Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 28 · Chapter 18

Horse Racing

بَابُ الشُّفْعَةِباب: حق شفعہ کا بیان (1)

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

4525

Sunan al-Daraqutni #4525

مرسل صحيح

نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الشَّرِيكُ شَفِيعٌ، وَالشُّفْعَةُ فِي كُلِّ شَيْءٍ " ، خَالَفَهُ شُعْبَةُ، وَإِسْرَائِيلُ، وَعَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ فَرَوَوْهُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، مُرْسَلا وَهُوَ الصَّوَابُ، وَوَهِمَ أَبُو حَمْزَةَ فِي إِسْنَادِهِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas, may Allah be pleased with him, narrates that the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace, said: The partner has the right to intercede and intercession is made in everything.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: شراکت دارکوشفع کرنے کا حق ہوتا ہے اور ہرچیز میں شفع کیا جاتا ہے۔

4526

Sunan al-Daraqutni #4526

Sahih

نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، نَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، وَمُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Rafi' (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: The neighbor has more right to intercede in his immediate place.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: پڑوسی اپنے قریبی جگہ میں شفع کرنے کا زیادہ حق دارہوتا ہے۔

4527

Sunan al-Daraqutni #4527

Sahih

نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، أَنَّ سَعْدًا سَاوَمَ أَبَا رَافِعٍ، أَوْ أَبُو رَافِعٍ سَاوَمَ سَعْدًا، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ : لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ، مَا أَعْطَيْتُكَ ."

EnglishUnverified translation

Amro bin Sharid narrates that Sayyidna Sa'd (may Allah be pleased with him) made a deal with Sayyidna Abu Rafi' (may Allah be pleased with him), or perhaps Sayyidna Abu Rafi' (may God be pleased with him) made a deal with Sayyidna Sa'd (may God be pleased with him). Sayyidna Abu Rafi' said: I heard the Prophet (peace be upon him) saying: "The neighbor has more right to intercede in his neighborhood." If I had not heard this, I would not have given you this place.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمروبن شرید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے ساتھ یاشاید سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے ساتھ کوئی سوداکیاتو سیدنا ابورافع نے کہا: کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: پڑوسی اپنے پڑوس میں شفع کا زیادہ حق دارہوتا ہے ‘ اگر میں نے یہ نہ سنا ہوتا تو میں تمہیں یہ جگہ نہ دیتا ہے۔

4528

Sunan al-Daraqutni #4528

Sahih

نَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الأَوْدِيُّ ، نَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، قَالَ: أَقْبَلْتُ أَنَا وَأَبُو رَافِعٍ حَتَّى أَتَى سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، فَقَالَ: اشْتَرِ نَصِيبِي فِي دَارِكَ، فَقَالَ سَعْدٌ: لا أُرِيدُهُ، فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ: اشْتَرِ مِنْهُ، فَقَالَ: آخُذُهُ بِأَرْبَعِمِائَةٍ مُعَجَّلَةٍ أَوْ مُؤَخَّرَةٍ، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ: قَدْ أُعْطِيتُ خَمْسَةَ آلافٍ مُعَجَّلَةً، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: مَا أَنَا بِزَائِدِكَ، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ : لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ أَوْ نَصِيبِهِ، مَا بِعْتُكَ بِأَرْبَعِمِائَةٍ وَتَرَكْتُ خَمْسَةَ آلافٍ " ."

EnglishUnverified translation

Amro bin Sharid narrates: I and Sayyidna Abu Rafi’ (RA) came to Sayyidna Sa’d. Sayyidna Abu Rafi’ (RA) said: “You should buy my share in my house.” Sayyidna Sa’d said: “I don’t want to buy it.” Then someone suggested that you buy it from him. Allahu Anhu said: I will give it to him in exchange for five thousand dirhams, and I will have to pay it immediately, then Sayyiduna Saad said to him: I cannot pay you more. Sayyiduna Abu Rafi' said: If I had not heard the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) saying: "The neighbor has more right to buy the land in his neighborhood", then I would not have left five thousand dirhams and sold it for four dirhams.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمروبن شرید بیان کرتے ہیں: میں اور سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ ‘ سیدنا سعد کے پاس آئے تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: اپنے گھر میں موجود میرے حصے کو آپ خرید لیں ‘ سیدنا سعد نے کہا: میں اسے خرید نا نہیں چاہتا ‘ پھر کسی شخص نے مشورہ دیا کہ آپ ان سے یہ خرید لیں ‘ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بولے: میں اسے چار سو درہم کے عوض میں خریدوں گا ‘ خواہ جلدی ادائیگی کردوں یا تاخیر سے کروں تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: کہ میں اسے پانچ ہزار درہم کے عوض میں دوں گاجوفورا ادا کرنے ہوں گے تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کہ میں آپ کو مزید ادائیگی نہیں کرسکتا۔ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا: پڑوسی اپنے پڑوس میں موجود جگہ کو خرید نے کا زیادہ حق رکھتا ہے ‘ تو میں پانچ ہزاردرہم چھوڑکرچارسودرہم میں فروخت نہ کرتا۔

4529

Sunan al-Daraqutni #4529

نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، نَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا الْمُثَنَّى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنِ الشَّرِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الشَّرِيكُ أَحَقُّ بِشُفْعَتِهِ حَتَّى يَأْخُذَ أَوْ يَتْرُكَ " ."

