Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 165

پاکی کا بیان

وسوسہ دور کرنے کے لیے وضو کے بعد چھینٹے مارنا

7 hadiths in this chapter

751

Sunan Al Kubra Bayhaqi #751

Sahih

(۷۵۲) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَیَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ الْحَکَمِ أَوِ الْحَکَمِ بْنِ سُفْیَانَ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا بَالَ تَوَضَّأَ وَیَنْتَضِحُ۔ (ت) کَذَا رَوَاہُ الثَّوْرِیُّ وَمَعْمَرٌ وَزَائِدَۃُ عَنْ مَنْصُورٍ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۶۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٢) سفیان بن حکم یا حکم بن سفیان فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب پیشاب کرتے تو وضو کرتے اور چھینٹے مارتے۔

752

Sunan Al Kubra Bayhaqi #752

Sahih

(۷۵۳) وَرَوَاہُ شُعْبَۃُ کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ رَجُلٍ یُقَالُ لَہُ الْحَکَمُ أَوْ أَبُو الْحَکَمِ مِنْ ثَقِیفَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ رَأَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- تَوَضَّأَ ثُمَّ أَخَذَ حَفْنَۃً مِنْ مَائٍ فَانْتَضَحَ بِہَا۔ (ت) وَکَذَلِکَ رَوَاہُ وُہَیْبٌ عَنْ مَنْصُورٍ وَرَوَاہُ أَبُو عَوَانَۃَ وَرَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ وَجَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ الْحَکَمِ أَوْ أَبِی الْحَکَمِ بْنِ سُفْیَانَ الْثَقَفِیِّ مُسْنَدًا إِلاَّ أَنَّہُمْ لَمْ یَذْکُرُوا أَبَاہُ۔ وَرَوَاہُ إِسْرَائِیلُ وَسَلاَّمُ بْنُ أَبِی مُطِیعٍ وَزَکَرِیَّا عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ سُفْیَانَ لَمْ یَشُکُّوا أَوْ لَمْ یَذْکُرُوا أَبَاہُ۔ قَالَ أَبُو عِیسَی سَأَلْتُ مُحَمَّدًا یَعْنِی ابْنَ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیَّ عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ فَقَالَ : الصَّحِیحُ مَا رَوَی شُعْبَۃُ وَوُہَیْبٌ وَقَالاَ عَنْ أَبِیہِ وَرُبَّمَا قَالَ ابْنُ عُیَیْنَۃَ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ عَنْ أَبِیہِ۔ قَالَ الإِمَامُ أَحْمَدَ : رَوَاہُ ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ مَنْصُورٍ فَمَرَّۃً ذَکَرَ فِیہِ أَبَاہُ وَمَرَّۃً لَمْ یَذْکُرْہُ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ النسائی ۱۳۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٣) (الف) مجاہد (رح) بنو ثقیف کے ایک حکم یا ابو الحکم نامی شخص سے روایت کرتے ہیں جو اپنے والد سے نقل کرتا ہے کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا کہ آپ نے پانی کا ایک چلو لیا اور چھینٹے مارے۔ (ب) مجاہد حکم یا ابوالحکم بن سفیان ثقفی سے مسند کے ساتھ نقل فرماتے ہیں، لیکن یہاں انھوں نے ان کے والد کا ذکر نہیں کیا۔ (ج) مجاہد حکم بن سفیان سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے ان کے والد کا نام ذکر نہیں کیا۔ (د) امام ابو عیسیٰ (ترمذی) نے امام محمد بن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے متعلق پوچھا تو انھوں نی فرمایا : شعبہ اور وہیب عن أبیہ والی روایت صحیح ہے۔ ابن عیینہ بھی اس حدیث میں عن أبیہ بیان کرتے ہیں۔ امام احمد (رح) فرماتے ہیں : ابن عیینہ منصور سے نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ انھوں نے اس میں ان کے والد کا ذکر کیا اور دوسری مرتبہ ذکر نہیں کیا۔

