Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 3 · Chapter 51

Prayer

بَابُ ذِكْرِ مَا يَخْرُجُ مِنَ الصَّلَاةِ بِهِ وَكَيْفِيَّةِ التَّسْلِيمِباب: نماز سے کیسے باہر آیا جائے؟ سلام پھیرنے کا طریقہ

10 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1346

Sunan al-Daraqutni #1346

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ، وَعَنْ يَسَارِهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ " . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ."

EnglishUnverified translation

Amir bin Sa'd on the authority of his father (Sayyidna Sa'd bin Abi Waqqas may Allah be pleased with him) narrates about the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): He used to salute the right until the whiteness of his blessed face was visible and he used to salute the left until the whiteness of his blessed face was seen. The evidence of this tradition is authentic.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عامر بن سعد اپنے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائیں طرف سلام پھیرا کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے رخسار مبارک کی سفیدی نظر آجاتی تھی اور بائیں طرف سلام پھیرا کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے رخسار مبارک کی سفیدی نظر آجاتی تھی۔ اس روایت کی سند مستند ہے۔

1347

Sunan al-Daraqutni #1347

ثنا بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي ، وَيَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، قَالا: ثنا أَبُو الْفَضْلِ فَضَالَةُ بْنُ الْفَضْلِ التَّمِيمِيُّ ، بِالْكُوفَةِ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ الأَيْمَنِ، وَإِذَا سَلَّمَ عَنْ شِمَالِهِ يُرَى بَيَاضَ خَدِّهِ الأَيْمَنِ وَالأَيْسَرِ، وَكَانَ تَسْلِيمُهُ: السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Ammar bin Yasir (may Allah be pleased with him) narrates: When the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to greet the right side, the whiteness of his right cheek would be seen, and when he greeted him to the left, the whiteness of his left cheek would be seen.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب دائیں طرف سلام پھیرتے تھے تو آپ کے دائیں رخسار کی سفیدی نظر آجاتی تھی اور جب بائیں طرف سلام پھیرتے تھے تو آپ کے بائیں رخسار کی سفید نظر آجاتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان الفاظ میں سلام پھیرتے تھے، السلام علیکم و رحمۃ اللہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔

1348

Sunan al-Daraqutni #1348

Hasan

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، وَعَلْقَمَةَ ، وَأَبِي الأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ: السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، حَتَّى يُنْظَرُ إِلَى بَيَاضِ خَدِّهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ " . اخْتُلِفَ عَلَى أَبِي إِسْحَاقَ فِي إِسْنَادِهِ . وَرَوَاهُ زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، وَعَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ . وَهُوَ أَحْسَنُهُمَا إِسْنَادًا."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Masoud (may Allah be pleased with him) narrates: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to say salam to the right, he used to say Salam alaikum wa rahmatullah, until the whiteness of his face was visible, and when he used to say salam to the left (the same thing happened). Narrator Abu Ishaq has been disputed in narrating this tradition, the second chain of this tradition is better.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب دائیں طرف سلام پھیرتے تھے تو السلام علیکم و رحمۃ اللہ کہتے تھے، یہاں تک کہ آپ کے اس رخسار کی سفیدی نظر جاتی تھی اور جب بائیں طرف سلام پھیرتے تھے (تو بھی ایسا ہی ہوتا تھا)۔ اس روایت کو نقل کرنے میں ابواسحاق نامی راوی سے اختلاف کیا گیا ہے، اس روایت کی دوسری سند زیادہ بہتر ہے۔

1349

Sunan al-Daraqutni #1349

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا حُمَيْدٌ الرُّوَاسِيُّ ، ثنا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَعَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَنَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ رَفْعٍ، وَوَضْعٍ وَقِيَامٍ وَقُعُودٍ، وَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ: السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ " ، وَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ يَفْعَلانِ ذَلِكَ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Masoud (may Allah be pleased with him) narrates: I remember this very well about the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him), he used to say Takbeer every time he stood up, bowed, stood up, and sat down, and he used to say Salaam alaikum wa rahmatullah, salam alaikum wa rahmatullah, until the whiteness of his blessed face could be seen. (Sayyidna Abdullah says) I have seen Sayyidna Abu Bakr and Sayyidna Umar also do the same.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں یہ بات اچھی طرح یاد ہے، آپ ہر مرتبہ اٹھتے ہوئے اور جھکتے ہوئے قیام کرتے ہوئے اور بیٹھتے ہوئے تکبیر کہا: کرتے تھے اور آپ دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے ہوئے، السلام علیکم و رحمۃ اللہ، السلام علیکم و رحمہ اللہ، کہا: کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے رخسار مبارک کی سفیدی نظر آجاتی تھی۔ (سیدنا عبداللہ فرماتے ہیں) میں نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھی ایساہی کرتے دیکھا ہے۔