EnglishUnverified translation

Sharid bin Suwayd narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: The partner has more right to intercede, even if he obtains it or leaves it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

شرید بن سوید بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: شراکت دار شخص شفع کرنے کا زیادہ حق رکھتا ہے ‘ یہاں تک کہ وہ اسے حاصل کرلے یا اسے چھوڑدے۔

4530

Sunan al-Daraqutni #4530

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حُصَيْنِ الْجُبَيْلِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ بَاعَ مِنْ رَجُلٍ نَصِيبًا لَهُ مِنْ دَارٍ لَهُ فِيهَا شَرِيكٌ، فَقَالَ شَرِيكُهُ: أَنَا أَحَقُّ بِالْبَيْعِ مِنْ غَيْرِي، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Amro bin Sharid narrates the statement of his father that he sold another part of his house. Another partner was with him, so this partner said to him: I have more right to buy it than anyone else.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمروبن شرید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے گھرکا ایک اور حصہ فروخت کردیا ‘ ان کے ساتھ ایک اور شراکت دارشریک تھا تو اس شراکت دارنے ان سے کہا: کسی دوسرے کے مقابلے میں ‘ میں اسے خرید نے کا زیادہ حق رکھتاہوں ‘ جب یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پڑوسی اپنے قریب موجودجگہ (کو خریدنے) کا زیادہ حق رکھتا ہے۔

4531

Sunan al-Daraqutni #4531

Sahih

نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيِّ بْنِ سُلَيْمَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الشَّرِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ، قِيلَ: مَا السَّقَبُ؟، قَالَ: الْجِوَارُ " ."

EnglishUnverified translation

Amro bin Sharid narrates the statement of his father that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: The neighbor has more right to his "Saqb". Asked them what is meant by "Saqb"? So they replied: The neighborhood (in the place).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمروبن شرید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: پڑوسی اپنے ”سقب“ کا زیادہ حق رکھتا ہے۔ ان سے دریافت کیا کہ ”سقب“ سے مراد کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: پڑوس (میں موجودجگہ)۔

4532

Sunan al-Daraqutni #4532

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَآخَرُونَ، قَالُوا: نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشُّفْعَةِ فِي كُلِّ شِرْكٍ لَمْ يُقْسَمْ: رَبْعَةٌ، أَوْ حَائِطٌ لا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَبِيعَهُ حَتَّى يَسْتَأْذِنَ شَرِيكَهُ " ، وَقَالَ ابْنُ مَخْلَدٍ: حَتَّى يُؤْذِنَ شَرِيكَهُ، فَإِنْ شَاءَ أَخَذَ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ، فَإِنْ بَاعَهُ، وَلَمْ يُؤْذِنْهُ، فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ "، لَمْ يَقُلْ: يُقْسَمُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ إِلا ابْنُ إِدْرِيسَ، وَهُوَ مِنَ الثِّقَاتِ الْحُفَّاظِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) has ruled that anything that is jointly owned by two people can be interceded in and cannot be divided, whether it is land or a garden, it is not permissible for a man to sell it unless he obtains the permission of his partner. In one hadith it is said that if a person sells such a place and does not inform his partner, then the partner will be more entitled to the place. In this hadith, the words "distributed" have been narrated only by the narrator named Abdullah bin Idris, and he is Sahib Thaqa and Hafiz.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ ہر ایسی چیز میں شفع کیا جاسکتا ہے جو دولوگوں کی مشترکہ ملکیت ہو ‘ اور اسے تقسیم نہ کیا جاسکتا ہوجی سے کوئی زمین ہو یا کوئی باغ ہو ‘ آدمی کے لیے اس کو فروخت کرنا اس وقت تک جائز نہیں ہوگا جب وہ اپنے شراکت دار سے اس کی اجازت نہیں لیتا۔ ایک روایت میں یہ بات ہے کہ جب تک اس کا شراکت دارا سے اجازت نہیں دیتا ‘ اگر وہ شراکت دار چاہے ‘ تو اسے لے اگر چاہے ‘ تو اسے ترک کر دے ‘ اگر کوئی شخص ایسی جگہ کو فروخت کردیتا ہے اور اپنے شراکت دارکواطلاع نہیں دیتاتو شراکت دار اس جگہ کا زیادہ حق دار ہوگا۔ اس روایت میں ”تقسیم کیا جاسکے“ کے الفاظ صرف عبداللہ بن ادریس نامی راوی نے نقل کیے ہیں اور یہ صاحب ثقہ اور حافظ ہیں۔

4533

Sunan al-Daraqutni #4533

Sahih

نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رُزَيْقٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ الطَّائِفِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، أَنَّ أَبَا رَافِعٍ سَامَهُ سَعْدٌ بِبَيْتٍ لَهُ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: مَا أَنَا بِزَائِدِكَ عَلَى أَرْبَعِمِائَةِ مِثْقَالٍ فَقَالَ لَهُ أَبُو رَافِعٍ : لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الْجَارُ أَحَقُّ بِصَقَبِهِ، وَالصَّقْبُ الْقُرْبُ، مَا أَعْطَيْتُكَ " ."

