Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 9 · Chapter 8

Zakah

بَابُ التَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الصَّلَاةِ وَكُفْرِ مَنْ تَرَكَهَا وَالنَّهْيِ عَنْ قَتْلِ فَاعِلِهَاباب نماز ترک کرنے کی شدید مذمت ‘ جو شخص اسے ترک کردے وہ کفر (کا مرتکب ہوتا) ہے تاہم ایسا کرنے والے کو قتل کرنا منع ہے

9 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1750

Sunan al-Daraqutni #1750

Sahih

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا عَبْدَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَ: جَاءَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، حِينَ طُعِنَ، فَقَالَ: الصَّلاةُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّهُ لا حَظَّ فِي الإِسْلامِ لأَحَدٍ أَضَاعَ الصَّلاةَ "، فَصَلَّى عُمَرُ وَجُرْحُهُ يَثْعَبُ دَمًا ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Masurabin Mukharama (RA) narrates that Sayyidna Abdullah Ibn Abbas (RA) came to the service of Sayyidna Umar (RA) when he was wounded. He said, Ameerul-Mu'minin, it is time for prayer. Sayyidna Umar (RA) said, "There is no place in Islam for such a person to offer prayer." Then Sayyidna Umar (RA) performed the prayer, although blood was flowing from his wound at that time.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا مسوربن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ‘ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ جس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا جاچکا تھا ‘ انہوں نے عرض کی امیر المؤمنین نماز کا وقت ہوگیا ہے ‘ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ایسے شخص کے لیے اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے جو نماز ادانہ کرے ‘ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نماز ادا کی ‘ حالانکہ اس وقت ان کے زخم سے خون بہہ رہا تھا۔

1751

Sunan al-Daraqutni #1751

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الْعَهْدُ الَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمُ الصَّلاةُ فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ " ."

EnglishUnverified translation

Abdullah bin Burida narrates this statement of his father: I heard the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) saying that the main difference between us and them (infidels) is to perform the prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ہمارے اور ان (کفار) کے درمیان بنیادی فرق نماز ادا کرنا ہے ‘ جو شخص اسے ترک کردیتا ہے وہ کفرکا مرتکب ہوتا ہے۔

1752

Sunan al-Daraqutni #1752

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الإِسْكَافُ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا الْعَلاءُ بْنُ عِمْرَانَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا خَالِدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْعَتَكِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ سَوَاءً.

EnglishUnverified translation

The same hadith along with another chain of transmission is narrated by Abdullah bin Baridah from his father.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ عبداللہ بن بریدہ کے حوالے سے ان کے والد سے منقول ہے۔

1753

Sunan al-Daraqutni #1753

Sahih

وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلاةِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir (may Allah be pleased with him) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said this: “The main difference between a servant and disbelief is abandoning prayer.”

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ‘ بندے اور کفر کے درمیان (بنیادی فرق) نماز ترک کرنا ہے۔

1754

Sunan al-Daraqutni #1754

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، أنا أَبُو مَسْعُودٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَا بَيْنَ الْكُفْرِ أَوِ الشِّرْكِ وَالإِيمَانِ تَرْكُ الصَّلاةِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir (may Allah be pleased with him) narrates this statement of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) Kufr (the narrator has doubts, perhaps this is the word) between polytheism and faith (the main difference) is abandoning prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کفر (راوی کو شک ہے شاید یہ لفظ ہے) شرک اور ایمان کے درمیان (بنیادی فرق) نماز ترک کرنا ہے۔

1755

Sunan al-Daraqutni #1755

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الصُّورِيُّ، ثنا مُؤَمَّلٌ، ثنا سُفْيَانُ بِهَذَا، وَقَالَ: لَيْسَ بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ إِلا تَرْكُ الصَّلاةِ " ."

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another chain of transmission, however, it contains these words: "The (main difference) between a servant and a disbeliever is abandoning prayer."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے ‘ تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں ”بندے اور کفر کے درمیان (بنیادی فرق) نماز ترک کرنا ہے۔“

