Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 3 · Chapter 4

Prayer

بَابُحیض سے متعلقہ احکام کا بیان (1)

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

787

Sunan al-Daraqutni #787

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، ثنا مَالِكٌ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا أَخْبَرَهُ ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو رَوْقٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَلادٍ ، ثنا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، ثنا مَالِكٌ . ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَدْرٍ ، قَالا: نا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أنا مَالِكٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاةَ، قَالَتْ: فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضَةِ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَاتْرُكِي الصَّلاةَ، فَإِذَا ذَهَبَ قَدْرُهَا فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: Fatimah bint Abu Habish asked the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): "O Messenger of Allah! I am not pure, should I give up prayer?" So the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said to them: "This is blood from a vein, it is not menstruation. When you have menstruation, you should stop praying. When its period is over, you should wash the blood from your body and pray."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں پاک نہیں ہوتی، کیا میں نماز کو ترک کر دوں؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”یہ ایک رگ کا خون ہے، یہ حیض نہیں ہے۔ جب تمہیں حیض آئے تو تم نماز پڑھنا ترک کر دو۔ جب اس کی مدت گزر جائے تو تم اپنے جسم سے خون دھو کر نماز ادا کر لو۔“

788

Sunan al-Daraqutni #788

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا ابْنُ كَرَامَةَ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، وَقَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنِي أبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاةَ؟ قَالَ: لا إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضِ، فَإِذَا أَقْبَلَتْ حَيْضَتُكِ فَدَعِي الصَّلاةَ فَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي وَصَلِّي " . وَقَالَ يَحْيَى: " وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي "، زَادَ أَبُو مُعَاوِيَةَ: قَالَ هِشَامٌ، قَالَ أَبِي: ثُمَّ تَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاةٍ حَتَّى يَجِيءَ ذَلِكَ الْوَقْتُ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: Fatimah bint Abu Habish came to the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and said: "O Messenger of Allah! I am a woman suffering from istihazah. I am not pure. Shall I give up prayer?" He said: "No, it is blood from another vein, not menstruation. When menstruation occurs, stop praying. When it ends, take a bath and start praying." A narrator named Yahya has narrated this: "When he leaves, wash the blood from your body and pray." In one narration these words are added: Hisham narrates: My father narrated this: "Then perform ablution for every prayer, until that time comes."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں ایک ایسی عورت ہوں جو استحاضہ میں مبتلا ہے۔ میں پاک نہیں ہوتی، کیا میں نماز ترک کر دوں؟“ آپ نے فرمایا: ”نہیں، یہ ایک دوسری رگ کا خون ہے، حیض نہیں ہے۔ جب حیض آئے تو نماز پڑھنا ترک کر دو۔ جب وہ ختم ہو جائے تو غسل کر کے نماز ادا کرنا شروع کرو۔“ یحییٰ نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: ”جب وہ رخصت ہو جائے تو اپنے جسم سے خون دھو کر نماز ادا کر لو۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ہشام بیان کرتے ہیں: میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: ”پھر تم ہر نماز کے لیے وضو کرو، یہاں تک کہ وہ وقت آ جائے۔“

789

Sunan al-Daraqutni #789

Sahih

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، وَقَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ، وَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Fatima bint Abu Habish (may Allah be pleased with her) narrates that she was suffering from istihazah. The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said to them: "When the menstrual blood comes, it will be more. When such a situation occurs, you should give up praying. But when there is another situation, you should perform ablution and perform the prayer, because it is blood from someone else's vein."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ وہ استحاضہ میں مبتلا تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا: ”جب حیض کا خون آئے گا وہ زیادہ ہوگا۔ جب ایسی صورت حال ہو تو تم نماز پڑھنا ترک کر دو۔ لیکن جب دوسری صورت حال ہو تو تم وضو کر کے نماز ادا کرو، کیونکہ یہ کسی اور رگ کا خون ہے۔“

790

Sunan al-Daraqutni #790

Sahih

حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَبُو مُوسَى ، ثنا ابْنُ عَدِيٍّ ، بِهَذَا إِمْلاءً مِنْ كِتَابِهِ، ثُمَّ حَدَّثَنَا بِهِ بَعْدُ حِفْظًا، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ دَمَ الْحَيْضِ أَسْوَدُ يُعْرَفُ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ، وَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa Radiyallahu Anha narrates: Fatima bint Abu Habish was suffering from istihazah. The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "Menstrual blood is black which is recognizable. When it is, you should abandon the prayer, and when it is of a different color, perform ablution and perform the prayer."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش استحاضہ میں مبتلا تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے جو پہچانا جاتا ہے۔ جب وہ ہو تو تم نماز کو ترک کر دو اور جب دوسری رنگت کا ہو تو وضو کر کے نماز ادا کر لو۔“

791

Sunan al-Daraqutni #791

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو مُوسَى ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ، وَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ " . قَالَ أَبُو مُوسَى: هَكَذَا حَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ، وَحَدَّثَنَا بِهِ حِفْظًا، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ شِهَابِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ فَذَكَرَ مِثْلَهُ، وَقَالَ: " فَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي "."

