Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 5 · Chapter 4

Witr

بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِباب: سفر کے دوران دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا

22 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1450

Sunan al-Daraqutni #1450

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْجُرْجَانِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، وَعَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَلا أُخْبِرُكُمْ عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ؟ قُلْنَا: بَلَى، قَالَ: كَانَ إِذَا زَاغَتْ لَهُ الشَّمْسُ فِي مَنْزِلِهِ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ يَرْكَبَ، وَإِذَا لَمْ تَزِغْ لَهُ فِي مَنْزِلِهِ سَارَ حَتَّى إِذَا حَانَتِ الْعَصْرُ نزل، فَجَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَإِذَا حَانَتْ لَهُ الْمَغْرِبُ فِي مَنْزِلِهِ جَمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ، وَإِذَا لَمْ تَحِنْ فِي مَنْزِلِهِ رَكِبَ حَتَّى إِذَا حَانَتِ الْعِشَاءُ نزل، فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا " . قَالَ الشَّيْخُ: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ حَجَّاجٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُسَيْنٌ، عَنْ كُرَيْبٍ وَحْدَهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ . وَرَوَاهُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ حُسَيْنٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَرَوَاهُ عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ حُسَيْنٍ، عَنْ كُرَيْبِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ، وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ، فَاحْتَمَلَ أَنْ يَكُونَ ابْنُ جُرَيْجٍ سَمِعَهُ أَوَّلا مِنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ حُسَيْنٍ، كَقَوْلِ عَبْدِ الْمَجِيدِ عَنْهُ، ثُمَّ لَقِيَ ابْنُ جُرَيْجٍ حُسَيْنًا فَسَمِعَهُ مِنْهُ كَقَوْلِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، وَحَجَّاجٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي حُسَيْنٌ، وَاحْتَمَلَ أَنْ يَكُونَ حُسَيْنٌ سَمِعَهُ مِنْ عِكْرِمَةَ، وَمِنْ كُرَيْبٍ جَمِيعًا، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَكَانَ يُحَدِّثُ بِهِ مَرَّةً عَنْهُمَا جَمِيعًا كَرِوَايَةِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْهُ، وَمَرَّةً عَنْ كُرَيْبٍ وَحْدَهُ كَقَوْلِ حَجَّاجٍ، وَابْنِ أَبِي رَوَّادٍ، وَمَرَّةً عَنْ عِكْرِمَةَ وَحْدَهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ كَقَوْلِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ، وَتَصِحُّ الأَقَاوِيلُ كُلُّهَا . وَاللَّهُ أَعْلَمُ."

EnglishUnverified translation

Kareeb narrates: Once Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) said: Shall I tell you about the way the Prophet (PBUH) prayed during a journey? We answered: Yes! So he said: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was present in his residence and the sun was setting (i.e. it was noon), the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to perform the Zuhr and Asr prayers together before leaving for the journey, and when the sun had not set when the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was present (in the house) and the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had to leave, he would leave. Then when it was Asr time, at that time he would stop his journey and perform Zuhr and Asr prayers at the same time. Likewise, if it was Maghrib time in the residence of the Prophet (peace be upon him), he would perform Maghrib and Isha prayers at the same time, and if it was not Maghrib time, he would leave and perform these two prayers together at the time of Isha prayer. The same hadith has been narrated along with some other isnads regarding Sayyiduna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

کریب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا میں آپ لوگوں کو سفر کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نماز کے طریقے کے بارے میں بتاؤں؟ ہم نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے بتایا: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی رہائش گاہ میں موجود ہوتے تھے اور اس دوران سورج ڈھل جاتا تھا (یعنی دوپہر کا وقت ہوجاتا تھا) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر روانہ ہونے سے پہلے ہی ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے اور جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی (گھر میں) موجودگی کے وقت سورج نہیں ڈھلا ہوتا تھا (یعنی دوپہر نہیں ہوئی ہوتی تھی) اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روانہ ہونا ہوتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روانہ ہوجاتے تھے پھر جب عصر کا وقت ہوجاتا تھا تو اس وقت آپ سفر روک کر ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کیا کرتے تھے اسی طرح اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رہائش گاہ میں مغرب کا وقت ہوجاتا تو آپ مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے اور اگر مغرب کا وقت نہ ہوا ہوتا تو آپ روانہ ہوجاتے اور عشاء کی نماز کے وقت میں ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1451

