Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 9 · Chapter 10

Zakah

بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ الْخَوْفِ وَأَقْسَامِهَاباب نماز خوف کا طریقہ اور اس کی اقسام

15 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1770

Sunan al-Daraqutni #1770

Da'if

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، وَالْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ ، ثنا بَقِيَّةُ ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ السَّرِيِّ الْغَنَوِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ سَهْوٌ " . تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ السَّرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) narrates that the Prophet (PBUH) said that prayer is not performed in fear.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے نماز خوف میں سہو نہیں ہوتا۔

1771

Sunan al-Daraqutni #1771

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفًّى ، وَعَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَامَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ وَكَبَّرَ وَكَبَّرُوا، ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعَ مَعَهُ أُنَاسٌ مِنْهُمْ، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا، ثُمَّ قَامَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ وَتَأَخَّرَ الَّذِينَ سَجَدُوا مَعَهُ وَحَرَسُوا إِخْوَانَهُمْ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَرَكَعُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ كُلُّهُمْ فِي الصَّلاةِ يُكَبِّرُونَ وَلَكِنْ يَحْرُسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) stood up, and the people stood up following his example. When they stood up for the second rak'at, those people who had prostrated with him moved back and they began to protect their brothers. Then another group came and they performed one rak'at with the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). Everyone was saying Takbeer in the prayer, but they were also protecting each other.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے ‘ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں کھڑے ہوئے ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہی تو لوگوں نے بھی تکبیر کہی ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ان میں سے کچھ لوگ رکوع میں چلے گئے ‘ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے میں گئے تو وہ لوگ بھی سجدے میں گئے ‘ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسرے رکعت کے لیے کھڑے ہوئے تو وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے ‘ جنہوں نے آپ کے ہمراہ سجدہ کیا تھا اور وہ اپنے بھائیوں کی حفاظت کرنے لگے ‘ پھر دوسرا گروہ آیا اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک رکعت ادا کی ‘ سب لوگ نماز میں تکبیرکہہ رہے تھے ‘ لیکن اس کے ساتھ وہ ایک دوسرے کی حفاظت بھی کررہے تھے۔

1772

Sunan al-Daraqutni #1772

Sahih

حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ الدِّمَشْقِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ .

EnglishUnverified translation

The same hadith is related to Zahri along with another chain of transmission.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ زہری کے حوالے سے منقول ہے۔

1773

Sunan al-Daraqutni #1773

Sahih

حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، ثنا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا الزُّبَيْدِيُّ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition is also transmitted along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول۔

1774

Sunan al-Daraqutni #1774

حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي حَزْمٍ الْقُطَعِيُّ ، وَالْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْبَاهِلِيُّ ، قَالُوا: ثنا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَلاةِ الْخَوْفِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُمْنَا خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، وَكَبَّرَ وَرَكَعَ، وَرَكَعْنَا جَمِيعًا الصَّفَّانِ كِلاهُمَا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ وَثَبَتَ الآخَرُونَ قِيَامًا يَحْرُسُونَ إِخْوَانَهُمْ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ سُجُودِهِ وَقَامَ خَرَّ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ سُجُودًا فَسَجَدُوا سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ قَامُوا فَتَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ الَّذِي يَلِيهِ وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فَرَكَعَ وَرَكَعُوا جَمِيعًا، وَسَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، وَثَبَتَ الآخَرُونَ قِيَامًا يَحْرُسُونَ إِخْوَانَهُمْ، فَلَمَّا قَعَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَّ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ سُجُودًا فَسَجَدُوا، ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) ordered us to perform the prayer of fear. She was close to the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and the other people stood in their place and protected their brothers. When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) finished prostrating, the back row went into prostration. The row that was near the Holy Prophet (Sallallahu Alaihi Wasallam) went into prostration, and the others stood up, protecting their brothers.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز خوف ادا کرنے کا حکم دیا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے ‘ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں دوصفوں میں کھڑے ہوئے ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہی اور رکوع میں گئے ‘ ہم بھی سب لوگ دونوں صفیں رکوع میں چلے گئے ‘ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور سجدے میں چلے گئے ‘ تو وہ صف سجدے میں چلے گئی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب تھی اور دوسرے لوگ اپنی جگہ پر کھڑے رہے اور اپنے بھائیوں کی حفاظت کرتے رہے ‘ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے سے فارغ ہوئے تو پیچھے والی صف سجدے میں گئی ‘ انہوں نے دوسجدے کیے ‘ پھر یہ لوگ کھڑے ہوگئے ‘ پھر وہ صف پیچھے ہٹ گئی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھی اور پیچھے والی صف آگے آگئی ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں گئے تو یہ سب لوگ بھی رکوع میں گئے ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے میں گئے تو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب صف تھی ‘ وہ لوگ سجدے میں چلے گئے اور دوسرے لوگ کھڑے ہوئے ‘ اپنے بھائیوں کی حفاظت کرتے رہے ‘ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ گئے تو پیچھے والی صف سجدے میں چلی گئی ‘ ان لوگوں نے سجدہ کیا ‘ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیردیا۔