EnglishUnverified translation

Urwah narrates the statement of Sayyidah Fatimah bint Abu Habish (may God be pleased with her): She became afflicted with istihazah. The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said to them: "When there is menstrual blood, it will be black blood that will be recognized. When it is blood, you should refrain from praying, and when there is blood of another color, you should perform ablution and perform the prayer, because it is blood from another vein." In a hadith, it is narrated on the authority of Sayyida Aisha. Fatimah bint Abu Habish narrated a hadeeth after that. In this tradition, the words of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) are quoted: "When the blood is of another type, perform ablution and pray."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عروہ، سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کا بیان نقل کرتے ہیں: وہ استحاضہ میں مبتلا ہوئیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے یہ فرمایا: ”جب حیض کا خون ہوگا تو وہ سیاہ خون ہوگا جو پہچانا جائے گا۔ جب یہ خون ہو تو تم نماز پڑھنے سے باز آ جاؤ اور جب دوسری رنگت کا خون ہو تو تم وضو کر کے نماز پڑھ لیا کرو، کیونکہ یہ کسی اور رگ کا خون ہے۔“ ایک روایت میں یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے منقول ہے۔ فاطمہ بنت ابوحبیش نے اس کے بعد حسب ثابت حدیث بیان کی۔ اس روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یہ الفاظ منقول ہیں: ”خون جب دوسری طرح کا ہو تو تم وضو کر کے نماز ادا کر لیا کرو۔“

792

Sunan al-Daraqutni #792

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، نا خَلَفُ بْنُ سَالِمٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ دَمًا أَسْوَدَ يُعْرَفُ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ، فَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي فَإِنَّمَا هُوَ الْعِرْقُ " ."

EnglishUnverified translation

Urwa narrates this statement about Sayyida Fatimah bint Abu Habish (RA): When she suffered from Istihazah, the Prophet (PBUH) said to her: "The menstrual blood will be black and it will be recognized, so stop praying. When it is different, perform ablution and pray, because it is blood from another vein."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عروہ، سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ استحاضہ میں مبتلا ہوئیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جو حیض کا خون ہوگا وہ سیاہ ہوگا جو پہچانا جائے گا، تو تم نماز سے رک جاؤ۔ جب دوسری طرح کا ہوگا تو تم وضو کر کے نماز پڑھو، کیونکہ یہ کسی دوسری رگ کا خون ہے۔“

793

Sunan al-Daraqutni #793

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لِتَنْظُرْ عِدَّةَ اللَّيَالِي وَالأَيَّامِ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُهُنَّ وَقَدْرَهُنَّ مِنَ الشُّهُورِ فَلْتَتْرُكِ الصَّلاةَ لِذَلِكَ، فَإِذَا خَلَّفَتْ ذَلِكَ فَلْتَغْسِلْ وَلْتَتَوَضَّأْ وَلْتَسْتَدْفِرْ ثُمَّ تُصَلِّي " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidah Umm Salama (RA) who is the wife of the Prophet (PBUH) narrates: Fatimah bint Abu Habish was a victim of Istihaha during the time of the Prophet (PBUH). Sayyida Umm Salma asked the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) about this issue, and the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "She should count the number of days she used to menstruate in the first months and give up the prayer during that time. When that time has passed, she should perform ghusl and perform ablution and put on a cloth and perform the prayer."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ ہیں، بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں استحاضہ کا شکار ہوئیں۔ سیدہ ام سلمہ نے ان کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے مہینوں میں جتنے دن تک اسے حیض آیا کرتا تھا، وہ اس تعداد کو شمار کرے اور اس دوران نماز کو ترک کر دے۔ جب وہ وقت گزر جائے تو وہ غسل کر کے وضو کر لیا کرے اور کپڑا رکھ کے نماز ادا کر لیا کرے۔“

794

Sunan al-Daraqutni #794

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي ، نا أَبُو مَعْمَرٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ اسْتَفْتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ، فَقَالَ: تَدَعُ الصَّلاةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي " . رَوَاهُ وُهَيْبٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ بِهَذَا، وَقَالَ: " تَنْتَظِرُ أَيَّامَ حَيْضِهَا فَتَدَعُ الصَّلاةَ "."

