Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 225

پاکی کا بیان

پانی اور مٹی نہ ملنے کا حکم

3 hadiths in this chapter

1027

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1027

Sahih

(۱۰۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّہَا اسْتَعَارَتْ قِلاَدَۃً مِنْ أَسْمَائَ فَہَلَکَتْ ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -نَاسًا مِنْ أَصْحَابِہِ فِی طَلَبِہَا ، فَأَدْرَکَتْہُمُ الصَّلاَۃُ فَصَلَّوْا بِغَیْرِ وُضُوئٍ ، فَلَمَّا أَتَوُا النَّبِیَّ -ﷺ -شَکَوْا ذَلِکَ إِلَیْہِ ، فَنَزَلَتْ آیَۃُ التَّیَمُّمِ ، فَقَالَ أُسَیْدُ بْنُ حُضَیْرٍ : جَزَاکِ اللَّہُ خَیْرًا ، فَوَاللَّہِ مَا نَزَلَ بِکِ أَمْرٌ قَطُّ إِلاَّ جَعَلَ اللَّہُ لَکَ مِنْہُ مَخْرَجًا ، وَجَعَلَ لِلْمِسْلِمِینَ فِیہِ بَرَکَۃً۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ۔ فَہَؤُلاَئِ الصَّحَابَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ حِینَ عَدِمُوا مَائً جُعِلَ طَہُورًا لَہُمْ صَلَّوْا بِحَقِّ الْوَقْتِ ، وَشَکَوْا ذَلِکَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ -فَلَمْ یُنْکِرْہُ ، کَذَلِکَ غَیْرُہُمْ إِذَا عَدِمُوا الْمَائَ وَالتُّرَابَ۔ [صحیح

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٨) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے اسمائ (رض) سے ہار عاریتاً لیا تو وہ گم ہوگیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چند صحابہ کرام کو اس کی تلاش میں بھیجا ، انھیں نماز کا وقت ہوگیا، انھوں نے بغیر وضو کے نماز پڑھی، جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو اس واقعہ کی شکایت کی۔ چناں چہتیمم کی آیت نازل ہوئی۔ اسید بن حضیر (رض) نے کہا : اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا دے۔ اللہ کی قسم ! آپ کی وجہ سے کوئی (مشکل) معاملہ پیش نہیں آیا مگر اللہ نے اس میں نکلنے کا راستہ بنادیا اور مسلمانوں کے لیے اس میں برکت عطا کردی ۔

1028

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1028

Sahih

(۱۰۲۹) قَالَ وَقَدْ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ الْخُزَاعِیُّ حَدَّثَنَا لَیْثٌ عَنْ یَزِیدَ یَعْنِی ابْنَ الْہَادِ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَأَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -یَقُولُ : ((مَا نَہَیْتُکُمْ عَنْہُ فَاجْتَنِبُوہُ ، وَمَا أَمَرْتُکُمْ بِہِ فَافْعَلُوا مِنْہُ مَا اسْتَطَعْتُمْ ، فَإِنَّمَا أَہْلَکَ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِکُمْ کَثْرَۃُ مَسَائِلِہِمْ وَاخْتِلاَفِہِمْ عَلَی أَنْبِیَائِہِمْ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی خَلَفٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ۔ وَمُقْتَضَی مَذْہَبِ عُمَرَ وَابْنِ مَسْعُودٍ فِیمَنْ لَمْ یَجِدْ مَائً وَلاَ تُرَابًا أَنْ لاَ یُصَلِّی فَإِنَّہُمَا لَمْ یَرَیَا لِلْجُنُبِ طَہُورًا إِلاَّ الْمَائَ فَإِذَا لَمْ یَجِدْہُ قَالاَ لاَ یُصَلِّی۔ وَکَذَلِکَ فِیمَا۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۱۳۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٩) سیدنا ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : جس چیز سے میں تم کو منع کر دوں، پس اس سے بچو اور جس چیز کا تم کو حکم دوں اپنی طاقت کے مطابق اس کو کرو۔ بیشک تم میں سے پہلے لوگ کثرت سوال اور نبیوں سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔ (ب) سیدنا عمر اور ابن مسعود (رض) کا مؤقف ہے کہ جسے پانی اور مٹی نہ ملے وہ نماز نہ پڑھے، ان کے نزدیک جنبی کے لیے طہارت کا ذریعہ صرف پانی ہے، جب کسی کو پانی نہ ملے تو ان کے نزدیک وہ نماز نہ پڑھے۔

1029

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1029

Sahih

(۱۰۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ أَبُو الْحُسَیْنِ یَعْنِی الْجُرْجَانِیَّ حَدَّثَنَا بِشْرٌ یَعْنِی ابْنَ خَالِدٍ الْفَارِضَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ سُلَیْمَانَ عَنْ أَبِی وَائِلٍ قَالَ قَالَ أَبُو مُوسَی لِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ : إِنْ لَمْ یَجِدِ الْمَائَ لاَ یُصَلِّی؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ : نَعَمْ إِنْ لَمْ أَجِدِ الْمَائَ شَہْرًا لَمْ أُصْلِّ ، لَوْ رَخَّصْتُ لَہُمْ فِی ہَذَا کَانَ إِذَا وَجَدَ أَحَدُہُمُ الْبَرْدَ قَالَ ہَکَذَا یَعْنِی التَّیَمُّمَ وَصَلَّی۔ قُلْتُ : فَأَیْنَ قَوْلُ عَمَّارٍ لِعُمَرَ؟ قَالَ : إِنِّی لَمْ أَرَ عُمَرَ قَنِعَ بِقَوْلِ عَمَّارٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ بِشْرِ بْنِ خَالِدٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٠) سیدنا ابو وائل کہتے ہیں کہ ابو موسیٰ (رض) نے سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) سے کہا : اگر وہ پانی نہ پائے وہ نماز نہیں پڑھے گا، سیدنا عبداللہ (رض) نے کہا : جی ہاں، اگر میں ایک ماہ بھی پانی نہ پاؤں تو نماز نہیں پڑھوں گا ۔ اگر میں ان کو اس میں رخصت دوں تو جب ان میں سے کوئی ایک سردی محسوس کرے یعنی اس طرح تیمم کرے گا اور نماز پڑھ لے گا ۔ میں نے کہا : سیدنا عمر (رض) سے عمار (رض) کا قول کہاں گیا ؟ انھوں نے کہا : میں نہیں دیکھتا کہ سیدنا عمر (رض) نے عمار (رض) کے قول پر قناعت کی ہو۔