1350

Sunan al-Daraqutni #1350

Da'if

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ حُرَيْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسَلِّمُ تَسْلِيمَتَيْنِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Bara bin Azib (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to greet him twice (i.e. on both sides).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو مرتبہ (یعنی دونوں طرف) سلام پھیرا کرتے تھے۔

1351

Sunan al-Daraqutni #1351

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ، حَدَّثَنِي مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: مَا نَسِيتُ مِنَ الأَشْيَاءِ فَلَمْ أَنَسَ تَسْلِيمَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلاةِ عَنْ يَمِينِهِ وَشِمَالِهِ: السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ "، ثُمَّ قَالَ: " كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ خَدَّيْهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Masoud (may Allah be pleased with him) narrates: I may forget whatever I want, but I will not forget the way the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to say salam during prayer. After that, Sayyiduna Abdullah Radiyallahu Anhu said this: The sight of the whiteness of both the faces of the Holy Prophet, may Allah bless him and grant him peace, seems to be in my eyes even today.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں جو کچھ مرضی بھول جاؤں لیکن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نماز کے دوران سلام کرنے کا طریقہ نہیں بھولوں گا، آپ دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے ہوئے، السلام علیکم و رحمۃ اللہ کہا: کرتے تھے۔ اس کے بعد سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں رخساروں کی سفیدی کا منظر گویا آج بھی میری نگاہ میں ہے۔

1352

Sunan al-Daraqutni #1352

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى . ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارِهٍ ، قَالُوا: نا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ فِي الصَّلاةِ تَسْلِيمَةً وَاحِدَةً تِلْقَاءَ وَجْهِهِ يَمِيلُ إِلَى الشِّقِّ الأَيْمَنِ قَلِيلا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Sadiqa (may Allah be pleased with her) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to make a salam in prayer and he would also turn towards the front and say (the words of salutation): He used to lean slightly to the right.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صڈیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں ایک سلام پھیرا کرتے تھے اور وہ بھی سامنے کی طرف رخ کرکے (سلام کے کلمات) کہا: کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھوڑا سا دائیں طرف مائل ہوتے تھے۔

1353

Sunan al-Daraqutni #1353

Da'if

ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الرَّمَادِيُّ ، ثنا نُعَيْمٌ ، ثنا رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ وَاحِدَةً فِي الصَّلاةِ قِبَلَ وَجْهِهِ فَإِذَا سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ سَلَّمَ عَنْ يَسَارِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Samura bin Jundab (RA) narrates: The Prophet (PBUH) used to say salam once while facing the front in prayer, but when he turned his salam to the right, he also turned to the side of repentance.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں سامنے کی طرف منہ کرکے ایک مرتبہ سلام پڑھا کرتے تھے لیکن جب آپ دائیں طرف سلام پھیرتے تھے توبائیں طرف بھی پھیر دیا کرتے تھے۔

1354

Sunan al-Daraqutni #1354

Da'if

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ خَالِدٍ أَبُو سُلَيْمَانَ الْمَخْزُومِيُّ الْمَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ ، عَنْ عَبْدِ الْمُهَيْمِنِ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ السَّاعِدِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسَلِّمُ تَسْلِيمَةً وَاحِدَةً عَنْ يَمِينِهِ مِنَ الصَّلاةِ " ."

EnglishUnverified translation

Abd al-Muhaiman narrates this statement of his grandfather regarding his father: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to make a salam to the right in prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالمہیمن اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں دائیں طرف ایک سلام پھیرا کرتے تھے۔

1355

Sunan al-Daraqutni #1355

Da'if

حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ ، نا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ثنا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ تَسْلِيمَةً وَاحِدَةً لا يَزِيدُ عَلَيْهَا " ."

EnglishUnverified translation

Abd al-Muhaiman narrates this statement of his grandfather regarding his father: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to say one salam, but the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) did not say any more salams.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالمہیمن اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سلام پھیرا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزید سلام نہیں کرتے تھے۔