Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 190

پاکی کا بیان

عورت کا جنابت اور حیض سے غسل کرنا

10 hadiths in this chapter

852

Sunan Al Kubra Bayhaqi #852

Sahih

(۸۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْبَخْتَرِیِّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ وَہُوَ ابْنُ مُہَاجِرٍ عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ شَیْبَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّ أَسْمَائَ یَعْنِی بِنْتَ شَکَلٍ سَأَلَتِ النَّبِیَّ -ﷺ -عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْحَیْضِ فَقَالَ : تَأْخُذُ إِحْدَاکُنَّ مَائَ ہَا وَسِدْرَتَہَا فَتَطَّہَّرُ ، فَتُحْسِنُ الطُّہُورَ ثُمَّ تَصُبُّ عَلَی رَأْسِہَا الْمَائَ وَتَدْلُکُہُ دَلْکًا شَدِیدًا حَتَّی تَبْلُغَ شُئُونَ رَأْسِہَا ثُمَّ تَصُبُّ عَلَیْہَا الْمَائَ ثُمَّ تَأْخُذُ فِرْصَۃً مُمَسَّکَۃً تَطَّہَّرُ بِہَا۔ قَالَتْ : کَیْفَ أَتَطَہَّرُ بِہَا؟ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّہِ تَطَہَّرِی بِہَا۔ وَاسْتَتَرَ، قَالَتْ عَائِشَۃُ: تَتَبَّعِی بِہَا أَثَرَ الدَّمِ، وَسَأَلَتْہُ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَۃِ فَقَالَ: تَأْخُذِینَ مَائَ کِ فَتَطَہَّرِینَ أَحْسَنَ الطُّہُورَ وَأَبْلَغَہُ ، ثُمَّ تَصُبِّینَ عَلَی رَأْسِکِ الْمَائَ ، ثُمَّ تَدْلُکِیہِ حَتَّی یَبْلُغَ شُئُونَ رَأْسِکِ، ثُمَّ تُفِیضِینَ عَلَیْکِ الْمَائَ۔ وَقَالَتْ عَائِشَۃُ: نِعْمَ النِّسَائُ نِسَائُ الأَنْصَارِ لَمْ یَکُنْ یَمْنَعُہُنَّ الْحَیَائُ أَنْ یَسْأَلْنَ عَنِ الدِّینِ وَیَتَفَقَّہْنَ فِیہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ مُعَاذٍ کَذَا فِی کِتَابِنَا : شُئُونَ ۔ وَأَہْلُ اللُّغَۃِ یَقُولُونَ سُورَ أَوْ شَوَی وَقَالُوا : سُورُہُ أَعْلاَہُ ، وَشَوَاہُ جِلْدُہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۳۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٥٣) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ اسماء بنت شکل (رض) نے حیض کے غسل کے متعلق سوال کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تو بیری کے پتوں اور پانی کے ساتھ اچھی طرح طہارت حاصل کر، پھر اپنے سر پر پانی ڈال اور اچھی طرح اس کو مل یہاں تک کہ بالوں کے اندر پہنچ جائے، پھر اس پر پانی ڈال، پھر خوشبو لگا ہوا روئی کا پھایا لے اس سے طہارت حاصل کر۔ فرماتی ہیں : میں نے کہا : میں اس سے کس طرح طہارت حاصل کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” سبحان اللہ ! اس سے طہارت حاصل کر اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پردہ کیا۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : اس کو خون کے نشان پر لگا اور اس نے جنابت کے غسل کے متعلق سوال کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پانی لے اس سے اچھی طرح طہارت حاصل کر اور اس کو (اچھی طرح جلد تک) پہنچا ۔ پھر اپنے سر پر پانی ڈال پھر اس کو مل یہاں تک کہ بالوں کے اندر تک پہنچ جائے، پھر اپنے اوپر پانی ڈال لے۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : بہترین عورتیں انصار کی عورتیں ہیں ان کو حیا نہیں روکتی کہ وہ دین کے متعلق سوال کریں اور اس کو سمجھیں۔

