Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 7 · Chapter 3

Rain

ذِكْرُ الْعَدَدِ فِي الْجُمُعَةِباب: جمعہ کی نماز میں تعدادکاتذکرہ

7 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1579

Sunan al-Daraqutni #1579

Da'if

قُرِئَ عَلَى أَبِي عِيسَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هَارُونَ الأَنْبَارِيِّ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ إِسْحَاقُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بِبَالِسَ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا خُصَيْفٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: مَضَتِ السُّنَّةُ أَنَّ فِي كُلِّ ثَلاثَةٍ إِمَامًا، أَوْ فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ جُمُعَةً، وَأَضْحَى، وَفِطْرًا، وَذَلِكَ أَنَّهُمْ جَمَاعَةٌ قَالَ: وَكَذَلِكَ ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، " ."

EnglishUnverified translation

-: Ata bin Abi Rabah narrates this saying of Sayyiduna Jabar bin Abdullah Radiyallahu Anhu: This method is being used: When three people are present, one of them will be the imam, and where there are forty people or more, there will be Friday prayer, Eid al-Zuha prayer, and Eid al-Fitr prayer. The reason for this is: these people are considered as one congregation.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ـ: عطاء بن ابی رباح ‘ سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: یہ طریقہ چلا آرہا ہے ‘ جب تین لوگ موجودہوں تو ان میں سے ایک امام ہوگا اور جہاں چالیس لوگ یا اس سے زیادہ وہ لوگ ہوں تو وہاں جمعہ کی نماز بھی ہوگی، عیدالضحیٰ کی نماز بھی ہوگی اور عیدالفطر کی نماز بھی ہوگی، اس کی وجہ یہ ہے: یہ لوگ ایک جماعت شمار ہوتے ہیں۔

1580

Sunan al-Daraqutni #1580

Da'if

ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ النَّقَّاشُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالا: ثنا خَالِدُ بْنُ الْهَيَّاجِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: عَلَى الْخَمْسِينَ جُمُعَةٌ لَيْسَ فِيمَا دُونَ ذَلِكَ " . جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ مَتْرُوكٌ."

EnglishUnverified translation

- Sayyiduna Abu Umamah Radiyallahu Anhu narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said this: (in a village) there are fifty people, Jumu'ah will be obligatory on them, and it will not be obligatory on less than that.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ـ: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: (جس بستی میں) پچاس افراد ہوں ‘ ان پر جمعہ لازم ہوگا ‘ اس سے کم پر واجب نہیں ہوگا اس روایت کا راوی جعفربن زبیرمتروک ہے۔

1581

Sunan al-Daraqutni #1581

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ عِيسَى أَبُو مُحَمَّدٍ الْفَامِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، ثنا أبِي ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: عَلَى الْخَمْسِينَ جُمُعَةٌ " ."

EnglishUnverified translation

: 1563 Sayyiduna Abu Umamah Radiyallahu Anhu narrates: The Holy Prophet (Sallallahu Alaihi Wasallam) said this: It is obligatory to pray Jumu'ah for fifty people.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1563 سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: پچاس افراد پر جمعہ پڑھنالازم ہے۔

1582

Sunan al-Daraqutni #1582

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثنا الْقَوَارِيرِيُّ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَيْسَ عَلَى الْمُسَافِرِ جُمُعَةٌ " ."

EnglishUnverified translation

: 1564 Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) narrates the saying of the Holy Prophet (PBUH): It is not necessary for a traveler to read Friday.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1564 سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: مسافرشخص پر جمعہ پڑھنا لازم نہیں ہے۔

1583

Sunan al-Daraqutni #1583

Da'if

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ يَخْطُبُنَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِذَا أَقْبَلَتْ عِيرٌ تَحْمِلُ الطَّعَامَ حَتَّى نَزَلُوا بِالْبَقِيعِ، فَالْتَفَتُوا إِلَيْهَا وَانْفَضُّوا إِلَيْهَا، وَتَرَكُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مَعَهُ إِلا أَرْبَعُونَ رَجُلا أَنَا مِنْهُمْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا سورة الجمعة آية 11 " . لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الإِسْنَادِ: إِلا أَرْبَعِينَ رَجُلا غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، وَخَلْفَهُ أَصْحَابُ حُصَيْنٍ، فَقَالُوا: لَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلا ."