EnglishUnverified translation

Salman bin Yasar narrates: Sayyidah Umm Salama (RA) asked the Prophet (PBUH) about the issue of Fatima bint Abu Habish, and the Prophet (PBUH) said: “She will abstain during the specified period of menstruation and after that she will perform ghusl and pray.” The same hadith is narrated from Sayyidah Umm Salama (RA) along with another chain of transmission, but it contains the words of the Prophet (PBUH): "She will wait for the days of her menses and abandon the prayer."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سلمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فاطمہ بنت ابوحبیش کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ حیض کی مخصوص میعاد کے دوران ترک کرے گی اور اس کے بعد غسل کر کے نماز ادا کرے گی۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، تاہم اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یہ الفاظ ہیں: ”وہ اپنے حیض کے ایام کا انتظار کرے گی اور نماز ترک کر دے گی۔“

795

Sunan al-Daraqutni #795

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، نا وُهَيْبُ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ حَتَّى كَانَ الْمِرْكَنُ يُنْقَلُ مِنْ تَحْتِهَا وَأَعْلاهُ الدَّمُ، قَالَ: فَأَمَرَتْ أُمَّ سَلَمَةَ تَسْأَلُ لَهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: تَدَعُ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَسْتَدْفِرُ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّي " ."

EnglishUnverified translation

Sulaiman bin Yasar narrates: Sayyida Fatimah bint Abu Habish (may Allah be pleased with her) complained of istihazah, until a large vessel was kept for her in which the blood would bleed. The narrator narrates: Then he said to Sayyidah Umm Salamah, may Allah be pleased with her: "Ask the matter from the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace." So the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "She will give up prayer during the days of her menstruation, then she will perform the prayer after taking a ghusl and wearing a cloth."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کی شکایت ہو گئی، یہاں تک کہ ان کے لیے ایک بڑا برتن رکھا جاتا تھا جس میں خون ہی خون ہو جاتا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے یہ کہا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کریں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا: ”وہ حیض کے ایام کے دوران نماز ترک کرے گی، پھر غسل کر کے کپڑا باندھ کر نماز ادا کیا کرے گی۔“

796

Sunan al-Daraqutni #796

Sahih

نا عَبْدُ اللَّهِ ، نا جَدِّي ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ: سُئِلَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَدَعَ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، وَأَنْ تَغْتَسِلَ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ وَتَسْتَثْفِرَ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّي " . فَقِيلَ لِسُلَيْمَانَ: أَيَغْشَاهَا زَوْجُهَا؟ فَقَالَ: إِنَّمَا نَقُولُ فِيمَا سَمِعْنَا."

EnglishUnverified translation

Sulaiman bin Yasar narrates: Sayyida Fatimah bint Abu Habish (RA) complained of istihazah, so she inquired from the Prophet (PBUH). The narrator doubts that these are the words: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was asked about the issue for her, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) instructed: “She should give up prayer during the specific days of her menstruation, and in addition, she should perform ghusl and perform the prayer after tying a cloth.” A narrator named Sulaiman was asked: "Did her husband have intercourse with her?" So they replied: "We will narrate what we have heard."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کی شکایت ہو گئی تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا۔ راوی کو شک ہے کہ یہ الفاظ ہیں: ان کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدایت کی: ”وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز کو ترک کرے، اس کے علاوہ غسل کر لیا کرے گی اور کپڑا باندھ کر نماز ادا کر لیا کرے گی۔“ سلیمان نامی راوی سے دریافت کیا گیا: ”کیا ان کے شوہر ان سے صحبت کیا کرتے تھے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہم وہی بات بیان کریں گے جو ہم نے سنی ہے۔“

797

Sunan al-Daraqutni #797

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، نا مُفَضَّلُ بْنُ مُهَلْهَلٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: الْحَيْضُ خَمْسَةَ عَشَرَ " ."

EnglishUnverified translation

Ata states: "The maximum duration of menstruation is fifteen days."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء بیان کرتے ہیں: ”حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔“

798

Sunan al-Daraqutni #798

حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا أَحْمَدُ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ مُفَضَّلٍ، وَابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: أَكْثَرُ الْحَيْضِ خَمْسَ عَشْرَةَ " ."

EnglishUnverified translation

Ata states: "The maximum duration of menstruation is fifteen days."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء بیان کرتے ہیں: ”حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔“

799

Sunan al-Daraqutni #799

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، نا الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: الْحَيْضُ خَمْسَةَ عَشَرَ " ."