853

Sunan Al Kubra Bayhaqi #853

Zaeef

(۸۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ بْنُ قُدَامَۃَ عَنْ صَدَقَۃَ حَدَّثَنَا جُمَیْعُ بْنُ عُمَیْرٍ أَخُو بَنِی تَیْمِ اللَّہِ بْنِ ثَعْلَبَۃَ قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أُمِّی وَخَالَتِی عَلَی عَائِشَۃَ فَسَأَلَتْہَا إِحْدَاہُمَا : کَیْفَ کُنْتُمْ تَصْنَعُونَ عِنْدَ الْغُسْلِ؟ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -یَتَوَضَّأُ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلاَۃِ ثُمَّ یُفِیضُ عَلَی رَأْسِہِ ثَلاَثَ مِرَارٍ ، وَنَحْنُ نُفِیضُ عَلَی رُئُوسِنَا خَمْسًا مِنْ أَجْلِ الضُّفُرِ۔ [ضعیف۔ جدًا أخرجہ ابو داؤد ۲۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٥٤) جمیع بن عمیر أخو بنی تیم اللہ بن ثعلبہ کے بھائی ہیں فرماتے ہیں کہ میں اپنی ماں اور خالہ کے ساتھ عائشہ (رض) کے پاس آئے، ان دونوں میں سے ایک نے سیدہ عائشہ (رض) سے سوال کیا کہ غسل کے وقت تم کس طرح کرتے تھے ؟ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز جیسا وضو کرتے تھے، پھر اپنے سرپر تین مرتبہ پانی بہاتے تھے اور ہم اپنے سروں پر مینڈھیوں کی وجہ سے پانچ مرتبہ پانی ڈالتی تھیں۔

854

Sunan Al Kubra Bayhaqi #854

Sahih

(۸۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَیْہِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ ہَمَّامٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ أَنَّہُ قَالَ: خَلِّلْہَا بِالْمَائِ لاَ تُخَلِّلْہَا نَارٌ قَلِیلٌ بُقْیَاہَا۔ وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَنْ مَنْصُورٍ بِإِسْنَادِہِ عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ أَنَّہُ قَالَ لاِمْرَأَتِہِ : خَلِّلِی رَأْسَکِ بِالْمَائِ لاَ تُخَلِّلْہُ نَارٌ قَلِیلٌ بُقْیَاہَا عَلَیْہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ الدارمی ۱۱۴۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٥٥) حذیفہ سے روایت ہے کہ پانی سے خلال کرو۔ اگر خلال نہ کیا تو تھوڑی جگہ بھی آگ میں جانے کا سبب ہے۔

856

Sunan Al Kubra Bayhaqi #856

Sahih

(۸۵۷) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ: جَائَ تْ امْرَأَۃٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -وَأَنَا عِنْدَہُ فَقَالَتْ : إِنِّی امْرَأَۃٌ أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِی ، فَکَیْفَ أَصْنَعُ حِینَ أَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ؟ قَالَ: احْفِنِی عَلَی رَأْسِکِ ثَلاَثَ حَفَنَاتٍ ، ثُمَّ اغْمِزِی أَثَرَ کُلِّ حَفْنَۃٍ۔ قَصَّرَ بِإِسْنَادِہِ أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ فِی رِوَایَۃِ ابْنِ وَہْبٍ عَنْہُ أَنَّ سَعِیدًا سَمِعَہُ مِنْ أُمِّ سَلَمَۃَ وَذَلِکَ فِیمَا۔ [صحیح لغیرہ۔ أخرجہ الدارمی ۱۱۵۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٥٧) سعید بن ابو سعید مقبری نے سیدہ ام سلمہ (رض) سے سنا کہ انصار کی ایک عورت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور میں بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھی، اس نے کہا : میں اپنے سر کی مینڈھیاں سختی سے باندھتی ہوں، جب میں غسل جنابت کروں تو کیسے کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اپنے سر پر تین چلو پانی ڈال لے پھر ہر چلو کے نشان پر چھینٹے مار۔ “