EnglishUnverified translation

Amro bin Sharid narrates that Sayyidna Sa'd, may God bless him and grant him peace, made a deal with Sayyidna Abu Rafi', may Allah be pleased with him, in the house of Sayyidna Abu Rafi', may Allah be pleased with him. Sayyidna Sa'd, may Allah be pleased with him, said to him: I will not pay you more than four dirhams. Karta) "Saqab" means to be close to a place.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمروبن شرید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے ساتھ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے گھرکاسودا کیا ‘ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میں آپ کو چارسودرہم سے زیادہ ادائیگی نہیں کروں گا ‘ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ پڑوسی اپنے پڑوس کا زیادہ حق دارہوتا ہے (تو میں آپ کو یہ فروخت نہ کرتا) ”صقب“ کا مطلب کسی جگہ کا قریب ہونا ہے۔

4534

Sunan al-Daraqutni #4534

Sahih

نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، وَغَيْرُهُمَا، قَالُوا: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha (may Allah be pleased with her) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: Whoever creates something new in our religion that has nothing to do with it, that thing will be rejected.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جو شخص ہمارے اس دین میں کوئی نئی چیزپیداکرے گا ‘ جس کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہو تو وہ چیز مردودہوگی۔

4535

Sunan al-Daraqutni #4535

نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَرَّانِيُّ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْفَارِقِيُّ ، نَا سَهْلُ بْنُ صُقَيْرٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَنَعَ فِي مَالِهِ مَا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ مَرْدُودٌ " ، قَوْلُهُ: عَنِ الزُّهْرِيِّ خَطَأٌ قَبِيحٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said this: Whoever does something about his wealth that is not permitted in the Book of Allah, that deed will be rejected.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جو شخص اپنے مال کے بارے میں ایساکام کرے جس کی اجازت اللہ کی کتاب میں نہ ہو ‘ تو وہ کام مردودہوگا۔

4536

Sunan al-Daraqutni #4536

Sahih

نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ فَعَلَ أَمْرًا لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ مَرْدُودٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha (may Allah be pleased with her) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: Whoever does something that is not according to our command, then that work will be rejected.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جو شخص کوئی ایسا کام کرتا ہے جس کے بارے میں ہمارا حکم نہ ہو ‘ تو وہ کام مردود ہوگا۔

4537

Sunan al-Daraqutni #4537

Sahih

نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالا: نَا أَبُو عَامِرٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ هُوَ الْمُخَرِّمِيُّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ عَمِلَ عَمَلا لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa Radiyallahu Anha narrates that the person who does such a good deed "about which we do not have a command" will be rejected.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جو شخص ایسا کرم کرتا ہے ‘ جس کے بارے میں ہمارا حکم نہ ہو ‘ تو وہ مردودہوگا۔

4538

Sunan al-Daraqutni #4538

Sahih

نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا زُفَرُ بْنُ عَقِيلٍ الْفِهْرِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ أَمْرٍ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha (may Allah be pleased with her) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "Any work that does not have our command will be rejected."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ہر وہ کام جس کے بارے میں ہمارا حکم نہ ہو ‘ تو وہ مردود ہوگا۔

4539

Sunan al-Daraqutni #4539

نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، نَا خَارِجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي الرِّجَالِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لا ضَرَرَ وَلا ضِرَارَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Ayesha Siddiqa, may Allah be pleased with her, narrates the saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): No harm will be done to anyone.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: نہ کوئی نقصان اٹھایا جائے گانہ کسی کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

4540

Sunan al-Daraqutni #4540

نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لِلْجَارِ أَنْ يَضَعَ خَشَبَتَهُ عَلَى جِدَارِ جَارِهِ وَإِنْ كَرِهَ، وَالطَّرِيقُ الْمِيتَاءُ سَبْعُ أَذْرُعٍ، وَلا ضَرَرَ وَلا إِضْرَارَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) narrates that the Prophet (PBUH) said this: A neighbor has the right to put a beam on his neighbor's wall, even if the other neighbor dislikes it, and the way for people to pass is seven cubits.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: پڑوسی کو اس بات کا حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے پڑوسی کی دیوارپراپناشہتیرلگادے ‘ اگرچہ دوسرے پڑوسی کو یہ بات ناپسند ہو ‘ اور لوگوں کے گزرنے کا راستہ سات ذراع ہوتا ہے ‘ نہ خودنقصان اٹھایا جائے گانہ کسی کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

4541

Sunan al-Daraqutni #4541

نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لا ضَرَرَ وَلا إِضْرَارَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Saeed Radiyallahu Anhu narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said this: No one will be harmed if one does not harm oneself.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: نہ خود نقصان اٹھایا جائے گانہ کسی کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

4542

Sunan al-Daraqutni #4542

Da'if

نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، قَالَ: عَنِ ابْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لا ضَرَرَ وَلا ضَرَرَةَ، وَلا يَمْنَعَنَّ أَحَدُكُمْ جَارَهُ أَنْ يَضَعَ خَشَبَهُ عَلَى حَائِطِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (RA) narrates that the Prophet (PBUH) said this: No harm will be done to anyone, and no one should forbid his neighbor from throwing his beam on his wall.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: نہ خود نقصان اٹھایا جائے گانہ کسی کو نقصان پہنچایا جائے گا اور کوئی بھی شخص اپنے پڑوسی کو اس بات سے منع نہ کرے کہ وہ پڑوسی اپنا شہتیر اس شخص کی دیوارپرگاڑدے۔

4543

Sunan al-Daraqutni #4543

نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: إِذَا ادَّعَى الرَّجُلُ الْفَاجِرُ عَلَى الرَّجُلِ الصَّالِحِ الشَّيْءَ الَّذِي يَرَى النَّاسُ أَنَّهُ كَاذِبٌ، وَأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ بَيْنَهُمَا مُعَامَلَةٌ لَمْ يُسْتَحْلَفْ لَهُ "."