1756

Sunan al-Daraqutni #1756

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، ثنا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، أنا هُودُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يُعْجِبُنَا تَعَبُّدُهُ وَاجْتِهَادُهُ، فَذَكَرْنَاهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاسْمِهِ، وَوَصَفْنَاهُ بِصِفَتِهِ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذَا طَلَعَ الرَّجُلُ فَقُلْنَا: هُوَ هَذَا، فَقَالَ: إِنَّكُمْ لَتُخْبِرُونَ عَنْ رَجُلٍ عَلَى وَجْهِهِ سَفْعَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ "، فَأَقْبَلَ حَتَّى وَقَفَ عَلَيْهِمْ فَلَمْ يُسَلِّمْ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَشَدْتُكَ اللَّهَ، هَلْ قُلْتَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَى الْمَجْلِسِ مَا فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ أَفْضَلُ مِنِّي وَخَيْرٌ مِنِّي؟ "، فَقَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ، ثُمَّ دَخَلَ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟ "، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَوَجَدَهُ يُصَلِّي، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، أُقْتَلُ رَجُلا يُصَلِّي، وَقَدْ " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ "، فَخَرَجَ . وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas bin Malik (may Allah be pleased with him) narrates that in the time of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him), there was a person whose worship and austerity we liked very much. We mentioned this person to the Prophet (peace be upon him). At the same time, that person came forward. We said, 'This is that person.' The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, 'You are telling me about a person who has the mark of Satan on his face.' There is no one more virtuous than me and no better than me.' The person replied, 'Allah knows.' I asked Sayyidna Abub! Sayyidna Abu Bakr (peace be upon him) went to him and he was praying. Sayyidna Abu Bakr (peace be upon him) thought this. Shall I kill such a person who is offering Salat?', although the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) forbade killing those who pray.'

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص تھا جس کی عبادت و ریاضت ہمیں بہت پسند تھی ‘ ہم نے اس شخص کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا ‘ ہم نے اس کا نام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے لیا ‘ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے پہچان نہیں سکے ‘ جب ہم نے اس کا حلیہ بیان کیا ‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر بھی اسے نہیں پہچان سکے ‘ ابھی ہم اس شخص کا تذکرہ ہی کررہے تھے کہ اسی دوران وہ شخص سامنے آگیا ‘ ہم نے عرض کی یہ وہ شخص ہے ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم مجھے ایک ایسے شخص کے بارے میں بتا رہے ہو جس کے چہرے پر شیطان کا نشان ہے ‘ پھر وہ شخص آگے آیا اور ان لوگوں کے پاس آکرٹھہر گیا اس نے سلام نہیں کیا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس سے فرمایا میں تمہیں اللہ کے نام کی قسم دے کر یہ کہتا ہوں کہ کیا تم نے ابھی ‘ جب تم اس محفل کے پاس آکر ٹھہرے ہو ‘ یہ سوچا ہے ‘ اس وقت ان حاضرین میں کوئی بھی شخص مجھ سے زیادہ فضیلت والا اور مجھ سے بہتر نہیں ہے ‘ اس شخص نے جواب دیا اللہ جانتا ہے ‘ ایسا ہی ہے ‘ پھر وہ شخص نماز پڑھنے لگا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا اسے کون قتل کرے گا؟ سیدنا ابوب کرنے عرض کی میں! سیدنا ابوبکر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس گئے تو وہ نماز پڑھ رہا تھا ‘ سیدنا ابوبکر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سوچا سبحان اللہ! کیا میں ایسے شخص کو قتل کروں گا جو نماز اداکررہا ہے ‘ حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے ‘ پھر سیدنا ابوبکر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر آگئے (اس کے بعد راوی نے مکمل حدیث ذکر کی ہے)۔

1757

Sunan al-Daraqutni #1757

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي هُودُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas bin Malik Radiyallahu Anhu narrates this statement of Sayyiduna Umar Bin Khattab Radiyallahu Anhu that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) forbade us to kill those who pray.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ‘ سیدنا عمربن خطاب رضی الہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔

1758

Sunan al-Daraqutni #1758

Da'if

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الرَّبِيعِ ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، ثنا مُفَضَّلُ بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ أَبِي يَسَارٍ الْقُرَشِيِّ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ مَخْضُوبِ الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ "، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَتَشَبَّهُ بِالنِّسَاءِ، فَأَمَرَ بِهِ فَنُحِّيَ عَنِ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَانٍ يُقَالُ لَهُ: النَّقِيعُ وَلَيْسَ بِالْبَقِيعِ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلا نَقْتُلُهُ، فَقَالَ: " لا، إِنِّي نُهِيتُ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ " . وَقَالَ حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ: أُتِيَ بِمُخَنَّثٍ قَدْ خَضَبَ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrates that a person was brought to the service of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) who had henna on both his hands and feet. People said, O Messenger of Allah! It resembles women, so it was ordered that it should be taken out of Madinah and sent to a place called Naqi'. It was said, O Messenger of Allah! Shouldn't we kill him? The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: I am forbidden to kill the worshipers. In one tradition these words are: A eunuch was brought who had henna applied to both his hands and feet.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص کو لایا گیا جس کے دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں پر مہندی لگی ہوئی تھی ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا اس کا کیا معاملہ ہے؟ لوگوں نے عرض کی یارسول اللہ! یہ عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتا ہے ‘ تو اس کے بارے میں یہ حکم دیا گیا کہ اسے مدینہ منورہ سے نکال کر نقیع نامی جگہ پر بھیج دیا جائے ‘ عرض کی گئی یارسول اللہ! کیا ہم اسے قتل نہ کردیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں ایک ہیجڑے کو لایا گیا جس نے اپنے دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں میں مہندی لگائی ہوئی تھی۔