1775

Sunan al-Daraqutni #1775

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ بِإِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً وَالطَّائِفَةُ الأُخْرَى مُوَاجِهَةَ الْعَدُوِّ، ثُمَّ انْصَرَفُوا فَقَامُوا فِي مَقَامِ أَصْحَابِهِمْ مُقْبِلِينَ عَلَى الْعَدُوِّ وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ صَلَّى هَؤُلاءِ رَكْعَةً وَهَؤُلاءِ رَكْعَةً " . تَابَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، وَالنُّعْمَانُ بْنُ رَاشِدٍ، وَغَيْرُهُمْ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) led one group of two groups in the prayer of fear, one group, and the other group stood facing the enemy, then those people retreated and stood facing the enemy instead of their companions, and the other people came forward. Rakaat has been performed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز خوف میں دو گروہوں میں سے ایک گروہ کو ایک رکعت پڑھائی اور دوسرا گروہ دشمن کی طرف رخ کرکے کھڑارہا ‘ پھر وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے اور اپنے ساتھیوں کی جگہ دشمن کی طرف رخ کرکے کھڑے ہوگئے اور دوسرے والے لوگ آگے آگئے ‘ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک رکعت پڑھائی ‘ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیردیا ‘ پھر انہوں نے بھی ایک رکعت ادا کرلی اور انہوں نے بھی ایک رکعت ادا کرلی۔

1776

Sunan al-Daraqutni #1776

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا قَبِيصَةُ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ فِي بَعْضِ أَيَّامِهِ فَقَامَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَهُ وَطَائِفَةٌ مِنْهُمْ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً ثُمَّ ذَهَبَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ وَجَاءَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَضَتِ الطَّائِفَتَانِ رَكْعَةً رَكْعَةً " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) offered the prayer of fear during a war, and one group stood behind him and another group stood between the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and the enemy. The Prophet (PBUH) greeted all of them, then both groups performed one rak'ah later.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی جنگ کے دوران نماز خوف پڑھائی تو ایک گروہ آپ کی اقتداء میں کھڑا ہوگیا اور دوسرا گروہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دشمن کے درمیان کھڑارہا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی ‘ پھر یہ لوگ ان دوسرے لوگوں کی صف کی جگہ چلے گئے اور وہ لوگ ان کی جگہ پر آگئے ‘ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بھی ایک رکعت پڑھائی ‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سب سمیت سلام پھیردیا ‘ پھر دونوں گروہوں نے ایک ایک رکعت بعد میں ادا کرلی۔