857

Sunan Al Kubra Bayhaqi #857

Sahih

(۸۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُوزَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عَبْدِالْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ وَحَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ اللَّیْثِیُّ أَنَّ سَعِیدَ بْنَ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیَّ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ أُمَّ سَلَمَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ -تَقُولُ: جَائَ تِ امْرَأَۃٌ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -فَقَالَتْ: یَارَسُولَ اللَّہِ إِنِّی امْرَأَۃٌ أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِی؟ فَکَیْفَ أَصْنَعُ إِذَا اغْتَسَلْتُ؟ قَالَ: ((احْفِنِی عَلَی رَأْسِکِ ثَلاَثَ حَفَنَاتٍ، ثُمَّ اغْمِزِیہِ عَلَی إِثْرِ کُلِّ حَفْنَۃٍ یَکْفِیکِ))۔ وَرِوَایَۃُ أَیُّوبَ بْنِ مُوسَی أَصَحُّ مِنْ رِوَایَۃِ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ وَقَدْ حَفِظَ فِی إِسْنَادِہِ مَا لَمْ یَحْفَظْ أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٥٨) سعید بن ابو سعید مقبری نے سیدہ ام سلمہ (رض) سے سنا کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور کہا : اے اللہ کے رسول ! میں اپنے سر کی مینڈھیاں سختی سے باندھتی ہوں، جب میں غسل کروں تو کیسے کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اپنے سر پر تین چلوپانی ڈال لے ، پھر ہر چلو کے نشان پر چھینٹے مار، تجھے کفایت کر جائیں گے۔ “

858

Sunan Al Kubra Bayhaqi #858

Sahih

(۸۵۹) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْکَعْبِیُّ وَاللَّفْظُ لَہُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ قَالَ : بَلَغَ عَائِشَۃَ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرٍو یَأْمُرُ النِّسَائَ إِذَا اغْتَسَلْنَ أَنْ یَنْقُضْنَ رَئُوسَہُنَّ فَقَالَتْ : یَا عَجَبًا لاِبْنِ عَمْرٍو ہَذَا أَفَلاَ یَأْمُرُہُنَّ أَنْ یَحْلِقْنَ رَئُوسَہُنَّ ، لَقَدْ کُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -نَغْتَسِلُ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ ، فَلاَ أَزِیدُ عَلَی أَنْ أُفْرِغَ عَلَی رَأْسِی ثَلاَثَ إِفْرَاغَاتٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَأَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۳۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٥٩) عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ سیدہ عائشہ (رض) کو یہ بات پہنچی کہ عبداللہ بن عمر (رض) عورتوں کو حکم دیتے تھے کہ جب وہ غسل کریں تو اپنے سروں کو کھولیں، عائشہ (رض) نے کہا : تعجب ہے ابن عمر کے لیے کہ وہ یہ حکم کیوں نہیں دیتا کہ وہ اپنے سروں کو منڈوا لیں۔ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔ میں اپنے سر پر تین چلو ڈالنے سے زیادہ نہیں کرتی تھی۔

859

Sunan Al Kubra Bayhaqi #859

Sahih

(۸۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ عُمَرَ بْنِ سُوَیْدٍ عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ طَلْحَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : کُنَّا نَغْتَسِلُ وَعَلَیْنَا الضِّمَادُ وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -مُحِلاَّتٍ وَمُحْرِمَاتٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٠) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ جب ہم غسل کرتے تھے اور ہمارے اوپر لیپ ہوتا تھا اور ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حلال اور محرمہ ہوتی تھیں۔

