Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 197

پاکی کا بیان

رومال سے صاف کرنے کا بیان

8 hadiths in this chapter

873

Sunan Al Kubra Bayhaqi #873

Sahih

(۸۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَالِمٍ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَیْمُونَۃَ قَالَتْ : وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -غُسْلاً مِنَ الْجَنَابَۃِ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی غُسْلِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ قَالَتْ : وَنَاوَلْتُہُ مِنْدِیلاً فَلَمْ یَأْخُذْہُ وَجَعَلَ یَنْفُضُ بِیَدَیْہِ۔ قَالَ الأَعْمَشُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ : إِنَّمَا کَرِہُوا ذَلِکَ مَخَافَۃَ الْعَادَۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ عَنْ أَبِیہِ دُونَ قَوْلِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۷۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٤) سیدہ میمونہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل جنابت کے لیے پانی رکھا، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل کے متعلق لمبی حدیث بیان کی۔ فرماتی ہیں : میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رومال دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو نہیں لیا بلکہ آپ اپنے ہاتھ سے (جسم) صاف کرتے تھے۔ اعمش کہتے ہیں : میں نے یہ بات ابراہیم کو ذکر کی تو اس نے کہا : عادت کے پڑجانے کے ڈر سے اس کو ناپسند سمجھتے تھے۔

874

Sunan Al Kubra Bayhaqi #874

Sahih

(۸۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَیْمُونَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -اغْتَسَلَ عِنْدَہَا فَأَتَتْہُ بِمِنْدِیلٍ فَرَمَی بِہِ۔ قَالَ الأَعْمَشُ فَذَکَرْتُہُ لإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ الْحَدِیثُ ہَکَذَا وَلاَ بَأْسَ بِالْمَسْحِ بِالْمِنْدِیلِ إِنَّمَا ہُوَ عَادَۃٌ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ بِمَعْنَاہُ دُونَ قَوْلِ الأَعْمَشِ لإِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ أخرجہ الطیالسی ۱۶۲۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٥) سیدہ میمونہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے پاس غسل کیا، وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس رومال لے کر آئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کونہ لیا۔ اعمش کہتے ہیں : میں نے ابراہیم سے ذکر کیا تو انھوں نے کہا : بات اسی طرح ہے اور رومال سے صاف کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں ہے ، یہ تو ایک عادت ہے۔

875

Sunan Al Kubra Bayhaqi #875

Sahih

(۸۷۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ ہِلاَلٍ یَعْنِی ابْنَ یِسَافٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : لاَ تَمَنْدَلْ إِذَا تَوَضَّأْتَ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عُثْمَانَ وَأَنَسٍ أَنَّہُمَا لَمْ یَرَیَا بِہِ بَأْسًا۔ وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ أَنَّہُ فَعَلَہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبد الرزاق ۷۰۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٦) سیدنا جابر (رض) سے روایت ہے کہ جب تو وضو کرے تو رومال استعمال نہ کر۔ (ب) سیدنا عثمان اور انس (رض) سے منقول ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ سیدنا حسن بن علی (رض) سے منقول ہے کہ وہ (رومال) استعمال کرتے تھے۔

876

Sunan Al Kubra Bayhaqi #876

Sahih

(۸۷۷) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ أَبِی مُعَاذٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -کَانَتْ لَہُ خِرْقَۃٌ یَتَنَشَّفُ بِہَا بَعْدَ الْوُضُوئِ۔ أَبُو مُعَاذٍ ہَذَا ہُوَ سُلَیْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ وَہُوَ مَتْرُوکٌ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ عَنْ أَبِی الْحَسَنِ : عَلِیِّ بْنِ عُمَرَ الْحَافِظِ (ح) وَأَخْبَرَنَا بِہِ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ عَنْ أَبِی أَحْمَدَ بْنِ عَدِیٍّ الْحَافِظِ۔ وَقَدْ رُوِیَ ذَلِکَ بِإِسْنَادٍ وَقَدْ رُوِیَ ذَلِکَ بِإِسْنَادٍ غَیْرِ قَوِیٍّ۔ [ضعیف۔ جدًا أخرجہ الترمذی ۵۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٧) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ایک کپڑا ہوتا تھا، آپ وضو کے بعد اس سے (جسم) خشک کرتے تھے۔ (ب) ابو معاذ سلیمان بن ارقم ہے اور وہ متروک الحدیث ہے۔ (ج) ابوالحسن فرماتے ہیں کہ علی بن عمر الحافظ ہے۔