Sunan al-Daraqutni #1451

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا، وَإِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ أَخَّرَهُمَا حَتَّى يُصَلِّيَهُمَا فِي وَقْتِ الْعَصْرِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him) narrates: It was the custom of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) that when the sun went down, he (peace and blessings of Allah be upon him) would perform the Zuhr and Asr prayers at the same time, and when he left before the sun set, he would postpone these two prayers and even the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) would perform these two prayers at the time of the Asr prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ معمول تھا جب سورج ڈھل جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے اور جب آپ سورج ڈھلنے سے پہلے روانہ ہوتے تو آپ ان دونوں نمازوں کو موخر کردیتے تھے اور یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں نمازوں کو عصر کی نماز کے وقت میں ادا کرتے تھے۔

1452

Sunan al-Daraqutni #1452

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثنا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَدْرٍ الدُّورِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نزل مَنْزِلا فَزَالَتِ الشَّمْسُ لَمْ يَرْتَحِلْ حَتَّى يُصَلِّي الْعَصْرَ، وَإِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ الزَّوَالِ صَلَّى كُلَّ وَاحِدَةٍ لِوَقْتِهَا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas, may Allah be pleased with him, narrates: When the Prophet, may God bless him and grant him peace, was encamped somewhere and the sun had already set, he would not leave until he had performed the Asr prayer, and if he had left before sunset, then the Prophet, may God bless him and grant him peace, would offer both prayers at the time of the Asr prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی جگہ پڑاؤ کرتے اور اس دوران سورج ڈھل ہوچکا ہوتا تو آپ روانہ نہیں ہوتے تھے جب تک عصر کی نماز بھی ادا نہیں کرلیتے تھے اور اگر آپ زوال سے پہلے روانہ ہوچکے ہوتے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں نمازوں کو عصر کی نماز کے وقت میں ادا کرتے تھے۔

1453

Sunan al-Daraqutni #1453

Sahih

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ السَّمِيعِ الْهَاشِمِيُّ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ مَاهَانَ أَبُو الرَّبِيعِ ، ثنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ ، ثنا مُوسَى بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ارْتَحَلَ حِينَ تَزِيغُ الشَّمْسُ يَجْمَعُ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَإِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ ذَلِكَ أَخَّرَ ذَلِكَ إِلَى وَقْتِ الْعَصْرِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him) narrates: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had to leave after the sun had set, he (may Allah’s prayers and peace be upon him) would offer the Zuhr and Asr prayers at the same time, and if he had to leave before that, the Prophet (peace be upon him) would postpone the Zuhr prayer until Asr time.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج کے ڈھل جانے کے بعد روانہ ہونا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے تھے اور اگر آپ نے اس سے پہلے روانہ ہونا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز کو عصر کے وقت تک موخر کردیتے تھے۔

1454

Sunan al-Daraqutni #1454

Sahih

ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا شَبَابَةُ ، ثنا اللَّيْثُ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي السَّفَرِ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَدْخُلَ أَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas (may Allah be pleased with him) narrates: When the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had to perform the Zuhr and Asr prayers together during a journey, he used to postpone the Zuhr prayer until the early Asr time came (so he used to perform both prayers together at that time).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب سفر کے دوران ظہر اور عصر کی نماز کو ایک ساتھ ادا کرنا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز کو موخر کردیتے تھے یہاں تک کہ عصر کا ابتدائی وقت آجاتا (تو اس وقت میں دونوں نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے تھے)۔

1455

Sunan al-Daraqutni #1455

Sahih

وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، ثنا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ سَارَ حَتَّى يَدْخُلَ وَقْتُ الْعَصْرِ فَيَنْزِلُ فَيَجْمَعُ بَيْنَهُمَا، وَإِذَا لَمْ يَرْتَحِلْ حَتَّى تَزِيغَ الشَّمْسُ صَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ ذَهَبَ " ."

