Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 16

پاکی کا بیان

کیکر وغیرہ کی چھال سے چمڑا رنگنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

61

Sunan Al Kubra Bayhaqi #61

Sahih

(۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنِی ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَاللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ کَثِیرِ بْنِ فَرْقَدٍ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ حَدَّثَنِی کَثِیرُ بْنُ فَرْقَدٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مَالِکِ بْنِ حُذَافَۃَ حَدَّثَہُ عَنْ أُمِّہِ الْعَالِیَۃِ بِنْتِ سُبَیْعٍ أَنَّ مَیْمُونَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ-حَدَّثَتْہَا: أَنَّہُ مَرَّ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-رِجَالٌ مِنْ قُرَیْشٍ یَجُرُّونَ شَاۃً لَہُمْ مِثْلَ الْحِمَارِ فَقَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((لَوْ أَخَذْتُمْ إِہَابَہَا؟))فَقَالُوا:إِنَّہَا مَیْتَۃٌ۔فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((یُطَہِّرُہَا الْمَائُ وَالْقَرَظُ))۔ ہَکَذَا لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ وَہْبٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ عَنْ أُمِّ الْعَالِیَۃِ۔ [حسن۔ أخرجہ النسائی ۴۲۴۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(61) ام المؤمنین سیدہ میمونہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قریش کے کچھ آدمیوں کے پاس سے گزرے ، وہ گدھے کی طرح بکری کو گھسیٹ کرلے جا رہے تھے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اگر تم نے اس کا چمڑا اتار لیا ہوتا “ انھوں نے کہا : یہ تو مردار ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس کو پانی اور کیکر کی چھال پاک کردیتی ہے۔ “

62

Sunan Al Kubra Bayhaqi #62

Sahih

(۶۳) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ کَثِیرِ بْنِ فَرْقَدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَالِکِ بْنِ حُذَافَۃَ حَدَّثَ عَنْ أُمِّہِ الْعَالِیَۃِ بِنْتِ سُبَیْعٍ أَنَّہَا قَالَتْ: کَانَ لِی غَنَمٌ بِأُحُدٍ فَوَقَعَ فِیہَا الْمَوْتُ ، فَدَخَلْتُ عَلَی مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ-فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہَا ، فَقَالَتْ لِی مَیْمُونَۃَ: لَوْ أَخَذْتِ جُلُودَہَا فَانْتَفَعْتِ بِہَا؟ فَقُلْتُ: أَوَیَحِلُّ ذَلِکَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ مَرَّ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-رِجَالٌ ثُمَّ ذَکَرَ مَا بَعْدَہُ بِمِثْلِہِ۔ [حسن لغیرہ۔ فی سندہ عبد اللہ بن مالک المذکور انقاً]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٣) سیدہ عالیہ بنت سبیع (رض) سے روایت ہے کہ احد کی پہاڑیوں میں میرا بکریوں کا ریوڑ تھا، ان میں سے ایک بکری مرگئی تو میں ام المؤمنین سیدہ میمونہ (رض) کے پاس آئی اور یہ قصہ ان سے ذکر کیا تو ام المؤمنین نے مجھ سے کہا : تو اس کا چمڑا اتار کر اس سے فائدہ حاصل کرلیتی۔ میں نے کہا : یہ جائز ہے ؟ انھوں نے کہا : جی ہاں ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کچھ آدمیوں کے پاس سے گزرے۔۔۔ پھر سارا واقعہ ذکر کیا۔

63

Sunan Al Kubra Bayhaqi #63

Sahih

(۶۴) أَخْبَرَنَا الْفَقِیہُ أَبُو بَکْرٍ:أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَارِثِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ:عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ ہَانِئٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِیعِ بْنِ طَارِقٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ عَنْ یُونُسَ وَعُقَیْلٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنِ ابْنِ عَبِّاسٍ:أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ-مَرَّ بِشَاۃٍ مَیِّتَۃٍ ، فَقَالَ: ((ہَلاَّ انْتَفَعْتُمْ بِإِہَابِہَا؟))فَقَالُوا:یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہَا مَیْتَۃٌ۔فَقَالَ: ((إِنَّمَا حَرُمَ أَکْلُہَا))زَادَ عُقَیْلٌ: ((أَوَلَیْسَ فِی الْمَائِ وَالْقَرَظِ مَا یُطَہِّرُہَا؟)) [حسن۔ أخرجہ الدارقطنی ۱/۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٤) سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم نے اس کے چمڑے سے نفع کیوں نہ حاصل کرلیا ؟ “ انھوں نے کہا : وہ تو مردار ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس کا صرف کھانا حرام ہے۔ “ عقیل نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں کہ کیا پانی اور کیکر کی چھال نہیں ہے جو اس کو پاک کردیتی۔

64

Sunan Al Kubra Bayhaqi #64

Sahih

(۶۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ أَخْبَرَنَا عَلِیٌّ قَالَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِیعِ بْنِ طَارِقٍ بِہَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَہُ وَقَالَ زَادَ عُقَیْلٌ فِی حَدِیثِہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((أَلَیْسَ فِی الْمَائِ وَالْقَرَظِ مَا یُطَہِّرُہَا أَوِ الدِّبَاغِ؟)) [حسن۔ أنظر ما قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٥) عمرو بن ربیع نے اسی سند کے ساتھ اس کے مثل روایت نقل کی ہے۔ عقیل نے یہ الفاظ زائد بیان کیے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” کیا پانی اور کیکر کی چھال نہیں ہے جو اس کو پاک کردیتی یا رنگ دیتی۔ “

65

Sunan Al Kubra Bayhaqi #65

Zaeef

(۶۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَلِیلِ الصُّوفِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغَلِّسِ وَأَنَا سَأَلْتُہُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الأَزْہَرِ بْنِ حَامِدٍ الْبَلْخِیُّ حَدَّثَنَا مَعْرُوفُ بْنُ حَسَّانَ الْخُرَاسَانِیُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ عَنْ مُعَاذَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((اسْتَمْتِعُوا بِجُلُودِ الْمَیْتَۃِ إِذَا ہِیَ دُبِغَتْ تُرَابًا أَوْ رَمَادًا أَوْ مِلْحًا أَوْ مَا کَانَ بَعْدَ أَنْ یَزِیدَ صَلاَحُہُ أَوْ یُزِیلَ الشَّکُّ عَنْہُ))۔ [منکر۔ أخرجہ لھذا اللفظ الدار قطنی ۱/۴۹] قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: ہَذَا مُنْکَرٌ بِہَذَا الإِسْنَادِ۔(ج)وَمَعْرُوفُ بْنُ حَسَّانَ السَّمَرْقَنْدِیُّ یُکْنَی أَبَا مُعَاذٍ مُنْکَرُ الْحَدِیثِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٦) ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مردار کی کھال سے فائدہ اٹھاؤ، جب اس کو مٹی، ریت یا نمک سے دباغت دی جائے یا ایسی چیز سے جو اس کو درست کر دے یا جب اس سے شک زائل ہوجائے۔ (ب) ابو احمد کہتے ہیں کہ اس سند کے ساتھ یہ روایت منکر ہے۔ (ج) معروف بن حسان سمرقندی جس کی کنیت ابو معاذ ہے منکر الحدیث ہے۔