Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 107

پاکی کا بیان

قضائے حاجت کے وقت پردہ کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

445

Sunan Al Kubra Bayhaqi #445

Sahih

(۴۴۶) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی یَعْقُوبَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ مَوْلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ : أَرْدَفَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ذَاتَ یَوْمٍ خَلْفَہُ فَأَسَرَّ إِلَیَّ حَدِیثًا لاَ أُحَدِّثُ بِہِ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ ، وَکَانَ أَحَبَّ مَا اسْتَتَرَ بِہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لِحَاجَتِہِ ہَدَفٌ أَوْ حَائِشُ نَخْلٍ یَعْنِی حَائِطَ نَخْلٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ۔ [صحیح أخرجہ مسلم ۲۴۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٤٦) سیدنا عبداللہ بن جعفر (رض) فرماتے ہیں کہ میں ایک رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے سوار تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے ساتھ ایک پوشیدہ بات کی، وہ بات میں لوگوں سے بیان نہیں کروں گا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قضائے کے لیے کسی رکاوٹ (پتھر وغیرہ) سے یا کھجوروں کے باغ میں چھپ جانا بہت پسند تھا۔

446

Sunan Al Kubra Bayhaqi #446

Sahih

(۴۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ یَحْیَی الأَدَمِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زِیَادِ بْنِ مِہْرَانَ السِّمْسَارُ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ مُجَاہِدٍ أَبِی حَزْرَۃَ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الْوَلِیدِ بْنِ عِبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : أَتَیْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ فِی مَسْجِدِہِ فَذَکَرَ قِصَّۃً قَالَ فَقَالَ جَابِرٌ : فَذَہَبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقْضِی حَاجَتَہُ فَأَتْبَعْتُہُ بِإِدَاوَۃٍ مِنْ مَائٍ فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمْ یَرَ شَیْئًا یَسْتَتِرُ بِہِ ، فَإِذَا شَجَرَتَانِ بِشَاطِئِ الْوَادِی فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی إِحْدَاہُمَا فَأَخَذَ بِغُصْنٍ مِنْ أَغْصَانِہَا فَقَالَ : ((انْقَادِی عَلَیَّ بِإِذْنِ اللَّہِ تَعَالَی)) فَانْقَادَتْ مَعَہُ کَالْبَعِیرِ الْمَخْشُوشِ الَّذِی یُصَانِعُ قَائِدَہُ حَتَّی أَتَی الشَّجَرَۃَ الأُخْرَی ، فَأَخَذَ بِغُصْنٍ مِنْ أَغْصَانِہَا فَقَالَ : ((انْقَادِی عَلَیَّ بِإِذْنِ اللَّہِ تَعَالَی))۔ فَانْقَادَتْ مَعَہُ کَذَلِکَ حَتَّی إِذَا کَانَ بِالْمَنْصَفِ فِیمَا بَیْنَہُمَا لأَمَ بَیْنَہُمَا یَعْنِی جَمَعَہُمَا فَقَالَ : ((الْتَئِمَا عَلَیَّ بِإِذْنِ اللَّہِ تَعَالَی))۔ فَالْتَأَمَتَا قَالَ جَابِرٌ فَجَلَسْتُ أُحَدِّثُ نَفْسِی فَحَانَتْ مِنِّی لَفْتَۃٌ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مُقْبِلٌ وَإِذَا الشَّجَرَتَانِ قَدِ افْتَرَقَتَا ، فَقَامَتْ کُلُّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا عَلَی سَاقٍ۔ وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ ہَارُونَ بْنِ مَعْرُوفٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۲/۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٤٧) سیدنا جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضائے حاجت کے لیے گئے تو میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیچھے پانی کا ایک ڈول لے کر گیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیکھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوئی ایسی چیز نہ دیکھی جس کی اوٹ میں چھپ جائیں، وادی کے کنارے پر دو درخت تھے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان میں سے ایک کی طرف گئے اور اس کی ایک ٹہنی پکڑ کر فرمایا : ” اللہ کے حکم پر میری مطیع بن جا تو وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایسے مطیع ہوگئی جیسے تابع اونٹ ہوتا ہے جو اپنے قائد کے ساتھ چلا کرتا ہے یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوسرے درخت کے پاس آئے اور اس کی ایک ٹہنی کو پکڑ کر فرمایا : اللہ کے حکم کے ساتھ میرے لیے مطیع ہوجا تو وہ بھی اسی طرح مطیع ہوگئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں کو ملاتے ہوئے ان سے کہا کہ تم دونوں مجھ پر اللہ کے حکم سے متحد ومتفق ہو جاؤ تو وہ دونوں جڑ گئیں سیدنا جابر (رض) فرماتے ہیں کہ میں بیٹھ کر اپنے آپ سے باتیں کررہا تھا، میں ایک نظر دیکھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اچانک سامنے تھے اور درخت الگ الگ ہوگئے تھے اور ہر ایک اپنی اپنی جگہ پر تھا۔

447

Sunan Al Kubra Bayhaqi #447

Zaeef

(۴۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ وَعَمْرُو بْنُ الْوَلِیدِ قَالاَ حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ یَزِیدَ عَنْ حُصَیْنٍ الْحُبْرَانِیِّ عَنْ أَبِی سَعْدٍ الْخَیْرِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((مَنْ أَتَی الْغَائِطَ فَلْیَسْتَتْرِ فَإِنْ لَمْ یَجِدْ إِلاَّ کَثِیبًا مِنْ رَمْلٍ یَجْمَعُہُ ثُمَّ یَسْتَدْبِرُہُ فَإِنَّ الشَّیَاطِینَ یَلْعَبُونَ بِمَقَاعِدِ بَنِی آدَمَ مَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَحْسَنَ وَمَنْ لاَ فَلاَ حَرَجَ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۳۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٤٨) سیدنا ابوہریرہ (رض) ، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل قرماتے ہیں کہ جو قضائے حاجت کو جائے تو وہ چھپ جائے۔ اگر کوئی چیز نہ پائے تو ریت کا ایک ٹیلہ اکٹھا کرے پھر اس کی طرف پیٹھ کرے؛ اس لیے کہ شیطان بنی آدم کی شرم گاہوں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ جس نے ایسے کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے نہ کیا تو کوئی حرج نہیں۔