EnglishUnverified translation

Qasim bin Muhammad states that when a guilty person makes a claim against a good person, about whom people think that person is lying, even if there is no issue between them, then the oath will not be taken from that good person.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں کہ جب کوئی گناہ گار شخص کسی نیک شخص کے خلاف دعوی کرے ‘ جس کے بارے میں لوگ یہ سمجھ رہے ہوں کہ وہ شخص جھوٹ بول رہا ہے ‘ ان دونوں کے درمیان کوئی معاملہ بھی نہ ہو ‘ تو اس نیک آدمی سے قسم نہیں لی جائے گی۔

4544

Sunan al-Daraqutni #4544

Da'if

نَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، نَا دَهْثَمُ بْنُ قُرَّانٍ ، نَا عَقِيلُ بْنُ دِينَارٍ مَوْلَى حَارِثَةَ بْنِ ظُفُرٍ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ ظُفُرٍ ، أَنَّ دَارًا كَانَتْ بَيْنَ أَخَوَيْنِ فَحَظَرَا فِي وَسَطَهَا حِظَارًا، ثُمَّ هَلَكَا وَتَرَكَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَقِبًا، فَادَّعَى كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَنَّ الْحِظَارَ لَهُ مِنْ دُونِ صَاحِبِهِ، فَاخْتَصَمَ عَقَبَاهُمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرْسَلَ حُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ فَقَضَى بَيْنَهُمَا فَقَضَى بِالْحِظَارِ لِمَنْ وَجَدَ مَعَاقِدَ الْقِمْطِ تَلِيهِ، ثُمَّ رَجَعَ فَأَخْبَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَصَبْتَ، قَالَ دَهْثَمٌ، أَوْ قَالَ: أَحْسَنْتَ " ، خَالَفَهُ فِي الإِسْنَادِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ."

EnglishUnverified translation

Haritha bin Zafar narrates that a house was jointly owned by two brothers. They both erected a fence in the middle. Then they both died. Both of them left behind children. The children of each of them claimed that the fence of the land belonged to us and not to the other. Allah sent him to judge them. He calculated the wall as to whose land it meets and gave a decision in favor of the concerned person. They came back and told the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) about this. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: You have given a right decision.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حارثہ بن ظفر بیان کرتے ہیں کہ ایک گھردوبھائیوں کی مشترکہ ملکیت تھا ‘ ان دونوں نے درمیان میں ایک باڑقائم کردی ‘ پھر ان دونوں کا انتقال ہوگیا ‘ ان دونوں نے پسماندگان میں اولاد چھوڑی ‘ ان دونوں میں سے ہر ایک کے بچوں نے یہ دعویٰ کیا کہ زمین کی وہ باڑ ہمارے حصے میں ہے ‘ دوسرے کے حصے میں نہیں ‘ جب لوگوں نے یہ مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو ان کا فیصلہ کرنے کو بھیجا ‘ انہوں نے اس دیوار کا حساب لگایا کہ وہ کس کی زمین کے ساتھ ملتی ہے اور متعلقہ شخص کے حق میں فیصلہ دے دیا ‘ وہ واپس آئے ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بارے میں بتایاتو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک فیصلہ دیا ہے۔

4545

Sunan al-Daraqutni #4545

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا دَهْثَمُ بْنُ قُرَّانٍ ، عَنْ نِمْرَانَ بْنِ حَارِثَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ قَوْمًا اخْتَصَمُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خُصٍّ كَانَ بَيْنَهُمْ، فَبَعَثَ حُذَيْفَةَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ، فَقَضَى لِلَّذِينَ يَلِيهِمُ الْقِمْطُ، فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَهُ، فَقَالَ: أَصَبْتَ "، أَوْ " أَحْسَنْتَ " . لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ دَهْثَمِ بْنِ قُرَّانٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي إِسْنَادِهِ."

EnglishUnverified translation

Nimran al-Haritha narrates that his father narrated that some people came to the service of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) with a house that was common between the young men. So the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) sent Sayyiduna Huzaifah (RA) to decide between them. Sayyiduna Huzaifah (RA) decided in favor of the one whose ropes were tied. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: You have given the right decision. The narrator suspects that perhaps these are the words (that you have given a good decision).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نمران حارثہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد نے یہ بات بیان کی ہے کہ کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک گھرکامقدمہ لے کر آئے ‘ جوان کے درمیان مشترک تھا ‘ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس کے حق میں فیصلہ کردیاجس کے حصے میں اس کی رسیاں بندھی ہوئی تھیں ‘ جب وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور واقعہ سنایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک فیصلہ دیا ہے۔ راوی کو شک ہے کہ شاید یہ الفاظ ہیں (کہ تم نے اچھا فیصلہ دیا ہے)۔

