Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 266

پاکی کا بیان

خون نہ بہنے والے حشرات کے پانی میں گر جانے کا حکم

5 hadiths in this chapter

1189

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1189

Sahih

(۱۱۹۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنِی عُتْبَۃُ بْنُ مُسْلِمٍ أَنَّ عُبَیْدَ بْنَ حُنَیْنٍ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((إِذَا سَقَطَ الذُّبَابُ فِی شَرَابِ أَحَدِکُمْ فَلْیَغْمِسْہُ کُلَّہُ ثُمَّ لِیَنْزِعْہُ ، فَإِنَّ فِی أَحَدِ جَنَاحَیْہِ دَائً وَفِی الآخَرِ شِفَائً))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَخْلَدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۱۴۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٩٠) عبید بن حنین (رض) نے سیدنا ابوہریرہ (رض) سے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب کسی کے پینے (کے برتن) میں مکھی گرجائے تو اس ساری کو ڈبو دو ، پھر اس کو نکال لو ، اس لیے اس کے دو پروں میں سے ایک میں بیماری ہے اور دوسرے میں شفا ہے۔ “

1190

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1190

Sahih

(۱۱۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : الْحُسَیْنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ بُرْہَانَ وَأَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَۃَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِی إِنَائِ أَحَدِکُمْ ، فَإِنَّ فِی أَحَدِ جَنَاحَیْہِ دَائً وَفِی الآخَرِ شِفَائً وَإِنَّہُ یَتَّقِی بِالْجَنَاحِ الَّذِی فِیہِ الدَّائُ ، فَلْیَغْمِسْہُ کُلَّہُ ثُمَّ لِیَنْزِعْہُ)) وَرَوَاہُ عُمَرُ بْنُ عَلِیٍّ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ بِنَحْوِہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٩١) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب کسی کے برتن میں مکھی گرجائے تو اس کے دو پروں میں سے ایک میں بیماری اور دوسرے میں شفا ہوتی ہے اور وہ اس کے ذریعے سے بچتی ہے جس میں بیماری ہوتی ہے، لہٰذا ساری کو ڈبو کر نکال دو ۔ “

1191

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1191

Sahih

(۱۱۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ خَالِدٍ الْقَارِظِیِّ قَالَ : أَتَیْتُ أَبَا سَلَمَۃَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِمِنًی فَقَدَّمَ إِلَیَّ زُبْدًا وَکُتْلَہُ ، فَوَقَعَ ذُبَابٌ فِی الزُّبْدِ فَجَعَلَ یَمْقُلُہُ بِخِنْصِرِہِ فَقُلْتُ : یَا خَالُ مَا تَصْنَعُ؟ فَقَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُو سَعِیدٍ الْخُدْرِیُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -قَالَ : ((إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِی الطَّعَامِ فَامْقُلُوْہُ ، فَإِنَّ فِی أَحَدِ جَنَاحَیْہِ سُمًّا وَفِی الآخَرِ شِفَائً ، وَإِنَّہُ یُؤَخِّرُ الشِّفَائَ وَیُقَدِّمُ السُّمَّ))۔ [صحیح] Q

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٩٢) سعید بن خالد قارظی فرماتے ہیں کہ میں منٰی میں ابو سلمہ بن عبد الرحمن کے پاس آیا، انھوں نے مجھے مکھن اور پنیر پیش کیا، مکھی مکھن میں گرگئی تو وہ چھوٹی انگلی سے اس کو ڈبو رہے تھے۔ میں نے کہا : خالو جان ! آپ کیا کر رہے ہیں ؟ انھوں نے کہا : مجھے سیدنا ابوسعید خدری (رض) نے خبر دی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب کسی کے کھانے میں مکھی گرجائے تو اس کو ڈبو لے، اس لیے اس کے دو پروں میں سے ایک میں زہر ہے اور دوسرے میں شفا اور وہ شفاء والے پر کو اوپر رکھتی ہے اور زہر والے پر پہلے ڈالتی ہے۔

1192

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1192

Zaeef

(۱۱۹۳) وَرَوَی بَقِیَّۃُ بْنُ الْوَلِیدِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الزُّبَیْدِیِّ عَنْ بِشْرِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدِ بْنِ جُدْعَانَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ -: ((یَا سَلْمَانُ کُلُّ طَعَامٍ وَشَرَابٍ وَقَعَتْ فِیہِ دَابَّۃٌ لَیْسَ لَہَا دَمٌ فَمَاتَتْ فَہُوَ الْحَلاَلُ أَکْلُہُ وَشُرْبُہُ وَوُضُوؤُہُ))۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعْدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی دَاوُدَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ … فَذَکَرَہُ۔ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ : الأَحَادِیثُ الَّتِی یَرْوِیہَا سَعِیدٌ الزُّبَیْدِیُّ عَامَّتُہَا لَیْسَتْ بِمَحْفُوظَۃٍ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ قَالَ : لَمْ یَرْوِہِ غَیْرُ بَقِیَّۃَ عَنْ سَعِیدٍ الزُّبَیْدِیِّ وَہُو ضَعِیفٌ۔ [ضعیف جدًا۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۳۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٩٣) سیدنا سلمان (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے سلمان ! ہر کھانا اور پانی استعمال کرو، جس میں ایسا جانور گر کر مرجائے جس میں خون نہ ہو تو اس کا کھانا ، پینا اور وضو حلال ہے۔ (ب) بقیہ نے پچھلی روایت کی طرح بیان کیا ہے۔ (ج) ابواحمد کہتے ہیں : وہ تمام احادیث جنھیں سعید زبیدی بیان کرتا ہے عموماً غیر محفوظ ہیں۔ (د) الحافظ علی بن عمر کہتے ہیں کہ سعید زبیدی سے صرف بقیہ نقل کرتا ہے حالانکہ وہ ضعیف ہے۔

1193

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1193

Sahih

(۱۱۹۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مُغِیرَۃَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ: کُلُّ نَفْسٍ سَائِلَۃٍ لاَ یُتَوَضَّأُ مِنْہَا، وَلَکِنْ رُخِّصَ فِی الْخُنْفَسَائِ وَالْعَقْرَبِ وَالْجَرَادِ وَالْجُدْجُدِ إِذَا وَقَعْنَ فِی الرِّکَائِ فَلاَ بَأْسَ بِہِ۔ قَالَ شُعْبَۃُ : أَظُنُّہُ قَدْ ذَکَرَ الْوَزَغَۃَ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَرُوِّینَا مَعْنَاہُ عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ وَعَطَائٍ وَعِکْرِمَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۳۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٩٤) ابراہیم کہتے ہیں : ہر بہنے والے خون (والے جانور کے گرنے) سے وضو نہیں کیا جائے گا لیکن گبریلا، بچھو ، مکڑی اور گرگٹ جب برتن میں گرجائیں تو (اس کے استعمال میں) کوئی حرج نہیں۔