EnglishUnverified translation

Ibn Shihab narrates this on the authority of Sayyiduna Anas: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had to set out on a journey before the sun set, he would set out until Asr time began, then he would halt and offer these two prayers together.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن شہاب، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج ڈھل جانے سے پہلے سفر پر روانہ ہونا ہوتا تو آپ روانہ ہوجاتے یہاں تک کہ جب عصر کا وقت شروع ہوجاتا تو آپ پڑاؤ کرکے ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرتے تھے اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورج ڈھلنے تک روانہ نہ ہوئے ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد روانہ ہوتے۔

1456

Sunan al-Daraqutni #1456

Sahih

ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، ثنا هَاشِمُ بْنُ يُونُسَ الْقَصَّارُ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، ثنا مُفَضَّلٌ ، واللَّيْثُ ، وَابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَدْخُلَ أَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ ثُمَّ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas bin Malik (may Allah be pleased with him) narrates: The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had to perform the Zuhr and Asr prayers at the same time, so he would postpone the Zuhr prayer until the early time of Asr began, and then he would perform these two prayers together.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر اور عصر کی نماز کو ایک ساتھ ادا کرنا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز کو موخر کردیتے تھے یہاں تک عصر کا ابتدائی وقت شروع ہوجاتا پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرتے تھے۔

1457

Sunan al-Daraqutni #1457

حَدَّثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالا: نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ الْعُذْرِيُّ ، بِبَيْرُوتَ، أَخْبَرَنِي أبِي ، أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ أَقْبَلَ مِنْ مَكَّةَ وَجَاءَهُ خَبَرُ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ فَأَسْرَعَ السَّيْرَ، فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ، قَالَ لَهُ إِنْسَانٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: الصَّلاةُ، فَسَكَتَ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً، فَقَالَ لَهُ صَاحِبُهُ: الصَّلاةُ، فَسَكَتَ . فَقَالَ لِلَّذِي قَالَ لَهُ الصَّلاةُ: إِنَّهُ لَيَعْلَمُ مِنْ هَذَا عِلْمًا لا أَعْلَمُهُ، فَسَارَ حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَمَا غَابَ الشَّفَقُ سَاعَةً نزل فَأَقَامَ الصَّلاةَ، وَكَانَ لا يُنَادِي لِشَيْءٍ مِنَ الصَّلاةِ فِي السَّفَرِ، وَقَالَ النَّيْسَابُورِيُّ: بِشَيْءٍ مِنَ الصَّلَوَاتِ فِي السَّفَرِ، فَقَامَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا جَمَعَ بَيْنَهُمَا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بَعْدَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ سَاعَةً، وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى ظَهْرِ رَاحِلَتِهِ أَيْنَ تَوَجَّهَتْ بِهِ السُّبْحَةُ فِي السَّفَرِ " ، وَيُخْبِرُهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصْنَعُ ذَلِكَ ."

EnglishUnverified translation

Narrated by Nafi: Sayyidna Abdullah bin Umar came to Makkah and he was informed of the illness of his wife Safiyya bint Abu Ubaid, so Sayyidna Abdullah bin Umar accelerated his journey. When the sun set, one of his companions said: It is time for prayer, but Sayyidna Abdullah remained silent. Ibn Umm (may God be pleased with him) continued walking until dusk fell, so he halted and called for prayer. Here the Nishapuri narrator has quoted a different word, the following words are agreed upon by the narrators who say: Sayyiduna Abdullah stood up and offered Maghrib and Isha prayers at the same time. They used to perform their prayers regardless of the direction of the Suri. Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) told these people: What the Prophet (PBUH) used to do in the same way.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مکہ تشریف لائے انہیں ان کی اہلیہ صفیہ بنت ابوعبید کی بیماری کی اطلاع ملی تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سفر تیز کردیا جب سورج غروب ہوگیا تو ان کے ساتھیوں میں سے کسی صاحب نے کہا: نماز کا وقت ہوچکا ہے لیکن سیدنا عبداللہ خاموش رہے ان کے جس ساتھی نے انہیں نماز کے لیے کہا: تھا اس نے یہ سوچا کہ ضرور ان کے پاس اس بارے میں کوئی ایسی معلومات ہوں گی جس سے میں واقف نہیں ہوں، پھر سیدنا عبداللہ بن عم رضی اللہ عنہ چلتے رہے یہاں تک کہ جب شفق غروب ہوئی تو انہوں نے پڑاؤ کیا اور نماز کے لیے اقامت کہی وہ سفر کے دوران نماز کے لیے اذان نہیں دیا کرتے تھے۔ یہاں پر نیشاپوری راوی نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے، اس کے بعد کے الفاظ راویوں کے متفقہ ہیں وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کی، پھر انہوں نے یہ بات بتائی جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیزی سے سفر کرنا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شفق غروب ہوجانے کے تھوڑی دیر بعد مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کیا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر کے دوران اپنی سواری کی پشت پر ہی نماز ادا کرلیا کرتے تھے خواہ سوری کا رخ کسی بھی سمت ہو۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان لوگوں کو بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح کیا کرتے تھے۔

