Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 211

پاکی کا بیان

جنبی اگر سونا چاہے تو شرم گاہ دھو کر وضو کر کے سو جائے

7 hadiths in this chapter

963

Sunan Al Kubra Bayhaqi #963

Sahih

(۹۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : ذَکَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -أَنَّہُ تُصِیبُہُ جَنَابَۃٌ مِنَ اللَّیْلِ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((تَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَکَرَکَ ثُمَّ نَمْ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ وَقَالَ الثَّوْرِیُّ وَشُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ : ((اغْسِلْ ذَکَرَکَ وَتَوَضَّأْ))۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۸۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٤) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کیا کہ رات کو میں جنبی ہو جاؤں تو (کیا کروں) ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وضو کر اور اپنی شرمگاہ کو دھوکر سو جا۔ (ب) عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا : اپنے ذکر (شرم گاہ) کو دھو اور وضو کر۔

964

Sunan Al Kubra Bayhaqi #964

Sahih

(۹۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عُثْمَانَ : سَعِیدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَانَ وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ عَنْ عُبَیْدِاللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَجُلاً قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَیَرْقُدُ أَحَدُنَا وَہُوَ جُنُبٌ؟ قَالَ : ((نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأَ))۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ مَعَ تَسْمِیَۃِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِی السُّؤَالِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۸۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٥) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا جنابت کی حالت میں کوئی سو سکتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ہاں وضو کر کے۔ “

965

Sunan Al Kubra Bayhaqi #965

Sahih

(۹۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ وَاللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ -أَنَّہَا قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -إِذَا أَرَادَ أَنْ یَنَامَ وَہُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلاَۃِ قَبْلَ أَنْ یَنَامَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۸۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٦) (الف) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب حالتِ جنابت میں سونے کا ارادہ کرتے تو نماز جیسا وضو فرماتے۔

966

Sunan Al Kubra Bayhaqi #966

Sahih

(۹۶۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ فَذَکَرَہُ … بِمِثْلِہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ۔ وَفِی رِوَایَۃِ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -إِذَا أَرَادَ أَنْ یَنَامَ وَہُوَ جُنُبٌ غَسَلَ فَرْجَہُ وَتَوَضَّأَ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلاَۃِ ثُمَّ نَامَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٧) (الف) لیث بن سعد نے اسی طرح بیان کیا ہے۔ (ب) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب حالتِ جنابت میں سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنی شرم گاہ کو دھوتے اور نماز جیسا وضو کرتے، پھر سو جاتے۔

967

Sunan Al Kubra Bayhaqi #967

Sahih

(۹۶۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ الْکَلْبِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا عَثَّامٌ یَعْنِی ابْنَ عَلِیٍّ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -إِذَا أَجْنَبَ فَأَرَادَ أَنْ یَنَامَ تَوَضَّأَ أَوْ تَیَمَّمَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٨) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب جنبی ہوتے اور آپ سونے کا ارادہ فرماتے تو آپ وضو کرتے یا تیمم کرتے۔

968

Sunan Al Kubra Bayhaqi #968

Sahih

(۹۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِی أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَیْسٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ عَنْ وِتْرِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -کَیْفَ کَانَ یُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّیْلِ أَوْ آخِرِہِ؟ قَالَتْ : کُلَّ ذَلِکَ کَانَ یَفْعَلُ ، رُبَّمَا أَوْتَرَ وَرُبَّمَا أَخَّرَہُ۔ قُلْتُ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی جَعَلَ فِی الأَمْرِ سَعَۃً۔ قُلْتُ : کَیْفَ کَانَتْ قِرَائَ تُہُ مِنَ اللَّیْلِ ، أَکَانَ یُسِرُّ بِالْقِرَائَ ۃِ مِنَ اللَّیْلِ أَمْ یَجْہَرُ؟ قَالَتْ : کُلَّ ذَلِکَ قَدْ کَانَ یَفْعَلُ ، رُبَّمَا أَسَرَّ وَرُبَّمَا جَہَرَ۔ قَالَ قُلْتُ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی جَعَلَ فِی الأَمْرِ سَعَۃً۔ قُلْتُ: کَیْفَ کَانَ یَصْنَعُ فِی الْجَنَابَۃِ ، أَکَانَ یَغْتَسِلَ قَبْلَ أَنْ یَنَامَ؟ أَوْ یَنَامَ قَبْلَ أَنْ یَغْتَسِلَ؟ قَالَتْ : کُلَّ ذَلِکَ قَدْ کَانَ یَفْعَلُ ، رُبَّمَا اغْتَسَلَ فَنَامَ ، وَرُبَّمَا تَوَضَّأَ فَنَامَ۔ قَالَ قُلْتُ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی جَعَلَ فِی الأَمْرِ سَعَۃً۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ إِلاَّ أَنَّہُ اخْتَصَرَ الْحَدِیثَ فَذَکَرَ قِصَّۃَ الْغُسْلِ دُونَ مَا قَبْلَہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٩) سیدنا عبداللہ بن قیس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وتر کے متعلق سوال کیا کہ آپ وتر اول رات میں پڑھتے تھے یا رات کے آخری حصے میں ؟ فرماتی ہیں : آپ دونوں طرح کرتے تھے بعض اوقات وتر رات کے شروع میں پڑھتے اور بعض اوقات رات کے آخری حصے میں۔ میں نے کہا : تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے معاملے میں وسعت رکھی ہے، میں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رات کی قراءت کیسی تھی ؟ کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو قراءت اونچی کرتے تھے یا آہستہ ؟ فرماتی ہیں : آپ دونوں طرح کرتے تھے بعض اوقات آپ نے آہستہ کی اور بعض اوقات اونچی آواز سے ۔ میں نے کہا : سب تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے معاملے میں وسعت رکھی ہے۔ پھر میں نے کہا : آپ جنابت میں کس طرح کرتے تھے، کیا آپ سونے سے پہلے غسل کرتے تھے یا غسل کرنے سے پہلے سو جاتے تھے ؟ فرماتی ہیں : آپ دونوں طرح کرتے تھے بعض اوقات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کیا پھر سو گئے اور بعض اوقات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا پھر سو گئے۔ میں نے کہا : سب تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے معاملے میں وسعت رکھی ہے۔

969

Sunan Al Kubra Bayhaqi #969

Sahih

(۹۷۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَتَّابٍ الْعَبْدِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْہَیْثَمِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ کَثِیرِ بْنِ عُفَیْرٍ وَیَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُکَیْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَیْسٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ کَیْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -یَصْنَعُ فِی الْجَنَابَۃِ؟ أَکَانَ یَغْتَسِلَ قَبْلَ أَنْ یَنَامَ أَوْ یَنَامَ قَبْلَ أَنْ یَغْتَسِلَ؟ قَالَتْ : کُلَّ ذَلِکَ قَدْ کَانَ یَفْعَلُ ، رُبَّمَا اغْتَسَلَ فَنَامَ ، وَرُبَّمَا تَوَضَّأَ فَنَامَ۔ قُلْتُ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی جَعَلَ فِی الأَمْرِ سَعَۃً۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۰۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٠) سیدنا عبداللہ بن قیس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے سوال کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جنابت میں کیسے کرتے تھے، کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سونے سے پہلے غسل کرتے تھے یا غسل کرنے سے پہلے سو جاتے تھے ؟ فرماتی ہیں : آپ دونوں طرح کرتے تھے بعض اوقات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کیا پھر سو گئے اور بعض اوقات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا پھر سو گئے، میں نے کہا : سب تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے معاملے میں وسعت رکھی ہے۔