Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 262

پاکی کا بیان

بلی کے جھوٹے کا بیان

19 hadiths in this chapter

1158

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1158

Sahih

(۱۱۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنِ أَنَسٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ حُمَیْدَۃَ بِنْتِ عُبَیْدِ بْنِ رِفَاعَۃَ عَنْ کَبْشَۃَ بِنْتِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ وَکَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِی قَتَادَۃَ : أَنَّ أَبَا قَتَادَۃَ دَخَلَ عَلَیْہَا فَسَکَبَتْ لَہُ وَضُوئًا ، فَجَائَ تْ ہِرَّۃٌ تَشْرَبُ مِنْہُ فَأَصْغَی لَہَا أَبُو قَتَادَۃَ الإِنَائَ حَتَّی شَرِبَتْ -قَالَتْ کَبْشَۃَ -فَرَآنِی أَنْظُرُ إِلَیْہِ فَقَالَ : أَتَعْجَبِینَ یَا ابْنَۃَ أَخِی؟ قَالَتْ فَقُلْتُ : نَعَمْ۔ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -قَالَ : ((إِنَّہَا لَیْسَتْ بِنَجَسٍ ، إِنَّہَا مِنَ الطَّوَّافِینَ عَلَیْکُمْ وَالطَّوَّافَاتِ))۔ ہَکَذَا رَوَاہُ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ فِی الْمُوَطَإِ ، وَقَدْ قَصَّرَ بَعْضُ الرُّوَاۃِ بِرِوَایَتِہِ فَلَمْ یُقِمْ إِسْنَادَہُ۔ قَالَ أَبُو عِیسَی : سَأَلْتُ مُحَمَّدًا یَعْنِی ابْنَ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیَّ عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ فَقَالَ : جَوَّدَ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ہَذَا الْحَدِیثِ وَرِوَایَتُہُ أَصَحُّ مِنْ رِوَایَۃِ غَیْرِہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَقَدْ رَوَاہُ حُسَیْنٌ الْمُعَلِّمُ بِقَرِیبٍ مِنْ رِوَایَۃِ مَالِکٍ۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۷۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٥٩) کبشہ بنت کعب بن مالک جو ابوقتادۃ کی بیوی تھیں، ابو قتادہ (رض) ان کے پاس آئے تو انھوں نے وضو کا پانی منگوایا، اتنے میں بلی آئی اور اس سے پینے لگی۔ ابو قتادہ نے برتن کو جھکا دیا یہاں تک کہ اس نے خوب پیا۔ کبشہ کہتی ہیں : قتادہ نے مجھے دیکھا تو میں ان کی طرف تعجب سے دیکھ رہی تھی۔ انھوں نے کہا : اے بھتیجی ! کیا تم تعجب کرتی ہو ؟ میں نے کہا : جی ہاں ابو قتادہ نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ (بلّی) نجس نہیں ہے، وہ تمہارے پاس چکر لگاتی رہتی ہے۔

1159

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1159

Sahih

(۱۱۶۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ الْمُعَلِّمُ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ أُمِّ یَحْیَی عَنْ خَالَتِہَا بِنْتِ کَعْبٍ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیْنَا أَبُو قَتَادَۃَ فَقَرَّبْنَا إِلَیْہِ وَضُوئًا ، فَدَنَا الْہِرُّ فَأَصْغَی إِلَیْہِ الإِنَائَ فَشَرِبَ مِنْہُ ثُمَّ تَوَضَّأَ بِفَضْلِہِ فَنَظَرْتُ إِلَیْہِ فَالْتَفَتَ إِلَیَّ فَقَالَ : کَأَنَّکَ تَعْجَبِینَ؟ قُلْتُ : نَعَمْ۔ قَالَ إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -یَقُولُ : ((لَیْسَ بِنَجَسٍ ۔ أَوْ کَلِمَۃً أُخْرَی : إِنَّمَا ہُنَّ مِنَ الطَّوَّافِینَ أَوِ الطَّوَّافَاتِ عَلَیْکُمْ))۔ أُمِّ یَحْیَی ہِیَ حُمَیْدَۃُ وَابْنَۃُ کَعْبٍ ہِیَ کَبْشَۃُ بِنْتُ کَعْبٍ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ ہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی عَنْ إِسْحَاقَ۔ [حسن لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٦٠) ام یحییٰ اپنی خالہ بنت کعب سے نقل فرماتی ہیں کہ ہمارے پاس ابو قتادہ آئے، ہم نے ان کے قریب پانی رکھا، اتنے میں ایک بلی آئیتوانھوں نے برتن جھکا دیا، بلی نے اس سے پیا ، پھر وہ اس کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے لگے، میں نے آپ کی طرف تعجب سے دیکھا ، انھوں نے میری طرف جھانکا تو کہنے لگے : تم تعجب کر رہی ہو ؟ میں نے کہا : جی ہاں، انھوں نے کہا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : یہ (بلّی) نجس نہیں ہے یا کوئی دوسرا لفظ کہا ، وہ تم پر چکر لگاتی رہتی ہے۔

