Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 176

پاکی کا بیان

کافر جب مسلمان ہو تو وہ غسل کرے گا

7 hadiths in this chapter

804

Sunan Al Kubra Bayhaqi #804

Sahih

(۸۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ سَنَۃَ خَمْسٍ وَعِشْرِینَ وَثَلاَثَمِائَۃٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الذُّہْلِیُّ وَأَبُو الأَزْہَرِ : أَحْمَدُ بْنُ الأَزْہَرِ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ ہَمَّامٍ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ وَعَبْدُ اللَّہِ ابْنَا عُمَرَ عَنْ سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ ثُمَامَۃَ الْحَنَفِیَّ أُسِرَ ، وَکَانَ النَّبِیُّ -ﷺ -یَغْدُو إِلَیْہِ فَیَقُولُ : ((مَا عِنْدَکَ یَا ثُمَامَۃُ؟))۔ فَیَقُولُ : إِنْ تَقْتُلْ تَقْتُلْ ذَا دَمٍ ، وَإِنْ تَمُنَّ تَمُنَّ عَلَی شَاکِرٍ ، وَإِنْ تُرِدِ الْمَالَ نُعْطِکَ مِنْہُ مَا شِئْتَ۔ وَکَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -یُحِبُّونَ الْفِدَائَ وَیَقُولُونَ : مَا نَصْنَعُ بِقَتْلِ ہَذَا؟ فَمَرَّ عَلَیْہِ النَّبِیُّ -ﷺ -یَوْمًا فَأَسْلَمَ فَحَلَّہُ ، وَبَعَثَ بِہِ إِلَی حَائِطِ أَبِی طَلْحَۃَ وَأَمَرَہُ أَنْ یَغْتَسِلَ ، فَاغْتَسَلَ وَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ -: ((لَقَدْ حَسُنَ إِسْلاَمُ أَخِیکُمْ)) ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن خزیمۃ ۲۵۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٥) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ ثمامہ حنفی قید کیا گیا ، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے پاس جاتے تو فرماتے : اے ثمامہ ! تیرے پاس کیا ہے ؟ “ وہ کہتا : اگر آپ قتل کریں گے تو خون والے (یعنی اس کے قبیلے والے) قتل کریں گے اور آپ احسان کریں گے تو شکر گزارپر احسان کریں گے اور اگر آپ مال کا ارادہ رکھتے ہیں تو جو چاہیں گے وہی ہم دیں گے اور صحابہ کرام فدیہ کو پسند کرتے تھے اور کہتے تھے : ہم اس کو قتل کر کے کیا کریں گے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دن اس کے پاس سے گزرے تو وہ مسلمان ہوگیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو کھول دیا اور ابوطلحہ کے باغ کی طرف بھیجا اور اس کو حکم دیا کہ غسل کرے ۔ اس نے غسل کیا اور دو رکعت نماز ادا کی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تمہارے بھائی کا اسلام بہترین ہے۔ “

805

Sunan Al Kubra Bayhaqi #805

Sahih

(۸۰۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلاَنِیُّ قَالَ قُرِئَ عَلَی شُعَیْبِ بْنِ اللَّیْثِ أَخْبَرَکَ أَبُوکَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -خَیْلاً قِبَلَ نَجْدٍ ، فَجَائَ تْ بِرَجُلٍ مِنْ بَنِی حَنِیفَۃَ یُقَالُ لَہُ ثُمَامَۃُ بْنُ أُثَالٍ سَیِّدُ الْیَمَامَۃِ ، فَرَبَطُوہُ بِسَارِیَۃٍ مِنْ سَوَارِی الْمَسْجِدِ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((أَطْلِقُوا ثُمَامَۃَ))۔ فَانْطَلَقَ إِلَی نَخْلٍ قَرِیبٍ مِنَ الْمَسْجِدِ فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَقَالَ : أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّہِ۔ وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ۔ وَفِی ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ الْغُسْلُ قَبْلَ الشَّہَادَۃِ ، وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ أَسْلَمَ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ -ثُمَّ اغْتَسَلَ وَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَأَظْہَرَ الشَّہَادَۃَ ، جَمْعًا بَیْنَ الرِّوَایَتَیْنِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۴۵۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٦) سعید بن ابوسعید مقبری نے سیدنا ابوہریرہ (رض) سے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نجد کی طرف ایک لشکر بھیجا تو وہ بنو حنیفہ قبیلے سے ایک شخص کو لے آئے جو ثمامہ بن اثال یمامہ کا سردار تھا ۔ صحابہ نے انھیں مسجد کے ایک ستون کے ساتھ باندھ دیا۔۔۔ اس حدیث میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ثمامہ کو چھوڑ دو تو وہ مسجد کے قریب کھجور کے درخت کی طرف گیا، اس نے غسل کیا پھر مسجد میں داخل ہوا اور کہا : أَشْہَدُ أَنْ لاَّ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّہِ اور باقی حدیث ذکر کی۔ (ب) صحیح بخاری میں ہے کہ غسل شہادت سے پہلے ہے اور یہ بھی احتمال ہے کہ اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اسلام قبول کیا، پھر غسل کیا اور مسجد میں داخل ہوا اور شہادت کا اقرار کیا ۔ یہ بات دونوں روایات میں تطبیق ہے۔