1458

Sunan al-Daraqutni #1458

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، ثنا عَمِّي ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَخِيهِ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ: أَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ خَبَرٌ مِنْ صَفِيَّةَ فَأَسْرَعَ السَّيْرَ، ثُمَّ ذَكَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ، وَقَالَ: بَعْدَ أَنْ غَابَ الشَّفَقُ بِسَاعَةٍ . عَنِ تَابَعَهُ ابْنُ وَهْبٍ.

EnglishUnverified translation

Salim narrates: When Sayyiduna Abdullah bin Umar (may God be pleased with him) was informed of his (wife) Safiyya's illness, he began to travel quickly, then he narrated a tradition similar to this on the authority of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him), in which these words are: "Shortly after sunset". A narrator named Ibn Wahib followed him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سالم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو ان کی (اہلیہ) صفیہ کی بیماری کی اطلاع ملی تو وہ تیزی سے سفر کرنے لگے پھر انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کی، جس میں یہ الفاظ ہیں:۔ '' شفق غروب ہونے کے تھوڑی دیر بعد ''۔ ابن وہب نامی راوی نے ان کی متابعت کی ہے۔

1459

Sunan al-Daraqutni #1459

Da'if

ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا الْمُنْذِرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا أبِي ، ثنا أبِي ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ارْتَحَلَ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ جَمَعَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، وَإِذَا مَدَّ لَهُ السَّيْرُ أَخَّرَ الظُّهْرَ وَعَجَّلَ الْعَصْرَ، ثُمَّ جَمَعَ بَيْنَهُمَا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) narrates: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) would set out for a journey, he would perform the Zuhr and Asr prayers at the same time, and when he started to leave before that, he would postpone the Zuhr prayer and perform the Asr prayer early and perform these two prayers together.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورج ڈھل جانے کے وقت سفر کے لیے روانہ ہونے لگتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیا کرتے، اور جب آپ اس سے پہلے روانہ ہونے لگتے تو آپ ظہر کی نماز کو موخر کردیتے تھے اور عصر کی نماز جلدی ادا کرلیتے تھے اور ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرتے تھے۔

1460

Sunan al-Daraqutni #1460

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ وَاصِلٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ " . قَالَ سُفْيَانُ بَعْدُ فِي حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ: إِلَى رُبُعِ اللَّيْلِ، قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ أَحَدُهُمْ فِي حَدِيثِهِ: إِلَى رُبُعِ اللَّيْلِ ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) narrates: When the Prophet (PBUH) had to travel fast, he used to perform Maghrib and Isha prayers at the same time. A narrator has also quoted the words of, till the fourth night.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب تیزی سے سفر کرنا ہوتا تھا تو آپ مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کیا کرتے تھے ایک راوی نے اس روایت میں: ایک چوتھائی رات تک کے الفاظ نقل کیے ہیں۔ ایک راوی نے بھی، چوتھائی رات تک، کے الفاظ نقل کیے ہیں۔

1461

Sunan al-Daraqutni #1461

Sahih

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَاصِمٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مثل قَوْلِ النَّيْسَابُورِيِّ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے۔