1160

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1160

Sahih

(۱۱۶۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا الْحَوْضِیُّ حَدَّثَنَا ہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا ہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا إِسْحَاقَ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ قَالَ حَدَّثَتْنِی أُمُّ یَحْیَی -قَالَ حَجَّاجٌ فِی رِوَایَتِہِ: یَعْنِی امْرَأَتَہُ- عَنْ خَالَتِہَا وَکَانَتْ عِنْدَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ أَبُو قَتَادَۃَ فَسَأَلَ الْوَضُوئَ ، فَمَرَّتْ بِہِ الْہِرَّۃُ فَأَصْغَی الإِنَائَ إِلَیْہَا ، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ کَأَنِّی أُنْکِرُ مَا یَصْنَعُ فَقَالَ یَا بِنْتَ أَخِی إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -قَالَ لَنَا : ((إِنَّہَا لَیْسَتْ بِنَجَسَۃٍ إِنَّمَا ہِیَ مِنَ الطَّوَّافِینَ وَالطَّوَّافَاتِ))۔ وَفِی حَدِیثِ الْحَوْضِیِّ : إِنَّ خَالَتَہَا حَدَّثَتْہَا : أَنَّہَا کَانَتْ تَحْتَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ ، فَدَخَلَ أَبُو قَتَادَۃَ عَلَیْہَا ، فَدَعَا بِوَضُوئٍ فَمَرَّتْ بِہِ الْہِرَّۃُ ، فَأَصْغَی الإِنَائَ إِلَیْہَا فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَیْہِ کَأَنَّہَا تُنْکِرُ مَا یَصْنَعُ۔ ثُمَّ الْبَاقِی مِثْلُہُ۔ وَقَدْ رُوِیَ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ یَحْیَی عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنِ ابْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ۔ [حسن لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٦١) (الف) ایک عورت اپنی خالہ سے نقل فرماتی ہے، وہ عبداللہ بن ابی قتادہ (رض) کی بیوی تھیں کہ میرے پاس ابوقتادہ (رض) آئے اور انھوں نے پانی مانگا، اتنے میں ان کے پاس سے بلی گزری تو آپ نے برتن جھکا دیا، میں نے انھیں سوالیہ نظروں سے دیکھا گویا میں اس کا انکار کر رہی تھی تو انھوں نے فرمایا : اے بھتیجی ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں فرمایا : وہ نجس نہیں ہے وہ تو تم پر چکر لگاتی رہتی ہے۔ (ب) حوضی کی حدیث میں ہے کہ اس کی خالہ نے اس حدیث کو بیان کیا اور وہ عبداللہ بن ابی قتادہ (رض) کی بیوی تھی ان کے پاس ابو قتادہ (رض) آئے اور پانی منگوایا، اتنے میں ایک بلی گزری۔ انھوں نے اس کے لیے برتن جھکا دیا، قتادہ کی بیوی ان کی طرف دیکھنا شروع ہوئی گویا جو وہ کر رہے تھے اس کا انکار کر رہی تھی باقی حدیث اس طرح ہے۔

