Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 1 · Chapter 38

Purification

بَابُ الْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ أَوْ يَأْكُلَ أَوْ يَشْرَبَ كَيْفَ يَصْنَعُباب: جب جنبی شخص سونے، کھانے یا پینے کا ارادہ کرے تو وہ کیا کرے؟ · بَابُ نَسْخِ قَوْلِهِ: الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِباب: صرف انزال کی وجہ سے غسل لازم ہونے کا حکم منسوخ ہے

5 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

453

Sunan al-Daraqutni #453

Sahih

حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، أَوْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ فَأَرَادَ أَنْ يَنَامَ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ غَسَلَ كَفَّيْهِ ثُمَّ أَكَلَ " . صَحِيحٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had Janabat and he intended to sleep, he would perform ablution like the ablution of prayer, but if he intended to eat something in that state, he would wash both his palms and eat. This tradition is authentic.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جنابت لاحق ہوتی اور آپ سونے کا ارادہ کرتے تو آپ نماز کے وضو کی طرح وضو کر لیتے، لیکن اگر اس حالت میں کچھ کھانے کا ارادہ کرتے تو آپ اپنی دونوں ہتھیلیاں دھو کر کھا لیتے۔ یہ روایت مستند ہے۔

454

Sunan al-Daraqutni #454

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّائِغُ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ ، وَأَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَطْعَمَ غَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ أَكَلَ " . صَحِيحٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) intended to sleep in the state of janabat, he would perform ablution like the ablution of prayer, and if he intended to eat something (in the state of janabat), he would wash both hands and eat that thing. This tradition is authentic.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تو آپ نماز کے وضو کی طرح وضو کر لیتے اور اگر (جنابت کی حالت میں) کچھ کھانے کا ارادہ کرتے تو دونوں ہاتھ دھو کر وہ چیز کھا لیتے۔ یہ روایت مستند ہے۔

455

Sunan al-Daraqutni #455

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ، وَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَطْعَمَ وَهُوَ جُنُبٌ غَسَلَ كَفَّيْهِ وَمَضْمَضَ فَاهُ ثُمَّ طَعِمَ " . صَحِيحٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) intended to sleep in the state of Janabat, he would perform ablution before going to sleep, like the ablution of prayer, and if he intended to eat something while he was in the state of Janabat, he would wash both his hands and rinse them and eat that thing. This tradition is authentic.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تو سونے سے پہلے نماز کے وضو کی طرح وضو کر لیتے اور اگر کچھ کھانے کا ارادہ کرتے جبکہ آپ جنابت کی حالت میں ہوتے تو آپ اپنے دونوں ہاتھ دھو لیتے اور کلی کر کے وہ چیز کھا لیتے۔ یہ روایت مستند ہے۔

456

Sunan al-Daraqutni #456

Sahih

حَدَّثَنَا ابْنُ بَحِيرٍ ، نا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نا أَبُو دَاوُدَ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ ، نا مُبَشِّرٌ الْحَلَبِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدٍ أَبِي غَسَّانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ أَنَّ الْفُتْيَا الَّتِي كَانُوا يُفْتُونَ، أَنَّ الْمَاءَ مِنَ الْمَاءِ كَانَتْ رُخْصَةً رَخَّصَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَدْءِ الإِسْلامِ، ثُمَّ أَمَرَنَا بِالاغْتِسَالِ بَعْدُ " . صَحِيحٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Sahl bin Sa'd (RA) narrates: Sayyidna Abi Bin Ka'b (RA) narrated to me: "Some people say: Ghusl is required due to ejaculation (although in reality) it was a leave given by the Prophet (PBUH) in the early days of Islam, after which he (PBUH) ordered us to bathe." This tradition is authentic.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: ”کچھ لوگ یہ کہتے ہیں: انزال کی وجہ سے غسل لازم ہوتا ہے (حالانکہ در حقیقت) یہ ایک رخصت تھی، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسلام کے ابتدائی زمانے میں عطا کی تھی، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں غسل کرنے کا حکم دیا۔“ یہ روایت مستند ہے۔

457

Sunan al-Daraqutni #457

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمَرْوَزِيُّ ، نا عَبْدَانُ ، نا أَبُو حَمْزَةَ ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ عِمْرَانَ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: سَأَلْتُ عُرْوَةَ عَنِ الَّذِي يُجَامِعُ وَلا يُنْزِلُ؟ فَقَالَ: قَوْلُ أَنْ يَأْخُذُوا بِالآخِرَةِ مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ وَلا يَغْتَسِلُ وَذَلِكَ قَبْلَ فَتْحِ مَكَّةَ، ثُمَّ اغْتَسَلَ بَعْدَ ذَلِكَ وَأَمَرَ النَّاسَ بِالْغُسْلِ " ."

EnglishUnverified translation

Al-Zuhri narrates: I asked Urwa about a man who has intercourse, but does not ejaculate, and Urwa replied: "The opinion of the people is this, they adopt the last commandment of the Prophet, may God's prayers and peace be upon him." Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) told me: "The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to do the same thing and not perform ghusl, but this was before the conquest of Makkah. After that, he started performing ghusl and instructed people to perform ghusl (in such a situation)."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زہری بیان کرتے ہیں: میں نے عروہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو صحبت کرتا ہے، لیکن اسے انزال نہیں ہوتا تو عروہ نے جواب دیا: ”لوگوں کی رائے یہ ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری حکم کو اختیار کرتے ہیں۔“ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ بات بتائی ہے: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے ایسا ہی کیا کرتے تھے اور غسل نہیں کرتے تھے، لیکن یہ مکہ فتح ہونے سے پہلے کی بات ہے۔ اس کے بعد آپ نے غسل کرنا شروع کیا اور لوگوں کو بھی (ایسی صورتحال میں) غسل کرنے کی ہدایت کی۔“