Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 175

پاکی کا بیان

حائضہ غسل کرے گی جب وہ پاک ہوگی

2 hadiths in this chapter

802

Sunan Al Kubra Bayhaqi #802

Sahih

(۸۰۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ وَعَمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ أُمَّ حَبِیبَۃَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِیضَتْ سَبْعَ سِنِینَ وَکَانَتِ امْرَأَۃَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : ((إِنَّمَا ہُوَ عِرْقٌ وَلَیْسَتْ بِالْحَیْضَۃِ فَاغْتَسِلِی وَصَلِّی))۔ فَکَانَتْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ۔ مُخَرَّجٌ فِی کِتَابِ الْبُخَارِیِّ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ۔ وَفِی کِتَابِ مُسْلِمٍ مِنْ حَدِیثِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْہُمَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٣) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش (رض) سات سال استحاضہ والی رہیں اور وہ عبد الرحمن بن عوف (رض) کی بیوی تھی۔ فرماتی ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” وہ ایک رگ ہے حیض نہیں ہے غسل کر اور نماز پڑھ، وہ ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھیں۔ “

803

Sunan Al Kubra Bayhaqi #803

Sahih

(۸۰۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِاللَّہِ: إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنِی أَبِی حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی الزُّہْرِیُّ حَدَّثَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ وَعَمْرَۃُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَۃَ۔ أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ -قَالَتْ : اسْتُحِیضَتْ أُمُّ حَبِیبَۃَ بِنْتُ جَحْشٍ وَہِیَ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ سَبْعَ سِنِینَ وَاشْتَکَتْ ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((إِنَّہَا لَیْسَتْ بِالْحَیْضَۃِ ، إِنَّمَا ہُوَ عِرْقٌ ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَیْضَۃُ فَدَعِی الصَّلاَۃَ ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِی ثُمَّ صَلِّی))۔ قَالَتْ عَائِشَۃُ : وَکَانَتْ أُمُّ حَبِیبَۃَ تَقْعُدُ فِی مِرْکَنٍ لأُخْتِہَا زَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ حَتَّی إِنَّ حُمْرَۃَ الدَّمِ لَتَعْلُو الْمَائَ ۔ قَالَ الشَّیْخُ: قَوْلُہُ: فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَیْضَۃُ۔ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ لَمْ یَذْکُرْہُ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ الزُّہْرِیِّ غَیْرُ الأَوْزَاعِیِّ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٤) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش (رض) سات سال مستحاضہ رہیں اور یہ عبد الرحمن بن عوف (رض) کی بیوی تھیں، انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ حیض نہیں ہے بلکہ ایک رگ ہے، جب خون آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب رک جائے تو غسل کر، پھر نماز ادا کر۔ “ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ام حبیبہ (رض) ایک ٹپ میں بیٹھتی تھی جو ان کی بہن زینب بنت جحش کا تھا اور خون کی زردی پانی کے اوپر آجاتی۔ (ب) شیخ فرماتے ہیں کہ یہ الفاظ ” فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَیْضَۃُ “ امام زہری کے شاگرد اوزاعی کے علاوہ کوئی بیان نہیں کرتا۔