1161

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1161

Sahih

(۱۱۶۲) أَخْبَرَنَاہُ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ کَانَ یَتَوَضَّأُ فَمَرَّتْ بِہِ ہِرَّۃٌ فَأَصْغَی إِلَیْہَا وَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -قَالَ : ((لَیْسَتْ بِنَجِسٍ))۔ وَقَدْ رَوَاہُ الشَّافِعِیُّ عَنِ الثِّقَۃِ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ۔ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ أَبِی قَتَادَۃَ۔ [حسن لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٦٢) سیدنا عبداللہ بن ابی قتادہ (رض) اپنیوالد سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ وضو کر رہے تھے، ایک بلی گزری تو انھوں نے اس کی طرف برتن جھکا دیا اور کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ نجس نہیں ہے۔

1162

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1162

Sahih

(۱۱۶۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبْرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ الْحَجَبِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ قَتَادَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَ أَبُو قَتَادَۃَ یُصْغِی الإِنَائَ لِلْہِرِّ فَیُشْرَبُ ، ثُمَّ یَتَوَضَّأُ بِہِ فَقِیلَ لَہُ فِی ذَلِکَ فَقَالَ : مَا صَنَعْتُ إِلاَّ مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -یَصْنَعُ۔ [حسن لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٦٣) عبداللہ بن ابی قتادہ (رض) اپنیوالد سے نقل فرماتے ہیں کہ ابو قتادہ (رض) بلی کے لیے برتن جھکا دیتے تھے، وہ پی لیتی ۔ پھر اس سے وضو کرتے۔ ابو قتادہ سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا : یہ جو میں نے کیا ہے یہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

1163

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1163

Sahih

(۱۱۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُ أَبَا قَتَادَۃَ یُقَرِّبُ طَہُورَہُ إِلَی الْہِرَّۃِ فَتَشْرَبُ مِنْہُ ثُمَّ یَتَوَضَّأُ بِسُؤْرِہَا۔ وَکُلُّ ذَلِکَ شَاہِدٌ لِصِحَّۃِ رِوَایَۃِ مَالِکٍ۔ وَمِنْ شَوَاہِدِہِ مَا۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابن الجعد ۲۷۵۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٦٤) عکرمہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو قتادہ (رض) کو دیکھا، وہ وضو کا پانی بلی کے قریب کرتے، وہ اس سے پیتی اور پھر اس کے جھوٹے سے وضو کرتے۔

1164

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1164

Sahih

(۱۱۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ مُحَمَّدُ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَی الْقَاضِی بِبُخَارَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی جَعْفَرٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ مُسَافِعِ بْنِ شَیْبَۃَ الْحَجَبِیُّ قَالَ سَمِعْتُ مَنْصُورَ ابْنَ صَفِیَّۃَ بِنْتِ شَیْبَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ أُمِّہِ صَفِیَّۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فِی الْہِرَّۃِ : ((إِنَّہَا لَیْسَتْ بِنَجَسٍ ، ہِیَ کَبَعْضِ أَہْلِ الْبَیْتِ))۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ ابن خزیمۃ ۲/۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٦٥) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلی کے متعلق فرمایا : وہ نجس نہیں ہے، وہ بھی گھر والوں کی طرح ہے۔