4546

Sunan al-Daraqutni #4546

Sahih

نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا أَفْلَسَ الرَّجُلُ فَوَجَدَ الْبَائِعُ سِلْعَتَهُ بِعَيْنِهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا مِنَ الْغُرَمَاءِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said this: If a person becomes bankrupt and the person who sells his goods is found with him, then that person who sells will be more entitled to that thing than other creditors.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: کوئی مفلس ہو جائے اور فروخت کرنے والا شخص اپنے سامان کو اس کے پاس پائے ‘ تو وہ فروخت کرنے والاشخص اس چیز کا دیگر قرض خواہوں سے زیادہ حق دار ہوگا۔

4547

Sunan al-Daraqutni #4547

Sahih

نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ ، نَا الْفِرْيَابِيُّ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مِنْ بَاعَ سِلْعَةً فَأَفْلَسَ صَاحِبُهَا فَوَجَدَهَا بِعَيْنِهَا، فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (RA) narrates that the Prophet (PBUH) said: “Whoever sells an item, and the person who bought it becomes bankrupt, and that person finds his item with him,” then he (the seller) will be more entitled to that item.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جو شخص کوئی سامان فروخت کرتا ہے ‘ اور اسے خرید نے والا شخص مفلس ہوجاتا ہے اور وہ شخص اپنے سامان کو بعینہ اس کے پاس پاتا ہے ‘ تو وہ (فروخت کنندہ) اس سامان کا زیادہ حقدار ہوگا۔

4548

Sunan al-Daraqutni #4548

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَسَدِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، نَا الْيَمَانُ بْنُ عَدِيٍّ، نَا الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّمَا رَجُلٍ أَفْلَسَ، وَعِنْدَهُ مَالُ امْرِئٍ بِعَيْنِهِ لَمْ يَقْتَضِ مِنْهُ شَيْئًا، فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ، وَأَيُّمَا امْرِئٍ مَاتَ، وَعِنْدَهُ مَالُ امْرِئٍ بِعَيْنِهِ اقْتَضَى مِنْهُ، أَوْ لَمْ يَقْتَضِ، فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ " ، خَالَفَهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ . وَالْيَمَانُ بْنُ عَدِيٍّ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ضَعِيفَانِ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Abu Huraira (RA) narrates that the Prophet (PBUH) said this: A person who is declared bankrupt and has property belonging to another person and has not received any value for that property, then he will collect the debt along with other debts.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جو شخص مفلس قرارپائے اور اس کے پاس کسی شخص کا مال موجود ہو ‘ اس شخص نے اس مال کی کوئی قیمت وصول نہ کی ہو ‘ تو وہ دوسرے قرض خوہوں کے ساتھ وصولی کرے گا اور جو شخص فوت ہو جائے اور اس کے پاس دوسرے شخص کا مال موجود ہو ‘ تو خواہ اس نے اس کی قیمت میں کچھ وصول کی ہو یا نہ کی ہو ‘ وہ اس بارے میں دوسرے قرض خواہوں کی مانند شمار ہوگا۔

4549

Sunan al-Daraqutni #4549

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ . ح وَنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْخَبَائِرِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَيُّمَا رَجُلٍ بَاعَ سِلْعَةً فَأَدْرَكَ سِلْعَتَهُ بِعَيْنِهَا عِنْدَ رَجُلٍ قَدْ أَفْلَسَ، وَلَمْ يَقْتَضِ مِنْ ثَمَنِهَا شَيْئًا فَهِيَ لَهُ، وَإِنْ كَانَ قَضَى مِنْ ثَمَنِهَا شَيْئًا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ " ، وَاللَّفْظُ لِدَعْلَجٍ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrates this saying of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): If a seller of goods finds his goods with a person who has been declared bankrupt, and the first person has not received anything from the second person, the goods will be found by the seller. But if this other person has paid some of the price of the goods, then the amount that was left, the seller will be treated like other creditors in this respect.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: اگر کوئی سامان فروخت کرنے والا اپنے سامان کو ایسے شخص کے پاس پاتا ہے جو مفلس قراردیا جاچکا ہے ‘ اور اس پہلے شخص نے اس دوسرے شخص سے قیمت میں سے کوئی چیزوصول نہ کی ہو ‘ وہ سامان (اس فروخت کرنے) والے کو مل جائے گا۔ لیکن اگر اس دوسرے شخص نے اس سامان کی کچھ قیمت اداکردی ہو ‘ تو جو رقم باقی رہ گئی تھی تو فروخت کرنے والا شخص اس بارے میں دیگرقرض خواہوں کی مانند شمار ہوگا۔

4550

Sunan al-Daraqutni #4550

Da'if

نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا جَعْفَرٌ الْفِرْيَابِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ وَزَادَ فِيهِ: وَأَيُّمَا امْرِئٍ هَلَكَ، وَعِنْدَهُ مَالُ امْرِئٍ بِعَيْنِهِ اقْتَضَى مِنْهُ شَيْئًا، أَوْ لَمْ يَقْتَضِ فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrates this saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): After that, it is according to the previous hadith.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے ‘ تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: جو شخص انتقال کرجاتا ہے اور اس کے پاس دوسرے شخص کا مال موجودہو ‘ رحمہ الله واپ اس نے اس مال کی کچھ قیمت وصول کی ہو یا نہیں کی ہو ‘ وہ اس بارے میں دوسرے قرض خواہوں کی مانندشمار ہوگا۔

4551

Sunan al-Daraqutni #4551

Sahih

نَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جُبَيْرٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْفُرَاتِ الْخُزَاعِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ قَاضِي الْيَمَنِ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَرَ عَلَى مُعَاذٍ مَالَهُ، وَبَاعَهُ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَيْهِ " ."