860

Sunan Al Kubra Bayhaqi #860

Zaeef

(۸۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ بَکَّارِ بْنِ یَحْیَی عَنْ جَدَّتِہِ قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَی أُمِّ سَلَمَۃَ ، فَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ : وَأَمَّا الْمُمْتَشِطَۃُ فَکَانَتْ إِحْدَانَا تَکُونُ مُمْتَشِطَۃً ، فَإِذَا اغْتَسَلَتْ لَمْ تَنْقُضْ ذَلِکَ ، وَلَکِنَّہَا تَحْفِنُ عَلَی رَأْسِہَا ثَلاَثَ حَفَنَاتٍ ، فَإِذَا رَأَتِ الْبَلَلَ عَلَی أُصُولِ الشَّعَرِ دَلَکَتْہُ ، ثُمَّ أَفَاضَتْ عَلَی سَائِرِ جَسَدِہَا۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۳۵۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦١) یحییٰ بن بکار اپنی دادی سے نقل فرماتے ہیں کہ میں ام سلمہ کے پاس گئی ، پھر لمبی حدیث بیان کی، ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں : ہم میں سے کوئی ایک کنگھی کرتی جب غسل کرتی تو اس کو کھولتی نہیں تھی، لیکن اپنے سر میں تین چلو ڈال لیتی تھیں۔ جب بالوں کی جڑوں میں تری کو دیکھتی اس کو مل لیتی، پھر اپنے سارے جسم پر پانی بہا لیتی۔

861

Sunan Al Kubra Bayhaqi #861

Sahih

(۸۶۲) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمْدٍ الْبَیْہَقِیُّ حَدَّثَنَا جَدِّی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ حَمْزَۃَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : أَہْلَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ بِعُمْرَۃٍ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی حَیْضِہَا فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذَا یَوْمُ عَرَفَۃَ وَلَمْ أَطْہُرْ بَعْدُ ، وَإِنَّمَا کُنْتُ تَمَتَّعْتُ بِالْعُمْرَۃِ۔ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((انْقُضِی رَأْسَکِ وَامْتَشِطِی وَأَہِلِّی بِالْحَجِّ وَأَمْسِکِی عَنْ عُمْرَتِکِ))۔ قَالَتْ : فَفَعَلْتُ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ۔ وَہِیَ إِنِ اغْتَسَلَتْ لِلإِہْلاَلِ بِالْحَجِّ وَکَانَ غُسْلُہَا غُسْلاً مَسْنُونًا وَقَدْ أُمِرَتْ فِیہِ بِنَقْضِ رَأْسِہَا وَامْتِشَاطِ شَعَرِہَا ، وَکَأَنَّہَا أُمِرَتْ بِذَلِکَ اسْتِحْبَابًا کَمَا أُمِرَتْ أَسْمَائُ بِنْتُ عُمَیْسٍ بِالْغُسْلِ لِلإِہْلاَلِ عَلَی النِّفَاسِ اسْتِحْبَابًا۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۱۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٢) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عمرے کا احرام باندھا، پھر وہ اپنے حیض والی حدیث بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ عرفہ کا دن ہے میں اس کے بعد پاک نہیں ہوئی، میں نے عمرے سے فائدہ اٹھایا ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اپنا سر کھول دے اور کنگھی کر اور حج کا احرام باندھ اور عمرے سے رک جا۔ انھوں نے کہا : میں نے ایسے ہی کیا۔ “ (ب) ان کا غسل حج کے تلبیہ کے لیے تھا اور غسل مسنون تھا، اس میں انھیں سرکھولنے اور کنگھی کرنے کا حکم مستحب تھا۔ جیسے اسماء بنت عمیس کو نفاس میں غسل کا حکممستحب تھا۔

862

Sunan Al Kubra Bayhaqi #862

Zaeef

(۸۶۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ صُبَیْحٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((إِذَا اغْتَسَلَتِ الْمَرْأَۃُ مِنْ حَیْضِہَا نَقَضَتْ شَعَرَہَا وَغَسَلَتْ بِالْخِطْمِیِّ وَالأُشْنَانِ ، وَإِذَا اغْتَسَلَتْ مِنَ الْجَنَابَۃِ لَمْ تَنْقُضْ رَأْسَہَا وَلَمْ تَغْسِلْہُ بِالْخِطْمِیِّ وَالأُشْنَانِ))۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٣) سیدنا انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب عورت اپنے حیض سے غسل کرے تو اپنے بالوں کو کھولے اور خطمی اور اشنان بوٹی سے دھوئے اور جب غسل جنابت کرے تو اپنے سر کو نہ کھولے اور نہ اس کو خطمی اور اشنان بوٹی سے دھوئے۔