EnglishUnverified translation

Ata states: "The maximum duration of menstruation is fifteen days."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء بیان کرتے ہیں: ”حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔“

800

Sunan al-Daraqutni #800

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا حَفْصٌ، عَنِ الأَشْعَثِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: أَكْثَرُ الْحَيْضِ خَمْسَ عَشْرَةَ " ."

EnglishUnverified translation

Ata states: "The maximum duration of menstruation is fifteen days." Abu Ibrahim narrates: Imam Ahmad bin Hanbal adopted these two traditions and presented them as arguments.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء بیان کرتے ہیں: ”حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔“ ابو ابراہیم بیان کرتے ہیں: امام احمد بن حنبل نے ان دونوں روایات کو اختیار کیا ہے اور ان کو دلیل کے طور پر پیش کیا ہے۔

801

Sunan al-Daraqutni #801

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا أَبُو إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِيُّ، ثنا النُّفَيْلِيُّ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ: أَدْنَى وَقْتِ الْحَيْضِ يَوْمٌ " . وَقَالَ أَبُو إِبْرَاهِيمَ إِلَى هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ: كَانَ يَذْهَبُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَكَانَ يَحْتَجُّ بِهِمَا."

EnglishUnverified translation

Ata bin Abi Rabah states: The minimum period of menstruation is one day.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء بن ابی رباح بیان فرماتے ہیں: حیض کا کم ازکم وقت ایک دن ہے ابوابراہیم بیان کرتے ہیں امام أحمد بن حنبل نے ان دونوں روایات کو اختیار کیا ہے اور ان کو دلیل کے طور پر پیش کیا ہے۔

802

Sunan al-Daraqutni #802

حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ . ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، نا شَرِيكٌ، قَالَ: عِنْدَنَا امْرَأَةٌ تَحِيضُ خَمْسَ عَشْرَةَ مِنَ الشَّهْرِ حَيْضًا مُسْتَقِيمًا صَحِيحًا " ."

EnglishUnverified translation

The participant narrates that we had a woman who used to menstruate for fifteen days every month and that menstruation was perfect and normal.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

شریک بیان کرتے ہیں ہمارے ہاں ایک خاتون تھی جسے ہر مہینے پندرہ دن حیض آیا کرتا تھا اور وہ حیض بالکل درست اور ٹھیک تھا۔

803

Sunan al-Daraqutni #803

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مُصْعَبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الأَوْزَاعِيَّ، يَقُولُ: عِنْدَنَا هَاهُنَا امْرَأَةٌ تَحِيضُ غُدْوَةً وَتَطْهُرَ عَشِيَّةً " ."

EnglishUnverified translation

Uza'i narrates that we had a woman who used to menstruate in the morning and became pure in the evening.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اوزاعی بیان کرتے ہیں ہمارے ہاں ایک خاتون تھی جسے صبح کے وقت حیض آتا تھا اور شام کے وقت وہ پاک ہوجاتی تھی۔

804

Sunan al-Daraqutni #804

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ، نا أَبُو هِشَامٍ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ شَرِيكٍ، وَحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، قَالَ: أَكْثَرُ الْحَيْضِ خَمْسَ عَشْرَةَ " ."

EnglishUnverified translation

Hasan bin Saleh states that the maximum duration of menstruation is fifteen days.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حسن بن صالح بیان کرتے ہیں حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔

805

Sunan al-Daraqutni #805

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ زِيَادٍ الْقُشَيْرِيِّ ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: الْحَيْضُ ثَلاثٌ وَأَرْبَعٌ وَخَمْسٌ وَسِتٌّ وَسَبْعٌ وَثَمَانٍ وَتِسْعٌ وَعَشْرٌ، فَإِنْ زَادَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ " . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ، غَيْرُ هَارُونَ بْنِ زِيَادٍ . وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ، وَلَيْسَ لِهَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ الْكُوفِ??ِّينَ أَصْلٌ، عَنِ الأَعْمَشِ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Masoud (may Allah be pleased with him) used to say: Menstruation can last for (at least) three days or it can last for four or five or six or seven or eight or nine or ten days. This hadith has not been narrated by anyone except Haroon bin Ziyad along with this chain of authority, and this narrator is weak, and since it was transmitted from Amish, this tradition has no origin for the people of Kufa, and Allah knows best.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے: حیض (کم ازکم) تین دن ہوسکتا ہے یا چار یا پانچ یا چھ یا سات یا آٹھ یا نو یا دس دن تک ہوسکتا ہے اس سے زیادہ ہو تو وہ مستحاضہ ہوگا۔ اس روایت کو اس سند کے ہمراہ اعمش کے حوالے سے ہارون بن زیاد کے علاوہ کسی نے نقل نہیں کیا اور یہ راوی ضعیف ہے اور اعمش سے منقول ہونے کے اعتبار سے اہل کوفہ کے نزدیک اس روایت کی کوئی اصل نہیں ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔

806

Sunan al-Daraqutni #806

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: الْقُرُوءُ ثَلاثٌ وَأَرْبَعٌ وَخَمْسٌ وَسِتٌّ وَسَبْعٌ وَثَمَانٍ وَتِسْعٌ وَعَشْرٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas (may Allah be pleased with him) said: Menstruation may last for three days, or for four days, or for five days, or for six days, or for seven days, or for eight days, or for nine days, or for ten days.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے: حیض یا تین دن ہوسکتا ہے، یا چار دن یا پانچ دن یا چھ دن یا سات دن یا آٹھ دن یا نو دن یا دس دن ہوسکتا ہے۔

807

Sunan al-Daraqutni #807

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ . ح وَثنا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا أَبُو سَعِيدٍ ، نا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ النَّهْدِيُّ الْمُلائِيُّ ، نا الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: الْحَيْضُ ثَلاثٌ وَأَرْبَعٌ وَخَمْسٌ وَسِتٌّ وَسَبْعٌ وَثَمَانٍ وَتِسْعٌ وَعَشْرٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas Radiyallahu Anhu narrates that menstruation can last three, four, five, six, seven, eight, nine, ten days.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حیض تین، چار، پانچ، چھ، سات، آٹھ، نو، دس، (دن تک ہوسکتا ہے)۔

808

Sunan al-Daraqutni #808

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَّانِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا سُفْيَانُ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَدْنَى الْحَيْضِ ثَلاثَةٌ، وَأَقْصَاهُ عَشَرَةٌ " . وَقَالَ وَكِيعٌ: " الْحَيْضُ ثَلاثٌ إِلَى عَشْرٍ فَمَا زَادَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ "."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas (may Allah be pleased with him) used to say: The period of menstruation can be at least three days and at most ten days.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے: حیض کی مدت کم ازکم تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہوسکتی ہے۔

809

Sunan al-Daraqutni #809

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ صُبَيْحٍ ، عَنْ مَنْ، سَمِعَ أَنَسًا يُحَدِّثُ: لا يَكُونُ الْحَيْضُ أَكْثَرَ مِنْ عَشَرَةٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas (may Allah be pleased with him) used to say: Menstruation cannot last more than ten days.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے: حیض دس دن سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔

810

Sunan al-Daraqutni #810

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ الرَّازِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: أَقَلُّ الْحَيْضِ ثَلاثٌ، وَأَكْثَرُهُ عَشْرٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sufyan Thauri says: The minimum period of menstruation is three days and the maximum is ten days.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سفیان ثوری فرماتے ہیں: حیض کی کم سے کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے۔

811

Sunan al-Daraqutni #811

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ مُجَاهِدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ دَاوُدَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: هِيَ حَائِضٌ فِيمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ عَشَرَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas says that a woman will be considered menstruating until the period lasts for ten days, if it lasts more than that, then she will be considered mustahad.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس فرماتے ہیں عورت اس وقت تک حائض شمار ہوسگی جب تک حیض دس دن تک ہو اگر اس سے زیادہ دن ہوجائیں تو وہ مستحاضہ شمار ہوگی۔

812

Sunan al-Daraqutni #812

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَ: رَأَيْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يُنْكِرُ حَدِيثَ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ هَذَا، وَسَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، يَقُولُ: لَوْ كَانَ هَذَا صَحِيحًا لَمْ يَقُلِ ابْنُ سِيرِينَ: اسْتُحِيضَتْ أُمُّ وَلَدٍ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَأَرْسَلُونِي أَسْأَلُ ابْنَ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.