EnglishUnverified translation

The sons of Sayyidna Ka'b bin Malik (RA) narrate their father's statement that the Prophet (PBUH) had prevented Sayyidna Mu'adh (RA) from disposing of his wealth 'due to the payment of a debt which was obligatory on the young man' and had sold this property.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو اپنے مال میں تصرف کرنے سے روک دیا تھا ‘ قرض کی ادائیگی کی وجہ سے جوان کے ذمے لازم تھا ‘ اور اس مال کو فروخت کروادیا تھا۔

4552

Sunan al-Daraqutni #4552

نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ الصَّوَّافُ ، نَا حَامِدُ بْنُ شُعَيْبٍ، نَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ هُوَ أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ، أَتَى الزُّبَيْرَ فَقَالَ: إِنِّي اشْتَرَيْتُ بَيْعَ كَذَا وَكَذَا، وَإِنَّ عَلِيًّا يُرِيدُ أَنْ يَأْتِيَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ فَيَسْأَلَهُ أَنْ يَحْجُرَ عَلَيَّ فِيهِ، فَقَالَ الزُّبَيْرُ: فَأَنَا شَرِيكُكَ فِي الْبَيْعِ، فَأَتَى عَلِيُّ عُثْمَانَ، فَقَالَ: إِنَّ ابْنَ جَعْفَرٍ اشْتَرَى بَيْعَ كَذَا وَكَذَا، فَاحْجُرْ عَلَيْهِ، فَقَالَ الزُّبَيْرُ: فَأَنَا شَرِيكُهُ فِي الْبَيْعِ، فَقَالَ عُثْمَانُ : كَيْفَ أَحْجُرُ عَلَى رَجُلٍ فِي بَيْعٍ شَرِيكُهُ فِيهِ الزُّبَيْرُ؟ " ، قَالَ يَعْقُوبُ: أنا آخُذُ بِالْحَجْرِ وَأُرَاهُ، وَأَحْجُرُ، وَأُبْطِلُ بَيْعَ الْمَحجُورِ عَلَيْهِ وَشِرَاهُ، وَإِذَا اشْتَرَى أَوْ بَاعَ قَبْلَ الْحَجْرِ، فَإِنْ كَانَ صَلاحًا أَجَزْتُهُ، وَإِنْ كَانَ مَعْنًى يَسْتَحِقُّ الْحَجْرَ حَجَرْتُ عَلَيْهِ وَرَدَدْتُ عَلَيْهِ بَيْعَهُ، وَإِنْ كَانَ مِمَّنْ لا يَسْتَحِقُّ الْحَجْرَ عَلَيْهِ أَجَزْتُ بَيْعَهُ . قَالَ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: وَكَانَ أَبُو حَنِيفَةَ لا يَحْجُرُ وَلا يَأْخُذُ بِالْحَجْرِ."

EnglishUnverified translation

Hisham bin Urwa narrates this statement that Abdullah bin Jafar came to Sayyiduna Zubair and said: I have bought such and such things for so much. Said: Ja'far's son has bought such and such thing for so much. When I tried to prevent him from disposing of it, Sayyidna Zubair (RA) said: I am also a sharer with him in this deal. So Sayyidna Uthman (RA) said: How can I prevent someone from disposing of a deal in which Sayyidna Zubair (RA) is a partner? The narrator of this tradition, Yaqoob, i.e. Qazi Abu Yusuf, says: I am of the opinion that in such a case the person concerned can be restrained from disposing of it. But if a thing has been bought or sold by a person before it is disposed of, then if it is in a valid condition, I will declare it valid. will Qazi Abu Yusuf says: Imam Abu Hanifa did not prevent us from possession, nor has he issued a fatwa about the prohibition of possession.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ہشام بن عروہ یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ عبداللہ بن جعفر ‘ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: میں نے فلاں چیزاتنے عوض میں خرید ی ہے ‘ اب سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ چاہتے ہیں کہ وہ امیر المؤمنین کے پاس جاکر مجھے اس میں تصرف کرنے سے روک دیں ‘ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس سودے میں آپ کے ساتھ حصے داربن جاتاہوں ‘ پھر وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: جعفر کے صاحبزادے نے فلاں چیز اتنے کے عوض میں خریدی ہے ‘ میں انہیں تصرف سے روکنے لگاہوں تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس سودے میں ‘ میں بھی ان کے ساتھ حصے دارہوں ‘ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں کسی کو سودے کے بارے میں تصرف کرنے سے کیسے روک سکتا ہوں ‘ جس میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اس کے شراکت دارہوں۔ اس روایت کے راوی یعقوب یعنی قاضی ابویوسف یہ فرماتے ہیں: میں یہ موقف رکھتاہوں کہ ایسی صورت میں متعلقہ شخص کو تصرف کرنے کے حوالے سے روکا جاسکتا ہے ‘ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایسے شخص کو میں روک دوں گا اور اس کے کیے ہوئے سودے کو باطل قراردوں گا ‘ جب تک وہ تصرف کرنے سے روک دیا گیا ہے ‘ خواہ اس نے کچھ خرید اہویا فروخت کیا ہو۔ لیکن اگر کسی شخص کے تصرف کیے جانے سے پہلے کوئی چیز خریدی یا فروخت کی ہو ‘ تو اگر وہ درست حالت میں ہو ‘ تو میں اس کو درست قراردوں گا ‘ لیکن اگر اس میں کوئی ایسی صورت پائی جارہی ہو جس کی وجہ سے وہ اس بات کا مستحق ہو کرتصرف سے روک دیا جائے تو میں متعلقہ شخص کو تصرف سے روک دوں گا اور اس کے سودے کو کالعدم قراردے دوں گا لیکن اگر وہ ایسی چیزہوجس میں تصرف سے روکناضروری نہیں ہے ‘ میں اس کے سودے کو درست قراردوں گا۔ قاضی ابویوسف کہتے ہیں: امام ابوحنیفہ نہ توتصرف سے روکتے تھے اور نہ ہی انہوں نے تصرف سے روکنے کے بارے میں فتوی دیا ہے۔