1777

Sunan al-Daraqutni #1777

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُسْفَانَ، فَاسْتَقْبَلَنَا الْمُشْرِكُونَ عَلَيْهِمْ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُمْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَصَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ، فَقَالُوا: قَدْ كَانُوا عَلَى حَالٍ لَوْ أَصَبْنَا غِرَّتَهُمْ، ثُمَّ قَالُوا: تَأْتِي عَلَيْهِمُ الآنَ صَلاةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَيْهِمْ مِنْ أَبْنَائِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ، قَالَ: فَنَزَلَ جَبْرَائِيلُ بِهَذِهِ الآيَةِ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ: وَإِذَا كُنْتَ فِيهِمْ فَأَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلاةَ سورة النساء آية 102، قَالَ: فَحَضَرَتِ الصَّلاةُ فَأَمَرَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذُوا السِّلاحَ فَصَفَّنَا خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، قَالَ: ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعْنَا جَمِيعًا، قَالَ: ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَرَفَعْنَا جَمِيعًا، قَالَ: ثُمَّ سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّفِّ الَّذِي يَلِيهِ، قَالَ: وَالآخَرُونَ قِيَامٌ يَحْرُسُونَهُمْ، فَلَمَّا سَجَدُوا وَقَامُوا جَلَسَ الآخَرُونَ فَسَجَدُوا فِي مَكَانِهِمْ، قَالَ: ثُمَّ تَقَدَّمَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ وَجَاءَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ، قَالَ: ثُمَّ رَكَعَ فَرَكَعُوا جَمِيعًا، ثُمَّ رَفَعَ فَرَفَعُوا جَمِيعًا، ثُمَّ سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ وَالآخَرُونَ قِيَامٌ يَحْرُسُونَهُمْ، فَلَمَّا جَلَسَ الآخَرُونَ سَجَدُوا، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ، قَالَ: فَصَلاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتَيْنِ مَرَّةً بِعُسْفَانَ وَمَرَّةً فِي أَرْضِ بَنِي سُلَيْمٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Ayyash Zarqi narrates that we were with the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) at the place of Isfaan. is more beloved than their children and their own lives, then Sayyiduna Gabriel appeared with this verse in the time between Zuhr and Asr. "And when you are among them, do not pray." When it was time for prayer, the people took up their weapons under the command of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). When those in the first row prostrated and then stood up, the people in the back row went into prostration, then those in the back row took the place of those in the front row, and those in the front moved in the place of those behind, then the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) bowed, and all the people bowed with him, then he raised his head, and all the people raised their heads. When they sat down, those in the second row prostrated, then the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) greeted all of them. The narrator says that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) prayed in this way twice, once in Isfan and once in the area of Banusalim.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوعیاش زرقی بیان کرتے ہیں ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اس عسفان کے مقام پر موجود تھے مشرکین ہمارے سامنے آئے ان کے امیرخالد بن ولید تھے وہ مشرکین ہمارے اور قبلہ کے درمیان میں آگئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی ‘ ان مشرکین نے کہا: یہ اس وقت ایسی حالت میں ہیں ‘ اگر ہم ان لوگوں پر ان کی غفلت کی حالت میں حملہ کردیں (تو یہ مناسب ہوگا) ان لوگوں کی نماز کا وقت ہوگیا ہے جو ان کے نزدیک ان کی اولاد اور ان کی اپنی جانوں سے زیادہ محبوب ہے تو سیدنا جبرائیل ظہر اور عصر کے درمیانی وقت میں یہ آیت لے کر حاضر ہوئے۔ ”اور جب تم ان کے درمیان موجودہوتوا نہیں نماز پڑھاؤ۔“ جب نماز کا وقت ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کے تحت لوگوں نے اپنے ہتھیار سنبھال لیے ‘ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں دوصفیں قائم کرلیں پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں گئے تو ہم سب بھی رکوع میں چلے گئے ‘ پھر آپ نے اپنا سر مبارک اٹھایاتوہم سب نے بھی سراٹھالیے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمیت وہ صف سجدے میں چلی گئی جو آپ کے قریب موجود تھی ‘ جبکہ دوسری صف کے لوگ کھڑے رہ کر ان کی حفاظت کرتے رہے جب ان پہلی صف والوں نے سجدہ کرلیا اور پھر کھڑے ہوئے تو پیچھے کی صف کے لوگ سجدے میں چلے گئے پھر پیچھے کی صف والے آگے کی صف والوں کی جگہ آگئے اور آگے والے پیچھے والوں کی جگہ چلے گئے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں گئے تو ان کے ساتھ سب لوگوں نے رکوع کیا ‘ پھر آپ نے سر اٹھایا تو سب لوگوں نے سر اٹھایا ‘ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اس صف نے سجدہ کیا جو آپ کے قریب موجود تھی دوسری صف والے کھڑے ہو کر ان کی حفاظت کرتے رہے پھر جب وہ لوگ بیٹھ گئے تو دوسری صف والوں نے سجدہ کیا ‘ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سب لوگوں سمیت سلام پھیرا۔ راوی کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس طرح دو مرتبہ نماز پڑھائی ایک مرتبہ عسفان میں اور ایک مرتبہ بنوسلیم کے علاقے میں۔

1778

Sunan al-Daraqutni #1778

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا جَرِيرٌ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَسَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالا: نا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ صَحِيحٌ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