EnglishUnverified translation

Shaykh Abu Zareah Damaschi says: I saw Imam Ahmad bin Hanbal, he did not accept this tradition of Jald bin Ayyub.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

شیخ ابوزرعہ دمشقی فرماتے ہیں میں نے امام أحمد بن حنبل کو دیکھا انہوں نے جلد بن ایوب کی اس روایت کو تسلیم نہیں کیا میں نے امام أحمد بن حنبل کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے وہ فرماتے ہیں اگر یہ روایت مستند مان لی جائے تو ابن سیرین نے یہ نہیں کہا: ہوگا، سیدنا انس بن مالک کی ام ولد کو استحاضہ ہوگیا تو ان لوگوں نے مجھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا تاکہ میں یہ مسئلہ دریافت کروں۔

813

Sunan al-Daraqutni #813

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، نا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا ابْنُ حِسَابٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: ذَهَبْتُ أَنَا وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ إِلَى الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ فَحَدَّثَنَا بِهَذَا الْحَدِيثِ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَنْتَظِرُ ثَلاثًا، خَمْسًا، سَبْعًا، عَشْرًا "، فَذَهَبْنَا نُوفقُهُ، فَإِذَا هُوَ لا يَفْصِلُ بَيْنَ الْحَيْضِ وَالاسْتِحَاضَةِ ."

EnglishUnverified translation

Hammad bin Zayd narrates that I and Jarir bin Hazim went to Jalad bin Ayyub and he narrated this tradition about a mustahadha woman, a mustahadha woman will wait for three days, five days or seven days or ten days, (that is, she will consider these days as menstruation), so we went and we tried to forbid them, but they did not differentiate between menstruation and istahadha.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حماد بن زید بیان کرتے ہیں میں اور جریر بن حازم، جلد بن ایوب کے پاس گئے تو انہوں نے مستحاضہ عورت کے بارے میں یہ روایت سنائی، مستحاضہ عورت تین دن پانچ دن یا سات دن یا دس دن تک انتظار کرے گی، (یعنی ان ایام کو حیض سمجھے گی) پس ہم گئے اور ہم نے انہیں منع کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے حیض اور استحاضہ کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا۔

814

Sunan al-Daraqutni #814

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، وَسَعِيدٌ، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: الْحَائِضُ تَنْتَظِرُ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَرْبَعَةً أَوْ خَمْسَةً إِلَى عَشَرَةِ أَيَّامٍ، فَإِذَا جَاوَزَتْ عَشَرَةَ أَيَّامٍ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ وَتَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas Radiyallahu Anhu used to say: A menstruating woman will wait for three, four, five, ten days, if the bleeding lasts more than ten days, then she will be Mustahadha, and she will take a bath and start praying.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے: حائضہ عورت تین دن، چار، پانچ، دن سے دس تک انتظار کرے گی اگر دس دن سے زیادہ خون آئے تو وہ مستحاضہ ہوگی، اور وہ غسل کرکے نماز ادا کرنا شروع کر دے گی۔

815

Sunan al-Daraqutni #815

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، قَالَ: لا تَكُونُ الْمَرْأَةُ مُسْتَحَاضَةً فِي يَوْمٍ وَلا يَوْمَيْنِ وَلا ثَلاثَةِ أَيَّامٍ حَتَّى تَبْلُغَ عَشَرَةَ أَيَّامٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ عَشَرَةَ أَيَّامٍ كَانَتْ مُسْتَحَاضَةً " ."

EnglishUnverified translation

Uthman bin Abul-Aas narrates: A woman will not count as mustahadhah because of one or two or three days, until she reaches ten days.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عثمان بن ابوالعاص بیان کرتے ہیں: ایک یا دو یا تین دن کی وجہ سے عورت مستحاضہ شمار نہیں ہوگی، یہاں تک کہ وہ دس دن تک پہنچ جائے، جب دس دن تک پہنچ جائے تو اس کے بعد عورت مستحاضہ شمار ہوگی۔

816

Sunan al-Daraqutni #816

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيَّ ، قَالَ: الْحَائِضُ إِذَا جَاوَزَتْ عَشَرَةَ أَيَّامٍ فَهِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي " ."

EnglishUnverified translation

Uthman bin Abul As-Thaqafi states that a menstruating woman who continues to bleed after ten days, then she will be regarded as Mustahadha, she will perform ghusl and pray.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عثمان بن ابوالعاص ثقفی بیان فرماتے ہیں جس حائضہ عورت کو دس دن کے بعد (خون آتا رہے) تو وہ مستحاضہ شمار ہوگی وہ غسل کرکے نماز اد کرے گی۔

817

Sunan al-Daraqutni #817

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، نا الْمُخَرِّمِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْحَسَّانِيُّ، نا وَكِيعٌ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: الْحَيْضُ ثَلاثَ عَشْرَةَ " ."