806

Sunan Al Kubra Bayhaqi #806

Sahih

(۸۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنِی الْحَسَنُ بْنُ سَہْلٍ الْمُجَوِّزُ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الأَغَرِّ عَنْ خَلِیفَۃَ بْنِ حُصَیْنٍ عَنْ قَیْسِ بْنِ عَاصِمٍ : أَنَّہُ أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ -فَأَسْلَمَ فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ -ﷺ -أَنْ یَغْتَسِلَ بِمَائٍ وَسِدْرٍ۔ وَہَکَذَا رَوَاہُ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ۔ وَرَوَاہُ وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ کَمَا۔ [صحیح۔ أخرجہ الترمذی ۶۰۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٧) قیس بن عاصم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور مسلمان ہوگیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو پانی اور بیری کے پتوں کے ساتھ غسل کرنے کا حکم دیا۔

807

Sunan Al Kubra Bayhaqi #807

Sahih

(۸۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ وَأَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ قَالاَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ الأَغَرِّ عَنْ خَلِیفَۃَ بْنِ الْحُصَیْنِ أَنَّ جَدَّہُ قَیْسَ بْنَ عَاصِمٍ : أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ -یُرِیدُ أَنْ یُسْلِمَ فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ -ﷺ -أَنْ یَغْتَسِلَ بِمَائٍ وَسِدْرٍ۔ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ وَجَمَاعَۃٌ إِلاَّ أَنَّ أَکْثَرَہُمْ قَالُوا عَنْ جَدِّہِ قَیْسِ بْنِ عَاصِمٍ۔ وَرَوَاہُ قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ فَزَادَ فِی إِسْنَادِہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٨) قیس بن عاصم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور مسلمان ہونے کا ارادہ رکھتا تھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل کرنے کا حکم دیا۔ (ب) اس کے ہم معنی روایت محمد بن کثیر اور ایک جماعت نے بیان کی ہے۔ ان میں سے اکثر بیان کرتے ہیں کہ اس کے دادا قیس بن عاصم سے روایت ہے۔

808

Sunan Al Kubra Bayhaqi #808

Zaeef

(۸۰۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الأَغَرِّ وَہُوَ ابْنُ الصَّبَّاحِ وَہُوَ مَوْلَی بَنِی مِنْقَرٍ عَنْ خَلِیفَۃَ بْنِ حُصَیْنٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ جَدَّہُ قَیْسَ بْنَ عَاصِمٍ أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ -فَأَسْلَمَ فَأَمَرَہُ أَنْ یَغْتَسِلَ بِمَائٍ وَسِدْرٍ۔ [منکر الاسناد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٩) قیس بن عاصم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور مسلمان ہوگیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو پانی اور بیری کے پتوں کے ساتھ غسل کرنے کا حکم دیا۔

809

Sunan Al Kubra Bayhaqi #809

Zaeef

(۸۱۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ نَجْدَۃَ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ فَذَکَرَہُ ہَکَذَا۔ [منکر الاسناد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨١٠) قبیصہ بن عقبہ نے اسی طرح روایت بیان کی ہے۔

810

Sunan Al Kubra Bayhaqi #810

Sahih

(۸۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ قَالَ أُخْبِرْتُ عَنْ عُثَیْمِ بْنِ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّہُ جَائَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ -فَقَالَ : قَدْ أَسْلَمْتُ۔ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ -: ((أَلْقِ عَنْکَ شَعَرَ الْکُفْرِ))۔ یَقُولُ احْلِقْ۔ قَالَ وَأَخْبَرَنِی آخَرُ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -قَالَ لآخَرَ مَعَہُ : ((أَلْقِ عَنْکَ شَعَرَ الْکُفْرِ وَاخْتَتِنْ))۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۳۵۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨١١) عثیم بن کلیب اپنے والد سے دادا کے واسطے سے بیان کرتے ہیں کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا : میں مسلمان ہوگیا ہوں۔ اسے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے آپ سے کفر کے بال پھینک دے۔ آپ کی مراد تھی کہ بال منڈوا دے۔ راوی کہتا ہے کہ ایک دوسرے راوی نے مجھے خبر دی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسرے سے فرمایا جو اس کے ساتھ تھا : اپنے آپ سے کفر کے بال پھینک دے اور ختنہ کروا۔