Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 5 · Chapter 6

Witr

بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ وَاسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ عِنْدَ الصَّلَاةِ عَلَى الدَّابَّةِباب: سفر کے دوران نفل نماز ادا کرنے کا طریقہ اور نماز کے وقت سواری پر رہتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ کرنے کا حکم۔

4 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1476

Sunan al-Daraqutni #1476

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، نا أبِي، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثنا رِبْعِيُّ بْنُ الْجَارُودِ الْهُذَلِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنِي الْجَارُودُ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ فَأَرَادَ أَنْ يَتَطَوَّعَ لِلصَّلاةِ اسْتَقْبَلَ بِنَاقَتِهِ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas bin Malik (RA) narrates: When the Prophet (PBUH) was traveling and he had to perform the Nafl prayer, he used to turn his camel towards the Qiblah and then say Takbeer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر کررہے ہوتے تھے اور آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی تھی تو آپ اپن اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف کرتے تھے اور پھر تکبیر کہتے تھے۔

1477

Sunan al-Daraqutni #1477

Sahih

ثنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ فَأَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى رَاحِلَتِهِ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَكَبَّرَ، ثُمَّ صَلَّى حَيْثُ وَجَّهَتْ بِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas bin Malik (RA) narrates: When the Prophet (PBUH) was on a journey and had to perform the Nafl prayer, he used to face the Qiblah and then say Takbeer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر کی حالت میں ہوتے تھے اور آپ نے نفل نماز ادا کرنا ہوتی تھی تو آپ قبلہ کی طرف رخ کرلیتے تھے اور پھرتکبیر کہتے تھے، پھر اس کے بعد سواری کا رخ خواہ کسی بھی سمت ہو جائے (آپ نماز ادا کرتے رہے تھے)۔

1478

Sunan al-Daraqutni #1478

Sahih

ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَارُودِ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنِي الْجَارُودُ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ فَأَرَادَ أَنْ يَتَطَوَّعَ اسْتَقْبَلَ بِنَاقَتِهِ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ، ثُمَّ صَلَّى حَيْثُ وَجَّهَتْ بِهِ رِكَابُهُ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidina Anas bin Malik (RA) narrates: When the Prophet (PBUH) was on a journey and had to perform the Nafl prayer, he (PBUH) would turn his camel towards the Qiblah, then say Takbeer and then start performing the prayer, regardless of the direction in which his stirrups were facing.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر کی حالت میں ہوتے تھے آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف کردیتے تھے پھرتکبیر کہتے تھے اور اس کے بعد نماز ادا کرنا شروع کردیتے خواہ بعد میں آپ کی رکاب کا رخ کسی بھی سمت میں ہوتا۔

1479

Sunan al-Daraqutni #1479

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ شَيْئًا، وَيَسْجُدُ فَتَنَحَّيْتُ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ لِي: مَا صَنَعْتَ فِي حَاجَتِكَ؟ "، قُلْتُ: صَنَعْتُ كَذَا وَكَذَا، وَقَالَ: " إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلا أَنِّي كُنْتُ أُصَلِّي " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir (RA) narrates: The Prophet (PBUH) sent me on some errand, and when I returned, you were on your horse. I greeted you, but you did not answer me. Then I saw you bowing and prostrating with gestures, so I stood aside. Then he said to me, "What did you do with your errand?" I said that I have done such and such. Then the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: I did not respond to you because I was praying.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کسی کام سے بھیجا جب میں واپس آیا تو آپ اس وقت اپنی سواری پر موجود تھے، میں نے آپ کو سلام کیا، لیکن آپ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا، پھر میں نے آپ کو اشارہ کے ساتھ رکوع اور سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تو میں ایک طرف ہو کرکھڑا ہوگیا، پھر آپ نے مجھ سے فرمایا تم نے اپنے کام کا کیا کیا؟ میں نے عرض کیا میں نے ایسے ایسے کرلیا ہے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں سلام کا جواب اس لیے نہیں دیا کیونکہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