EnglishUnverified translation

Saeed bin Jubayr says: The maximum duration of menstruation is thirteen days.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن جبیر فرماتے ہیں: حیض (کی زیادہ سے زیادہ مدت) تیرہ دن ہے۔

818

Sunan al-Daraqutni #818

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَاهِلِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ ، نا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ ، نا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ قَمِيرٍ امْرَأَةِ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ فَانْظُرِي أَيَّامَ إِقْرَائِكِ فَإِذَا جَاوَزَتْ فَاغْتَسِلِي وَاسْتَنْقِي، ثُمَّ تَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاةٍ " . تَفَرَّدَ بِهِ عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، عَنْ أَبِي يُوسُفَ، وَالَّذِي عِنْدَ النَّاسِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بِهَذَا الإِسْنَادِ مَوْقُوفًا: " الْمُسْتَحَاضَةُ تَدَعُ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاةٍ "."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that Fatima bint Abu Habish came to the service of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and she said, “O Messenger of Allah, I am a woman suffering from istihadah.” The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, “This is blood from someone else’s vein. A narrator named Ammar is unique in narrating this tradition, it is weak, while according to the Muhadditheen, this tradition is suspended as it was narrated from Ismail (it contains these words) A woman suffering from istihaza will count the days of her menstruation, after which she will bathe and perform ablution for each prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ میں استحاضہ کا شکار عورت ہوں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ کسی اور رگ کا خون ہے تو تم اپنے حیض کے ایام کا حساب رکھو، جب اس سے زیادہ دن ہوجائیں تو غسل کرکے صفائی کر کے نماز ادا کرلیا کرو۔ اس روایت کو نقل کرنے میں عمار نامی راوی منفرد ہے، یہ ضعیف ہیں جبکہ محدثین کے نزدیک اسماعیل سے منقول ہونے کے اعتبار سے یہ روایت موقوف ہے (اس میں یہ الفاظ ہیں) استحاضہ کا شکار عورت اپنے حیض کے ایام شمار کرے گی اس کے بعد وہ غسل کرلے گی اور ہر نماز کے لیے وضو کرے گی۔

819

Sunan al-Daraqutni #819

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ الْبَرْبَهَارِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، نا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَتَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي اسْتُحِضْتُ فَمَا أَطْهُرُ، فَقَالَ: ذَرِي الصَّلاةَ أَيَّامَ حَيْضَتِكِ، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي عِنْدَ كُلِّ صَلاةٍ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ " . تَابَعَهُ وَكِيعٌ، وَالْحَرْبِيُّ وَقُرَّةُ بْنُ عِيسَى وَمُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَسَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الأَعْمَشِ فَرَفَعُوهُ . وَوَقَفَهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، وَأَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ . وَهُمْ أَثْبَاتٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that Fatima bint Abu Habish came to the service of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and said, “O Messenger of Allah, I am suffering from Istihazah, so how can I be pure?” It is portable. Some narrators have narrated it as a marfu' tradition, while some narrators have narrated it as a suspended tradition, and these traditions are also authentic.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا یارسول اللہ میں استحاضہ میں مبتلا ہوں تو میں کیسے پاک ہوں گی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنے حیض کے ایام شمار کرلو اس میں نماز کو ترک کردو اس کے بعد غسل کرکے ہر نماز کے لیے وضو کیا کرو، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ بعض راویوں نے اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے جبکہ بعض راویوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ روای بھی مستند ہیں۔

820

Sunan al-Daraqutni #820

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْعَلاءُ بْنُ سَالِمٍ ، نا قُرَّةُ بْنُ عِيسَى ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُسْتَحَاضُ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَعْتَزِلَ الصَّلاةَ أَيَّامَ حَيْضَتِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاةٍ وَتُصَلِّي وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa narrates that an Ansari woman came to the service of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and she said, "O Messenger of Allah, I am suffering from istihazah. Then the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) instructed her not to pray during the specific days of her menstruation, then take a bath and perform ablution at the time of each prayer, even though drops of blood are falling on the mat.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں ایک انصاری عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کیا یارسول اللہ میں استحاضہ میں مبتلا ہوں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز ادا نہ کرے پھر اس کے بعد غسل کرلے اور ہر نماز کے وقت وضو کرکے نماز ادا کرلیاکرے اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔

821

Sunan al-Daraqutni #821

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاةَ؟ قَالَ: لا إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ، وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ اجْتَنِبِي الصَّلاةَ أَيَّامَ مَحِيضِكِ، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاةٍ، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha (may Allah be pleased with her) narrates that Fatima bint Abu Habish came to the service of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, “It is blood from another vein.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ میں ایک ایسی عورت ہوں جو استحاضہ میں مبتلا ہے میں پاک نہیں ہوتی کیا میں نماز کو ترک کردوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ کسی اور رگ کا خون ہے، تم حٰض کے ایام کے دوران نماز پڑھو، اس کے بعد غسل کرلیا کرو اور ہر نماز کے لیے وضو کرلیا کرو اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔

822

Sunan al-Daraqutni #822

Da'if

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ ، أنا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، جَمِيعًا عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاةَ، فَقَالَ: دَعِي الصَّلاةَ أَيَّامَ إِقْرَائِكِ، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَصَلِّي، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ " ، وَقَالَ غَيْرُهُ، عَنْ وَكِيعٍ: " وَتَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاةٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha (may Allah be pleased with her) narrates that Fatima bint Abu Habish attended the service of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, “You should abandon the prayer during the days of your menstruation, then take a ghusl and start praying even if drops of blood fall on the mat. There are these words in a hadith: Do you perform ablution for every prayer?

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ میں استحاضہ میں مبتلا ہوں میں پاک نہیں ہوتی کیا میں نماز کو ترک کردوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم نماز کو اپنے حیض کے ایام کے دوران ترک کردو اس کے بعد غسل کرو اور نماز پڑھنا شروع کردو اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: تم ہر نماز کے لیے وضو کیا کرو۔

823

Sunan al-Daraqutni #823

Da'if

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا وَكِيعٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَقَالَ: ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاةٍ وَصَلِّي، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ "."

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another chain of transmission, however, it contains these words of the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace: take a bath again, then perform ablution for each prayer, and perform the prayer, even though drops of blood are falling on the mat.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یہ الفاظ ہیں تم پھر غسل کرلو، پھر ہر نماز کے لیے وضو کرلیا کرو، اور نماز پڑھ لیا کرو، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔

824

Sunan al-Daraqutni #824

Da'if

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّسَائِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ، فَقَالَ: اجْتَنِبِي الصَّلاةَ أَيَّامَ مَحِيضِكِ ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي عِنْدَ كُلِّ صَلاةٍ، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ قَطْرًا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa narrates that Fatimah bint Abu Habish came to the service of the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی، یارسول لالہ میں استحاضہ میں مبتلا ہوں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنے حیض کے ایام کو شمار کرلو اور ان کے دوران نما زنہ پڑھو پھر اس کے بعد غسل کرلو پھر ہر نماز کے لیے وضو کرلیا کرو اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رے ہوں۔

825

Sunan al-Daraqutni #825

Da'if

حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ الثَّقَفِيُّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تُصَلِّي الْمُسْتَحَاضَةُ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Ayesha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates the saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): A musthahaza woman will pray even though drops of blood are falling on the mat.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: مستحاضہ عورت نماز ادا کرے گی، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔

826

Sunan al-Daraqutni #826

Da'if

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: جِئْنَا مِنْ عِنْدَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ دَاوُدَ الْخُرَيْبِيِّ إِلَى يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ، فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ جِئْتُمْ؟ قُلْنَا: مِنْ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دَاوُدَ ، فَقَالَ: مَا حَدَّثَكُمْ؟ قُلْنَا حَدَّثَنَا عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ . الْحَدِيثَ . فَقَالَ يَحْيَى: أَمَا إِنَّ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ كَانَ أَعْلَمَ النَّاسِ بِهَذَا زَعَمَ أَنَّ حَبِيبَ بْنَ أَبِي ثَابِتٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ شَيْئًا .

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman bin Bishr narrates: We got up from Abdullah bin Dawud and came to Yahya bin Saeed, and he asked, "Where did you come from?" He replied, "He is coming from Abdullah bin Dawud." He asked, "Did he tell you the hadith?" So we replied, he narrated the hadith of Sayyida Ayesha Siddiqah regarding Amish, regarding Habib, regarding Urwa, then Yahya said: Sufyan Thawri has the most knowledge about this.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن بشر بیان کرتے ہیں ہم عبداللہ بن داؤد کے پاس سے اٹھ کر یحییٰ بن سعید کے پاس آئے تو انہوں نے دریافت کیا تم لوگ کہاں سے آئے ہو؟ انہوں نے جواب دیا، عبداللہ بن داؤد کے پاس سے آرہے ہیں انہوں نے دریافت کیا انہوں نے تمہیں حدیث سنائی؟ تو ہم نے جواب دیا انہوں نے اعمش کے حوالے سے حبیب کے حوالے سے، عروہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ صدیقہ کی حدیث سنائی، تو یحییٰ بولے: اس بارے میں سفیان ثوری کو سب سے زیادہ علم ہے انہوں نے یہ بات بیان کی ہے حبیب نامی راوی نے عروہ بن زبیر سے کوئی حدیث نہیں سنی ہے۔