1779

Sunan al-Daraqutni #1779

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ السَّرَّاجُ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي مَذْعُورٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، ثنا عَنْبَسَةُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مُحَاصِرًا بَنِي مُحَارِبٍ بِنَخْلٍ ثُمَّ نُودِيَ فِي النَّاسِ أَنَّ الصَّلاةَ جَامِعَةٌ، فَجَعَلَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَائِفَتَيْنِ طَائِفَةٌ مُقْبِلَةٌ عَلَى الْعَدُوِّ يَتَحَدَّثُونَ وَصَلَّى بِطَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ فَانْصَرَفُوا فَكَانُوا مَكَانَ إِخْوَانِهِمْ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ، فَكَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَلِكُلِّ طَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) besieged Banu Muhareb at the place of Nakhl, then it was announced among the people that the prayer had begun, so the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) divided the Muslims into two groups. Also perform four rak'ats of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and each group performed four rak'ats.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نخل کے مقام پر بنومحارب کا محاصرہ کرلیا پھر لوگوں میں اعلان ہوا کہ نماز ہونے لگی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ایک حصے کا رخ دشمن کی طرف تھا یہ لوگ آپس میں بات چیت بھی کررہے تھے دوسرے گروہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دورکعات پڑھا کر سلام پھیرلیا وہ لوگ اٹھے اور اپنے ساتھیوں کی جگہ چلے گئے پھر دوسرا گروہ آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بھی دورکعات پڑھائیں یوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چاررکعات ہوئیں اور ہر گروہ نے دورکعات اداکیں۔

1780

Sunan al-Daraqutni #1780

Sahih

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، قَالا: نا بُنْدَارٌ . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثنا مَالِكٌ . ح وَثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو رَوْقٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَلادٍ ، ثنا مَعْنٌ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ ، نا الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالا: نا الشَّافِعِيُّ ، ثنا مَالِكٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ ، عَمَّنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلاةَ الْخَوْفِ، أَنَّ طَائِفَةً صَفَّتْ مَعَهُ وَطَائِفَةً تُجَاهَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِالَّتِي مَعَهُ رَكْعَةً ثُمَّ ثَبَتَ قَائِمًا وَأَتَمُّوا لأَنْفُسِهِمْ، ثُمَّ انْصَرَفُوا وَصَفُّوا تُجَاهَ الْعَدُوِّ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمُ الرَّكْعَةَ مِنْ صَلاتِهِ ثُمَّ ثَبَتَ جَالِسًا وَأَتَمُّوا لأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ سَلَّمَ بِهِمْ . وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ: حَتَّى أَتَمُّوا لأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ سَلَّمَ بِهِمْ، قَالَ ابْنُ مَهْدِيٍّ: بِهَذَا كَانَ يَأْخُذُ مَالِكٌ، وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ: قَالَ لِي مَالِكٌ: أَحَبُّ إِلَيَّ هَذَا ثُمَّ رَجَعَ، قَالَ: يَكُونُ قَضَاؤُهُمْ بَعْدَ السَّلامِ أَحَبَّ إِلَيَّ . صَحِيحٌ."

EnglishUnverified translation

Saleh bin Khawat narrates the statement of the Companion who, following the example of the Prophet, offered the prayer of fear in the Battle of Zaat al-Raqqa (the Companions narrate) One group formed a line with the Prophet, and the other group remained in front of the enemy. Did the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) lead them the remaining rak'ah of his prayer, then they remained seated and the group completed their prayer, then the Prophet (peace and blessings of Allah be upon them) greeted them all. Ibn Mahdi says that Imam Malik has issued a fatwa according to this tradition. Ibn Wahhib says that Imam Malik first said to me: I like this tradition the most, but then he changed his position and said: The most favorite thing for me is that those people complete their prayers after returning the salam.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

صالح بن خوات اس صحابی کا بیان نقل کرتے ہیں جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں غزوہ ذات الرقاع میں نماز خوف ادا کی تھی (وہ صحابی بیان کرتے ہیں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک گروہ نے صف قائم کی اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابلے میں رہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ساتھ والے گروہ کو ایک رکعت پڑھائی پھر وہ لوگ خود کھڑے ہوئے اور انہوں نے بقیہ نماز خودادا کرلی پھر وہ لوگ چلے گئے اور دشمن کے مقابلے میں صف بنالی پھر دوسرا گروہ آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی نماز کی باقی رہ جانے والی رکعت انہیں پڑھائی، پھر آپ بیٹھے رہے اور اس گروہ نے اپنی نماز مکمل کی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سب سمیت سلام پھیردیا۔ ابن مہدی کہتے ہیں امام مالک نے اس روایت کے مطابق فتوی دیا ہے۔ ابن وہب کہتے ہیں امام مالک نے پہلے مجھ سے کہا: مجھے یہ روایت سب سے زیادہ پسند ہے لیکن انہوں نے پھر اس موقف سے رجوع کرلیا اور بولے: میرے نزدیک سب سے پسندیدہ یہ ہے کہ وہ لوگ سلام پھیرنے کے بعد اپنی نماز مکمل کریں۔