1462

Sunan al-Daraqutni #1462

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ السُّلَمِيُّ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ ، ثنا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، وَعَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَرْتَحِلَ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَإِنْ تَرَحَّلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَنْزِلَ لِلْعَصْرِ، وَفِي الْمَغْرِبِ مثل ذَلِكَ إِنْ غَابَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَرْتَحِلَ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، فَإِنِ ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى يَنْزِلَ لِلْعِشَاءِ ثُمَّ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Mu'adh bin Jabal (may Allah be pleased with him) narrates: On the occasion of the Battle of Tabuk (this was the practice of the Holy Prophet) when the sun had set before the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) left, he would perform the Zuhr and Asr prayers at the same time, and if the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) left before the sun set, he would delay the Zuhr prayer until he stopped for the Asr prayer. If the sun set before leaving, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) would perform Maghrib and Isha prayers at the same time, and if he left before sunset, he would postpone the Maghrib prayer, then stop for Isha and perform these two prayers together.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر (نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ معمول تھا) جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روانہ ہونے سے پہلے سورج ڈھل چکا ہوتا تو آپ ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورج ڈھلنے سے پہلے روانہ ہوجاتے تو آپ ظہر کی نماز کو موخر کردیتے تھے یہاں تک کہ عصر کی نماز کے لیے پڑاؤ کرتے تھے، اسی طرح مغرب کی نماز ادا کیا کرتے تھے اگر آپ کے روانہ ہونے سے پہلے سورج غروب ہوجاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے اور اگر آپ سورج غروب ہونے سے پہلے روانہ ہوتے تو آپ مغرب کی نماز کو موخر کردیتے تھے پھر عشاء کے لیے پڑاؤ کرتے تھے اور ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے۔

1463

Sunan al-Daraqutni #1463

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلانِسِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، ثنا اللَّيْثُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، بِهَذَا نَحْوَهُ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ: الْمُفَضَّلَ بْنَ فَضَالَةَ.

EnglishUnverified translation

The same hadith is narrated along with another chain of transmission, but its chain of transmission is somewhat different.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس کی سند کچھ مختلف ہے۔

1464

Sunan al-Daraqutni #1464

Sahih

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْبَلْخِيُّ ، ثنا قُتَيْبَةُ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ إِلَى الْعَصْرِ، حَتَّى يَجْمَعَهَا مَعَ الْعَصْرِ فَيُصَلِّيهِمَا جَمِيعًا، وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ زَيْغِ الشَّمْسِ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ ثُمَّ سَارَ، وَكَانَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ الْمَغْرِبِ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ، حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الْعِشَاءِ، وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ عَجَّلَ الْعِشَاءَ فَصَلاهَا مَعَ الْمَغْرِبِ " . قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَهَذَا لَمْ يَرْوِهِ إِلا قُتَيْبَةُ ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Mu'adh bin Jabal (may Allah be pleased with him) narrates: It was the custom of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the occasion of the Battle of Tabuk (from encampment during the journey) when the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) left before the sun set, he would postpone the Zuhr prayer until the time of Asr when he offered both of them together, and when he left after the sun had set, he would offer the Zuhr and Asr prayers together and then leave. In the same way, when he left before Maghrib, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to postpone the Maghrib prayer, until he offered it together with the Isha prayer, and when the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) left after the sunset, he would quickly offer the Isha prayer and perform it with the Maghrib prayer. Imam Abu Dawud has stated this: This hadith has been narrated only by a narrator named Qatadah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ معمول تھا (سفر کے دوران پڑاؤ سے) جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورج ڈھلنے سے پہلے روانہ ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز کو موخر کردیتے یہاں تک کہ عصر کے وقت میں ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرتے تھے، اور جب آپ سورج کے ڈھل جانے کے بعد روانہ ہوتے تو آپ ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے تھے پھر روانہ ہوتے تھے اسی طرح جب آپ مغرب سے پہلے روانہ ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مغرب کی نماز کو موخر کردیتے تھے، یہاں تک کہ اسے عشاء کی نماز کے ساتھ ادا کرتے تھے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورج غروب ہونے کے بعد روانہ ہوتے تو پھر آپ عشاء کی نماز جلدی ادا کرتے اور اسے مغرب کے ساتھ ادا کرلیتے تھے۔ امام ابوداؤد نے یہ بات بیان کی ہے: اس روایت کو صرف قتادہ نامی راوی نے نقل کیا ہے۔

1465

Sunan al-Daraqutni #1465

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْبَلْخِيُّ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الأَعْيُنُ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا اللَّيْثُ ، بِهَذَا مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1466

