Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 11

پاکی کا بیان

مائع چیزوں کے علاوہ کر صرف پانی سے نجاست دور کرنے کا بیان

6 hadiths in this chapter

35

Sunan Al Kubra Bayhaqi #35

Sahih

(۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ۔ وَحَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَالِمٍ وَمَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّہَا قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ الثَّوْبِ یُصِیبُہُ الدَّمُ مِنَ الْحَیْضَۃِ فَقَالَ: ((لِتَحُتَّہُ ثُمَّ لِتَقْرُصْہُ بِالْمَائِ ، ثُمَّ لِتَنْضَحْہُ ثُمَّ لِتُصَلِّ فِیہِ))۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی طَاہِرٍ عَنِ ابْنُ وَہْبٍ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۲۵، ومسلم ۲۹۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٥) سیدہ اسماء بنت ابی بکرصدیق (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کپڑے کے بارے میں سوال کیا گیا جس کو حیض کا خون لگ جائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” عورت) اس کو کھرچ دے، پھر پانی کے ساتھ ملے، پھر اس کو جھاڑ کر اس میں نماز پر پڑھ لے۔ “

36

Sunan Al Kubra Bayhaqi #36

Sahih

(۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ فَاطِمَۃَ عَنْ أَسْمَائَ قَالَتْ: سَأَلَتُ النَّبِیَّ -ﷺ- عَنْ دَمِ الْحَیْضَۃِ یُصِیبُ الثَّوْبَ فَقَالَ: ((حُتِّیہِ ثُمَّ اقْرُصِیہِ بِالْمَائِ ثُمَّ رُشِّیہِ فَصَلِّی فِیہِ))۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن حبان ۱۳۸۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٦) سیدہ اسماء (رض) سے روایت ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کپڑے کے بارے میں سوال کیا جس کو حیض کا خون لگ جائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ ” اس کو کھرچ ڈال، پھر اس کو پانی کے ساتھ مل، پھر اس کو جھاڑ کر اس میں نماز پڑھ لے۔ “

37

Sunan Al Kubra Bayhaqi #37

Sahih

(۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الإِسْفَرَائِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَحْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ جَدَّتِہَا أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا: أَنَّ امْرَأَۃً سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ دَمِ الْحَیْضِ یُصِیبُ الثَّوْبَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((حُتِّیہِ ثُمَّ اقْرُصِیہِ بِالْمَائِ ثُمَّ رُشِّیہِ وَصَلَّی فِیہِ))۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن خزیمہ ۲۷۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٧) سیدہ اسماء بنت ابی بکر صدیق (رض) سے روایت ہے کہ ایک عورت نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حیض کے خون کے متعلق پوچھا جو کپڑے کو لگ جاتا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس کو کھرچ ڈال، پھر پانی کے ساتھ مل کر دھو دے، پھر اس کو جھاڑ کر اس میں نماز پڑھ لے۔ “

38

Sunan Al Kubra Bayhaqi #38

Sahih

(۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ الصَّیْرَفِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ نَافِعٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ یَنَّاقٍ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا: مَا کَانَ لإِحْدَانَا إِلاَّ ثَوْبٌ وَاحِدٌ تَحِیضُ فِیہِ ، فَإِنْ أَصَابَہُ شَیْئٌ مِنْ دَمٍ بَلَّتْہُ بِرِیقِہَا ثُمَّ قَصَعَتْہُ بِظُفُرِہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا : ہم میں سے عورتوں کے پاس ایک ہی کپڑا ہوتا اور وہ اس میں حیض والی ہوجاتیں۔ اگر اس کپڑے کو خون لگ جاتا تو وہ خشک ہوجاتا، پھر وہ (عورت) اس کو اپنے ناخن سے کھرچ دیتی۔