EnglishUnverified translation

: 1565 Sayyidna Jabar bin Abdullah (RA) narrates: A certain Prophet (PBUH) was giving a sermon to us on Friday. At the same time, a caravan came with grain and that caravan stopped in an open field. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) revealed this verse: And when they saw the thing of trade and interest, they went towards it and left you in a state of stay.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1565 سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مربتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن ہمیں خطبہ دے رہے تھے ‘ اسی دوران ایک قافلہ آیا جو اناج لے کر آیا تھا اور وہ قافلہ کھلے میدان میں ٹھہر گیا ‘ لوگ اس کی طرف متوجہ ہوگئے اور اس کی طرف چلے گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چھوڑگئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صرف چالیس افرادرہ گئے ‘ جن میں ‘ میں بھی شامل تھا ‘ تو اللہ تعالیٰ ٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر یہ آیت نازل کی: اور جب انہوں نے تجارت اور دلچسپی کی چیز کو دیکھاتو اس کی طرف چلے گئے اور تمہیں قیام کی حالت میں چھوڑگئے صرف علی بن عامرنامی راوی نے اس روایت میں چالیس افراد کی موجودگی کا تذکرہ کیا ہے، جبکہ دیگرراویوں نے یہ بات ذکر کی ہے ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ افرادرہ گئے تھے۔

1584

Sunan al-Daraqutni #1584

حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثنا هُشَيْمٌ ، أنا حُصَيْنٌ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، وَسَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ قَدِمَتْ عِيرٌ فَذَكَرَهُ . وَقَالَ: لَمْ يَبْقَ إِلا اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلا مِنْهُمْ: أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ . الْحَدِيثَ."

EnglishUnverified translation

: 1566 Sayyiduna Jabir (RA) narrates: The Prophet (PBUH) was giving a sermon while standing on Friday. Meanwhile, a caravan came (After that, the narrator has narrated the entire hadith, after which these words follow):

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: 1566 سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن کھڑے ہو کرخطبہ دے رہے تھے ‘ اس دوران قافلہ آیا (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے ‘ جس کے بعد یہ الفاظ ہیں:) سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ افراد باقی رہ گئے جن میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ عنمابھی شامل تھے۔

1585

Sunan al-Daraqutni #1585

Hasan

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا أبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كُنْتُ قَائِدَ أَبِي حِينَ ذَهَبَ بَصَرُهُ، فَإِذَا خَرَجْتُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ فَسَمِعَ الأَذَانَ صَلَّى عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ، فَمَكَثَ كَذَلِكَ حِينًا لا يَسْمَعُ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ إِلا فَعَلَ ذَلِكَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَهْ، أَرَأَيْتَ اسْتِغْفَارَكَ لأَبِي أُمَامَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ أَذَانَ الْجُمُعَةِ مَا هُوَ؟ قَالَ: أَيْ بُنَيَّ هُوَ أَوَّلُ مَنْ جَمَعَ بِالْمَدِينَةِ فِي هَزْمٍ مِنْ حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ، يُقَالُ لَهُ: نَقِيعُ الْخَضَمَاتِ، قَالَ: قُلْتُ: كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ رَجُلا " ."

EnglishUnverified translation

Muhammad bin Abu Umamah narrates this statement of Sayyiduna Abd al-Rahman bin Ka’b (may God be pleased with him) regarding his father: I used to take my father with me when his sight was gone. Once I took him to perform the Friday prayer. After hearing the call to prayer, he prayed for mercy and asked for forgiveness for Sayyiduna Abu Umamah. asked them: O Abajan! Every time you hear the call to prayer on Friday, you pray for forgiveness for Sayyiduna Abu Umamah Radiyallahu Anhu. What is the reason for this? So he replied: O my son! He (Sayyidna Abu Umamah, may Allah be pleased with him) was the first person who started Jumu'ah in the low ground of the stone yellow plain of Banu Bayadah in Madinah, the name of this place is "Naqi' al-Khuzmat". So they replied: There were forty persons.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن ابوامامہ اپنے والد کے حوالے سے سیدنا عبدالرحمن بن کعب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں اپنے والد کو ساتھ لے کرجایا کرتا تھا ‘ جب ان کی بینائی رخصت ہوگئی تھی ‘ ایک مرتبہ میں انہیں لے کر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے گیا ‘ تو انہوں نے اذان کی آواز سننے کے بعد سیدنا ابوامامہ کے لیے دعائے رحمت کی اور دعائے مغفرت کی اور پھر کچھ دیراسی حالت میں رہے وہ جب بھی جمعہ کی اذان سنا کرتے تھے ‘ وہ ایساہی کیا کرتے تھے ‘ میں نے ان سے دریافت کیا: اے اباجان! آپ جب بھی جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے استغفار کرتے ہیں ‘ اس کی وجہ کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: اے میرے بیٹے! وہ (سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ) پہلے فرد ہیں جنہوں نے مدینہ میں بنو بیاضہ کے پتھر یلے میدان کی پست زمین میں جمعہ کے آغاز کیا تھا ‘ اس جگہ کا نام ”نقیع الخضمات“ ہے راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا کہ اس وقت آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: چالیس افراد تھے۔