Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 253

پاکی کا بیان

مستعمل پانی پاک ہوتا ہے

6 hadiths in this chapter

1116

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1116

Sahih

(۱۱۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ أَبِی جُحَیْفَۃَ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -بِالْہَاجِرَۃِ فَصَلَّی بِالْبَطْحَائِ الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ ، وَنَصَبَ بَیْنَ یَدَیْہِ عَنَزَۃً وَتَوَضَّأَ فَجَعَلَ النَّاسُ یَتَمَسَّحُونَ بِوَضُوئِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ عَنْ شُعْبَۃَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخِرَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۴۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٧) سیدنا ابی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوپہر کو نکلے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بطحاء نامی جگہ پر ظہر اور عصر کی دو دو رکعتیں ادا کیں اور اپنے آگے نیزہ گاڑا اور وضو کیا اور لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے بچے ہوئے پانی کو ملنے لگے۔

1117

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1117

Sahih

(۱۱۱۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ یَعْقُوبَ الثَّقَفِیُّ وَأَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَی وَاللَّفْظُ لِلثَّقَفِیِّ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا یَقُولُ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -یَعُودُنِی وَأَنَا مَرِیضٌ لاَ أَعْقِلُ فَتَوَضَّأَ وَصَبَّ عَلَیَّ مِنْ وَضُوئِہِ فَعَقَلْتُ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ لِمَنِ الْمِیرَاثُ إِنَّمَا یَرِثُنِی کَلاَلَۃٌ ، فَنَزَلَتْ آیَۃُ الْفَرَائِضِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخِرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۹۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٨) سیدنا جابر (رض) فرماتے ہیں کہ جب میں مریض تھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری تیمار داری کیا کرتے تھے، اس وقت مجھے ہوش نہیں تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور اپنے وضو کا بچا ہوا پانی مجھ پر ڈالا تو مجھے ہوش آگیا، میں نیعرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میری وراثت کس کے لیے ہے، میرا وارث کلالہ ہے ؟ تو فرائض کی آیت نازل ہوئی۔

1118

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1118

Sahih

(۱۱۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَیْمُونَۃَ فَذَکَرَتْ غُسْلَ النَّبِیِّ -ﷺ -قَالَتْ : فَلَمَّا فَرَغَ تَنَحَّی فَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ، فَأَعْطَیْتُہُ مِلْحَفَۃً فَأَبَی فَجَعَلَ یَنْفُضُ الْمَائَ بِیَدِہِ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ زَائِدَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٩) سیدہ میمونہ (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل کا تذکرہ فرماتی ہیں کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فارغ ہوئے تو الگ ہوئے اور اپنے پاؤں کو دھویا۔ میں نے آپ کو کپڑا دیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انکار کردیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھ سے پانی صاف کررہے تھے۔

1119

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1119

Zaeef

(۱۱۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا رِشْدِینُ یَعْنِی ابْنَ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِیَادِ بْنِ أَنْعُمٍ عَنْ عُتْبَۃَ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ نُسَیٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -إِذَا تَوَضَّأَ مَسَحَ وَجْہَہُ بِطَرَفِ ثَوْبِہِ۔ قَالَ أَبُو الْعَبَّاسِ سَمِعْتُ أَبَا رَجَائٍ یَقُولُ سَأَلَنِی أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ فَکَتَبَہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَإِسْنَادُہُ لَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ وَقَدْ رُوِّینَا عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ أَنَّہُ قَالَ : رُبَّمَا لَمْ یَجِدْ مُحَمَّدُ بْنُ سِیرِینَ الْمِنْدِیلَ فَیَمْسَحُ وَجْہَہُ بِثَوْبِہِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الترمذی ۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢٠) (الف) سیدنا معاذ بن جبل (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، جب آپ وضو کرتے تو اپنے چہرے کو کپڑے کے ایک کنارے سے صاف فرماتے۔ (ب) ابوالعباس فرماتے ہیں کہ میں نے ابورجا سے سنا کہ مجھ سے امام احمد بن حنبل نے اس حدیث کے متعلق پوچھا تو انھوں نے اس کو لکھ دیا۔ شیخ کہتے ہیں : اس کی سند قوی نہیں۔ (ج) یونس بن عبید سے روایت ہے کہ بسا اوقات محمد بن سیرین بھی اپنے چہرے کو صاف کرنے کے لیے تولیہ استعمال نہیں کرتے تھے۔

1120

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1120

Sahih

(۱۱۲۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ : فَإِنْ قَالَ قَائِلٌ فَمِنْ أَیْنَ لَمْ یَکُنْ نَجِسًا؟ قِیلَ مِنْ قِبَلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -تَوَضَّأَ وَلاَ شَکَّ أَنْ مِنَ الْوُضُوئِ مَا یُصِیبُ ثِیَابَہُ وَلَمْ یُعْلَمْ غَسَلَ ثِیَابَہُ مِنْہُ وَلاَ أَبْدَلَہَا وَلاَ عَلِمْتُہُ فَعَلَ ذَلِکَ أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ ، وَکَانَ مَعْقُولاً إِذْ لَمْ تَمَسَّ الْمَائَ نَجَاسَۃٌ أَنَّہُ لاَ یَنْجُسُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢١) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اگر کہنے والا کہے کہ کہاں سے وہ نجس نہیں ہوا ؟ تو اسے کہا جائے گا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور کچھ شک نہیں کہ وضو اس (پانی) سے جو کپڑے کو لگا اور اس سے کپڑا دھونے کا علم نہیں اور نہ اس نے اس کو متغیر کیا۔ مجھے معلوم نہیں کہ مسلمانوں میں سے کسی نے بھی اس کو استعمال کیا ہو۔ یہ بات تو سمجھ میں آتی ہے کہ جب پانی کو نجاست نہ لگے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔

1121

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1121

Zaeef

(۱۱۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَمَاہِرِ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : فِی الرَّجُلِ یَغْتَسِلُ فِی الإِنَائِ فَیَنْتَضِحُ مِنَ الَّذِی یَصُبُّ عَلَیْہِ فِی الإِنَائِ قَالَ : إِنَّ الْمَائَ طَہُورٌ وَلاَ یُطَہِّرُ۔ [لغیرہٖ۔ أخرجہ عبد الرزاق ۲۵۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٢٢) سیدنا ابن عباس (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو برتن میں غسل کرتا ہے اور اسے اس پانی سے جو برتن میں ڈالا تھا چھینٹے پڑجاتے ہیں وہ پانی پاک ہی لیکن وہ پاک نہیں کرسکتا۔