1165

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1165

Sahih

(۱۱۶۶) وَمِنْہَا مَا أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْخَطِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَحْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ کَوْثَرٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنِی دَاوُدُ بْنُ صَالِحٍ التَّمَّارُ عَنْ أُمِّہِ : أَنَّ مَوْلاَۃً لَہَا أَہْدَتْ إِلَی عَائِشَۃَ صَحْفَۃَ ہَرِیسَۃٍ ، فَجَائَ تْ بِہَا وَعَائِشَۃُ قَائِمَۃٌ تُصَلِّی ، فَأَشَارَتْ إِلَیْہَا عَائِشَۃُ أَنْ ضَعِیہَا فَوَضَعَتْہَا وَعِنْدَ عَائِشَۃَ نِسْوَۃٌ ، فَجَائَ تِ الْہِرَّۃُ فَأَکَلَتْ مِنْہَا أُکْلَۃً -أَوْ قَالَ لُقْمَۃً -فَلَمَّا انْصَرَفَتْ قَالَتْ عَائِشَۃُ لِلنِّسْوَۃِ : کُلْنَ۔ فَجَعَلْنَ یَتَّقِینَ مَوْضِعَ فَمِ الْہِرَّۃِ ، فَأَخَذَتْہَا عَائِشَۃُ فَأَدَارَتْہَا ثُمَّ أَکَلَتْہَا وَقَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -قَالَ : ((إِنَّہَا لَیْسَتْ بِنَجَسٍ إِنَّہَا مِنَ الطَّوَّافِینَ وَالطَّوَّافَاتِ عَلَیْکُمْ))۔ وَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -یَتَوَضَّأُ بِفَضْلِہَا۔ وَرُوِیَ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنْ عَائِشَۃَ فِی مَعْنَاہُ وَفِیمَا ذَکَرْنَا کِفَایَۃٌ۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۷۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٦٦) داؤد بن صالح تمار اپنی والدہ سے نقل فرماتے ہیں کہ اس کی لونڈی نے عائشہ (رض) کی طرف حلوے کا پیالہ بطور ہدیہ بھیجا، وہ لے آئی۔ جبکہ سیدہ عائشہ (رض) کھڑی نماز پڑھ رہی تھیں، عائشہ (رض) نے اس کی طرف اشارہ کیا کہ اسے رکھ دے، اس نے رکھ دیا۔ سیدہ عائشہ (رض) کے پاس عورتیں تھیں، بلی آئی اور اس میں سے ایک بار کھایا یا ایک لقمہ کھایا ۔ جب بلی چلی گئی تو سیدہ عائشہ (رض) نے عورتوں کو کہا : تم بلی کے منہ کی جگہ سے بچتی ہو۔ پھر سیدہ عائشہ (رض) نے اس کو پکڑا کر گھمایا پھر کھایا اور کہتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ نجس نہیں ہے، وہ تو تم پر چکر لگاتی رہتی ہے، نیز میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ۔ آپ اس کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرتے تھے۔

1166

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1166

Zaeef

(۱۱۶۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ الْخَطِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَرْبَہَارِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ أَخْبَرَنَا الرُّکَیْنُ بْنُ الرَّبِیعِ عَنْ عَمَّۃٍ لَہُ یُقَالُ لَہَا صَفِیَّۃُ بِنْتُ عَمِیلَۃَ : أَنَّ الْحُسَیْنَ بْنَ عَلِیٍّ سُئِلَ عَنْ سُؤْرِ الْہِرَّۃِ فَلَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا۔ [ضعیف۔ أخرجہ عبد الرزاق ۳۵۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٦٧) سیدنا حسین بن علی (رض) سے بلی کے جھوٹے کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے اس میں کوئی حرج بیان نہیں فرمایا۔

1167

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1167

Sahih

(۱۱۶۸) وَأَمَّا الَّذِی أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی وَقَالَ أَبُو بَکْرٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا بَکَّارُ بْنُ قُتَیْبَۃَ وَحَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((طُہُورُ الإِنَائِ إِذَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِیہِ أَنْ یُغْسَلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ الأُولَی بِالتُّرَابِ ، وَالْہِرَّۃُ مَرَّۃً أَوْ مَرَّتَیْنِ))۔ قُرَّۃُ یَشُکُّ۔ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ عَلِیُّ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِی عَاصِمٍ۔ وَرَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ عَنْ بَکَّارِ بْنِ قُتَیْبَۃَ عَنْ أَبِی عَاصِمٍ وَالْہِرَّۃُ مِثْلُ ذَلِکَ۔ وَأَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ثِقَۃٌ إِلاَّ أَنَّہُ أَخْطَأَ فِی إِدْرَاجِ قَوْلِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی الْہِرِّۃِ فِی الْحَدِیثِ الْمَرْفُوعِ فِی الْکَلْبِ۔ وَقَدْ رَوَاہُ عَلِیُّ بْنُ نَصْرٍ الْجَہْضَمِیُّ عَنْ قُرَّۃَ فَبَیَّنَہُ بَیَانًا شَافِیًا۔ [صحیح۔ أخرجہ الدارقطنی ۱/۶۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٦٨) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : برتن کی پاکی جب کتا اس میں منہ ڈال جائے یہ ہے کہ اسے سات مرتبہ دھوئے، پہلی مرتبہ مٹی سے اور بلی سے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ دھوؤ۔

