Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 117

پاکی کا بیان

تھال یا اس کے علاوہ کسی دوسرے برتن میں پیشاب کرنے کی ممانعت

2 hadiths in this chapter

479

Sunan Al Kubra Bayhaqi #479

Sahih

(۴۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَزْہَرُ بْنُ سَعْدٍ السَّمَّانُ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ قِیلَ لِعَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : إِنَّہُمْ یَقُولُونَ إِنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَوْصَی إِلَی عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ فَقَالَتْ : بِمَا أَوْصَی إِلَی عَلِیٍّ؟ وَقَدْ رَأَیْتُہُ دَعَا بِطَسْتٍ لِیَبُولَ فِیہَا وَأَنَا مُسْنِدَتُہُ إِلَی صَدْرِی ، فَانْخَنَثَ أَوْ قَالَتْ فَانْخَنَثَتْ فَمَاتَ وَمَا شَعَرْتُ فَبِمَ یَقُولُ ہَؤُلاَئِ إِنَّہُ أَوْصَی إِلَی عَلِیٍّ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَزْہَرَ۔ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہِ آخَرَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ۔ وَإِبْرَاہِیمُ ہَذَا یُقَالُ ہُوَ إِبْرَاہِیمُ بْنُ یَزِیدَ بْنِ شَرِیکٍ التَّیْمِیُّ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۴۱۹۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٨٠) اسود کہتے ہیں کہ سیدہ عائشہ (رض) سے پوچھا گیا : بعض لوگ کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے علی (رض) کو وصیت کی ہے۔ سیدہ عائشہ (رض) نے پوچھا : علی (رض) کو کس چیز کی وصیت کی ہے ؟ میں نے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک تھال منگوایا تاکہ اس میں پیشاب کریں اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سینے سے ٹیک لگائی ہوئی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جھکے یا میں جھکی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات پا گئے اور مجھے معلوم نہیں کس چیز کی وصیت کی، یہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے علی (رض) کو وصیت کی ہے۔

480

Sunan Al Kubra Bayhaqi #480

Zaeef

(۴۸۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الْفَقِیہُ بِالرَّیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ حُکَیْمَۃَ بِنْتِ أُمَیْمَۃَ بِنْتِ رُقَیْقَۃَ عَنْ أُمِّہَا قَالَتْ : کَانَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- قَدَحٌ مِنْ عَیْدَانٍ تَحْتَ سَرِیرِہِ یَبُولُ فِیہِ بِاللَّیْلِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٨١) حکیمۃ بنت امیمہ بنت رقیقہ اپنی والدہ سے نقل فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک لکڑی کا پیالہ تھا جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چارپائی کے نیچے ہوتا تھا۔ رات کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں پیشاب کرلیا کرتے تھے۔