39

Sunan Al Kubra Bayhaqi #39

Sahih

(۳۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا النُّفَیْلِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ: قَدْ کَانَ یَکُونُ لإِحْدَانَا الدِّرْعُ تَحِیضُ فِیہِ وَفِیہِ تُصِیبُہَا الْجَنَابَۃُ ثُمَّ تَرَی فِیہِ قَطْرَۃً مِنْ دَمٍ فَتَقْصَعُہُ بِرِیقِہَا۔ (ق) وَہَذَا فِی الدَّمِ الْیَسِیرِ الَّذِی یَکُونُ مَعْفُوًّا عَنْہُ فَأَمَّا الْکَثِیرُ مِنْہُ فَصَحِیحٌ عَنْہَا أَنَّہَا کَانَتْ تَغْسِلُہُ وَذَلِکَ یَرِدُ فِی مَوْضِعِہِ إِنْ شَائَ اللَّہُ تَعَالَی۔[صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۳۶۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٩) سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) سے روایت ہے کہ ہم میں سے ایک عورت کے پاس لمبی قیمص ہوتی تھی جس میں اس کو حیض کا خون آجاتا یا وہ ناپاک ہوجاتی، پھر وہ اس میں خون کا قطرہ دیکھتی تو اس کو خشک ہونے پر سے کھرچ دیتی۔ (ب) اگر خون کم ہو تو وہ معاف ہے اور اگر زیادہ ہو تو صحیح یہ ہے کہ اس کو دھویا جائے۔ اس کے دلائل اپنے محل پر آئیں گے، ان شاء اللہ۔

40

Sunan Al Kubra Bayhaqi #40

Sahih

(۴۰) ثُمَّ قَدْ رُوِیَ عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِیِّ مَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنِی إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ یَعْنِی ابْنَ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَطِیَّۃَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: إِذَا حَکَّ أَحَدُکُمْ جِلْدَہُ فَلاَ یَمْسَحْہُ بِرِیقِہِ فَإِنَّہُ لَیْسَ بِطَاہِرٍ۔ قَالَ: فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ: امْسَحْہُ بِمَائٍ۔ (ق) وَإِنَّمَا أَرَادَ سَلْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ أَنَّ الرِّیقَ لاَ یُطَہِّرَ الدَّمَ الْخَارِجَ مِنْہُ بِالْحَکِّ۔ (ت) وَأَمَّا حَدِیثُ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ لَہُ ((یَا عَمَّارُ مَا نُخَامَتُکَ وَلاَ دُمُوعُ عَیْنَیْکَ إِلاَّ بِمَنْزِلَۃِ الْمَائِ الَّذِی فِی رَکْوَتِکَ إِنَّمَا تَغْسِلُ ثَوْبَکَ مِنَ الْبَوْلِ وَالْغَائِطِ وَالْمَنِیِّ وَالدَّمِ وَالْقَیْئِ۔)) فَہَذَا بَاطِلٌ لاَ أَصْلَ لَہُ ، وَإِنَّمَا رَوَاہُ ثَابِتُ بْنُ حَمَّادٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ عَمَّارٍ۔ (ج) وَعَلِیُّ بْنُ زَیْدٍ غَیْرُ مُحْتَجٍّ بِہِ ، وَثَابِتُ بْنُ حَمَّادٍ مُتَّہَمٌ بِالْوَضْعِ۔ [حسن أخرجہ الخطیب فی تاریخ بغداد ۹/۱۶۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٠) حضرت سلیمان (رض) سے روایت ہے کہ جب تم میں سے کوئی اپنی جلد کو کھرچے تو خشک منی کونہ چھوئے، کیونکہ وہ ناپاک ہے۔ (ب) راوی کہتا ہے کہ میں نے یہ بات ابراہیم سے بیان کی تو انھوں نے فرمایا : اسے پانی کے ساتھ دھو ڈال۔ حضرت سلیمان (رض) کی مراد یہ ہے کہ کھرچنا اس خون (کی جگہ) کو پاک نہیں کرتا۔ واللہ اعلم۔ (ج) رہی عمار بن یاسر (رض) کی حدیث کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : ” اے عمار ! تیری بلغم اور آنسو اس پانی کی طرح ہیں جو تیرے ڈول میں ہو۔ تو اپنے کپڑے کو صرف بول وبراز، منی، خون اور قے سے دھوئے گا۔ یہ حدیث موضوع ہے، اس کی اصل کوئی نہیں۔ اس کی سند کچھ اس طرح ہے : ثابت بن حماد ‘ عن علی بن زید عن ابن المسیب عن عمار۔ علی بن زید قابل حجت نہیں اور ثابت بن حماد حدیث گھڑنے میں تہمت زدہ ہے۔