1168

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1168

Sahih

(۱۱۶۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْمُزَنِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ : الْحَسَنُ بْنُ سُلَیْمَانَ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -قَالَ : ((طُہُورُ إِنَائِ أَحَدِکُمْ إِذَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِیہِ أَنْ یُغْسَلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولاَہُنَّ بِالتُّرَابِ))۔ ثُمَّ ذَکَرَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ الْہِرَّ لاَ أَدْرِی قَالَہُ مَرَّۃً أَوْ مَرَّتَیْنِ۔ قَالَ نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ : وَجَدْتُہُ فِی کِتَابِ أَبِی فِی مَوْضِعٍ آخَرَ عَنْ قُرَّۃَ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی الْکَلْبِ مُسْنَدًا ، وَفِی الْہِرِّ مَوْقُوفًا۔ قَالَ الشَّیْخُ وَرَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ قُرَّۃَ مَوْقُوفًا فِی الْہِرَّۃِ۔ [صحیح۔ أخرجہ الحاکم ۱/۳۶۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٦٩) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال جائے تو اس کی پاکی اس طرح ہے کہ اس کو سات مرتبہ دھوؤ اور پہلی مرتبہ مٹی سے، پھر ابوہریرہ (رض) نے بلی کے متعلق ذکر کیا، میں نہیں جانتا کہ ایک مرتبہ یاد و مرتبہ کہا ہے۔

1169

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1169

Sahih

(۱۱۷۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی الْبِرْتِیُّ قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْمُزَنِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَلِیفَۃَ قَالُوا حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا قُرَّۃُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی الْہِرِّ یَلَغُ فِی الإِنَائِ قَالَ یُغْسِلُ مَرَّۃً أَوْ مَرَّتَیْنِ۔ وَرَوَاہُ أَیُّوبُ السَّخْتِیَانِیُّ عَنْ مُحَمَّدٍ کَذَلِکَ مَوْقُوفًا۔ [صحیح۔ أخرجہ الحاکم ۱/۳۶۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧٠) سیدنا ابو ہریرہ (رض) ایسی بلی کے متعلق بیان فرماتے ہیں، جو برتن میں منہ ڈال جائے کہ ایک یا دو مرتبہ دھویا جائے۔

1170

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1170

Sahih

(۱۱۷۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ جَمِیعًا عَنْ أَیُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : إِذَا وَلَغَ الْہِرُّ غُسِلَ مَرَّۃً۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مَعْمَرٌ عَنْ أَیُّوبَ۔ وَغَلِطَ فِیہِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْقَصَبِیُّ فَرَوَاہُ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ أَیُّوبَ مُدْرَجًا فِی الْحَدِیثِ الْمَرْفُوعِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۷۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧١) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب بلی منہ ڈال جائے تو اس کو ایک مرتبہ دھویا جائے گا۔

1171

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1171

Sahih

(۱۱۷۲) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ بِنَیْسَابُورَ وَأَبُو الْقَاسِمِ طَلْحَۃُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الصَّقْرِ بِبَغْدَادَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ یَحْیَی الآدَمِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْقَصَبِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((إِذَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِی إِنَائِ أَحَدِکُمْ فَلْیَغْسِلْہُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُوَلاَہُنَّ أَوْ أُخْرَاہُنَّ بِالتُّرَابِ وَالسِّنَّوْرُ مَرَّۃً)) وَرَوَاہُ أَیْضًا حَفْصُ بْنُ وَاقِدٍ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ مَرْفُوعًا مُدْرَجًا فِی الْحَدِیثِ وَرِوَایَۃُ الْجَمَاعَۃِ أَوْلَی۔ وَرَوَاہُ ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی سُؤْرِ السِّنَّوْرِ یُہَرَاقُ وَیُغْسَلُ الإِنَائُ مَرَّۃً أَوْ مَرَّتَیْنِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧٢) (الف) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب کتا کسی کے برتن میں منہ ڈال جائے تو اس کو سات مرتبہ دھوؤ۔ پہلی یا آخری مرتبہ مٹی سے اور بلی سے ایک مرتبہ۔ (ب) سیدنا ابوہریرہ (رض) بلی کے جھوٹے کے متعلق کہتے ہیں کہ بہایا جائے گا اور برتن ایک یا دو مرتبہ دھویا جائے گا۔