4553

Sunan al-Daraqutni #4553

مرسل

نَا أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، نَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ الْيَدَ وَاللِّسَانَ " ."

EnglishUnverified translation

Makhool narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said this: He who is right has a hand and a tongue.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مکحول بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جس شخص کا حق ہو ‘ اس کا ہاتھ اور زبان ہوتی ہے۔

4554

Sunan al-Daraqutni #4554

نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ الْمُقْرِئُ ، نَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، نَا أَبِي ، نَا عِيسَى بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو حَمْزَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا مَاتَ الرَّجُلُ، وَعَلَيْهِ دَيْنٌ إِلَى أَجَلٍ، وَلَهُ دَيْنٌ إِلَى أَجَلٍ فَالَّذِي عَلَيْهِ حَالٌّ، وَالَّذِي لَهُ إِلَى أَجَلِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) narrates that the Prophet (PBUH) said this: If a person dies and he has to pay a debt and he has to recover a debt from someone, it is his responsibility to pay it immediately and the debt he has to take will be collected at the appointed time.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: اگر کوئی شخص فوت ہو جائے اور اس کے ذمے قرض کی ادائیگی لازم ہو اور اس نے کسی سے قرض واپس بھی لینا ہو ‘ توجوادائیگی اس کے ذمے لازم ہے وہ فوری طورپرادا کرنا ہوگی اور جو قرض اس نے لینا ہے وہ اپنے طے شدہ وقت پر وصول کیا جائے گا۔

4555

Sunan al-Daraqutni #4555

Sahih

نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي حَامِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: إِنَّمَا جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الشُّفْعَةَ فِي كُلِّ مَا لَمْ يُقْسَمْ، فَإِذَا قُسِمَ وَوَقَعَتِ الْحُدُودُ وَصُرِّفَتِ الطُّرُقُ، فَلا شُفْعَةَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir (RA) narrates that the Holy Prophet (PBUH) has established the right of "intercession" for something that has not been divided, that has been divided and the limits have been determined, and if the paths have separated, then there will be no intercession in it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”شفعہ“ کا حق ہراس چیز کے بارے میں مقرر کیا ہے ‘ جو تقسیم نہ کی گئی ہو ‘ جس کو تقسیم کردیا گیا ہو اور اس میں حدود کا تعین کرلیا گیا ہو ‘ راستے الگ ہوچکے ہوں تو اس میں شفعہ نہ ہوگا۔

4556

Sunan al-Daraqutni #4556

Da'if

نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، وَعُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالا: نَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَعْمَرٍ ، هُوَ ابْنُ أَخِي أَبِي مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيِّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجَازَ شَهَادَةَ الْقَابِلَةِ " ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنَ الأَعْمَشِ، بَيْنَهُمَا رَجُلٌ مَجْهُولٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Huzaifah (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) maintained the testimony of the midwife (present at the time of the child's birth).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (بچے کی پیدائش کے وقت موجود) دائی گواہی کو برقرار رکھا تھا۔

4557

Sunan al-Daraqutni #4557

Da'if

نَا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ ، قَالا: نَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَدَائِنِيِّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجَازَ شَهَادَةَ الْقَابِلَةِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Hudhayfah (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) maintained the testimony of the midwife (present at the time of the child's birth).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (بچے کی پیدائش کے وقت موجود) دائی کی گواہی کو برقرار رکھا تھا۔

4558

Sunan al-Daraqutni #4558

Da'if

نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّوَّافُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ ، نَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُجَيٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: شَهَادَةُ الْقَابِلَةِ جَائِزَةٌ عَلَى الاسْتِهْلالِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) says: The testimony of the midwife regarding the birth of the child will be accepted.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: بچے کی پیدائش کے بارے میں دائی کی گواہی قبول کی جائے گی۔

4559

Sunan al-Daraqutni #4559

ثنا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَلَدِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا بَقِيَّةُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، شَهَادَةَ رَجُلٍ وَامْرَأَتَيْنِ فِي النِّكَاحِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Umar (may Allah be pleased with him) says that the Prophet (peace be upon him) accepted the testimony of one man and two women in marriage.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکاح میں ایک مرد اور دوخواتین کی گواہی کو قبول کیا تھا۔

4560

Sunan al-Daraqutni #4560

نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْعَطَّارُ بِالْبَصْرَةِ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، نَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خِلاسٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ فَرَضَ لامْرَأَةٍ وَخَادِمِهَا اثْنَا عَشَرَ دِرْهَمًا، لِلْمَرْأَةِ ثَمَانِيَةٌ، وَلِلْخَادِمِ أَرْبَعَةٌ، وَدِرْهَمَانِ مِنَ الثَّمَانِيَةِ لِلْقُطْنِ وَالْكَتَّانِ " ."