877

Sunan Al Kubra Bayhaqi #877

Zaeef

(۸۷۸) أَخْبَرَنَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الصُّوفِیُّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الشِّیرَازِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ النَّحْوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَیْنَائِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا أَبُو زَیْدٍ النَّحْوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ الْعَلاَئِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -کَانَتْ لَہُ خِرْقَۃٌ یَتَنَشَّفُ بِہَا بَعْدَ الْوُضُوئِ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَإِنَّمَا رَوَاہُ أَبُو عَمْرِو بْنُ الْعَلاَئِ عَنْ إِیَاسِ بْنِ جَعْفَرٍ أَنَّ رَجُلاً حَدَّثَہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -کَانَتْ لَہُ خِرْقَۃٌ أَوْ مِنْدِیلٌ ، فَکَانَ إِذَا تَوَضَّأَ مَسَحَ بِہَا وَجْہَہُ وَیَدَیْہِ۔ [ضعیف جدًا]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٨) سیدنا ابوبکر صدیق (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ایک کپڑا ہوتا تھا، آپ وضو کے بعد اسی سے (جسم) صاف کرتے تھے۔ (ب) شیخ کہتے ہیں کہ ایاس بن جعفر کو ایک شخص نے حدیث بیان کی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک کپڑا یا تولیہ تھا، جس سے آپ اپنا چہرہ اور ہاتھ صاف کرتے تھے۔

878

Sunan Al Kubra Bayhaqi #878

Zaeef

(۸۷۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ : بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الإِسْفَرَائِنِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِیُّ حَدَّثَنَا الْقَوَارِیرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِی عَمْرِو بْنِ الْعَلاَئِ عَنْ إِیَاسِ بْنِ جَعْفَرٍ فَذَکَرَہُ۔ وَہَذَا ہُوَ الْمَحْفُوظُ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الْوَارِثِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن سعد فی الطبقات]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٩) ایاس بن جعفر نے اس کو نقل کیا ہے۔

879

Sunan Al Kubra Bayhaqi #879

Zaeef

(۸۸۰) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَعْمَرٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرٍو قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ الْوَارِثِ عَنْ حَدِیثِ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -کَانَ لَہُ مِنْدِیلٌ أَوْ خِرْقَۃٌ فَإِذَا تَوَضَّأَ مَسَحَ وَجْہَہُ۔ فَقَالَ : کَانَ فِی قُطَیْنَۃٍ فَأَخَذَہُ ابْنُ عُلَیَّۃَ فَلَسْتُ أَرْوِیہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَہَذَا لَوْ رَوَاہُ عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ أَنَسٍ لَکَانَ إِسْنَادًا صَحِیحًا إِلاَّ أَنَّہُ امْتَنَعَ مِنْ رِوَایَتِہِ وَیُحْتَمَلُ أَنَّہُ إِنَّمَا کَانَ عِنْدَہُ بِالإِسْنَادِ الأَوَّلِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -إِذَا تَوَضَّأَ مَسَحَ وَجْہَہُ بِطَرَفِ ثَوْبِہِ۔ وَہُوَ ضَعِیفٌ قَدْ ذَکَرْنَاہُ فِی بَابِ طَہَارَۃِ الْمَائِ الْمُسْتَعْمَلِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٨٠) (الف) سیدنا انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے رومال یا کپڑا ہوتا تھا، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرتے تو اپنا چہرہ صاف کرتے اور وہ روئی کا بنا ہوا تھا ۔ اس کو ابن علیۃ نے روایت کیا ہے ، لیکن میں اس کو روایت نہیں کرتا۔ (ب) سیدنا معاذ بن جبل (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، جب آپ وضو فرماتے تو کپڑے کے ایک کنارے سے اپنے چہرے کو صاف فرماتے۔ (ج) شیخ کہتے ہیں کہ اگر اس حدیث کو عبدالوارث عن عبدالعزیز عن انس بیان کرتے تو سند صحیح ہوتی مگر انھوں نے اس طرح بیان نہیں کی، اس بات کا احتمال ہے کہ انھوں نے پہلی سند سے نقل کیا ہے۔

880

Sunan Al Kubra Bayhaqi #880

Zaeef

(۸۸۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَۃَ عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -زَارَہُمْ ، فَوَضَعُوا لَہُ غُسْلاً فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ نَاوَلَہُ مِلْحَفَۃً مَصْبُوغَۃً بِزَعْفَرَانٍ أَوْ وَرْسٍ فَاشْتَمَلَ بِہَا۔ ہَکَذَا رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی کِتَابٍ السُّنَنِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی وَغَیْرِہِ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ مُسْلِمٍ۔ وَرَوَاہُ ابْنُ أَبِی لَیْلَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِیلَ عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : أَتَانَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -فَوَضَعْنَا لَہُ غُسْلاً فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ أَتَیْنَاہُ بِمِلْحَفَۃٍ وَرْسِیَّۃٍ فَالْتَحَفَ بِہَا ، فَکَأَنَّی أَنْظُرُ إِلَی أَثَرِ الْوَرْسِ عَلَی عُکْنِہِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۵۱۸۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٨١) (الف) سیدنا قیس بن سعد (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی ملاقات کے لیے گئے تو انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے غسل کا پانی رکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کیا، پھر آپ کو ایک کپڑا دیا گیا جو زعفران سے رنگا ہوا تھا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو لپیٹ لیا۔ (ب) سیدنا قیس بن سعد (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس آئے، ہم نے آپ کے لیے غسل کا پانی رکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کیا، ہم آپ کے پاس ایک کپڑا لے کر آئے جس میں ورس بوٹی لگی ہوئی تھی، آپ نے اس کو لپیٹ لیا گویا میں آپ کی گردن میں ورس کا نشان دیکھ رہا ہوں۔