیہَا حَفِظَہَا۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٩) سیدنا ابو سعید خدری (رض) اسی حدیث کے ہم معنی نقل فرماتے ہیں اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی، راوی کہتا ہے : ہمیں پانی کی طلب ہوئی تو ہم نے پانی پیا۔ (ب) ابو جعفر دولابی کہتے ہیں : طریف ابوسفیان ہے۔ (ج) شیخ کہتے ہیں کہ یہ روایت قوی نہیں، لیکن اس کا شاہد پہلے میں نے بیان کردیا ہے۔ (د) ایک قول یہ ہے کہ اس سند کے ساتھ شریک نے سیدنا جابر (رض) سے نقل کیا ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ سیدنا جابر (رض) سے یا ابوسعید (رض) سے، یعنی شک ہے اور سیدنا ابوسعید سے روایت کا منقول ہونا زیادہ صحیح ہے۔

1219

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1219

Zaeef

(۱۲۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَیُّوبَ الصِّبْغِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -سُئِلَ عَنِ الْحِیَاضِ الَّتِی بَیْنَ مَکَّۃَ وَالْمَدِینَۃِ وَقَالُوا : تَرِدُہَا السِّبَاعُ وَالْکِلاَبُ وَالْحَمِیرُ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((مَا فِی بُطُونِہَا لَہَا وَمَا بَقِیَ فَہُوَ لَنَا طَہُورٌ))۔ ہَکَذَا رَوَاہُ إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ۔ وَرُوِیَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَیْدٍ ضَعِیفٌ لاَ یُحْتَجُّ بِأَمْثَالِہِ۔ وَقَدْ رُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا وَلَیْسَ بِمَشْہُورٍ۔ [ضعیف جدًا۔ أخرجہ ابن ماجہ ۵۱۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٠) سیدنا ابوسعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حوض کے (پانی کے) متعلق سوال کیا گیا جو مکہ اور مدینہ کے درمیان تھا۔ انھوں نے کہا : اس پر درندے کتے اور گدھے آئے ہوتے ہیں ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جو ان کے پیٹوں میں ہے وہ ان کے لیے ہے اور جو باقی بچ گیا وہ ہمارے لیے پاک ہے۔ “ (ب) عبدالرحمن بن زید ضعیف ہے، اس کی احادیث قابل حجت نہیں۔ (ج) ایک اور سند سے ابن عمر (رض) سے مرفوعاً نقل کیا گیا ہے اور یہ مشہور نہیں ہے۔

1220

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1220

Sahih

(۱۲۲۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ بَحْرِ بْنِ بَرِّیٍّ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی یَحْیَی عَنْ أُمِّہِ قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَی سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ فِی نِسْوَۃٍ فَقَالَ : لَوْ أَنِّی أَسْقِیکُمْ مِنْ بُضَاعَۃَ لَکَرِہْتُمْ ذَلِکَ ، وَقَدْ وَاللَّہِ سَقَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -بِیَدِی مِنْہَا۔ وَہَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ مَوْصُولٌ۔ [حسن۔ أخرجہ ابو یعلیٰ ۷۵۱۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢١) محمد بن یحییٰ اپنی والدہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں سہل بن سعد ساعدی (رض) کے پاس آئی، وہ عورتوں میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ انھوں نے کہا : اگر میں تم کو بضاعہ سے پلاؤں تو تم اس کو ناپسند سمجھو گے حالانکہ اللہ کی قسم ! میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (اس کنویں سے) اپنے ہاتھ سے پانی پلایا ہے۔