753

Sunan Al Kubra Bayhaqi #753

Sahih

(۷۵۴) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِیفَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- بَالَ ثُمَّ نَضَحَ فَرْجَہُ۔ وَرَوَاہُ أَبُو عِیسَی التِّرْمِذِیُّ عَنِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ عَنْ مَنْصُورٍ وَابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ہَکَذَا وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ : ثُمَّ تَوَضَّأَ وَنَضَحَ فَرْجَہُ بِالْمَائِ ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۶۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٤) مجاہد قبیلہ ثقیف کے ایک شخص سے جو اپنے والد سینقل کرتا ہے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پیشاب کرتے ہوئے دیکھا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی شرم گاہ پر چھینٹے مارے۔ (ب) امام منصور بن نجیح اس حدیث کو بیان کرکے فرماتے ہیں : پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور شرم گاہ پر پانی کے چھینٹے مارے۔

754

Sunan Al Kubra Bayhaqi #754

Sahih

(۷۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ الْحَکَمِ أَوْ أَبِی الْحَکَمِ رَجُلٌ مِنْ ثَقِیفَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- تَوَضَّأَ وَنَضَحَ فَرْجَہُ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۶۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٥) حکم یا ابو الحکم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور اپنی شرم گاہ پر چھینٹے مارے۔

755

Sunan Al Kubra Bayhaqi #755

Sahih

(۷۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ أَخْبَرَنِی عُقَیْلٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدِ بْنِ حَارِثَۃَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ جِبْرِیلَ نَزَلَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فِی أَوَّلِ مَا أُوحِیَ إِلَیْہِ فَعَلَّمَہُ الْوُضُوئَ ، فَتَوَضَّأَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَلَمَّا فَرَغَ أَخَذَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِیَدِہِ مَائً فَنَضَحَ بِہِ فَرْجَہُ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ احمد ۳/۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٦) سیدنا اسامہ بن زید بن حارثہ (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جبرائیل (علیہ السلام) کا طغری نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، جب پہلی دفعہ وحی کی گئی تو انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو سکھلایا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا جب (وضو سے) فارغ ہوئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ میں پانی لیا اور اپنی شرم گاہ پر چھینٹے مارے۔

756

Sunan Al Kubra Bayhaqi #756

Sahih

(۷۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : دَعَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِمَائٍ وَتَوَضَأْ مَرَّۃً مَرَّۃً وَنَضَحَ۔ قَالَ الإِمَامُ أَحْمَدُ : قَوْلُہُ : وَنَضَحَ۔ تَفَرَّدَ بِہِ قَبِیصَۃُ عَنْ سُفْیَانَ ، وَرَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ سُفْیَانَ دُونَ ہَذِہِ الزِّیَادَۃِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الدارمی ۷۱۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٧) (الف) سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوایا اور ایک ایک مرتبہ وضو کیا (یعنی اعضاء ایک ایک مرتبہ دھوئے) اور چھینٹے مارے۔ (ب) امام احمد (رح) فرماتی ہیں کہ نضح کے الفاظ سفیان سے بیان کرنے میں قبیصہ متفرد ہے، ایک جماعت نے اس حدیث کو سفیان سے اس زیادتی کے بغیر روایت کیا ہے۔ واللہ اعلم۔

757

Sunan Al Kubra Bayhaqi #757

Zaeef

(۷۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ الْحُرْفِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا حَمْزَۃُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِیدِ الْفَحَّامُ حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا الْفُرَاتُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ : إِنِّی أَجِدُ بَلَلاً إِذَا قُمْتُ أُصَلِّی۔ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: انْضَحْ بِکَأْسٍ مِنْ مَائٍ ، وَإِذَا وَجَدْتَ مِنْ ذَلِکَ شَیْئًا فَقُلْ ہُوَ مِنْہُ فَذَہَبَ الرَّجُلُ فَمَکَثَ مَا شَائَ اللَّہُ ثُمَّ أَتَاہُ بَعْدَ ذَلِکَ فَزَعَمَ أَنَّہُ ذَہَبَ مَا کَانَ یَجِدُ مِنْ ذَلِکَ۔[ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٨) سیدنا سعید بن جبیر (رح) سے روایت ہے کہ ایک شخصابن عباس (رض) کے پاس آیا اور عرض کیا : میں تری کو پاتا ہوں جب نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہوں۔ سیدنا ابن عباس (رض) نے فرمایا : پانی کے پیالے سے چھینٹے مار اور جب تو ایسی شکایت پائے تو سمجھ لے وہ اسی سے ہے (یعنی جو چھینے مارے ہیں) وہشخص چلا گیا جب تک اللہ نے چاہا، پھر کچھ عرصے بعد آیا۔ اس کا گمان یہ تھا کہ وہ چیز چلی گئی ہے جو وہ محسوس کرتا تھا۔