1172

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1172

Sahih

(۱۱۷۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ فَذَکَرَہُ۔ وَرَوَی لَیْثُ بْنُ أَبِی سُلَیْمٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ إِذَا وَلَغَ السِّنَّوْرُ فِی الإِنَائِ غُسِلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ۔ وَإِنَّمَا رَوَاہُ ابْنُ جُرَیْجٍ وَغَیْرُہُ عَنْ عَطَائٍ مِنْ قَوْلِہِ۔ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ الطحاوی ۱/۲۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧٣) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ جب بلی برتن میں منہ ڈال جائے تو اسے سات مرتبہ دھویا جائے گا۔

1173

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1173

Zaeef

(۱۱۷۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو عَبْدِالرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ أَخْبَرَنِی سَعِیدُ بْنُ عُفَیْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّہُ قَالَ: یُغْسَلُ الإِنَائُ مِنْ وُلُوغِ الْہِرِّ کَمَا یُغْسَلُ مِنَ الْکَلْبِ۔ ہَکَذَا رَوَاہُ ابْنُ عُفَیْرٍ مَوْقُوفًا۔ وَرُوِیَ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْفَرَجِ عَنِ ابْنِ عُفَیْرٍ مَرْفُوعًا وَلَیْسَ بِشَیْئٍ ۔ وَقَدْ قِیلَ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَیُّوبَ قَالَ أَخْبَرَنِی خَیْرُ بْنُ نُعَیْمٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ مَوْقُوفًا۔ [ضعیف۔ الطحاوی فی شرح المعانی ۱/۲۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧٤) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ بلی کے منہ ڈالنے سے برتن دھویا جائے گا، جس طرح کتے کے منہ ڈالنے سے دھویا جاتا ہے۔

1174

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1174

Sahih

(۱۱۷۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ الْحَارِثِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا عَلاَّنُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ … فَذَکَرَہُ۔ وَقَدْ یُرْوَی عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ -مَا ہُوَ حُجَّۃٌ عَلَیْہِ فِی فُتْیَاہُ فِی الْہِرَّۃِ إِنْ صَحَّ ذَلِکَ وَإِلاَّ فَہُوَ مَحْجُوجٌ بِمَا تَقَدَّمَ مِنْ حَدِیثِ أَبِی قَتَادَۃَ وَعَائِشَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [ضعیف۔ أخرجہ الطحاوی ۱/۲۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧٥) یحییٰ بن ایوب نے اس کو بیان کیا ہے۔ (ب) ابوہریرہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جو بیان کیا وہ بلی کے متعلقحجت نہیں ہے بلکہ صحیح وہ ہے جو پہلے ابوقتادہ اور عائشہ (رض) کی حدیث میں گزر چکا ہے کہ وہ تم پر چکر لگاتی رہتی ہے۔

1175

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1175

Zaeef

(۱۱۷۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ : ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا عِیسَی یَعْنِی ابْنَ الْمُسَیَّبِ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو زُرْعَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ -یَأْتِی دَارَ قَوْمٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، وَدُونَہُمْ دَارٌ یَعْنِی لاَ یَأْتِیہَا ، فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَیْہِمْ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ تَأْتِی دَارَ فُلاَنٍ وَلاَ تَأْتِی دَارِنَا۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ -: ((إِنَّ فِی دَارِکِمْ کَلْبًا))۔ قَالَ : فَإِنَّ فِی دَارِہِمْ سِنَّوْرًا۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ -: ((السِّنَّوْرُ سَبُعٌ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد ۲/۳۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧٦) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انصار کے گھروں میں آئے اور ان کے علاوہ بھی گھر تھے ان میں نہیں، آئے ان پر یہ گراں گزرا، انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ فلاں فلاں کے گھروں میں جاتے ہیں اور ہمارے گھروں میں نہیں آتے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے گھروں میں کتے ہیں۔ راوی کہتا ہے کہ ان کے گھروں میں بلی تھی ۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلی بھی درندہ ہے۔

1176

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1176

Sahih

(۱۱۷۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُومُحَمَّدٍ: عَبْدُاللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِالْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ التَّرْقُفِیُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ -یَعْنِی ابْنَ أَبَانَ -عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((الْہِرُّ مِنْ مَتَاعِ الْبَیْتِ))۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ ابن ماجہ ۳۶۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٧٧) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلی گھر کے سامان کی طرح ہے۔