EnglishUnverified translation

It is narrated about Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) that he made it obligatory to pay twelve dirhams (on the husband).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے بارہ درہم کی ادائیگی (شوہرپر) لازم قراردی تھی عورت کو (خرچ کے طورپرشوہر کی طرف سے) آٹھ درہم ملیں گے اور خادم کو چار درہم ملیں گے (عورت کے) آٹھ میں سے دو درہم روئی اور ریشم کے لیے ہوں گے۔

4561

Sunan al-Daraqutni #4561

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَأَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَقَتَادَةَ ، وَحُمَيْدٍ ، وَسِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ رَجُلا أَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوكِينَ لَهُ عِنْدَ مَوْتِهِ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَأَقْرَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَرَدَّ أَرْبَعَةً فِي الرِّقِّ "."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Imran bin Hussain Radiyallahu Anhu narrates that a man freed six slaves at the time of his death. This man had no property except these slaves.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے مرتے وقت چھ غلام آزاد کردیے ‘ اس شخص کے پاس ان غلاموں کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان غلاموں کی قرعہ اندازی کی ‘ ان میں سے دو غلاموں کو آزاد کردیا اور باقی چار کو غلامی میں برقرار رکھا۔

4562

Sunan al-Daraqutni #4562

Sahih

نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ أَبِي نَصْرٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا اللَّيْثُ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَعَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَتَرَكَ سِتَّةً أَعْبُدٍ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ فَأَعْتَقَهُمْ جَمِيعًا عِنْدَ مَوْتِهِ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَزَّأَهُمْ ثَلاثَةَ أَجْزَاءٍ، ثُمَّ أَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ الثُّلُثَ، وَأَرَقَّ الثُّلُثَيْنِ " ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي اللَّيْثُ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنِ الْحَسَنِ . وَلا أَعْلَمُهُ إِلا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، مثل ذَلِكَ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Imran bin Hussain (may Allah be pleased with him) narrates that a person belonging to the Ansar died. He left behind six slaves in Turka. (i.e. freed duku and allowed four to remain slaves).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص فوت ہوگیا ‘ اس نے ترکہ میں چھ غلام چھوڑے ‘ اس شخص کے پاس ان غلاموں کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا ‘ اس شخص نے مرتے وقت ان تمام غلاموں کو آزاد کردیا ‘ یہ مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں تین حصوں میں تقسیم کیا ‘ ان کے درمیان قرعہ اندازی کی ‘ ایک تہائی حصے کو آزاد قراردیا اور دوتہائی کو غلام رہنے دیا (یعنی دوکو آزاد کردیا اور چارکوغلام رہنے دیا)۔

4563

Sunan al-Daraqutni #4563

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادِ الأَيْلِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نَا اللَّيْثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ تَوْبَةَ بْنِ نَمِرٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ الدِّمَشْقِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: أَعْتَقَ رَجُلٌ سِتَّةَ أَرْؤُسٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ ثُمَّ أَسْهَمَ عَلَيْهِمْ فَأَخْرَجَ ثُلُثَهُمْ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Umamah Dhi Allah Anhu narrates that a man freed six slaves, he had no wealth except these slaves, when the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was informed about this, he became very angry about it, then he divided them and gave them one-third (i.e. freed two slaves).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوامامہ ضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے چھ غلام آزاد کردیئے ‘ اس کے پاس ان غلاموں کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بارے میں اطلاع ملی تو آپ اس پر شدید ناراض ہوئے ‘ پھر آپ نے ان کے حصے کرکے ان کو ایک تہائی دیا (یعنی دو غلاموں کو آزاد کردیا)۔

4564

Sunan al-Daraqutni #4564

نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ . ح وَنا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَاللَّفْظُ لأَبِي مُعَاوِيَةَ، قَالا: نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: جَاءَتْ هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ امْرَأَةُ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ، وَإِنَّهُ لا يُعْطِينِي مَا يَكْفِينِي وَيَكْفِي بَنِيَّ إِلا أَنْ آخُذَ وَهُوَ لا يَعْلَمُ، فَهَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ فِي ذَلِكَ؟، قَالَ: خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَيَكْفِي أَوْلادَكِ، بِالْمَعْرُوفِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha (may Allah be pleased with her) narrates that Hind bint Utbah, who was the wife of Abu Sufyan, came to the service of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and she said: O Messenger of Allah! Abu Sufyan is a miserly man 'they don't give me enough money for me or my children' so I have to take it out on their ignorance 'will I be guilty of this? So the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: You should acquire as much as is sufficient for you and your children.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہندبنت عتبہ جو ابوسفیان کی اہلیہ تھیں ‘ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور انہوں نے عرض کی: یارسول اللہ! ابوسفیان ایک کنجوس آدمی ہیں ‘ وہ مجھے اتناخرچ نہیں دیتے ہیں جو میرے یا میرے بچوں کے لیے کافی ہو ‘ تو مجھے ان کی لاعلمی میں نکالنا پڑتا ہے ‘ کیا اس بارے میں مجھ پر گناہ ہوگا؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اتناحاصل کرلیا کروجوتمہارے اور تمہاری اولاد کے لیے مناسب طریقے سے کافی ہو۔