1781

Sunan al-Daraqutni #1781

Sahih

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَبَّاسِ الْبَاهِلِيُّ ، وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنِ الأَشْعَثِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ صَلاةَ الْخَوْفِ فَصَلَّى بِبَعْضِ أَصْحَابِهِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، فَتَأَخَّرُوا وَجَاءَ الآخَرُونَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، فَكَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَلِلْمُسْلِمِينَ رَكْعَتَانِ رَكْعَتَانِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Bakrah (RA) narrates that the Prophet (PBUH) led his companions in fear prayer, he prayed two rak'ahs to some of the companions, and they returned the salam.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نماز خوف پڑھائی آپ نے کچھ اصحاب کو دو رکعات پڑھاکرسلام پھیردیا وہ لوگ پیچھے چلے گئے پھر دوسرے لوگ آئے آپ نے انہیں دورکعات پڑھائیں اور سلام پھیر دیا یوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چاررکعات ہوگئیں اور مسلمانوں نے دودورکعات اداکیں۔

1782

Sunan al-Daraqutni #1782

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثنا قَتَادَةُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ صَلَّى بِالأَخَرِينَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Jabir (RA) narrates that the Holy Prophet (PBUH) recited durqaat to them in the prayer of fear, then he recited durqaat to other people and greeted them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز خوف میں انہیں دورکعات پڑھاکرسلام پھیردیا پھر آپ نے دوسرے افراد کو دورکعات پڑھاکرسلام پھیرا۔

1783

Sunan al-Daraqutni #1783

Sahih

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ النَّجَّارُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرِ بْنِ رِبْعِيٍّ الْقَيْسِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ خَلِيفَةَ الْبَكْرَاوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِالْقَوْمِ صَلاةَ الْمَغْرِبِ ثَلاثَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ انْصَرَفَ وَجَاءَ الآخَرُونَ فَصَلَّى بِهِمْ ثَلاثَ رَكَعَاتٍ، فَكَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتُّ رَكَعَاتٍ وَلِلْقَوْمِ ثَلاثٌ ثَلاثٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Bakrah (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) led the people in Maghrib prayer three rak'ahs, then he finished the prayer, then other people came and he also led them three rak'ahs.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب کی نماز میں لوگوں کو تین رکعات پڑھائیں پھر آپ نے نماز ختم کردی پھر دوسرے لوگ آئے آپ نے انہیں بھی تین رکعات پڑھائیں اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چھ رکعات ہوئیں اور لوگوں نے تین ‘ تین رکعات اداکیں۔

1784

Sunan al-Daraqutni #1784

Da'if

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ ، ثنا خُصَيْفٌ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ فَقَامُوا صَفَّيْنِ، صَفٌّ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَفٌّ مُسْتَقْبِلَ الْعَدُوِّ فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً، وَجَاءَ الآخَرُونَ فَقَامُوا مَقَامَهُمْ وَاسْتَقْبَلَ هَؤُلاءِ الْعَدُوَّ فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ، فَقَامَ هَؤُلاءِ فَصَلُّوا لأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ سَلَّمُوا، ثُمَّ ذَهَبُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ مُسْتَقْبِلِي الْعَدُوَّ فَرَجَعَ أُولَئِكَ إِلَى مَقَامِ هَؤُلاءِ فَصَلُّوا لأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمُوا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) led us in the prayer of fear. After completing the prayer, they returned the salam, then these people went and stood in the place of the first people, facing the enemy.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز خوف پڑھائی لوگوں نے دوصفیں بنالیں ایک صف نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں کھڑی ہوگئی اور دوسری دشمن کے مقابلے میں کھڑی ہوگئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی ‘ پھر دوسرے لوگ ان کی جگہ آکرکھڑے ہوگئے اور یہ لوگ دشمن کے مقابلے میں چلے گئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک رکعت پڑھائی اور پھر سلام پھیردیا پھر یہ لوگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی نماز مکمل کرکے سلام پھیرا پھر یہ لوگ گئے اور پہلے والے لوگوں کی جگہ دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہوگئے پہلے والے لوگ اس جگہ واپس آئے انہوں نے ایک رکعت خود ادا کی اور سلام پھیرلیا۔