Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 23

پاکی کا بیان

سونے اور چاندی کی پلیٹوں میں کھانے کی ممانعت

5 hadiths in this chapter

102

Sunan Al Kubra Bayhaqi #102

Sahih

(۱۰۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الشَّافِعِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سَیْفٌ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاہِدًا یَقُولُ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی لَیْلَی:أَنَّہُمْ کَانُوا عِنْدَ حُذَیْفَۃَ فَاسْتَسْقَی فَسَقَاہُ مَجُوسِیٌّ بِقَدَحِ فِضَّۃٍ ، فَلَمَّا وَضَعَ الْقَدَحَ فِی یَدِہِ رَمَاہُ بِہِ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلاَ أَنِّی نَہَیْتُہُ غَیْرَ مَرَّۃٍ وَلاَ مَرَّتَیْنِ -یَقُولُ أَبُو نُعَیْمٍ: کَأَنَّہُ یَقُولُ لَمْ أَصْنَعْ ہَذَا -وَلَکِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَقُولُ: ((لاَ تَلْبَسُوا الْحَرِیرَ وَلاَ الدِّیبَاجَ ، وَلاَ تَشْرَبُوا فِی آنِیَۃِ الذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ ، وَلاَ تَأْکُلُوا فِی صِحَافِہَا فَإِنَّہَا لَہُمْ فِی الدُّنْیَا وَلَکُمْ فِی الآخِرَۃِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنِ ابْنِ نُمَیْرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ سَیْفِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۱۱۰، مسلم ۲۰۶۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣) سیدنا عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ وہ حضرت حذیفہ (رض) کے پاس تھے، انھوں نے پانی مانگا تو مجوسی نے انھیں چاندی کے پیالے میں پانی پلانا چاہا، جب اس نے پیالہ آپ (رض) کے ہاتھ پر رکھا تو انھوں پیالہ پھینک دیا، پھر فرمایا : اگر میں نے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ اس کو منع نہ کیا ہوتا، ابو نعیم کہتے ہیں گویا کہ وہ کہ رہے تھے : تو میں اس طرح نہ کرتا، لیکن میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ تم سلک اور باریک ریشم نہ پہنو اور نہ تم سونے چاندی کے برتنوں میں پیو اور نہ تم سونے چاندی کی پلیٹوں میں کھاؤ۔ یہ برتن ان (کافروں) کے لیے دنیا میں ہے اور تمہارے لیے آخرت میں ہیں۔

103

Sunan Al Kubra Bayhaqi #103

Sahih

(۱۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو:مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَحْمَدَ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا أَبِی قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِی نَجِیحٍ یُحَدِّثُ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی قَالَ:اسْتَسْقَی حُذَیْفَۃُ فَأَتَاہُ دِہْقَانٌ بِإِنَائِ فِضَّۃٍ ، فَأَخَذَہُ فَرَمَاہُ بِہِ وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-نَہَانَا أَنْ نَشْرَبَ فِی آنِیَۃِ الذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ ، وَأَنْ نَأْکُلَ فِیہَا ، وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِیرِ وَالدِّیبَاجِ ، وَأَنْ نَجْلِسَ عَلَیْہِ ، وَقَالَ: ((ہُوَ لَہُمْ فِی الدُّنْیَا وَلَکُمْ فِی الآخِرَۃِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْمَدِینِیِّ عَنْ وَہْبِ بْنِ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ۔ (ت) وَرَوَاہُ مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ عَنْ مُجَاہِدٍ نَحْوَ رِوَایَۃِ سَیْفٍ وَابْنِ أَبِی نَجِیحٍ فِی النَّہْیِ عَنِ الأَکْلِ فِیہَا۔ وَرُوِیَ فِی ذَلِکَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ انظر ما قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤) حضرت ابن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ (رض) نے پانی مانگا تو ایک کسان چاندی کے برتن میں (پانی) لایا، انھوں نے وہ برتن پکڑ کر پھینک دیا اور فرمایا : بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے، پینے سے منع کیا اور موٹے اور باریک ریشم کے کپڑے پہننے اور ان پر بیٹھنے سے منع کیا اور کہا : وہ ان (کافروں) کے لیے دنیا میں ہیں اور ہمارے لیے آخرت میں۔ (ب) ابن ابی نجیح کی روایت میں ہے کہ ان (برتنوں) میں کھانا منع ہے۔

104

Sunan Al Kubra Bayhaqi #104

Sahih

(۱۰۵) أَمَّا حَدِیثُ عَلِیٍّ: فَأَخْبَرْنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ الأَنْصَارِیُّ بِالْبَصْرَۃِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحَنَفِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَأَبِی إِلَی عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ لَنَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-نَہَی عَنْ آنِیَۃِ الذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ أَنْ یُشْرَبَ فِیہَا ، وَأَنْ یُؤْکَلَ فِیہَا ، وَنَہَی عَنِ الْقَسِّیِّ وَالْمِیثَرَۃِ ، وَعَنْ ثِیَابِ الْحَرِیرِ وَخَاتَمِ الذَّہَبِ۔ [صحیح لغیرہ۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٥) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں اور میرے والد سیدنا علی (رض) بن ابی طالب کے پاس گئے تو انھوں نے ہم سے کہا : بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے سے منع کیا اور ٹسر کے بنے ہوئے کپڑے خالص سرخ رنگ، ریشم کے کپڑے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع کیا۔

105

Sunan Al Kubra Bayhaqi #105

Sahih

(۱۰۶) وَأَمَّا حَدِیثُ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: فَحَدَّثَنَاہُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-عَنِ الأَکْلِ وَالشُّرْبِ فِی آنِیَۃِ الذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ۔ [صحیح۔ أخرجہ النسائی فی الکبریٰ ۶۶۳۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٦) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے سے منع کیا۔

106

Sunan Al Kubra Bayhaqi #106

Sahih

(۱۰۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِیَاثٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ قَالَ: کُنْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عِنْدَ نَفَرٍ مِنَ الْمَجُوسِ قَالَ فَجِیئَ بِفَالُوذَجَ عَلَی إِنَائٍ مِنْ فِضَّۃٍ قَالَ فَلَمْ یَأْکُلْہُ ، فَقِیلَ لَہُ حَوِّلْہُ۔قَالَ: فَحَوَّلَہُ عَلَی إِنَائٍ مِنْ خَلَنْجٍ وَجِیئَ بِہِ فَأَکَلَہُ۔ [صحیح۔ رجالہ ثقات وسندہ متصل]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٧) حضرت انس بن سیرین کہتے ہیں کہ میں سیدنا انس بن مالک (رض) ساتھ مجوسیوں کی ایک جماعت کے پاس تھا۔ آپ کے پاس چاندی کا ایک فانوس لایا گیا۔ حضرت انس بن مالک (رض) نے اس میں سے کچھ نہ کھایا تو مجوس سے کہا گیا : کسی اور برتن میں لے آؤ۔ چنانچہ اس نے خلنج کے برتن سے تبدیل کیا اور اس میں لے کر آیا تو انس بن مالک (رض) نے اس (برتن) سے کھایا۔