1221

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1221

Zaeef

(۱۲۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الإِسْفَرَائِنِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَرْبَہَارِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ عِکْرِمَۃَ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَرَدَ حَوْضَ مَجَنَّۃَ فَقِیلَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ إِنَّمَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِیہِ آنِفًا۔ فَقَالَ : إِنَّمَا وَلَغَ الْکَلْبُ بِلِسَانِہِ۔ فَشَرِبَ وَتَوَضَّأَ۔ وَرُوِیَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ عِکْرِمَۃَ فِی ہَذِہِ الْقَصَّۃِ قَالَ : قَدْ ذَہَبَتْ بِمَا وَلَغَتْ۔ یَعْنِی الْکِلاَبَ فِی بُطُونِہَا۔ وَہَذِہِ قِصَّۃٌ مَشْہُورَۃٌ عَنْ عُمَرَ وَإِنْ کَانَتْ مَرْسَلَۃً ، وَقَدْ رُوِّینَا فِی مَعْنَاہَا عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ عَنْ عُمَرَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ عبد الرزاق ۲۴۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٢) سیدنا عکرمہ (رض) سے روایت ہے کہ سیدنا عمر (رض) مجنہ کے حوض کے پاس آئے۔ عرض کیا گیا : اے امیر المومنین ! ابھی ابھی کتے نے اس میں منہ ڈالا ہے تو انھوں نے کہا : کتا اپنی زبان سے پیتا ہے۔ پھر انھوں نے (پانی) پیا اور وضو کیا۔ (ب) سیدنا عکرمہ (رض) سے یہی قصہ منقول ہے۔ اس میں ہے کہ وہ چلا گیا جس میں اس نے منہ ڈالا۔ یعنی کتے وہ پانی اپنے پیٹوں میں لے گئے۔

1222

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1222

Zaeef

(۱۲۲۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ الإِسْفَرَائِنِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَحْرٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا مَنْبُوذٌ عَنْ أُمَّہِ قَالَتْ : کُنَّا نُسَافِرُ مَعَ مَیْمُونَۃَ فَتَمُرُّ بِالْغَدِیرِ فِیہِ الْبَعْرُ وَالْجُعْلاَنُ ، فَتَشْرَبُ مِنْہُ أَوْ تَوَضَّأُ بِہِ۔ قَالَ سُفْیَانُ : وَہَذَا لَیْسَ بِشَکٍّ ، إِنَّمَا أَرَادَ تَشْرَبُ إِنْ أَرَادَتْ أَوْ تَوَضَّأُ إِنْ أَرَادَتْ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ ۱۵۱۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٣) منبوذ اپنے والدہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم میمونہ (رض) کے ساتھ سفر کر رہے تھے ۔ وہ کنویں کے پاس سے گزریں، اس میں اونٹ کا گوبر اور کیڑے تھے تو انھوں اس سے پیا اور وضو کیا۔ سفیان کہتے ہیں : اس میں شک نہیں ہے انھوں نے پینے کا ارادہ کیا تو پیا اور جب وضو کا ارادہ کیا تو وضو کیا۔

1223

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1223

Sahih

(۱۲۲۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَۃَ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : إِنَّ الْمَائَ طَہُورٌ کُلَّہُ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔ وَزَادَ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ سَعِیدٍ : سَأَلْنَاہُ عَنِ الْحِیَاضِ تَلَغُ فِیہَا الْکِلاَبُ قَالَ : أُنْزِلَ الْمَائُ طَہُورًا لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔ [صحیح۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۲۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٤) (الف) داؤد بن أبی ہند فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب سے سنا کہ تمام پانی پاک ہے، اس کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ (ب) سعید بن مسیب ہی سے منقول ہے کہ ہم نے ان سے ان حوضوں کے متعلق پوچھا جن میں کتے پانی پیتے ہیں۔ انھوں نے کہا : پانی پاک اتارا گیا ہے اور اس کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔

1224

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1224

Sahih

(۱۲۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو حَدَّثَنَا الزُّہْرِیُّ : فِی الْغَدِیرِ تَقَعُ فِیہِ الدَّابَّۃُ فَتَمُوتُ قَالَ : الْمَائُ طَہُورٌ مَا لَمْ یَقِلَّ فَتُنَجِّسُہُ الْمَیْتَۃُ طَعْمَہُ أَوْ رِیحَہُ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٥) امام زہری اس کنویں کے متعلق بیان کرتے ہیں، جس میں چوپائے گر جانے کے بعد مرجاتے ہیں کہ پانی پاک ہے جب تک کم نہ ہو، پھر مردار اس کے ذائقے اور بو کو ناپاک کردیتا ہے۔