Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 17

پاکی کا بیان

حلال جانور کی کھال کے پاک ہونے کے لیے دباغت شرط ہے اگرچہ اسے ذبح کیا گیا ہو

6 hadiths in this chapter

66

Sunan Al Kubra Bayhaqi #66

Sahih

(۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَیْنِ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ وَعْلَۃَ أَخْبَرَہُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ-یَقُولُ: ((إِذَا دُبِغَ الإِہَابُ فَقَدْ طَہُرَ)) أَخْرَجَہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ بِہَذَا اللَّفْظِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ (ت) وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ زَیْدٍ: ((إِذَا دُبِغَ الإِہَابُ ))۔[صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۶۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٧) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : ” جب چمڑے کو رنگ دیا جائے تو وہ پاک ہوجاتا ہے۔ (ب) اسی طرح مالک بن انس اور ہشام بن سعد نے حضرت زید (رض) سے روایت کیا ہے کہ جب چمڑا رنگ دیا جائے تو وہ پاک ہوجاتا ہے۔

67

Sunan Al Kubra Bayhaqi #67

Sahih

(۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْحَرْبِیُّ مِنْ أَہْلِ الْحَرْبِیَّۃِ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَیَّاشٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ عَائِشَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-قَالَ: ((طَہُورُ کُلِّ إِہَابٍ دِبَاغُہُ)) رُوَاتُہُ کُلُّہُمْ ثِقَاتٌ۔ [صحیح۔ أخرجہ المؤلف فی سننہ الصغریٰ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٨) ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) سے روایت کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ہر چمڑے کا پاک ہونا اس کو رنگنا ہے۔

68

Sunan Al Kubra Bayhaqi #68

Zaeef

(۶۹) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَۃَ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ الْمُحَبَّقِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ-أَتَی عَلَی بَیْتٍ قُدَّامُہُ قِرْبَۃٌ مُعَلَّقَۃٌ فَسَأَلَ النَّبِیُّ -ﷺ-الشَّرَابَ ، فَقَالُوا: إِنَّہَا مَیْتَۃٌ۔فَقَالَ: ((ذَکَاتُہَا دِبَاغُہَا))۔ [ضعیف۔ أخرجہ المؤلف فی سننہ الصغریٰ ۲۰۸] فَہَکَذَا رَوَاہُ عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ۔ (ت) وَقَدْ رُوِّینَاہُ مِنْ حَدِیثِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ یَحْیَی قَالَ: دِبَاغُہَا طَہُورُہَا۔ وَکَذَلِکَ رُوِیَ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ۔ وَرَوَاہُ ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ کَمَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩) سیدہ سلمہ بنت محبق سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے مشکیزہ لٹک رہا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی طلب کیا تو انھوں نے کہا : وہ تو مردار کے چمڑے کا بنا ہوا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس کا پاک کرنا اس کی دباغت ہے۔ “ ہمام بن یحییٰ نے کہا کہ اس کی دباغت ہی اس کو پاک کرنا ہے۔

69

Sunan Al Kubra Bayhaqi #69

Zaeef

(۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَۃَ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ الْمُحَبَّقِ الْہُذَلِیِّ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ-قَالَ: ((دِبَاغُ الأَدِیمِ ذَکَاتُہُ)) (ق) وَفِی قِصَّۃِ الْحَدِیثِ دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّہُ فِی جِلْدِ مَا یُؤْکَلُ لَحْمُہُ وَفِی طُرُقِہِ دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّ الْمُرَادَ بِالذَّکَاۃِ طَہَارَتُہُ۔ (ت) وَفِی رِوَایَۃِ مُعَاذِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ: أَنَّہُ دَعَا بِمَائٍ مِنْ عِنْدَ امْرَأَۃٍ فَقَالَتْ: مَا عِنْدِی إِلاَّ فِی قِرْبَۃٍ لِی مَیْتَۃٍ۔فَقَالَ: ((أَلَیْسَ قَدْ دَبَغْتِہَا))قَالَتْ: بَلَی؟ قَالَ: ((فَإِنَّ ذَکَاتَہَا دِبَاغُہَا ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٠) (الف) سلمہ بن محبق ہذلی (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا : ” چمڑے کو رنگ دینا اس کا پاک کرنا ہے۔ “ اس حدیث میں حلال جانوروں کی کھال کے پاک ہونے کا ذکر ہے۔ اس کے طرق اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ ” ذکاۃ “ سے مراد طہارت ہے۔ (ب) معاذ بن ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک عورت سے پانی مانگا تو اس نے کہا : میرے پاس مردار کے چمڑے کا بنا ہوا مشکیزہ ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو نے اسے رنگا نہیں تھا۔ اس عورت نے کہا : کیوں نہیں ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس کا پاک کرنا اس کا رنگنا ہی ہے۔ “

70

Sunan Al Kubra Bayhaqi #70

Sahih

(۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ یَزِیدَ الرِّشْکِ عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-عَنْ جُلُودِ السِّبَاعِ أَنْ تُفْرَشَ۔کَذَا أَخْبَرَنَاہُ۔ (ت) وَرَوَاہُ غَیْرُہُ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ یَزِیدَ عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ مُرْسَلاً دُونَ ذِکْرِ أَبِیہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ المؤلف فی سننہ الصغری ۲۰۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧١) ابوملیح اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے درندوں کے چمڑوں کو بستر بنانے سے منع کیا ہے۔

71

Sunan Al Kubra Bayhaqi #71

Sahih

(۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِیدٍ الْحِمْصِیُّ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ عَنْ بَحِیرٍ عَنْ خَالِدٍ قَالَ: وَفَدَ الْمِقْدَامُ بْنُ مَعْدِیکَرِبَ إِلَی مُعَاوِیَۃَ فَقَالَ: وَأَنْشُدُکَ بِاللَّہِ ہَلْ تَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-نَہَی عَنْ لُبْسِ جُلُودِ السِّبَاعِ وَالرُّکُوبِ عَلَیْہَا؟ قَالَ: نَعَمْ۔ [حسن لغیرہ۔ أخرجہ المؤلف فی سننہ الصغریٰ ۱۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٢) حضرت خالد سے روایت ہے کہ مقدام بن معدی کرب حضرت معاویہ (رض) کے پاس آئے اور عرض کیا : میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے درندوں کا چمڑا پہننے اور ان پر سواری کرنے سے منع کیا ہے ؟ انھوں نے فرمایا : جی ہاں۔