Sunan al-Daraqutni #1466

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا وَكِيعٌ ، وَجَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، وَاللَّفْظُ لِوَكِيعٍ، عَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: اسْتُصْرِخَ عَلَى صَفِيَّةَ وَهُوَ فِي سَفَرٍ فَسَارَ حَتَّى إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ، قِيلَ لَهُ: الصَّلاةُ، فَسَارَ حَتَّى إِذَا كَادَ يَغِيبُ الشَّفَقُ نزل فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ انْتَظَرَ حَتَّى إِذَا غَابَ الشَّفَقُ صَلَّى الْعِشَاءَ، ثُمَّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَابَتْهُ حَاجَةٌ صَنَعَ هَكَذَا " ."

EnglishUnverified translation

Narrated by Nafi: Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) was informed of the illness of his wife Safiyyah. He was traveling at that time. He accelerated his speed when the sun set and asked him to pray. When the Messenger of Allah (peace be upon him) had to do something, he used to do it in the same way.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو ان کی اہلیہ صفیہ کی بیماری کیا اطلاع ملی، وہ اس وقت سفر کی حالت میں تھے، انہوں نے رفتار تیز کردی جب سورج غروب ہوگیا تو ان سے نماز کے لیے کہا: گیا لیکن وہ چ??تے رہے یہاں تک کہ جب شفق غروب ہونے کے قریب تھی تو انہوں نے پڑاؤ کیا اور مغرب کی نماز ادا کی پھر وہ انتظار کرتے رہے، یہاں تک کہ شفق غروب ہوگئی تو انہوں نے عشاء کی نماز ادا کی پھر انہوں نے ہمیں یہ بات بتائی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب کوئی کام ہوتا تھا تو وہ اسی طرح کیا کرتے تھے۔

1467

Sunan al-Daraqutni #1467

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ بِهَذَا، وَقَالَ: حَتَّى إِذَا كَانَ قَبْلَ غَيْبُوبَةِ الشَّفَقِ نزل فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ انْتَظَرَ حَتَّى غَابَ الشَّفَقُ فَصَلَّى الْعِشَاءَ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا عُجِّلَ بِهِ صَنَعَ مثل الَّذِي صَنَعْتُ.

EnglishUnverified translation

Nafee narrates a similar hadith on the authority of Abdullah (may Allah be pleased with him), but it contains these words: He encamped before twilight and offered the Maghrib prayer, and then he waited until twilight fell, then he offered the Isha prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نافع سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کرتے ہیں، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: یہاں تک کہ شفق غروب ہونے سے پہلے انہوں نے پڑاؤ کیا اور مغرب کی نماز ادا کرلی اور پھر وہ انتظار کرتے رہے، یہاں تک کہ شفق غروب ہوگئی تو انہوں نے عشاء کی نماز ادا کی پھر انہوں نے یہ بتایا: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیزی سے سفر کرنا ہوتا تھا تو آپ اسی طرح کیا کرتے تھے جیسے میں نے اب کیا ہے۔

1468

Sunan al-Daraqutni #1468

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَخْبَرَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي أبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَهُوَ يُرِيدُ أَرْضًا لَهُ فَيَنْزِلُ مَنْزِلا، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ لَمَّا بِهَا فَلا أَظُنُّ أَنْ تُدْرِكَهَا، وَذَلِكَ بَعْدَ الْعَصْرِ، قَالَ: فَخَرَجَ مُسْرِعًا وَمَعَهُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشِ فَسِرْنَا حَتَّى إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ وَكَانَ عَهْدِي بِصَاحِبِي وَهُوَ مُحَافِظٌ عَلَى الصَّلاةِ، فَقُلْتُ: الصَّلاةُ، فَلَمْ يَلْتَفِتْ إِلَيَّ وَمَضَى كَمَا هُوَ، حَتَّى إِذَا كَانَ مِنْ آخِرِ الشَّفَقِ نزل فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَقَامَ الصَّلاةَ وَقَدْ تَوَارَى الشَّفَقُ فَصَلَّى بِنَا الْعِشَاءَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَجَّلَ بِهِ أَمْرٌ صَنَعَ هَكَذَا " ."

EnglishUnverified translation

Narrated Nafi: I set out with Sayyidna Abdullah bin Umar, he was on his way to his land. He stopped at a place on the way. A man came to him and told him (his wife) Safia bint Abu Ubaid is in a critical condition and I think you will not be able to reach her (before her death). We were traveling until the sun set. I was closely related to Sayyiduna Abdullah bin Umar, may Allah be pleased with him. He used to pray with great regularity. I said: It is time for prayer. He did not pay attention to me and continued walking as he had been going before until when it was the end of twilight, he stopped and offered Maghrib prayer. Fascinated, he told us that when the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had to hurry in a matter, he used to do the same.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نافع بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ روانہ ہوا وہ اپنی زمین کی طرف جارہے تھے انہوں نے راستے میں ایک جگہ پڑاؤ کیا ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے بتایا (ان کی اہلیہ) صفیہ بنت ابوعبید کی حالت نازک ہے اور میرا یہ خیال ہے آپ (ان کے انتقال سے پہلے) ان تک نہیں پہنچ سکیں گے راوی کہتے ہیں) یہ عصر کے بعد کی بات ہے راوی کہتے ہیں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تیزی سے وہاں سے نکلے ان کے ساتھ قریش کا ایک شخص بھی تھا، ہم لوگ سفر کرتے ہوئے جارہے تھے یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا میرا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ گہراتعلق تھا وہ نماز بڑی باقاعدگی کے ساتھ ادا کرتے تھے میں نے عرض کی: نماز کا وقت ہوگیا ہے انہوں نے میری طرف توجہ نہیں کی اور چلتے رہے جیسے پہلے جارہے تھے یہاں تک کہ جب شفق کا آخری وقت ہوگیا تو انہوں نے پڑاؤ کیا اور مغرب کی نماز ادا کی پھر انہوں نے نماز کے لیے اقامت کہی تو اسی دوران شفق غروب ہوگئی تو انہوں نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر ہمیں یہ بتایا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی معاملے میں جلدی کرنی ہوتی تھی تو آپ اسی طرح کیا کرتے تھے۔

1469

Sunan al-Daraqutni #1469

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ جَابِرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے۔

1470

Sunan al-Daraqutni #1470

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِيٍّ ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ صَادِرِينَ مِنْ مَكَّةَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ اسْتُصْرِخَ عَلَى زَوْجَتِهِ صَفِيَّةَ، فَأَسْرَعَ السَّيْرَ، فَكَانَ إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ نزل فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، فَلَمَّا كَانَ ذَلِكَ اللَّيْلَةَ ظَنَنَّا أَنَّهُ نَسِيَ الصَّلاةَ، فَقُلْنَا لَهُ: الصَّلاةُ، فَسَارَ حَتَّى إِذَا كَادَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ نزل فَصَلَّى، وَغَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى الْعَتَمَةَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: هَكَذَا كُنَّا نَصْنَعُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ."

EnglishUnverified translation

Nafee narrated: Once we were coming from Makkah with Sayyiduna Abdullah bin Umar, until on the way he was told about the serious illness of his wife Safiyyah, so he sped up the journey. It was his custom to get down and offer the Maghrib prayer at the same time as the sun set, but that night it did not happen. He offered the prayer, then when the twilight had set, he stood up and offered the Isha prayer, then he turned towards us and told us, what we used to do with the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نافع بیان کرتے ہیں: ایک دفعہ ہم سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ مکہ سے آرہے تھے یہاں تک کہ راستے میں انہیں ان کی اہلیہ صفیہ کی شدید بیماری کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے سفر کو تیز کردیا، ان کا یہ معمول تھا جی سے ہی سورج غروب ہوتا تھا اسی وقت اتر کر مغرب کی نماز ادا کرلیتے تھے لیکن اس رات ایسا نہیں ہوا، یہاں تک کہ ہمیں ہی گمان ہوا کہ شاید وہ نماز کو بھول گئے ہیں ہم نے ان سے کہا:، جناب! نماز ادا کی، پھر جب شفق غروب ہوگئی اس وقت انہوں نے کھڑے ہو کر عشاء کی نماز ادا کی پھر وہ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور بتایا، ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے تھے۔

1471

Sunan al-Daraqutni #1471

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الله بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْحَدِيثِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بَرْقَانَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مَهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِمِثْلِ حَدِيثٍ،.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